Tag: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ

  • آئی جی سندھ کا مبینہ اغوا ، وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    آئی جی سندھ کا مبینہ اغوا ، وفاقی وزیر داخلہ کا اہم بیان سامنے آگیا

    ننکانہ صاحب: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، وہ خود اپنی گاڑی میں گئے ، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کڈنی سینٹر کے نئے یونٹ کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا کہ فائیو اسٹار ہوٹل کی ماسٹر چابی انتظامیہ کے پاس ہوتی ہے، پولیس کو دروازہ توڑنے کی کیا ضرورت ہے ،مریم بی بی جھوٹ بولتی ہے۔

    نواز شریف کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے برطانیہ میں علاج تو کیابخار بھی چیک نہیں کروایا، نواز شریف بالکل ٹھیک ہیں انھیں واپس آ جانا چاہیے۔

    کراچی واقعے سے متعلق اعجاز شاہ نے کہا آئی جی سندھ کو کسی نے اغوا نہیں کیا، اغوا کامطلب ہوتا ہے کہ بندے کو اس کی مرضی کے خلاف لیجانا جبکہ آئی جی سندھ خود اپنی گاڑی میں گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا قائد اعظم کے مزار پر بھٹو اور بینظیر نے بھی اس طرح کی حرکت نہیں کی ، لیڈر شپ ملک کو لوٹ کر باہر چلی گئی ہے، اداروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے، جب یہ باہر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں تو شہدا کے ورثا کو دکھ پہنچتا ہے۔

  • ‘اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا’

    ‘اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا’

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات میں اتفاق کیا گیا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کامقابلہ کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ اور کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی اور جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن کافیصلہ بھی کیا گیا۔

    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں ، ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوس ناک ہے، قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور صوبے میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں، اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے۔

    اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، اداروں پر الزام لگانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی ہو گی-

    کشمیرکمیٹی کے چیئر مین شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک و قوم کے خیرخواہ نہیں ، اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے، منفی سیاست کرنے والوں کا اداروں کو متنازعہ بناناملک دشمنی کے مترادف ہے-

    شہر یار آفریدی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے
    Remarks:

  • ‘پاکستان  بہت جلد خود این 95 ماسک بنانے کے قابل ہو جائے گا’

    ‘پاکستان بہت جلد خود این 95 ماسک بنانے کے قابل ہو جائے گا’

    ننکانہ صاحب : وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کورونا کا عروج ہوگا ، پاکستان میں کورونا سے زیادہ غربت کا ڈر ہے، ہم بہت جلد خود این95ماسک بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیر صدارت ٹائیگرزفورس کا اجلاس ہوا، اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو اپنے عوام کی بہت فکر ہے، لوگ ہدایت پر عمل کررہےہیں، ٹائیگرز قومی فرض سمجھتےہوئےاپنی ذمہ داریاں ادا کریں، ٹائیگرز کا کردار مکمل طور پر غیر سیاسی ہوگی، موجودہ صورتحال میں ٹائیگرز فورس کا کردار بہت اہم ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خاتمے کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان میں کورونا سے زیادہ غربت کا ڈر ہے، 20نکاتی ایجنڈا علما کی مشاورت سے طے کیا گیا ، علماکرام حکومتی ہدایات پرعملدرآمدکیلئے اپنا کردار ادا کریں، مذہبی تہواروں پر حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔

    اعجاز شاہ نے کہا کہ ضلعی افسران بلا امتیاز حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرائیں، ضلعی انتظامیہ ٹائیگرز فورس کے استعمال کیلئےحکمت عملی وضع کرے، وزیراعظم لاک ڈاؤن کے نقصانات سے مکمل آگاہ ہیں، پاکستان بہت جلد خود این95ماسک بنانے کے قابل ہو جائے گا۔

    کورونا کی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے پہلے ہفتے میں کورونا کا عروج ہوگا، پاکستانیوں کی اکثریت مسائل سے دوچار ہے۔

    سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب تقسیم کئے گئے پتہ نہیں کن کو پیسے ملے، ان حالات میں بھی لوگ کرپشن سے باز نہیں آرہے۔

  • شرپسندوں کے لیے پیغام ہے قوم متحد ہے: وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ

    شرپسندوں کے لیے پیغام ہے قوم متحد ہے: وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ

    کوئٹہ: آج کوئٹہ کے علاقے سٹی تھانے کے قریب لیاقت بازار میں ہونے والے بم دھماکے کے افسوس ناک واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے کہا ہے کہ شرپسندوں کے لیے پیغام ہے کہ اس مشکل وقت میں قوم متحد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بم دھماکے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گہرے دکھ کا کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

    اعجاز شاہ نے دہشت گردی کے واقعے کی فوری تحقیقات پر زور دیا، اور کہا کہ اس قسم کے واقعات کرانے والے ملک دشمن ہیں، امن و امان یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ دھماکے کے شہدا پر فخر ہے، ہر اجلاس میں سیکورٹی کی خامیاں دور کرتے ہیں، یہ دھماکا گنجان آباد علاقے میں ہوا جہاں لوگوں کا رش تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ: سٹی تھانے کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 28 زخمی

    ضیا لانگو نے کہا کہ ہماری فورسز دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں، دہشت گردوں کو ہم شکست دے چکے ہیں، بزدلانہ حملوں سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ اور افغان بارڈر پر باڑ کا کام جاری ہے، سرحد پر باڑ لگنے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی۔

    یاد رہے کہ آج کوئٹہ کے علاقے سٹی تھانے کے قریب لیاقت بازار میں دھماکے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ 28 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو پولیس اہل کار بھی شامل تھے۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، فرشتہ قتل کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا

    اسپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات، فرشتہ قتل کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا

    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں ننھی فرشتہ قتل کیس کی تفتیش کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقات کر کے کہا کہ معصوم فرشتہ قتل کیس کی عدالتی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

    اسد قیصر نے کہا کہ انصاف کی فراہمی اور ظلم کے خاتمے کو یقینی بنانا ہوگا، انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جوڈیشل انکوائری مکمل ہونے تک متاثرہ خاندان سے رابطے میں ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  فرشتہ قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز، لواحقین کے بیانات قلم بند

    خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے فرشتہ کے والد اور خاندان سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے فرشتہ کے خاندان کو مکمل انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    یاد رہے کہ فرشتہ قتل کیس کی جوڈیشل انکوائری کا آغاز گزشتہ روز کر دیا گیا ہے اور لواحقین کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کو 7 روز میں انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی فرشتہ نامی 10 سالہ بچی کو چار روز قبل اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ والدین نے درج کروانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کیا، ملزمان فرشتہ کی لاش قریبی جنگل میں پھینک کر فرار ہو گئے، اسپتال انتظامیہ نے بھی پوسٹ مارٹم کرنے سے انکار کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ ساڑھے 6 بجے کے بعد وقت ختم ہوجاتا ہے۔

  • عثمان بزدار اعجاز شاہ ملاقات: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    عثمان بزدار اعجاز شاہ ملاقات: مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی، جس میں امن عامہ کی بہتری کے لیے پنجاب اور وفاق میں مربوط کوآرڈینیشن پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں صوبے میں سیکورٹی صورت حال کی مزید بہتری سے متعلق اقدامات پر غور کرتے ہوئے مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت و تقسیم کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و امان کی صورت حال مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا، اور قبضہ مافیا کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پنجاب کے بعد دیگر صوبوں کے بھی دورے کروں گا، امن و امان کے حوالے سے پنجاب حکومت کو سپورٹ کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ہفتے وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی جس میں ای ویزے کے اجرا اور داخلی سلامتی کی صورت حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا تھا۔