Tag: وفاقی وزیر داخلہ

  • گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہے: محسن نقوی

    گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہے: محسن نقوی

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور پاکستان کے کسی ادارے کی حراست میں نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک پر پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو افسوسناک اطلاع آئی کہ عبدالحمید شہید ہوگئے ہیں۔

    محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، شہید کانسٹیبل کے واقعے میں جو بھی ملوث ہے ان میں سے کوئی نہیں بچے گا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید کے دو بیٹے ہیں، ایک سی ڈی اے میں ملازم ہے، شہید عبدالحمید کیلئے شہید پیکج ایک دو روز میں دیا جائیگا۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نہ ہماری اور نہ کسی اور ادارے کی حراست میں ہیں، علی امین گنڈاپور کل رات بھاگ گئے تھے، علی امین گنڈاپور کے پی ہاؤس میں بھی موجود نہیں ہیں۔

     وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اسلام آباد کی حدود میں ہونگے تو پولیس گرفتار کرے گی، علی امین گنڈا پور خود بھاگے ہیں، ہم نے 2،3 چھاپے مارے تھے، شک تھا کہ وہ موجود ہوں گے لیکن وہ وہاں نہیں تھے، علم نہیں کہ علی امین کے پی پہنچ گئے یا نہیں، کے پی ہاؤس سے علی امین کے بھاگنے کی فوٹیج موجود ہے۔

  • پولیس کا ادارہ جتنا فعال ہوگا اتنا ہی جان و مال کی حفاظت ممکن ہوگی، راناثنااللہ

    پولیس کا ادارہ جتنا فعال ہوگا اتنا ہی جان و مال کی حفاظت ممکن ہوگی، راناثنااللہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ پولیس کا ادارہ جتنا فعال ہوگا اتنا ہی جان و مال کی حفاظت ممکن ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جان اور مال کی حفاظت سے ہی ریاست کے تصور نے جنم لیا، کسی بھی ریاست کی بنیادی ذمہ داری اسکے شہریوں کی مال و جان ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان اور مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، پولیس کا ادارہ جتنا فعال ہوگا اتنا ہی جان و مال کی حفاظت ممکن ہوگی، ریاست کا بنیادی مقصد کاروبار یا دیگر معاملات میں الجھنا نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست کو بنیادی طور پر جان اور مال کی حفاظت کا فریضہ سر انجام دینا چاہئے، جان ومال کو تحفظ دیے بغیر کوئی ریاست خوشحال اور آگے نہیں بڑھ سکتی۔

    راناثنااللہ نے مزید کہا کہ یہ بنیادی مقصد ریاست کی لا اینڈ فورسمنٹ ایجنسی پورا کرتی ہیں، امید کرتا ہوں آپ اسی جذبے سے اپنے فرض کو نبھائیں گے۔

  • لاپتا افراد کی ذمہ دار ریاست ہے: وفاقی وزیر داخلہ

    لاپتا افراد کی ذمہ دار ریاست ہے: وفاقی وزیر داخلہ

    کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ لاپتا افراد کی ذمہ دار ریاست ہے، کسی کو لاپتا کر دینا پاکستان کی بدنامی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے آج منگل کو کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد کا دورہ کیا، انھوں نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کے ساتھ ساتھ لاپتا کارکنان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

    رانا ثنا نے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاپتا افراد کا دکھ موت سے بھی زیادہ درد ناک ہے، ملاقات میں ایم کیو ایم کی لیڈر شپ دلبرداشتہ، مایوس اور دکھی تھی۔

    انھوں نے کہا ہم وزیر اعظم کی ہدایت پر یہاں آئے ہیں، وزیر اعظم سے ایم کیو ایم کی اس دن میٹنگ ہوئی تھی جب ان کے تین کارکنان کی لاشیں ملی تھیں، اس میٹنگ میں بہت سارے پہلوؤں پر بات ہوئی، اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کسی کو لاپتا بنا دینا پاکستان کی بدنامی ہے، یہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    ایم کیو ایم اور رانا ثنا ملاقات کا ثمر، 2 لاپتا کارکنان بازیاب

