Tag: وفاقی وزیر رانا تنویر

  • بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ وفاقی وزیر رانا تنویر

    بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ وفاقی وزیر رانا تنویر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت اور پیداوار رانا تنویر نے سوال اٹھایا کہ بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ ان کا اتنا سیاسی دباؤ نہیں کہ کوئی اسےزہر دے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرصنعت اور پیداوار رانا تنویر نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے پی ٹی آئی کے بیانات بے بنیاد ہیں ، جہاں پی ٹی آئی جیتےوہاں الیکشن درست جہاں ہارے وہاں دھاندلی ،دہرا معیار نہیں چل سکتا،الیکشن میں رانا ثنا،سعد رفیق خود نواز شریف ایک سیٹ ہارےاورفیصلےتسلیم کیے۔

    بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے دعویٰ پر رانا تنویر نے سوال اٹھایا بشریٰ بی بی کو زہر دینے کا کسی کو کیا فائدہ ہے؟ بشریٰ بی بی کا اتنا سیاسی دباؤ نہیں کہ کوئی اسےزہر دے۔

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے9مئی کوقومی دفاعی اداروں پرحملےکرکےوہ کام کیاجودشمن کرتےہیں، پی ٹی آئی کی سوچ منفی ہے وہ سسٹم خراب کرتے ہیں۔

    پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے اعلان پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عید کے بعد احتجاج کرنا اپوزیشن جماعتوں کاحق ہے، احتجاج اگر قانون توڑے گاتو پھرقانون حرکت میں آئے گا۔

    شیخ رشید کا دعویٰ کے دعویٰ پر رانا تنویر نے کہا کہ ’’ن سے ش‘‘ نکلنے کا شیخ رشید کا دعویٰ محض سیاسی شعبدہ بازی ہے، وفاقی حکومت آج بھی نوازشریف کی مشاورت سےکام کر رہی ہے۔

  • مہنگائی کا طوفان : وفاقی وزیر رانا تنویر کی قوم کو صبر کی تلقین

    مہنگائی کا طوفان : وفاقی وزیر رانا تنویر کی قوم کو صبر کی تلقین

    لاہور : وفاقی وزیرصنعت وپیداوار رانا تنویر نے قوم کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال مہنگائی کوسنگل ڈیجیٹ پر لے آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر نے شادمان یوٹیلیٹی اسٹورکےدورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ نہیں کرتے لیکن قوم تھوڑا صبر کریں معاملات بہتر ہوتے نظر آئیں گے۔

    رانا تنویر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت مہنگائی کی لہر چل رہی ہے، رمضان المبارک میں ساڈھے پانچ ارب کو ساڑھے بارہ ارب کا پیکج کر دیا ہے، آٹا آدھائی قیمت پریوٹیلیٹی اسٹورپر دیا جا رہا ہے۔

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ ساڑھے بارہ ارب کے پیکج میں انیس چیزیں ہے ، تین کروڈ چھیانوے لاکھ لوگ اس پیکج سے مستفید ہورہے ہیں، قیمتوں کی چیک اورسپلائی کا تسلسل رکھنے کے لیے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے لئے ان اسٹورز پر دس سے بیس فیصد کم چیزیں مل رہی ہیں، رمضان المبارک کے بعد کوشش کریں گے اس میں مزید ریلیف فراہم کیا جائے ۔

    رانا تنویر نے کہا کہ آئندہ سال مہنگائی کو سنگل ڈیجیٹ پر لے آئیں گے دو ہزار پچیس کے آخری میں مہنگائی کی شرح کو چالیس سے دس سے نیچے لائیں گے۔