Tag: وفاقی وزیر خسرو بختیار

  • آسان شرائط پر قرض : کاروباری حضرات کیلیے بڑی خبر آگئی

    آسان شرائط پر قرض : کاروباری حضرات کیلیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا ہے کہ نئی ایس ایم ای پالیسی کے تحت ایس ایم ای کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، جس کے تحت کاروباری حضرات ٹیکس ریلیف آسان شرائط پرقرض لے سکیں گے اور ہر چھوٹا بڑا کاروبار مستفید ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار کی زیرصدارت کامرس چیمبرز کے صدور اور کاروباری شخصیات کااہم اجلاس ہوا ، جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی بھی شرکت کی۔

    اجلاس میں مجوزہ ایس ایم ای پالیسی کے اہم مندرجات پر شرکا کو بریفنگ دی گئی اور آسان قرضوں کی فراہمی،آڈٹ،ٹیکس چھوٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا، ایس ایم ایز اسٹیک ہولڈرز نے خسرو بختیار کی پالیسی کیلئے رابطہ اجلاس کو سراہا۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای کارڈ کا اجراء کیا جائے گا، جس کے تحت کاروباری حضرات ٹیکس ریلیف آسان شرائط پرقرض لے سکیں گے۔

    خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت ایس ایم ای پورٹل بھی لانچ کر دیا گیا ہے، ایس ایم ای پورٹل کو کاروبارکی وسعت، این او سی حصول میں آسانی ہو گی، نئی ایس ایم ای پالیسی سے ہر چھوٹا بڑا کاروبار مستفید ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ نئی پالیسی چھوٹے و درمیانے درجے کاکاروبار بڑھانے کیلئے مرتب کی گئی ، ایس ایم ایز کے کاروبار کو وسعت کیلئے ایک فنڈ تشکیل دیا جائے گا، خواتین سے منسلک کاروبار کیلئے نئی پالیسی میں خصوصی مراعات ہوں گی۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ پنجاب میں ایس ایم ایز کیلئے ای انسپیکشن پورٹل کا اجراکر دیا ہے،پالیسی میں ایس ایم ایز ایکسپورٹرز کو سہولیات فراہم کی جائے گی جبکہ برآمدی ایس ایم ایز کیلئے مشترکہ گودام کا آغاز کیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ،گارمنٹ صنعتوں کو فروغ دینے کیلئےاقدامات کئے جا رہے ہیں، پاکستانی مصنوعات کی عالمی سطح پرمارکیٹنگ کیلئےاقدامات کئےجائیں گے۔

  • وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت  کی نااہلی کیلئے درخواستیں مسترد

    وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے درخواستیں مسترد

    لاہور : سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئے درخواستیں مسترد کر دیں اور قرار دیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کوئی غلطی نظر نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے احسن عابد کی جانب سے مخدوم برادران کی نا اہلی کیلئے درخواستوں پر سماعت کی۔

    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت نے الیکشن لڑتے وقت اپنے اثاثے چھپائے، دونوں بھائیوں کو آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

    عدالت نے قرار دیا کہ ہائی کورٹ کے فیصلے میں کوئی غلطی نظر نہیں آتی، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے انتخابی عذرداری دائر کی، آپ کو الیکشن پٹیشن دائر کرنے کے تقاضے پورے کرنے چاہیئیں تھے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے مخدوم برادران کی نااہلی کیلئے درخواستیں مسترد کر دیں۔

    یاد رہےوفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور صوبائی ہاشم جواں بخت کی نااہلی کیلئےاحسن عابد نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر  کی، جس میں کہا گیا تھا کہ  خسرو بختیار نے این اے 177 اور ہاشم جواں بخت نے پی پی 259 سے انتخاب میں کامیابی حاصل کی ، دونوں بھائیوں نے آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور انہیں ظاہر نہیں کیا۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ خسرو بختیار وفاقی وزیر اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت صوبائی وزیر ہیں۔ نیب ملتان کو ان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی، کارروائی نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

    دائر درخواست  کے مطابق  عدالت نے نیب کو قانون کے مطابق زیرالتواء درخواست کا تین ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ انکوائری کی پیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ نہیں کیا جا رہا، دونوں بھائیوں کے اثاثے ایک سو ارب سے زائد ہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی  تھی کہ خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت کو آرٹیکل 63 کے تحت نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے۔

  • کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا: خسرو بختیار

    کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا: خسرو بختیار

    لاہور: وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی توجہ ملک سے غربت کے خاتمے پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو کم ترقی یافتہ علاقوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے 1 ارب ڈالر عطیہ دے رہا ہے۔

    [bs-quote quote=”چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خسرو بختیار” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    خسرو بختیار نے کہا ’سی پیک کے تحت صنعتی زونز کو جلد فعال کیا جائے گا۔‘

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی آئے گی، زراعت کے سیکٹر سے زیادہ جی ڈی پی حاصل ہوتا ہے، اقتصادی زونز فعال ہونے سے خسارہ کم ہوگا۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مزید کہا ’گوادر کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، چین کے غربت خاتمے کے پروگرام سے استفادہ کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داوٴد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داوٴد نے کہا تھا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چین ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