    انھوں نے کہا اس ملاقات میں لاپتا کیسز کی روک تھام کے لیے کئی اقدامات پر بھی اتفاق ہوا، یہ فیصلہ بھی ہوا کہ ہم کراچی جائیں گے اور متاثرہ فیملیز سے ملیں گے، ہم نے ان فیملیز کو یقین دلایا ہے کہ ان کے پیاروں کی بازیابی کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

    رانا ثنا نے کہا اس سے پہلے کوئٹہ میں لاپتا افراد کے لواحقین نے 50 دن سے دھرنا دیا ہوا تھا، اور ہماری یقین دہانی پر انھوں نے دھرنا ختم کیا، ہمارا مؤقف رہا ہے تشدد اور گمشدگی آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے، ہمیں امید ہے کہ ایم کیو ایم ہم پر اپنا اعتماد قائم رکھے گی۔

    اس موقع پر ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہمارے رویے سے اندازہ ہو گیا ہوگا کہ ہم کوئی دہشت گرد نہیں، ہمیں اتنی ہی سزا دی جائے جتنے ہم گناہ گار ہوں۔ انھوں نے کہا ہم وزیر داخلہ اور ایاز صادق کے شکر گزار ہیں کہ وہ یہاں آئے۔

  • شیخ رشید نے رینجرز ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس طلب کر لیا، وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات طے

    شیخ رشید نے رینجرز ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس طلب کر لیا، وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات طے

    کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے امن و امان کی صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، شیخ رشید کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق یہ اجلاس رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ہوگا ، وزیر داخلہ کراچی اور سندھ میں امن و امان سے متعلق اجلاس میں اہم فیصلے کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کل صبح 10 بجے ہوگی، جس میں صوبے میں امن و امان اور وفاق سے جڑے امور کا جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بھی ون آن ون ملاقات دوپہر ایک بجے کریں گے۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید 2 روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں، کراچی روانگی سے قبل اسلام آباد ایئر پورٹ پرگفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا میں کراچی میں امن و امان کاجائزہ لوں گا، مشن صرف امن ہے، کراچی سے واپسی پر وزیر اعظم کو امن و امان کی رپورٹ پیش کروں گا، کراچی میں میری اہم ملاقاتیں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات ہوگی۔

    وزیر اعظم نے سندھ میں بڑھتے ہوئے جرائم پر نوٹس لے لیا، شیخ رشید کو خصوصی ہدایت

    یاد رہے کہ سندھ میں امن و امان کی صورت حال پر نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز وزیر اعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر اس صورت حال پر حکمت عملی طے کریں۔

  • جس نے ووٹ کاسٹ کرنا ہوتا ہے، وہ کرونا کو بھی اہمیت نہیں دیتا: شیخ رشید

    جس نے ووٹ کاسٹ کرنا ہوتا ہے، وہ کرونا کو بھی اہمیت نہیں دیتا: شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں پہلے اتنی بڑی تعداد میں سیکیورٹی نہیں دیکھی، جس نے ووٹ کاسٹ کرنا ہوتا ہے، وہ کرونا کو بھی اہمیت نہیں دیتا۔

    ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کر رہے تھے، شیخ رشید نے کہا گزشتہ کئی ماہ سے این اے 75 ڈسکہ نہایت اہمیت اختیار کر گیا ہے، 2 افراد کی شہادت کے بعد اس حلقے کو بہت اہمیت ملی، ڈسکہ میں اتنی بڑی تعداد میں سیکیورٹی نہیں دیکھی، یہ واحد حلقہ ہے جہاں اتنی تعداد میں سیکیورٹی اہل کار تعینات ہوئے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا الیکشن پُر امن ہو یہ میرے لیے بہت بڑی خبر ہے، دونوں پارٹیاں کہہ رہی ہیں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی جو اچھی بات ہے، معاملہ سپریم کورٹ جانے کے بعد پُر امن انتخابات خوش آئند ہیں۔

