Tag: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید

  • علیم خان کو حراست میں لینے سے ظاہر ہوا قانون سب کیلئے ایک ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید

    علیم خان کو حراست میں لینے سے ظاہر ہوا قانون سب کیلئے ایک ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید  کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں سینئروزیرعلیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہوا قانون سب کے لئے ایک ہے،  30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنےآئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت واقعی انصاف کی حکومت ہے، عمران خان کی حکومت میں سینئر وزیر کیلئے بھی ایک قانون ہے، عمران خان پہلے دن سے عثمان بزدار کیساتھ پہلے دن سےکھڑے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا خورشیدشاہ، خاقان عباسی کیساتھ ایک دوپی ٹی آئی لوگوں کو بھی بلایاجاسکتاہے، میں کہہ رہاہوں 30مارچ تک جھاڑو پھر جائےگی اور بہت کچھ سامنے آئے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم ابرآلود ہے بڑے لوگوں کے نام آنے والے ہیں، جن لوگوں نے گاجریں کھائیں ہیں، انہیں بھی بلایا جائے گا، علیم خان کی گرفتاری سے ظاہر ہے ڈیل کسی کو نہیں ملےگی۔

    دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا علیم خان ملزم ہیں نہ مجرم انہیں نیب نے تحویل میں لیاہے۔

    مزید پڑھیں : نیب نے علیم خان کو حراست میں لے لیا

    یاد رہے نیب آفس میں پیشی کے موقع پرعلیم خان سے مختلف سوالات کیے، 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

    نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ علیم خان کوآمدن سےزائداثاثےبنانےکےالزام پرحراست میں لیاگیا، انھیں کل احتساب عدالت لاہورمیں ریمانڈ کے لئے پیش کیاجائےگا۔

    علیم خان کے خلاف آف شورکمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تحقیقات جاری ہیں، وہ اس سے پہلے بھی تین بار نیب لاہور کے دفتر میں پیش ہو چکے ہیں۔

  • نواز شریف کنجوس، آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں: شیخ رشید

    نواز شریف کنجوس، آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کنجوس ہیں وہ بندے کی قیمت نہیں لگاتے لیکن آصف زرداری بندے کی قیمت لگانا جانتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وسیم بادامی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا آصف زرداری چھوٹی عدالتوں سے بچ نکلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔

    [bs-quote quote=”جمہوریت شریف یا زرداری خاندان کو قبول کرنے کو تیار نہیں، جمہوریت کے پاس بھی آپشن صرف عمران خان ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شیخ رشید” author_job=”وفاقی وزیر ریلوے”][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا ’آصف زرداری کا کیس نواز شریف کی طرز کا ہے، یہ لوگ کسی این آر او کی سازش کی طرف جا رہے ہوتے ہیں، شہباز شریف این آر او کی کوشش میں ہیں، نواز شریف کا نہیں معلوم۔‘

    انھوں نے کہا کہ جنوری، فروری اور مارچ اہم مہینے ہیں، 30 مارچ تک معاملات ٹھیک ہو جائیں گے، 2019 پاکستان اور شاید دنیا کا سب سے اہم ترین سال ہے، پاکستان بحران سے نکل گیا تو اوپر چلا جائے گا، بحران ختم نہیں ہوا تو 180 ڈگری گر جائیں گے۔

    شیخ رشید نے کہا ’نواز شریف کو شہباز شریف کی باتیں اب سمجھ آ رہی ہیں، مجھ سمیت تمام سیاست دانوں کا انجام برا دکھائی دے رہا ہے، دعا ہے 70 سالہ سیاست دان لوٹی دولت واپس لے آئیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  شیخ رشید کا ریلوے پولیس کی تنخواہ پنجاب پولیس کے برابر کرنے کا اعلان


    انھوں نے کہا ’لوگ کام کرنے پر ووٹ دیتے ہیں، وزیر بننے کی بنیاد پر نہیں، عمران خان نے 20 فی صد بھی ڈیلیور کر دیا تو لوگ ہمیں معاف کر دیں گے ورنہ اگلے الیکشن میں معاف نہیں کیا جائے گا، عمران خان سے جتنی محنت ہو سکتی ہے وہ کر رہے ہیں۔‘

    [bs-quote quote=”عمران خان نے 20 فی صد بھی ڈیلیور کر دیا تو لوگ ہمیں معاف کر دیں گے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″ author_name=”شیخ رشید”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا ’شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے خلاف عدالت جا رہا ہوں، یہ چاہتے ہیں نیب کیسز سے نکالا جائے پھر یہ تمام قانون منظور کرا دیں گے، حکومت میں بعض لوگوں کی رائے ہے اسمبلی ان کو راضی رکھ کر چلائی جائے۔‘

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری خاندان کی سیاست نہیں دیکھ رہا، جمہوریت شریف یا زرداری خاندان کو قبول کرنے کو تیار نہیں، وہ دونوں خاندانوں سے روٹھ چکی ہے، جمہوریت کے پاس بھی آپشن صرف عمران خان ہے۔

    وزیر ریلوے نے کہا ’ریل کا پہیہ نہیں چلے گا تو معیشت نہیں چلے گی، کے سی آر کی آڑ میں 4 ہزار بڑے گھر رکاوٹ ہیں، کراچی سرکلر ریلوے اب بحال نہیں ہوئی تو کبھی نہیں ہو سکتی، سندھ حکومت خالی کرائے متاثرین کو ریلوے اراضی ہم دیں گے، بلاول بھٹو کو دعوت دیتا ہوں میرے ساتھ ٹرین کا سفر کریں، پی پی سندھ حکومت کے دور میں کراچی بہتر ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔‘

  • وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے

    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کراچی پہنچ گئے، وزیرِ ریلوے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کراچی دورے پر پہنچ گئے ہیں، وہ صبح 9 بجے مزارِ قائد پر حاضری دیں گے۔

    [bs-quote quote=”شیخ رشید کینٹ اسٹیشن پر نئی مال گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزارت ریلوے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید احمد صبح 11 بجے کینٹ اسٹیشن کا دورہ کریں گے، جہاں وہ نئی مال گاڑیوں کا افتتاح کریں گے۔

    دو دن قبل وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے پشاور میں رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کیا تھا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا ’مسافروں کو کراچی سے پشاور 8 گھنٹے میں بھی پہنچائیں گے۔‘

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایک ٹرین پشاور سے اٹک تک چلائیں گے، دوسری ٹرین راولپنڈی سے ٹیکسلا تک چلے گی، تیسری ٹرین کراچی سے کینجھر جھیل تک چلائی جائے گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  ایک سال میں 20 نئی ٹرینیں چلائیں گے،غریب کوسستا ٹکٹ ملے گا‘ شیخ رشید


    شیخ رشید نے کہا کہ اصل ٹارگٹ مال گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے، 25 جنوری کو دوسری کنٹینر ٹرین چلائی جائے گی، چاہتا ہوں نفع نقصان کے بغیرمسافر ٹرینیں چلائیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اربوں کے اخراجات کے ساتھ ٹرینیں چلانا آسان نہیں، یکم جنوری سے ایک ماہ کے لیے ونٹر ٹرین بھی چلائی جائے گی، خواہش ہے پشاور سے لاہور کے لیے ٹرین چلائیں۔