Tag: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

  • جوہرٹاؤن دھماکا : ‘پنجاب پولیس نے تحقیقات میں زبردست  کامیابی حاصل کرلی’

    جوہرٹاؤن دھماکا : ‘پنجاب پولیس نے تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی’

    لاہور : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس جو ہرٹاؤن دھماکے کے ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلد ملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کو اچھی خبر دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور جو ہرٹاؤن دھماکےپر وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ پنجاب پولیس نے دھماکے کی تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کی ، پنجاب پولیس ملزمان کی گرفتاری کے قریب ہے ، جلدملزمان کوگرفت میں لاکرعوام کواچھی خبر دے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ جوپاکستان میں انتشارپھیلانا،دباؤ ڈالناچاہتےہیں وہ ناکام ہوں گے اور پاکستان کبھی کسی دباؤمیں نہیں آئے گا ،افغان سرحد پر 86 فیصد اور ایران سرحدپر46فیصد فینسنگ ہوگئی ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں سیاسی اورمعاشی استحکام آیا ، پاکستان کے دشمنوں کو یہ چیز ایک آنکھ نہیں بھاتی ، دشمنوں نے دہشت گردی کے راستے اپنانا شروع کئےوہ ناکام ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام پاک فوج کیساتھ ملکرملک میں امن ،ترقی کاسفرجاری رکھیں گے۔

    واضح رہے گذشتہ روز جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 24 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمیوں میں خواتین سمیت دو بچے بھی شامل تھے۔

  • ‘فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹے گا’

    ‘فوج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 72 گھنٹے میں پرچہ کٹے گا’

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے پر72 گھنٹےمیں پرچہ کٹے گا، سورج مغرب سےنکل سکتا ہے لیکن عمران خان کرپشن پر ہتھیارنہیں ڈالے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نادرادفترکادورہ کیا اور سسٹم چیک کرنے کے لیے ٹوکن حاصل کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 300 وین دوردرازکےعلاقوں میں کارڈ جاری کرے گی اور 50 سینٹروں کو 24گھنٹے کے لیے فعال کیا جارہا ہے، صرف 7 ہزار کوڈ پیلیکٹ کارڈجاری نہیں کررہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 16فروری کونوازشریف کاپاسپورٹ ختم ہورہاہےجس میں توسیع نہیں ہوگی، پی ڈی ایم نےفیصلہ کرلیا ہے کہ الیکشن میں حصہ لےگی، کوئی سیاسی محاذخالی نہیں چھوڑناچاہیے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پیپلزپارٹی نےان کےگھٹنےٹکادیےہیں، 2ادوارمیں نیب ختم نہ کرسکے اب یہ ختم نہیں ہورہا، عمران خان حکومت چھوڑ سکتا ہے، کرپشن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالےگا، سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن عمران خان کرپشن پرہتھیار نہیں ڈالےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج کےخلاف نازیباالفاظ استعمال کرنےپر72گھنٹےمیں پرچہ کٹےگا، پرچہ کٹنے میں 72سے 73 گھنٹے نہیں ہوں گے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ 2لاکھ افرادنےآن لائن ویزےکےلیےاپلائی کیا ہے، تمام چیزیں آن لائن ہوں گی کرپشن کاخاتمہ ہو جائے گا، یورپی یونین نے بتایاکہ ڈس اانفارمیشن نے سیکڑوں سیل کام کررہے ہیں۔

    پی ڈی ایم کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ ان کےسارےاستعفےلاکرمیں ہیں، ان کےچنیوٹ کےایم این اے کا بیان سنا ہے، لوگوں نے دستخط نہیں کیے نہیں تحریرکیے، نہ سینیٹ الیکشن کانہ ضمنی انتخاب کایہ بائیکاٹ کریں گے، ہاں یہ لوگ لانگ مارچ کریں گے، لانگ مارچ میں جیساکام کریں گے ویسا ہی کام ہم کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمدردی کی ہے کہ بتا دیا 16فروری سے پہلےآجائیں، جن لوگوں نے استعفے نہیں دینے وہ 20 فروری تک سامنے آجائیں گے، ہرسیاست دان مذاکرات کاراستہ کھلا رکھتاہے اور جوایسا نہیں کرتاوہ ناگہانی حادثات کودعوت دیتا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ فضل الرحمان کا چہرہ نہیں ان کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں، ان کے ستارے گردش میں ہیں اسلام اور اسلام آباد کا فرق رکھنا چاہیے اور اسلام آباد پر قبضے کا خواب دیکھناچھوڑدینا چاہیے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسلام آبادمیں ماڈرن ایگل اسکواڈآرہےہیں،چوکیوں کوجدیدکرنےجارہےہیں، ایک لاکھ شناختی کارڈ روزانہ جاری ہوں گے اور پہلا شناختی کارڈ مفت بنے گا۔