    انھوں نے کہا ٹرن آؤٹ کم ہے تو اس میں کئی وجوہ ہو سکتی ہیں، جس نے ووٹ کاسٹ کرنا ہوتا ہے وہ کرونا کو بھی اہمیت نہیں دیتا، میں اس وقت کراچی میں موجود ہوں اور کوئی شخص ماسک پہنا نظر ہی نہیں آ رہا، خاموش ووٹر بہت بڑے فیصلے خاموشی سے کر جاتے ہیں، بڑی بات ہے کہ جو لوگ شہید ہوئے ان کے رشتے داروں نے ووٹ کاسٹ کیے۔

    جعلی ووٹس سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا ووٹر چار جگہوں سے ہو کر ووٹ کاسٹ کرتا ہے تو وہ جعلی کیسے ہو سکتا ہے، دس بیس جعلی ووٹوں سے الیکشن کو کوئی فرق نہیں پڑتا، نوشین افتخار نے جعلی ووٹوں کا کہا ہے تو معلوم نہیں یہ کیسے کاسٹ ہو جاتے ہیں۔

    خیال رہے کہ این اے 75 ڈسکہ میں پولنگ کا عمل پورا ہو چکا ہے اور اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اے آر وائی نیوز نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے سب سے پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ عوام تک پہنچایا۔

  • لانگ مارچ اسلام آباد آتا ہے تو اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا: شیخ رشید

    لانگ مارچ اسلام آباد آتا ہے تو اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اسلام آباد آتا ہے تو میں اسے بطور وزیر داخلہ ڈیل کروں گا، فضل الرحمان لانگ مارچ میں مدرسوں کے طلبہ کو لے کر آئیں گے، طلبہ کو کہیں گے کہ اسلام اور اسلام آباد میں فرق کریں۔

    ان خیالات کا اظہار وہ اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں کر رہے تھے، انھوں نے کہا فضل الرحمان ایسی باتیں کر رہے ہیں جو عالم دین کے شایان شان نہیں، یہ منہ اور مسور کی دال، یہ استعفوں کی باتیں کر رہے تھے، جیسے انھوں نے استعفے دیے ویسے یہ پنڈی بھی جائیں گے، پہلے اسلام آباد تو آئیں۔

    شیخ رشید نے کہا میں یہ نہیں کہوں گا کہ پی ڈی ایم کو بیرونی فنڈنگ ہو رہی ہے، لیکن پی ڈی ایم اور بھارت کا پاکستان کے خلاف مؤقف تقریباً ایک جیسا ہے، پاک افواج کے پیچھے پاکستان کی عوام سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا نواز شریف کا پاسپورٹ ری نیو نہیں ہوگا کیوں کہ مجھے ہدایت دی گئی ہے، عمران خان سے پوچھ کر ہی نواز شریف کے پاسپورٹ پر بیان دیا ہے، ان کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو رہی ہے تو انھیں آنا چاہیے، وہ بیمار ہیں تو علاج کیوں نہیں کرا رہے۔

    شیخ رشید نے کہا عمران خان چاہتے ہیں یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لیں، لیکن میں چاہتا ہوں یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں، عمران خان کو سینیٹ میں اکثریت ملی تو 72 گھنٹے میں وہ ترامیم کر دیں گے، ن لیگ اور جے یو آئی کا بس چلے تو سینیٹ اور ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کر لیں لیکن لکھ کر رکھ لیں ن لیگ بھی سینیٹ کے الیکشن میں حصہ لے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ دونوں پارٹیاں کسی بھی طرح چاہتی ہیں حکومت چلی جائے، لیکن اندر سے ایسی آوازیں اٹھیں گی کہ اپنے ہی فیصلوں پر عمل نہیں کر سکیں گے، دونوں پارٹیاں مجبوری میں سینیٹ اور ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گی، اپوزیشن میں لاہور جلسے کے بعد وہ دم خم نہیں ہے، اپوزیشن کے پاس لانگ مارچ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں بچا، اپوزیشن صرف لانگ مارچ کا فیصلہ کرےگی باقی فیصلے یہ نہیں کر سکتے۔

