Tag: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

  • پاکستان میں صرف ووٹ کا فیصلہ چلے گا، بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، سعد رفیق

    پاکستان میں صرف ووٹ کا فیصلہ چلے گا، بند کمروں کے فیصلے قبول نہیں، سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ہی آگے بڑھے گی، بروقت انتخابات اور ووٹ کی طاقت اور تقدس کے ذریعے نیا پاکستان بنائیں گے

    وہ لاہور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، خواجہ سعد رفیق کا کارکنان کو طاہر القادری کے خلاف نعرے بازی سے منع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں بہت غلط ہوا ہے جو نہیں ہونا چاہئے تھا البتہ عدالتی نظام پراعتماد کرتے ہوئے باقرنجفی رپورٹ کو عدالت لے کر جائیں

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ دھرنا دینا کوئی بہادری نہیں ہے اور پورا یقین ہے طاہر القادری ہماری بات پرغور کریں گے اور جمہوری نظام کو نئی آزمائش سے دو چارنہیں کریں گے بلکہ اپنے خدشات اور تحفظات کو لے کر عدلیہ جائیں گے

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ختم نبوت پرسیاست کرنا خطرناک عمل ہے جب کہ استعفیٰ دینے والے تمام افراد کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں تھا چنانچہ ختم نبوت پر سیاست کرنے والے افراد عاشقان رسول کے درمیان تفریق سے گریز کریں

    انہوں نے مزید کہا کہ اب ووٹ کا فیصلہ چلے گا بند کمرے کیے گئے فیصلے نہیں چلیں گے اور آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) نوازشریف کی قیادت میں انتخابی مہم چلائے گی

    وفاقی وزیر خواجہ سعد نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو دیوار سے لگانے کا عمل افسوسناک ہے، سیاسی جماعتوں کو طاقت کے ذریعے ختم کرنے کا عمل ختم ہونا چاہیے اور اپنے لیڈر اور سیاسی جماعت کا چناؤ عوام کو خود کرنے دیا جائے

  • نوازشریف سیاسی امام و پیر ہیں، کوئی اور قبول نہیں، خواجہ سعد رفیق

    نوازشریف سیاسی امام و پیر ہیں، کوئی اور قبول نہیں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی حاکمیت، آئین اور قانون کی حکمرانی ہماری منزل ہے اور مسلم لیگ (ن) آئین کی سربلندی کے لیے جدوجہد کررہی ہے, مائنس نواز فارمولا قبول نہیں.

    ان خیالات کا اظہار خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام پر کیا، انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں مائنس نواز شریف کے امکان کو مسترد کردیا.

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے سیاسی امام، قائد اور پیر ہیں جس کی سربراہی میں مجھ سمیت تمام رہنما متحد اور منظم ہیں.

     

    اپنے دوسرے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ ان کے کارکنان کرتے ہیں کسی اور طریقے سے مسلط کی گئی جعلی قیادت کو عوام مسترد کردیں گے.

     

    انہوں نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کے تجربے کو باربار نہ دہرایا جائے کیوں یہ عمل بے سود ہے جس سے انتشار کے سوا اور کچھ برآمد نہیں ہوگا مسلم لیگ (ن) کل بھی نواز شریف کی قیادت میں متحد تھی اور آج بھی متحد ہے.

     

  • عمران خان راہ فرار اختیار نہ کریں، خواجہ سعد رفیق

    عمران خان راہ فرار اختیار نہ کریں، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم خود کو عدالت میں پیش کر رہے ہیں جب کہ عمران خان راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

    وفاقی وزیرِ ریلوے، تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ہدف تنقیدس بنانے پر اپنا ردعمل دے رہے تھے انہوں نے کہا کہ پارٹی چندے کےنام پر فنڈ اکٹھا کر کےعیاشی کرنےکا حساب دینا پڑےگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جب تحریکِ انصاف سے پارٹی فنڈز کی تفصیلات مانگیں تو عمران خان صاحب کو الیکشن کمیشن کے دائرے اختیار یاد آگیا اور ایک معزز ادارے کو متنازعہ بنانے کی کو شش کرنے لگے۔

    وفاقی وزیر برائے ریلوے نے کہا ہے کہ عمران خان گھبراہٹ میں الیکشن کمیشن کے پوچھے گئے سوالوں کو پاناما کیس سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ فنڈنگ کیس پاناماکیس سے بھی پہلےکا زیر سماعت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نےخود کوعدالت کےسامنے پیش کیا اور میاں صاحب تیسری بار اپنی اور اپنے اہل خانہ کا حساب دے رہے ہیں جب کہ عمران خان پہلی ہی باری میں راہ فرار اختیار کرنے کے لیے پر تول رہے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی پارٹی کے فنڈز کے معاملات درست ہیں اور ان میں کوئی غیرقانونی عمل شامل نہیں تو آپ بھاگ کیوں رہے ہیں الیکشن کمیشن کا سامنا کریں۔

    انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے پارٹی فنڈز کا حساب دیا جاتا تحریک انصاف الیکشن کمیشن کو متنازعہ کرنے لگی ہے اور یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے بلکہ اداروں پر الزام تراشی، جھوٹ، اور گالم گلوچ عمران خان کی سیاست کاحصہ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے عمران خان قوم سےمعافی مانگیں اور اداروں پر دباؤ ڈالنے جیسے قبیح عمل سے باز آجائیں کیوں یہ نہ صرف ملک و قوم کے حق میں بہتر نہیں بلکہ یہ آپ کی سیاست کے لیے بھی زہر قاتل ہے۔

  • لودھراں جیسے حادثات ساری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں، سعد رفیق

