Tag: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

  • مغربی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، شاہ محمود قریشی

    مغربی رہنماؤں کو عمران خان سے ملنے کا اشتیاق ہے، شاہ محمود قریشی

    نیویارک: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مغربی اور مسلم دنیا کے رہنماؤں میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملنے کا اشتیاق پایا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نیویارک میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ مغربی و مسلم رہنماؤں کو اشتیاق ہے کہ وہ وزیرِ اعظم سے ملیں۔

    [bs-quote quote=”پاکستان کے حوالے سے ٹرمپ کا رویہ تبدیل ہوا ہے: شاہ محمود” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دنیا نے عمران خان کی حکومت سے امیدیں وابستہ کر لی ہیں، انھوں نے کہا ’عمران خان کی حکومت سے خارجی سطح پر بہت امیدیں ہیں۔‘

    وزیرِ خارجہ نے وائٹ ہاؤس کی فضا میں تبدیلی کا بھی اشارہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ تبدیل ہوا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ میں اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے بتایا کہ اقوامِ متحدہ میں بہت اہم ملاقاتیں ہو رہی ہیں، اقوامِ متحدہ کشمیریوں کی جدوجہد کو تسلیم کرتا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان عالمی امن مشنز میں کردار ادا کرتا رہے گا، شاہ محمود قریشی


    وزیرِ خارجہ نے کہا کہ قطر نے ایک لاکھ پاکستانیوں کے لیے روزگار کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خیال رہے کہ قطر میں پہلے سے سوا لاکھ پاکستانی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں۔

    یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی نے حال ہی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے ہم راہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورے کیے ہیں، انھوں نے اپنا پہلا دورہ کابل کا کیا تھا۔

  • افغانستان کا دورہ مفید رہا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی

    افغانستان کا دورہ مفید رہا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کا دورہ مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے، انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا دورہ مفید رہا، دو طرفہ تجارتی امور کے سلسلے میں مشترکہ اقتصادی کمیشن بنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے خطے میں امن کوششوں کی ابتدا افغانستان سے ہو گئی ہے، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی۔

    افغانستان دورے میں وزیرِ خارجہ نے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملاقات کی، ملاقا ت میں سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور وفد کے دیگر ارکان بھی شریک تھے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دل چسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

    کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ دورۂ افغانستان مفید رہا، پاک افغان چیلنجز مشترکہ ہیں اس لیے مل کر ان سے نمٹنا ہوگا۔ اس موقع پر افغان وزیرِ خارجہ صلاح الدین ربّانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن پورے خطے کا امن ہے۔


    کابل: شاہ محمود قریشی کی اشرف غنی اور افغان ہم منصب سے ملاقات


    افغان صدر اشرف غنی، چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور افغان ہم منصب صلاح الدین ربّانی کے ساتھ ملاقاتوں میں دو طرفہ تجارتی امور، پاک افغان امن و استحکام کے لیے ایکشن پلان اور بارڈر منیجمنٹ پر گفتگو کی گئی۔

    وزیرِ خارجہ شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اکتوبر میں مذاکرات کا اگلا دور ہوگا، جب کہ افغانستان کا اقتصادی کمیشن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

  • لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا غیر مہذبانہ رویہ، وزیرِ خارجہ نے وضاحت طلب کرلی

    لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر کا غیر مہذبانہ رویہ، وزیرِ خارجہ نے وضاحت طلب کرلی

    اسلام آباد: برطانیہ میں فنکشن کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر کے نا مناسب رویے پر وزیرِ داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ہائی کمشنر سے وضاحت طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ہونے والی ایک تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیر مہذبانہ حرکتوں نے تقریب میں شریک پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے تھے۔

    وزارتِ داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر سے تحریری وضاحت طلب کرلی ہے، تحریری وضاحت کے ساتھ ہائی کمشنر کو وزارتِ خارجہ میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔

    خیال رہے کہ تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحب زادہ احمد خان کا رویہ ایک سفیر کے شایانِ شان نہ تھا، کمپئیرنگ کے دوران ہائی کمشنر اداکاروں سے نا مناسب سوالات کرتے رہے۔


    مزید پڑھیں:  لندن: تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کی غیرمہذبانہ حرکتیں


    تقریب میں پاکستانی ہائی کمشنر کو بہ طورِ مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا تھا، جب خطاب کے لیے انھیں مائیک دیا گیا تو ہائی کمشنر خود پر قابو نہ رکھ سکے اور تقریب کی نظامت کرنے لگ گئے۔

    صاحب زادہ احمد خان نے پاکستانی اداکار جاوید شیخ کو بھی نہ بخشا اور انھیں الٹے سیدھے سوالات کر کے زچ کرتے رہے، جس پر جاوید شیخ ناراض بھی نظر آئے۔

  • گستاخانہ خاکوں سے مستقل چھٹکارا پانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی، وزیرِ خارجہ

    گستاخانہ خاکوں سے مستقل چھٹکارا پانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی، وزیرِ خارجہ

    اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی پر کہا ہے کہ ان سے مستقل چھٹکارا پانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے، انھوں نے کہا ’ہالینڈ کے سفیر نے پیغام دیا کہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا، تاہم گستاخانہ خاکوں کے معاملے کو اب بھی عالمی فورم پر اجاگر کریں گے۔‘

    وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ڈچ وزیرِ خارجہ کو پاکستانی حکومت اور عوام کے جذبات سے آگاہ کیا، انھوں نے نے بتایا کہ مقابلوں سے حکومت کا تعلق نہیں یہ فردِ واحد کا کام ہے، ہم اس گستاخانہ فعل کی تائید نہیں کرتے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ’ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان سے مسلمانوں میں اضطراب پیدا ہوا، گستاخیٔ رسولﷺ کے معاملے پر حکومت اور تمام مسلمان ایک صفحے پر ہیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  امت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ


    انھوں نے بتایا کہ حکومتی سطح پر اس معاملے کے سفارتی حل کی کوششیں کی گئیں، تمام ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں سے رابطہ کیا گیا، او آئی سی سیکریٹری جنرل کو ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا، انھوں نے ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس بھی 4 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

    شاہ محمود نے کہا ’ہم نے ہالینڈ کے وزیرِ خارجہ سے کہا کہ یورپ میں بھی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، یہ معاملہ بگڑے گا۔‘

    واضح رہے کہ امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج اور ردِ عمل کے بعد نیدرلینڈز میں ہونے والا گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