    شیخ رشید نے کہا گرینڈ ڈائیلاگ ہو رہے ہیں یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں، ہاں میں چاہتا ہوں کہ ڈائیلاگ ہوں، سیاست دان کبھی بھی مذاکرات کے راستے بند نہیں کرتا، اسٹیبلشمنٹ بھی کبھی بھی نہیں چاہے گی کہ ڈائیلاگ نہ ہوں، لیکن اپوزیشن کہتی ہے عمران خان سے مذاکرات نہیں کریں گے، تو وہ کس سے مذاکرات کرے گی؟

  • پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، اعجاز شاہ

    پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں، اعجاز شاہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں پہلے سے زیادہ مضبوطی آئی، مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات مثالی حد تک بہتر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ سے سعودی سفیرنواف سعید المالکی کی  ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح  پر بھر پور تعاون کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کےتعلقات میں ماضی کے مقابلے میں اب زیادہ مضبوطی آئی ہے، امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے تعلقات مثالی حد تک بہتر ہوں گے۔

    ملاقات میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی سہولیات میں بہتری اور تعاون کے بارے میں معاملات زیر بحث آئے- سعودی سفیر نے تمام معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    سعودی سفیر نے پاکستان کی جانب سے ملنے والی سہولتوں کی فراہمی پر تسلی کا اظہار کیا اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے پر وزاتِ داخلہ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ بھی کیا تھا جس میں خیلجی خطے میں کشیدگی اور ایران کے حوالے سے معاملات طے پائے تھے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ رواں سال اگست میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں بہت سے اہم معاہدوں بشمول مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدے دستخط ہوئے تھے۔

    سعودی ولی عہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے، محمد بن سلمان نے عمران خان کی درخواست پر مملکت کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی جس کے بعد سیکڑوں پاکستانی رہا ہوکر وطن واپس پہنچے۔

  • وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے رائیونڈ محل کی چار دیواری گرانے کا اعلان کردیا

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے رائیونڈ محل کی چار دیواری گرانے کا اعلان کردیا

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ رائیونڈ محل کی دیوار پر خرچ ہونے والے قومی خزانے کے پیسے واپس نہ ہوئے تو دیوار گرا دیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ننکانہ صاحب کے شہر منڈی فیض آباد میں ڈگری کالج برائے خواتین کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی وسائل لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی، نوازشریف اور آ صف زرداری نے قومی خزانے کے اربوں روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ کیے۔

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے نواز شریف کے گھر رائیونڈ محل کی چار دیواری پر آنے والے اخراجات کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کرائے جانے کی صورت میں اسے گرانے کا اعلان کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ محل کی دیوار 28کروڑ روپے قومی خزانے سے خرچ کرکے تعمیر کی گئی رائیونڈ کےگرد تعمیر دیوار پر خرچ کیے جانے والے قومی خزانے کے پیسے واپس نہ ہوئے تو دیوار گرا دیں گے۔

    نواز شریف کے گھر کی چار دیوراری پرقومی خزانے سے 28 کروڑ روپے خرچ کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے غیر ملکی دوروں پر ایک ارب83 کروڑ50 لاکھ روپے جبکہ آصف زرداری نے 134دوروں پر ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ کیے گئے۔

  • جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، احسن اقبال

    جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، احسن اقبال

    لاہور : وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کا نعرہ لگاتے ہیں، ایک جماعت کے خلاف کارروائیوں کا مقصدالیکشن پراثراندازہوناہے، دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاجن بوتل میں بندہوچکاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں نادرا پاسپورٹ آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوجدید سہولتیں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا ، مسائل کے حل کے لئے لاہور میں مزید2سینٹرزبن رہےہیں، موبائل وینزکو بنانے میں وقت لگتا تھا۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نادرا کوعام گاڑیوں میں شناختی کارڈ بنانے کی ہدایات دی ہیں ، نادراکی کاریں، دیہاتوں، قصبوں میں جا کر شناختی کارڈ بنائیں گی، عام انتخابات کے  پیش نظر شناختی کارڈز حصول کوآسان بنارہے ہیں، سیاستدان قوم کی فریادلیکرآتا ہے، اس لئےفریادی ہوتاہے۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ترقی کےدومواقع ضائع کرچکے ہیں، 1960کی دہائی میں ترقی 65کی جنگ کی وجہ سے رک گئی ، 1990کی دہائی میں ملک جنوبی ایشیا میں  تیز  رفتار ترقی کررہا تھا، بھارت نے ہماری پالیسیوں کو اپنایا اور آگے نکل گیا ، بنگلادیش بھی ہماری بنائی گئی پالیسیوں پرعمل کررہا ہے۔

    بھارت نے ہماری پالیسیوں کو اپنایااورآگےنکل گیا


    ان کا کہنا تھا کہ 2013میں ملک کی معیشت ڈوبی ہوئی تھی، دنیا پاکستان کوخطرناک ترین ملک قرار دے رہی تھی ، گزشتہ 5سالوں میں 5ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شامل ہوگئے، ہماری فورسز نے جنگ لڑی اوردہشت گردی کی کمر توڑ دی، جہازٹیک آف اس وقت کرتا ہے، جب تینوں انجن ایک سمت زور لگائیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 2017کی ابتدا میں پاکستان کو کامیاب ملک قراردیاجا رہاہے، پاناماکیس نے ملک کو16 سے18 ارب کا جھٹکا دیا، آج کا دور  معیشت کا ہے،  پالیسیوں کے تسلسل کویقینی بناناہے، ایٹم بم  میزائل ہمارادفاع نہیں کرسکیں گے، مستقبل میں علم کی طاقت ہی ہمارادفاع کرےگی۔

    دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاجن بوتل میں بندہوچکاہے


    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی طاقت بنانےکےلئےمنصوبہ بندی کی، دہشت گردی اورلوڈشیڈنگ کاجن بوتل میں بند ہوچکا ہے، آج درآمداد کا دباؤ ہماری قوت سے زیادہ نہیں ہے، مختصرمدت میں تاریخی سرمایہ کاری سےمعاشی دباؤ رہے گا، سقراط وبقراط ہر چیز کو سیاہ کرنے کے لئے کام کررہےہیں۔

    خدا کے لئےاس کھیل کونہ کھیلوجو70سال سے جاری ہے


    انھوں نے کہا کہ پاکستان کےمثبت بیانیے کو دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے، ہمیں ملک میں پالیسیوں کا تسلسل چاہیے، پالیسیوں کے تسلسل کی فریاد لے کر وزیراعظم گئے تھے، خدا کے لئےاس کھیل کونہ کھیلوجو70سال سے جاری ہے، ہماری یہ فریادچیف جسٹس،میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سے بھی ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جوکچھ ہوابہت افسوسناک ہے، ن لیگ کی حکومت ختم کرکےعلاقائی جماعتوں کو دینا افسوسناک ہے، ایک ریڑھی والا،کسان اورمزدوربھی ارسطوہے، ہرایک مزدورکوعلم ہے کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے ، پاکستان کے 20کروڑ عوام باشعورشہری ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ جمہوریت سے خائف الیکشن سے پہلے احتساب کانعرہ لگاتےہیں، ایک جماعت کیخلاف کارروائیوں کا مقصدالیکشن پراثراندازہوناہے، اگست2016تک ای سی ایل کےتمام کیسز کابینہ جانے تھے۔

