Tag: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

  • ‘تمام ویزے آن لائن ہوگئے ،  پاکستان میں اب پاسپورٹ کا حصول ایک دن میں ممکن’

    ‘تمام ویزے آن لائن ہوگئے ، پاکستان میں اب پاسپورٹ کا حصول ایک دن میں ممکن’

    لاہور : وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے جبکہ 2ہزار180 روپے اضافی فیس کے ساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے گفتگو میں کہا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے، جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتاہے ، پہلی بارملک میں ایگزٹ ویزا بھی آن لائن کردیا ہے اور 2 ہزار180روپےاضافی فیس کےساتھ ایک دن میں بھی پاسپورٹ مل سکتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کے حصول سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارشناختی کارڈ مفت بنےگا ، ملک کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹرز میں نادرا دفاتر کھولیں گے۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ماضی میں بجلی کےمہنگے معاہدےکیےگئے، پاکستان میں بجلی سستی ہوجائےتوبہت سےمسائل حل ہوجائیں گے ، احساس پروگرام سے غریبوں کی بہت مدد ہورہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پاس کون نہیں جاتا؟سب ہی جاتےہیں، اوورسیزپاکستانیوں نے مدد کی ورنہ روز کشکول لیکر پڑوسی ممالک جانا پڑتا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بہترالیکشن کے معاملات کی طرف جاناچاہئے، پاکستان میں وہ وقت آگیا ہے کہ ہمیں تلخیوں کوختم کرناہے، ساری پارٹیوں کومل بیٹھ کرالیکشن اصلاحات پربات کرنی چاہئے، تمام جماعتوں کوملکربارڈرکی صورتحال پربات کرنی چاہئے۔

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج  کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح  کریں گے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کریں گے

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید آج کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کریں گے ، جس کے بعد شہری کل 20 نومبر سے کراچی سٹی سے پیپری تک سفر کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے شہریوں کو 20 سال بعد بھی ادھوری خوشی ملی ، نامکمل کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح آج ہوگا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید افتتاح کریں گے۔

    سرکلرٹرین کا روٹ مختصراورٹرینوں کی تعدادمحدودکردی گئی ہے ، کراچی سرکلر ٹرین چلانے کے فیصلے میں آخری وقت میں مکمل تبدیلی کردی گئی تھی اور سرکلر ٹرین کراچی سٹی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

    کراچی سرکلر ریلوے کی دس کوچز اور چارانجن پیپری سے اورنگی اپ اینڈ ڈاون چلائیں جائیں گے، بوگیوں میں آرم دہ نشستوں کے علاوہ علاوہ واش رومز، پنکھے، ٹی وی،وائی فائی اور موبائل چارج کرنے کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

    وزیرمنشن، لیاری، بلدیہ، منگھو پیر، شاہ لطیف، سائٹ،اورنگی اسٹیشن مکمل کھنڈر اور ناقابل استعمال ہیں، کے سی آرٹرین کو مین لائن ٹریک پر سٹی اسٹیشن سے پیر مارشل یارڈتک چلایا جارہا ہے۔

    ریلوے ٹریک کے اطراف تاحال تجاوزات اور پکی کنسٹریکشن موجود ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کراچی سٹی تا اورنگی کا روٹ دسمبر میں بھی بحال ہونا ممکن نہیں ہے۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 14کلومیٹر پر فوری طورپر پھاٹک لگائے جارہے ہیں، سندھ حکومت نے بھی کے سی آرکیلئے ٹھیکے دیئے ہیں، 40ٹرینیں تیار کی گئی ہیں، 15 آج ٹریک پر آرہی ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کے سی آرکیلئے12اسٹیشنز آج سے فعال ہوجائیں گے ، ایک ٹرین میں 80مسافروں کی گنجائش ہے جبکہ ٹکٹ ٹرین کے اندر سے ملے گا۔

    وفاقی وزیر نے کہا آج 2اپ اور 2ڈاؤن ٹرینیں چلائیں گے، 15دن بعد کےسی آر میں مزید14کلومیٹر کا اضافہ ہوجائے گا، کے سی آر کے 50روپے کے کرایوں میں کمی بھی کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کیساتھ ملکر کے سی آر چلانا چاہتے ہیں، کےسی آر25سال سے بند ہے ، 100مسائل ہیں ، 25 سال کا مردہ ٹریک زندہ ہورہا ہے، یہ چیف جسٹس کی کاوش ہے۔