    لودھراں جیسے حادثات ساری محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں، سعد رفیق

    بہاولپور : وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے کے الزام میں 5 ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات کے لیے 48 گھنٹے کا وقت دیا ہے، گرفتار ملازمین میں دو گیٹ کیپرز، دو ڈرائیورز اور ایک اسسٹنٹ ڈرائیور شامل ہیں۔

    وہ وکٹوریہ اسپتال بہاولپور میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اسپتال میں 4 بچے زیر علاج ہیں جن کا بہترین علاج کرایا جائے گا جب کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 15,15 لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا۔


    * اسی سے متعلق : لودھراں ٹرین حادثہ، 6 بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق


    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ساڑھے تین سال میں ریلوے نے بہت کام کیا ہے، ریلوے کے ہر حادثے کی تحقیقات کی ہیں اور منظرعام پر لائے ہیں، ایسے واقعات سارے کیے کرائے پر پانی پھیر دیتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایکسپریس ٹرین چلانے کے لیے ایک دہائی کا تجربہ ہونا چاہیئے، اس محکمے پر 60 سال سے کسی نے توجہ نہیں دی، اور نہ ہی بیرونی سرمایہ کاری نہیں آئی ، اپنے وسائل سے نظام میں بہتری کی کوشش کی ہے جس کے لیے ایماندرانہ طور پر دن و رات کام کیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے ریلوے کا کہنا تھا کہ غلطی کرنے والے کو معاف نہیں کیا جائےگا ،دن رات کام کرتے ہیں ،اس طرح کے واقعات سے ہمیں تنقید کا نشانہ بنانے والے ہماری کارکردگی کی جانب بھی کچھ دھیان کریں۔

    وزیر ریلوے نے بتایا کہ پنجاب پولیس اور ریلوے پولیس مل کر تحقیقات کر رہی ہیں 48 گھنٹے کے اندر اندر پتہ چلانا ہے کہ سگنل ڈاؤن نہیں تھا تو ٹرین کیوں گزری؟جب ٹرین گزری وسل دی گئی یا نہیں؟ اور 440 میٹر دور سگنل تھا، سگنل ڈاون تھا تو ٹرین کیوں نہیں رکی۔

    خدا کے واسطے انڈر پاس بنادو، جاں بحق بچے کے والد نے وزیر کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے

    دریں اثنا لواحقین سے ملاقات کے دوران ایک جاں بحق بچے کے باپ نے سعد رفیق کے سامنے ہاتھ جوڑ دیے اور کہا کہ خدا کے واسطے انڈر پاس بنادو۔

  • کراچی میں خوف کے سائے چھٹ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

    کراچی میں خوف کے سائے چھٹ رہے ہیں، خواجہ سعد رفیق

    کراچی : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کراچی شہر پر چھائے آسیب کے سائے چھٹ رہے ہیں فورسز اور سول حکومت نے کراچی کے امن و امان کے لئے بہت کام کیا ہے۔

    خواجہ سعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ پاکستان کے ریاستی ادارے آئین پاکستان کے دائرے میں رہ کرکام کررہے ہیں، جمہوریت کی موجودہ شکل ہماری منزل نہیں بلکہ ہمیں اس میں شفافیت لانی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر 4 بار شب خون مارا گیا ہے ہم نے بڑی جدوجہد کے بعد یہ راستہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے عوام اپنی امنگوں کے مطابق اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں اس لیے ووٹ بینک کا حرام کیا جانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہر کراچی پر چھائے آسیب کے سائے چھٹ رہے ہیں،فورسز اور سول حکومت نے کراچی کے امن و امان کے لئے بہت کام کیا اور کر بھی رہے ہیں کراچی کو روشنی کا شہر بنا دیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم ایک پرعزم قوم ہے اس نے اپنا راستہ خود بنایا ہے وسائل نہ ہونے کے باوجود پاکستان ایٹمی طاقت رکھنے والا پہلا اسلامی ملک بنا۔

  • عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

    بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

  • ریلوے سے متعلق تمام مقدمات کو جلد نمٹایا جائے، قائمہ کمیٹی کی اپیل

    ریلوے سے متعلق تمام مقدمات کو جلد نمٹایا جائے، قائمہ کمیٹی کی اپیل

    لاہور: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاکستان ریلوے نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ ریلوے سے متعلق تمام مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

    ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قانون کو نظر انداز کرتے ہوئے رائل پام کنٹری کلب کو ایک سو تین کی بجائے ایک سو چالیس ایکڑ زمین تینتیس سال کی بجائے سینتالیس سال کی لیز پر دی گئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بزنس ٹرین کے ٹھیکیدار کو ڈیفالٹر قرار دیئے ہوئے ایک سال سے زائد کا وقت ہوگیا تاہم ماتحت عدالتیں ریلوے کا موقف سنے بغیر حکم امتناعی جاری کردیتی ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بزنس ٹرین والے واجب الادا رقم نہیں دیں گے توجیل جائیں گے۔ انھوں نے کہا پاکستان ریلوے انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے چار سو پچاس اہلکاروں کوایس ایس جی کے ریٹائرڈ کمانڈوز سے ٹریننگ دلوا چکی ہے اورمزید فیڈرل پبلک سرس کمیشن کے ذرئعے انسپکٹروں کی بھرتیوں کا کام بھی جاری ہے

    ان کہنا تھا کہ حقیقت میں ان کی طرف ایک ارب سے واجب الادا رقم ہے تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق چالیس کروڑ روپے بنتے ہیں، اس میں سے بھی بزنس ٹرین کے ٹھیکیدار نے ایک ٹکا نہیں دیا ہے۔