Tag: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

  • حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور

    حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور

    اسلام آباد : حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا، وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نومئی کوجوہواوہ اچانک نہیں تھا منصوبہ بندی کےتحت ہوا، پابندی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی سےلیکراب تک بہت سےشواہدمل رہےہیں،9مئی کےواقعات بےساختہ نہیں باقائدہ پلان کےتحت ہوا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے کورکمانڈر ہاؤس اور جی ایچ کیو پر حملہ کیا ان کے گھناؤنے مقاصد تھے،کسی سول انسٹیٹیوشن یاعمارت پرحملہ نہیں کیاگیا بلکہ یہ باقاعدہ سوچی سمجھی پلاننگ کیساتھ حملہ تھا۔

    عمران خان کے حوالے سے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کا دفاعی افواج کیخلاف یہ آخری حربہ تھا، ان کے گھناؤنے عزائم تھے، جو دشمن کے ہوسکتے ہیں، یہ سب کچھ ایک پلان کے تحت ہو رہا تھا۔

    پی ٹی آئی پر پابندی کے سوال پر ان کا کہنا تھا لپ تحریک انصاف پر پابندی کا جائزہ لیاجارہاہے،اگریہ فیصلہ کیاگیاتوپارلیمنٹ سےضروررجوع کیاجائےگا، یہ پی ڈی ایم جماعتوں کامشترکہ فیصلہ ہے۔

    9 مئی کے واقعات کا ذکر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بہت واقعات ہوئے مگرکسی جماعت نےدفاعی تنصیبات پرحملہ نہیں کیا، کون ساجرم ہے جو 9 مئی کو سرزد نہیں ہوا، گوجرانوالہ میں فائرنگ سے 4 لوگ مرے آئی ایس آئی دفترپرحملہ ہوا،کرنل (ر) شیرخان ہماری عظمت کانشان ہے، کرنل (ر) شیر خان کی قربانیاں زائل کرنےکی کوشش کی گئی ہے، یہ ہندوستان تو کر سکتا تھا مگر پاکستان نہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر وفاقی وزیر نے کہا کہ انکےاپنےلوگ پارٹی چھوڑکرکہہ رہےہیں یہ سب پلاننگ کےتحت ہوا، ایوب خان،یحیی خان،مشرف دورمیں بھی کسی نےایسی بات نہیں کی۔

    انھوں نے پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کل کسی کوانٹرویودیاکہ باربارکہہ رہاہوں فوج بات کرے، انہوں نےفوج کواپنادشمن تصور کرلیا ہے، ان کی ساری سیاست فوج کی گود میں پروان چڑھی آج ان کےخلاف بات کرتےہیں، اس شخص نےتوفوج کواپنافریق بنالیاہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف،ذوالفقاربھٹو یابینظیرکیساتھ جوہواکسی نےایساسوچابھی نہیں، سب کو ان کرداروں کا پتا ہے مگرکسی نے سوچا بھی نہیں لیکن جو عمران خان نے کیا اس پر ہندوستان نے جشن تو منانا تھا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ اداروں کا اپنا احترام و تکریم ہے، ہر وہ قدم اٹھائیں گے کہ آئندہ کوئی ہماری افواج کوسیاست کانشانہ نہ بنا سکے، عسکری قیادت کے تحفظات 9 مئی کے حوالے سے جائز ہیں، فوج کی عزت واحترام میں کسی قسم کا حرف نہیں آناچاہئے، 25 مئی کو یوم تکریم شہدا پاکستان کا دن منایا جائے گا۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آج تک 9مئی کےواقعات کی کھل کر مذمت نہیں کی، عمران خان کہتاہےمیں تواندرتھا مگرٹیلی فون اس کے پاس تھا، عمران خان فون پرمسرت جمشیدچیمہ کوہدایات دےسکتاہے، اتنامعصوم بننےکی کوشش کرتاہےسمجھتاہےلوگ بیوقوف ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے 9 اپریل کے بعد تمام اقدامات فیل ہوئے، عمران خان کی پارٹی اس کے فیصلوں کابوجھ نہیں اٹھاسکتی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ جو پہلے پابندیاں لگیں ان کے نتائج خاطر خواہ نہ نکلے، جس وجہ سے پابندیاں لگیں ان کے پیچھےسیاسی موٹیو تھا۔

    مارشل لاء سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ مارشل لا آسکتا ہے شاید یہ ان کی کیلکولیشن تھی، انہوں نے جوا کھیلا ہے اب داؤ ہار گئے ہیں، عالمی اسٹیبلشمنٹ کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہمارے اپنے معاملات ہیں ہمیں اپنے مفادات دیکھنے ہیں۔

  • حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

    حکومت نے راحیل شریف کو ابھی این او سی نہیں دیا، خواجہ آصف

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت نے جنرل (ریٹائرڈ) راحیل شریف کو ابھی این او سی جاری نہیں کیا۔

    وفاقی وزیر دفاع نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے این او سی کا پروسیس جا ری ہے جس کی تکمیل پر این او سی جاری کیا جائے گا۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی خدمات مانگی تھیں تو ہم نے رضامندی ظاہر کی تھی تاہم ابھی تک حکومت نے جنرل (ر) راحیل شریف کواین اوسی نہیں دیا کیوں کہ وہ انڈر پروسس ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں 39 ممالک کا عسکری اتحاد تشکیل پارہا ہے جس کی سربراہی کے لیے پاکستان کے سابق آرمی چیف راحیل شریف کو چنا گیا ہے تاہم اس کے لیے حکومت کی جانب سے این او سی کا اجرا بھی ضروری ہے۔

    یہ پڑھیں: سعودی عسکری اتحاد: حکومت نے راحیل شریف کو این او سی جاری کردیا

     خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل نجی ٹیلی ویژن کے ٹاک شو میں دوران گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حکومت کو راحیل شریف کے اتحادی فوج کے سربراہ بننے پر کوئی اعتراض نہیں اور اس کے لیے این او سی بھی دے دیا ہے جس پر تحریک انصاف نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا تھا۔

    آج ہی گورنر سندھ زبیر عمر نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، کراچی میں امن کا سہرا وزیراعظم کے سر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: راحیل شریف ایک عام جنرل تھے، گورنر سندھ

  • بھارت باز رہے، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، خواجہ آصف

    بھارت باز رہے، لینے کے دینے پڑ جائیں گے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے بھارت ہوش کے ناخن لے۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آجائے ورنہ اسے یہ چھیڑ چھاڑ مہنگی پڑ سکتی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دلیر پاکستانی فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے اور بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت سے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں اس لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی سے باز رہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت اور بین الاقوامی قوانین برائے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور ہزاروں لوگوں کو پلٹ گن کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ڈھٹائی کے ساتھ دوسرے ممالک پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام لگا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر دفاع نے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے خطے میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی توجہ ہٹا سکے جس میں بھارت کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔

  • آپریشن دہشت گردی کے خلاف ہےکسی قوم کےنہیں، خواجہ آصف

    آپریشن دہشت گردی کے خلاف ہےکسی قوم کےنہیں، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب، نسل یا صوبہ نہیں ہوتا اس لیے یقین دہانی کراتا ہوں کہ کسی ایک قوم کو ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا۔

    وفاقی ویزر دفاع نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی حساس مسئلہ ہے جس کو باخوبی انجام دے رہے ہیں تاہم کسی ایک قوم کو ہدف بنانے کی خبروں کی تردید کرتے ہیں کہ دہشت گرد کی کوئی نسل، قومیت یا مذہب نہیں ہوتا۔


    انہوں نے کہا کہ یقین دہانی کراتا ہوں کہ کسی ایک قوم کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے نہ ہی آئندہ ایسا کیا جائے گا کہ کیوں کہ ہم بخوبی جانتے ہیں کہ دہشت گردوں کا کوئی بارڈر نہیں ہوتا وہ پورے ملک کے دشمن ہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں افغانستان سے دہشت گردی ہوتی ہے اور افغانستان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازشیں کر رہا ہے جب کہ ہم افغانستان کے ساتھ بہتر بارڈر مینجمنٹ چاہتے ہیں۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں بھی بڑے بڑے دہشت گرد مارے گئے ہیں جس میں پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے دلیرانہ کردار ادا کیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ افغانیوں کو پناہ دی اور ان کا خیال رکھا لیکن افغانستان سے ہمارے بچوں کو مارا جا رہا ہے اس پاک افغان سرحد بند کرنا ہمارا حق ہے۔

    خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو سیاسی مسئلہ نہ بنایا جائے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہیں لیکن ایک صاحب نے کرکٹ پر بھی سیاست کی۔

    انہوں نے کہا کہ معاملہ حساس ہے اس پر کسی بھی رائے زنی سے پہلے کافی سوچ بچار سے کام لینا چاہیے اور کسی بھی قسم کے تاثر پیش کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے کیوں کہ ہم سب نے ہی مل کر اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں وزیر دفاع نے کہا کہ 8مارچ تک مسدود کیے گئے شناختی کارڈز کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا اس حوالے سے نادرا نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

  • بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے، خواجہ آصف

    بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جاتا ہے، خواجہ آصف

    اسلام آبا د : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر پاکستان پہل نہیں کرتا البتہ بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔ہمارا ایک فوجی جوان شہید ہوتا ہے تو بھارت کو چار نعشیں اٹھانا پڑتی ہیں۔

    وہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے متعلق قومی اسمبلی جاری بحث کے دوران وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی زمینی سرحدوں، ساحلوں اور فضاؤں کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پُر امن ملک ہے اور ہمسائے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے تا ہم اگر پاکستان پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کا کُھلا ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے جو حاضر بھارتی فوجی افسر تھا اور پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے بلوچستان میں چھپا ہوا تھا وفاقی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کو بھارتی مداخلت کے ثبوت بھی دیئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ ہر صورت میں مکمل ہوگا بھارت اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچتے نہیں دیکھنا چاہتااور حکومت کی نگاہ ترقیاتی منصوبوں سے ہٹا کر لائن آف کنٹرول پر لگی رہنے دینا چاہتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک تکمیل کے قریب پہنچے گا تو کئی دیگر ممالک بھی اس میں شامل ہونگے اور سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

  • نئے آرمی چیف کاچناؤ وزیراعظم کااستحقاق ہے، خواجہ آصف

    نئے آرمی چیف کاچناؤ وزیراعظم کااستحقاق ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور دیگرسینئرافسران کی مشاورت سے نئے آرمی چیف کاچناؤ وزیراعظم کا استحقاق ہے جس کے لیے وزیراعظم کو نام بھیجوائے جائیں گے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون اور آئین کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ جنرل راحیل شریف اور دیگر افسران کی مشاورت سے نئے آرمی چیف کا فیصلہ کریں گے۔

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کے دور میں فوج نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں،دہشت گردی کے خلاف کامیاب اورموثر جنگ پاکستان کی تاریخ کا سنہری دور ہے جس میں پاکستان نے موثرانداز میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑی ۔

    وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف راحیل شریف ایک دلیر اور بہادر سپاہی ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کی پاکستان کے لیے خدمات قابل فخر ہیں اُن کے گھر کے دو فوجی افسران نے فوج کا اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ حیدر حاصل کیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے مثبت کردار کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔

  • تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارکہتے ہیں کہ تیس نومبر کو حکومت ریاستی اداروں کا تحفظ یقینی بنائے گی، اگر ریڈزون میں داخل ہوئےتوذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے تیس نومبر کےجلسےکےحوالےسےبریفنگ دی۔وزیراعظم نےانتظامات پراطمینان کااظہارکیا، جس کےبعدچوہدری نثارنےپریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کوجلسےکےلئےاین اوسی جاری کردیاہے،مرکزی جلسہ گاہ جناح ایونیو اوراسٹیج پریڈایونیومیں ہوگا،کوئی ریڈزون میں داخل ہوا تو ذمہ دارجلسہ انتظامیہ ہوگی۔

    چوہدری نثارنےکہا کہ پُرامن سیاسی جلسےاوراحتجاج پرحکومت کوکوئی اعتراض نہیں، جن نکات پراتفاق ہوااس کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ طاہرالقادری سے حکومت کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وفاقی وزیرداخلہ نےمزیدکہاکہ جلسہ گاہ کےباہرپولیس، رینجرز ہوگی، اندرکےذمہ دارآرگنائزرہونگے۔ جلسہ گاہ میں بچوں کی سلامتی آرگنائزر کی ذمہ داری ہوگی۔

  • کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    کسی کو بھی اسلام آباد میں یلغار کی اجازت نہی دینگے، چوہدری نثار

    اسلام آباد: چوہدری نثار کہتے ہیں کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو بھی یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔

    اسلام آباد میں پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تیس نومبر کو اسلام آباد میں کسی کو یلغار کی اجازت نہیں دینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ سے پاکستانی عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    پاسنگ آؤٹ پریڈ میں تربیت مکمل کرنیوالے اے ایس پیز نے حصہ لیا جبکہ پولیس اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران بھی تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کےاختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چودہ اگست کی طرح تیس نومبر بھی گزر جائے گا، حکومت کو خطرہ نہ پہلے تھا نہ اب ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سرکار ی عمارتوں پر حملہ ہوا تو کارروائی کرینگے۔