  • بلاول بھٹو کا  بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پرمبنی ہے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کابیان حقیقت پرمبنی ہے ، 20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا آج ہماری کراچی ریلوےمیں میٹنگ تھی، 14کلومیٹرتک سرکلرریلوےٹریک کلیئرکردیاہے، 40کوچزتیارکرلی ہیں، ہم کراچی میں ریلوےکی زمین پرتجاوزات کاخاتمہ چاہتےہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ساری پارٹیاں جی بی کےانتخابات میں بھرپورحصہ لےرہےہیں، دیکھتےہیں کون اس کے نتائج تسلیم نہیں کرتا، پاکستان میں جی بی کےعوام کافیصلہ قبول نہ ہواتواس سے زیادہ سیاسی بدمزگی نہیں ہوگی ، 16 نومبرسےجی بی میں نئی باتیں آنا شروع ہوجائیں گی۔

    بلاول کے انٹرویو کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹونےزورداربیان دیا،ذمےدارانہ سوچ کاعندیہ دیا، بلاول نے کہاپی ڈی ایم میں نام لےکرنشانہ لےکرفیصلہ نہیں ہواتھا، بلاول بھٹونےسمجھدارسوچ کامظاہرہ کیاہے، ان کا بیان حقیقت پرمبنی ہے جبکہ مریم نوازسیاست کوبندگلی کی طرف لےکرجارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہہ رہےہیں کہ کرپشن کےسواسب پربات چیت کےلیےتیارہیں، مذاکرات کے بجائے جوڈ و کراٹے سے فیصلہ کہیں بھی جاسکتا ہے، 20فروری کویہاں بتاؤں گاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہے، عالمی طور مارشل لا کا ماحول نہیں ہے۔

    جہانگیر ترین کی وطن واپشی سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ جہانگیرترین آگئےہیں ان کوسراہناچاہیے، ہرایک کہہ رہا تھا کہ جہانگیرترین بھاگ گیا، جہانگیرترین مقابلے کے لیے واپس آیاہے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےریلوےمیں کسی ٹریڈیونین کونہیں روکا،سب سےاچھےتعلقات ہیں، پیپرارول کے مطابق سارے ٹینڈر دے رہے ہیں، 16گریڈتک والوں کواس ماہ سے پنشن دےرہےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اوورہیڈبرج،نالےاورپھاٹک حکومت سندھ نےبنانےہیں، ریلوےکوزمینیں مفت میں نہیں ملیں ،قیمت دے کر خریدی ہیں، ریلوےکی زمینوں کوکوئی نہ کوئی آکرخالی کرالیتاہے، کراچی میں ریلوےکی بہت سےزمین پر قبضہ ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے پیش گوئی کی کہ 30دسمبرسے20فروری تک پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ نہیں چلے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ صدارتی نظام کی 6 دفعات قومی اسمبلی سے منظور کروانا مشکل کام ہے، ایک نے دسمبر دوسرے نے جنوری کا کہا ہے، میں20فروری کوبتاؤں گاکہ عمران خان 5سال پورے کرے گا۔

    انھوں نے کہا کہ ریلوےکی 5فریٹ ٹرینیں پرائیویٹ سیکٹرزکودےدی ہیں، 12تاریخ کوباقی کےٹینڈرکھل رہےہیں، میں ساری فریٹ ٹرینیں پرائیویٹائزکردوں گا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ کامطلب یہ نہیں کہ ہماراعمل دخل ختم ہو جائے گا، اتنی بڑی ریلوے 3 ٹرینیں نہیں چلاسکتی، پرائیویٹ نے 3 چلا دیں۔

  • ‘عمران خان ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نکالیں گے’

    ‘عمران خان ملک کو مہنگائی اور بیروزگاری سے نکالیں گے’

    اٹک : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میرا ایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1521 میں بابا گرونانک یہاں تشریف لائے تھے، سکھوں کیلئے رہائش کا بہت مسئلہ تھا، ریلوے اسٹیشن پرسکھوں کیلئےبڑےمہمان خانے بنائے گئے ہیں۔

