Tag: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

  • نگراں وزیراعظم  کون ہوگا؟ نام شارٹ لسٹ ہوگئے

    نگراں وزیراعظم کون ہوگا؟ نام شارٹ لسٹ ہوگئے

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے لیے نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں، شارٹ لسٹ ناموں میں حفیظ شیخ کا نام بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے لئے نام شارٹ لسٹ ہوگئے ہیں، منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائےگا۔

    رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ٹیکنوکریٹ یا ماہر معیشت بھی نگراں وزیراعظم ہوسکتا ہے، شارٹ لسٹ ہونے والوں میں عبدالحفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شامل ہے تاہم شاہد خاقان اور اسحاق ڈار کے نام شارٹ لسٹ میں شامل نہیں۔

    انتخابات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر ہوجائے تو کیا ہو جائے گا، حلقہ بندیاں نو دسمبر تک ہوجانی چاہئیں، اس کے بعد الیکشن فروری یا مارچ میں ہوں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

    نئی مردم شماری کے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نئی مردم شماری اتفاق رائے سےمنظور ہوئی ہے، اگرالیکشن90دن کی بجائے120دن میں ہوجائیں گے تو کیاہوجائےگا، آئین تو یہ بھی کہتاہے کہ 2017کی مردم شماری پردوسرا الیکشن نہیں ہوسکتا، 2017 کی مردم شماری پر اعتراضات تھے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ اب رونا کس بات کا،چیئرمین پی ٹی آئی مکافات عمل کاشکارہوئے، جیل میں قانون کے مطابق تمام سہولتیں دینےکی ہدایت کی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نوجوانوں کو گمراہ کیا، 4سال قوم کوتقسیم کرنےکے سوا کچھ نہ کیا، 9مئی واقعےکےذمہ داروں کوسخت سزاملنی چاہیے۔

  • ‘ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف تگنی کا ناچ نچا رہا ہے’

    ‘ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف تگنی کا ناچ نچا رہا ہے’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں غفلت برتی ، آج ایک ارب ڈالر کے لیے آئی ایم ایف تگنی کا ناچ نچا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پولیس لائن میں شہداء کے خاندانوں سے خطاب میں کہا کہ ملک کے امن کےلیے جان قربان والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ملک میں امن و سلامتی ہمارے شہدا کی مرہون منت ہے، شہداکےاہلخانہ کی ہرطرح سےدیکھ بھال کریں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ہم یہاں اپنے شہدا کو یاد کرنے کے لیے جمع ہوئےہیں ، جوقومیں اپنےشہداکویادنہیں کرتیں وہ زندہ نہیں رہ سکتیں، دہشت گردی کے خلاف 80 ہزار پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں ،12 ہزار سے زائد سیکیورٹی فورسز اہلکاروں نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک ڈیفالٹ کرے گا تو ملک میں افرا تفری پھیلے گی، ایک ارب ڈالر کےلیے آئی ایم ایف تگنی کا ناچ نچا رہا ہے، آئی ایم ایف معاہدے کو پچھلے3 سال میں اچھے طریقے سے ڈیل کیاجاسکتا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی درست فیصلے کیےجاتے تو معاشی صورتحال ایسی نہ ہوتی، سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں غفلت برتی، ماضی میں درست فیصلے کیے جاتے تو معاشی صورتحال ایسی نہ ہوتی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومت کی ٖغلطیاں آج ہم بھگت رہے ہیں، مہنگائی اور تیل کی قیمتوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں، سیاسی اور معاشی صورتحال کا حل اتفاق رائے کے بغیر نہیں نکل سکتا۔

    رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھی ہیں، صرف ملک کی ایک جماعت فساد پر بضد ہے، ملک میں ایک کےسواتمام سیاسی قوتیں حل نکالنے کو تیار ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پوری قوم کو پتا ہے اس وقت معیشت کی کیا صورتحال ہے، جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے آگے نہیں بڑھ سکتے، صرف ایک شخص ہی احتجاج اورجلسےجلوس پرآمادہے، جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کو نگراں سیٹ اپ کے حوالے کرتے تو ڈیفالٹ کی طرف جاتا، موجودہ صورتحال میں قوم بہترفیصلہ کرےگی، مجھےامید ہےقوم ان کاساتھ دے گی جو ملک کو مشکل سے نکال رہے ہیں۔