    نوازشریف کواپنی اہلیہ کی تیمارداری کاحق نہیں دیاجارہا


    نواز شریف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےقانون کی حکمرانی کےتحت ہرحکم کوماناہے، نوازشریف کواپنی اہلیہ کی تیمارداری کاحق نہیں دیاجارہا، نوازشریف کو جلاوطن کیا گیا،وہ عدالت سے رجوع کرکے آئے، ہم کسی این آراو پر یقین رکھتے ہیں، نہ ہی این آراو کرسکتےہیں۔

    مشرف عدالتوں کےسامنےپیش ہوں سیکیورٹی کابہانہ نہ کریں


    وزیر داخلہ نے مشرف سے متعلق کہا کہ مشرف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، مشرف عدالتوں کےسامنے پیش ہوں سیکیورٹی کا بہانہ نہ کریں، اپوزیشن نے نگراں سیٹ اپ پراتفاق کرلیا تو جمہوریت کی کامیابی ہوگی، اپوزیشن نےاتفاق نہیں کیا تو یہ جمہوریت کیخلاف سازش ہوسکتی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کاایک جمہوری ماضی ہے، امید ہےپیپلزپارٹی غیرجمہوری قوتوں کی آلہ کار نہیں بنےگی، عمران خان تو 2014میں بکیز کیساتھ مل کربساط لپیٹنا چاہتے تھے۔

    اس سے قبل لاہور میں سی پیک کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سیاسی انتشار نے ملک کو پیچھے دھکیل دیا، جو پچھلے ایک سال سے ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں، خود اپنے دشمن بنے ہوئے ہیں، اکنامک لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔

    تبدیلی تو آ چکی ہے، پہلے بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب بیس گھنٹے بجلی آتی ہے


    سی پیک موجودہ دور کاایک اہم ترین منصوبہ ہے،پاکستان میں اب تک29ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہو چکی ہے، اتنے کم وقت میں بڑی سرمایہ کاری ایک ورلڈ ریکارڈ ہے ، سی پیک کے بعد دنیا پاکستان کوابھرتی معیشت کے طور پردیکھ رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی تو آ چکی ہے، پہلے بیس گھنٹے بجلی نہیں آتی تھی اب بیس گھنٹے بجلی آتی ہے، معاشی شرح نمو 6 فیصد کی حدوں کو چھو رہی ہے، یہ بھی تبدیلی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، احسن اقبال

    عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، احسن اقبال

    نارووال : وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، پی ٹی آئی خود کرپٹ جماعتوں میں سےایک ہے، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور جھوٹا پروپیگنڈا بہت بڑا ہتھیار ہے۔

    ان خیالات کااظہار انہوں نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ بعد ہماری حکومت دوسری بار اپنی مدت پوری کریگی، جس کے بعد ہی عام الیکشن ہوں گے، ن لیگی حکومت نے پاکستان کے دو بڑے جن بوتل میں بند کئے ہیں، پہلا جن دہشت گردی اور دوسرا لوڈ شیڈنگ کا تھا۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف کرپٹ جماعتوں میں سے ایک ہے، عمران خان کا کرپشن کی بات کرنا سیاسی ڈرامہ ہے، عمران خان اپنا ڈرامہ ن لیگ کےخلاف استعمال کرتےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی پالیسیوں سے آج خیبرپختونخوا کےعوام پریشان ہیں، پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے ن لیگ میں واپس آرہے ہیں، ہم ملک میں فسادنہیں چاہتے لیکن شیخ رشید اور عمران خان حکومت ڈی ریل کرنے کی تلاش میں ہیں۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال نے سابق صدر کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی زبان پرکرپشن کی بات سجتی نہیں، پیپلزپارٹی دورمیں ہر ہفتے کرپشن کا نیا کیس سامنے آتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اہم میدان بن گیا ہے، اس کےمثبت اور منفی دونوں پہلو ہیں، سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں اور جھوٹا پروپیگنڈا بہت بڑا ہتھیار ہے جس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے،سوشل میڈیا پرجمہوری آزادی کا احترام کیا جائے۔