    ایم ایل ون کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 16سال پہلےایم ایل ون پرکام شروع کیا، ایکنک نےایم ایل ون کی منظوری دیدی ہے، 90 فیصد مقامی لیبرہوگی۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 33780 مزدوروں کا ٹیکنیکل الاؤنس اپنی جیب سے بڑھا دیا ہے، ڈرائیورالاؤنس میں اضافہ کیا،مزدورخوش ہوگا تو ٹرین چلے گی، کوروناکی وجہ سے5ماہ ٹرین آپریشن بند رہا، ریلوےمیں کرپشن پرزیروٹالیرنس ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مخالف جلتے ہیں کہ عمران خان ملک کو آگے لیکر جارہا ہے، تاریخ ثابت کرے گی کہ عمران خان ملک کو مسائل سے نکالے گا، میراایمان ہے کہ عمران خان ملک سے مہنگائی،بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ملک کی ترقی نہ چاہنےوالے ہرچور ڈاکواورلٹیرےسےلڑرہےہیں، عمران خان نے منی لانڈرنگ نہیں کی، کوئی ٹی ٹی نہیں لگائی، عمران خان نے اپنی اولاد کے لئے 10روپے تک نہیں بھیجے، االلہ جس کو عزت دیتا ہے کوئی اس کو ذلت نہیں دے سکتا۔

  • ‘طبل جنگ بج چکا، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا‌‌‌‌، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوا’

    ‘طبل جنگ بج چکا، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا‌‌‌‌، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوا’

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا،نوازشریف کےساتھ وہی ہوگا جوبانی ایم کیوایم کےساتھ ہوا، پاکستان میں آپ کی سیاست ختم ہوچکی، سیاسی جنازہ ہی واپس آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں نواز شریف کی تقریر کے حوالے سے کہا کہ بھارتی چینل نوازشریف کی تقریر دکھا رہے تھے، بھارت میں نوازشریف کوجوکوریج ملی وہ بانی ایم کیوایم کونہ ملی، پاکستان کی بقاکانام پاک فوج ہے اور نوازشریف چاہتاہےکہ پاک فوج میں پاک فوج کےخلاف بات کی جائے۔

    گوجرانولہ جلسے سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نےبےنظیراورعمران خان کاجلسہ دیکھاہے،کل کاجلسہ اس کا پاسنگ بھی نہیں تھا، میں ان کےکل کے جلسے کو ناکام قرار دیتا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا شہزاد اکبر نے بتایا کہ نواز شریف کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، میں نے ذکر کیا تو اداروں نے کہا آپ نے بھانڈا پھوڑ دیا،شہزاد اکبر نے مجھ سے 3 ملاقاتوں کا ذکر کیا اور نواز شریف صاحب استنبول میں ریلائنس ہوٹل کی 11بج کر20منٹ کی ملاقات سے واقف ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب دشمنوں کی زبان بن گئےہیں، نوازشریف بانی ایم کیوایم 2بن گئےہیں ، جلسوں سے جانا ہوتا تو ہم نے 126 دن ٹکا کر جلسے لگائے، نواز شریف کی یہی پالیسی رہی توعمران خان مزید5 سال بھی لگا سکتا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف ضیاالحق کےجوتےچاٹ کراس مقام تک پہنچاہے، نوازشریف جی ایچ کیوگیٹ 4کی پیداوارہے، کوئی آرمی چیف ایسانہیں ہے، جس سے نوازشریف کا اچھا تعلق رہا ہو۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان اگرڈررہاہوتاتویہ حالات ہوتے، ، ن لیگ ملک دشمن ایجنڈے پر کام کرے گی تو پابندی لگنی چاہیے، اگرذراسےبھی بہادری ہےتونوازشریف یہاں آکرمقابلہ کریں۔

    انھوں نے مزید کہا نوازشریف کےکل کےعمل سےحکومت اورمضبوط ہوئی، نوازشریف نےسمجھ لیاکہ ان کاسیاسی جنازہ پاکستان جاناہے سیاست نہیں، طبل جنگ بج چکا ہے، نوازشریف کے ساتھ وہی ہوگا، جو بانی ایم کیوایم کے ساتھ ہوچکا ہے۔

  • چینی اورگندم  کی قیمتوں کے حوالے سے  شیخ رشید نے بڑی خبر سنادی

    چینی اورگندم کی قیمتوں کے حوالے سے شیخ رشید نے بڑی خبر سنادی

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گجرپورہ واقعےکی جتنی مذمت کی جائےوہ کم ہے، چینی اور گندم کے جہاز جلد لگنے والےہیں، قیمت جلد کم ہوجائے گی۔

    .تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکےباعث متاثرٹرینوں کاشیڈول بحال کیاجارہاہے، ریلوے نے اسٹیشن سے پوائنٹ تک کارگوکی ترسیل کافیصلہ کیاہے، ریلوےنےپوائنٹ تک سامان کی ترسیل نہ کرکےاپنانقصان کیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ 20 ستمبرتک ایم ایل ون کےٹینڈرجاری ہوجائیں گے، 72 سال میں پہلاکام ہےجوٹھیک ہوناچاہیے، شہر نیچے ہونے کے باعث پانی جمع ہواٹریک متاثرہوئے، ہم نےکراچی کوریلوےکامنی ہیڈکوارٹرزبنانےکافیصلہ کیاہے افسر20،20گریڈتک آگئےکبھی آپریشن میں کام نہیں کیا ، آپریشن میں کام نہ کرنےوالوں کوکراچی بھیجا جائے گا۔

    گجرپورہ زیادتی کیس کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا گجرپورہ واقعےکی جتنی مذمت کی جائےوہ کم ہے، امیدہےملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا،سی سی پی اوکابیان غیرذمےدارانہ اور بغیر سوچےسمجھے دیا گیا۔

    اپوزیشن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ لندن بھگوڑوں کی پناہ گاہ بنتاجارہاہے، اس سال کےآخرتک ش اورن لیگ الگ ہوں گے، ن لیگ پتھرمارنےوالی اورش لیگ سنگ تراش ہوگی۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ چیف جسٹس جوکہتےوہ ٹھیک کہتےہیں، میں یہاں بیٹھ کریہ تونہیں کہوں گاکہ وہ غلط کہتےہیں، وفاق اورسندھ میں اچھے تعلقات ہونے چاہیے، بلدیاتی انتخاب ہوں گےضرورکب ہوں گےعلم نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اورنوازشریف کےکیس قانون کےمطابق ہیں، شہبازشریف نےواپس آکرغلطی کی اب پچھتا رہے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم سےچینی اورآٹےکامسئلہ ٹھیک سےحل نہیں ہوا،ہم ذمے دارہیں، چینی اورگندم کے جہاز جلد لگنے والےہیں، قیمت جلدکم ہوجائے گی، گندم اور چینی کی ریلوے کےذریعےترسیل کی جائےگی۔

  • ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ، شیخ رشید نے بڑی خوشخبری  سنادی

    ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ، شیخ رشید نے بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کی ناکامی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب اسپتال میں بینظیر شہید ہوئی اس پر ایک روپیہ بھی نہیں لگا تھا، اگلی جمعرات کو 40کروڑ روپے سے اس اسپتال کوبنانےجارہےہیں جبکہ راولپنڈی کو 6ارب سے نیا ماں بچہ اسپتال دے رہے ہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی تعریف کرتاہوں میرا اور اس شہر کا کورونا میں خیال رکھا،صحت کیساتھ تعلیم کےشعبے میں بھی اقدامات کررہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ نالہ لئی میں انتظامات کئے تھے اس بار ایک پرندا بھی نہیں مرا، نالہ لئی کا منصوبہ بناؤ اور چلاؤ کی پالیسی کےتحت بنائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا ٹینڈر 20تاریخ تک آجائے گا، ایم ایل ون سے ڈیڑھ لاکھ نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے، عمران خان کی حکومت یہ سال تعمیر و ترقی کا ثابت ہوگا۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پسماندہ طبقے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، آئی ٹی یونیورسٹی منظورکرائی تھی مگر اسوقت منصوبہ رک گیا ہے، ہم نے اس شہر کی خدمت اور سیاست کی ہے ، عمران خان کی قیادت میں ملک کو آگے لیکر جائیں گے۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ سیاسی طورپرآج ہی سےاےپی سی کی ناکامی کا اعلان کرتا ہوں، اپوزیشن کی یہ اےپی سی ٹائی ٹائی فش ہوگی، اے پی سی کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، یہ لوگ نہ دھرنا دیں گے اور نہ استعفے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ دسمبر تک عنقریب اپوزیشن کے برے حالات ہوں گے، اپوزیشن ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گی کہ حکومت کونقصان پہنچے، اپوزیشن کا آپس میں کوئی اتفاق نہیں، ن لیگ سے شہباز لیگ یعنی ش لیگ جلد بنے گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حالات عمران خان کے نہیں،ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے برے ہوں گے، مولانا فضل الرحمان صرف جلسہ جلسہ کھیلیں گے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مرکز اورصوبے کو ایک جگہ بٹھانےمیں فوج کابھی اہم کردار ہے ، مرکز اورصوبے کو مل کر کام کرنا چاہیے، اگلےسال زندہ رہا تو ایک اورآخری کتاب بھی لکھوں گا۔

  • نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت جائے گی، شیخ رشید

    نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت جائے گی، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کا کہ شہبازشریف کو مریم نواز پھنسانے جارہی ہے اور نوازشریف نے درخواست واپس لی ان کوپتہ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پوسٹ گریجویٹ کالج میں خطاب کرتے ہوئے کہا راولپنڈی میں تعلیم کے کئی نئے ادارے قائم کئے ہیں، خیابان سرسید میں بھی کالج کی تعمیر کا منصوبہ زیرغورہے، راولپنڈی میں انٹرنیشنل یونیورسٹی بنانے جارہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے کالج پنجاب حکومت کومنتقل کیا، راولپنڈی پہلا شہر ہوگاجہاں 5یونیورسٹیاں ہوں گی اور برصغیر کی سب سے بڑی یونیورسٹی راولپنڈی میں ہوگی، جس کے لئے چین سے بات کریں گے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میں مزید 2کالجز کا افتتاح رواں یا اگلے سال کریں گے ، راولپنڈی میں سماجی شعبے کے متعدد منصوبے مکمل کئے ، کوشش ہے، راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مین بیماری سے نکلا ہوں ،زندگی اللہ تحفہ ہے ، میں نےاس بیماری پرکتاب لکھی ہے ،ہم نے تھانہ ،کچہری،پٹواری کی سیاست نہیں کی۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے عوام کو اچھی خبر سناتے ہوئے کہا کہ آٹا ،چینی امپورٹ کرنے جارہے ہیں، جس سے آٹا اورچینی سستی ہوگی، سارےذخیرہ اندوز وں کو تباہ وبرباد کریں گے۔

    شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست کی، فضل الرحمان نے تحریری معاہدے کی درخواست چھوڑ کرنہیں جائیں گے، عمران خان کوئی بھی بڑا فیصلہ کرسکتا ہے این آر او نہیں دے گا۔

    اپوزیشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ابھی بچہ ہے کچا ہے ، رہنے دیں اس کو، مریم کی پیشی پرپتھر نیب کو نہیں شہبازشریف کی سیاست کو لگے تھے، شہبازشریف کو مریم نواز پھنسانے جارہی ہے، شہبازشریف اپنی تاش لگاتا ہے مریم نوازبکھیر دیتی ہے۔

    نواز شریف سے متعلق وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے درخواست واپس لی ان کوپتہ ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے، نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت عدالت جائے گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی تقدیر بدلے گا، چین کے ساتھ ایم او یو کرنے لگے ہیں ، کراچی میں اپنے حصےکی کےسی آر بنانے جارہےہیں، عثمان بزدار کا کچھ نہیں ہونا ، وہ قائم رہے گا۔

  • پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے: شیخ رشید، پاک فضائیہ کے لیے تیل ترسیل کی سہولت کا افتتاح

    پاکستان ریلوے اہم دفاعی لائن ہے: شیخ رشید، پاک فضائیہ کے لیے تیل ترسیل کی سہولت کا افتتاح

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پاک فضائیہ کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریلوے وزیر شیخ رشید نے پاکستان ایئر فورس کے لیے پاکستان ریلوے کے ذریعے تیل کی ترسیل کی سہولت کا افتتاح کیا۔

    وفاقی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ریلوے ملک کی ایک اہم دفاعی لائن ہے جو اداروں کی معاونت کرتی رہے گی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مضبوط ایئر فورس ہی ملک کے دفاع کی ضامن ہے، دشمن کو شکست دینے میں ایئر فورس کا کردار لا زوال ہے۔

    ریلوے وزیر شیخ رشید نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ قوم کو پاکستان ائیر فورس پر فخر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا: شیخ رشید

    خیال رہے پچیس اپریل کو وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ 12 نومبر کو گرو نانک کے نام پر اسٹیشن بنایا جا رہا ہے، بابا گرو نانک ریلوے اسٹیشن سکھ برادری کے لیے تحفہ ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ 18 سو کلو میٹر سمیت ڈبل ٹریک پشاور سے کراچی تک بچھائیں گے، ایم ایل ٹو میں بھی یہی ہوگا ریل ٹریک کی اپ گریڈنگ ہوگی۔

  • شہباز شریف کے خلاف پی اے سی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے: شیخ رشید

    شہباز شریف کے خلاف پی اے سی میں تحریک عدم اعتماد لائیں گے: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے خلاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں تحریکِ عدم اعتماد لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ رشید اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کر رہے تھے، انھوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پوری کوشش ہے کہ میں پی اے سی میں نہ آؤں لیکن عمران خان نے میرا ممبر پی اے سی نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے، اب میں قانونی ممبر ہوں۔

    [bs-quote quote=”لوٹ مار کرنے والے 40 افراد 2 سے 3 ماہ میں بے نقاب ہو جائیں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب شہباز شریف جس کو چاہے ممبر پی اے سی بنا سکتے ہیں، عمران خان نے کہا شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانا غلط فیصلہ تھا، وہ تحقیقات کے لیے پیش ہی نہیں ہو رہے۔

    وزیرِ ریلوے نے کہا کہ شہباز شریف پروڈکشن آرڈر کا غیر قانونی استعمال کر رہے ہیں، ریمانڈ کے دوران پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتا، پروڈکشن آرڈر کی وجہ سے لوگوں کو شک ہوا کہ ڈھیل دی جا رہی ہے۔

    انھوں نے کہا ’سعد رفیق اور رانا ثناء اللہ پی اے سی میں آ جائیں مجھے فرق نہیں پڑتا، لوٹ مار کرنے والے 40 افراد 2 سے 3 ماہ میں بے نقاب ہو جائیں گے، عمران خان مجھے آج کہے پیچھے ہو جاؤ تو میں ہو جاؤں گا۔‘

    شیخ رشید کہا کہنا تھا کہ چیئرمین پی اے سی ایک وفاقی وزیر کے برابر ہوتا ہے، شہباز شریف تو چیئرمین بن کرمزے کر رہے ہیں، وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو استعمال کرنے میں کام یاب ہو گئے۔

    [bs-quote quote=”نواز شریف کو 4 ملکوں چین، سعودی عرب، ترکی اور یو اے ای نے جھنڈی دکھائی ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_job=”وزیر ریلوے”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ’شریف برادران کو سعودی عرب اور یو اے ای کا کوئی سپورٹ نہیں ہے، نواز شریف کو 4 ملکوں چین، سعودی عرب، ترکی اور یو اے ای نے جھنڈی دکھائی ہے، عمران خان نے مجھے خود کہا اردگان نے کہا نواز شریف کو سپورٹ نہیں کر رہے۔‘

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شریف برادران سے تو زرداری بہتر ہے جو بیماری کا بہانہ نہیں کر رہے، آصف زرداری جیل کاٹ سکتا ہے نواز شریف نہیں، شریف برادران جیل نہیں کاٹ سکتے، اب لوگ نہیں چاہتے کہ نواز شریف کو باہر جانے دیا جائے۔

    ریلوے وزیر کا کہنا تھا ’ بلاول بھٹو سے میری صلح ہوگئی ہے، انھوں نے معذرت کر لی ہے، بلاول بھٹو نے میرے متعلق غلط الفاظ استعمال کیے لیکن بلاول نے جو کہا اس کو معنی بھی نہیں معلوم ہوں گے، میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نہیں الجھنا چاہتا، آصف زرداری سے سیاسی لڑائی لڑتے ہوئے مزا آتا ہے۔‘

    [bs-quote quote=”آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے نہیں الجھنا چاہتا، آصف زرداری سے سیاسی لڑائی لڑتے ہوئے مزا آتا ہے۔” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    شیخ رشید نے کہا ’مجھے عمران خان کی دوستی پر فخر ہے، میری خواہش کے بر عکس مجھے ریلوے کی وزارت دی گئی، لیکن میں نے ہنسی خوشی قبول کی۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں کام یاب ہو جائیں گے، صرف عمران خان آئی ایم ایف کا دباؤ برداشت کر سکتے ہیں، وہ حالات سے مکمل با خبر ہیں۔

    وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ علیم خان کا کیس پرانا ہے، میرا دل کہہ رہا ہے کہ اس کی ضمانت ہو جائے گی۔