Tag: وفاقی وزیر ریلوے

  • شیخ رشید کا نابینا افراد کے اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

    شیخ رشید کا نابینا افراد کے اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نابینا افراد کے لیے ریلوے کا ٹکٹ 100 فیصد مفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نابینا افراد کے اسکولوں کی تعمیر کے لیے ریلوے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے لیے ریلوے پلاٹ ایک روپیہ ماہانہ کرائے پر دیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خواہش ہے معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے بڑا کام کروں، نابینا افراد کے لیے 100 فیصد ریلوے کا فری ٹکٹ کا اعلان کیا۔

    انہوں نے کہا کہ ریلوے کی اراضی پر نابینا افراد کے اسکول کے لیے جگہ دینے کا اعلان کیا۔ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے جلد میگا پروجیکٹ شروع کرنے جا رہا ہوں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ خواہش ہے ان منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں، نالہ لئی ایکسپریس وے کا منصوبہ ایف ڈبلیو او کو دے دیا ہے، غازی بروتھا منصوبہ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ناگزیر ہے۔

  • میں بھی بچپن میں چائلڈ لیبر کا شکار رہا ،وفاقی وزیرشیخ رشید

    میں بھی بچپن میں چائلڈ لیبر کا شکار رہا ،وفاقی وزیرشیخ رشید

    اسلام آباد : وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کے سامنے مزدوری کرتا تھا، اسی میں وزیر بن کر داخل ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سی پی ایس پی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز اپنی محنت سے ملک و قوم کی خدمت کریں، ڈاکٹرز باہر جہاں بھی جائیں ملک کانام روشن کریں۔

    [bs-quote quote=”جس لال حویلی کےسامنےمزدوری کرتا تھااسی میں وزیربن کرداخل ہوا” style=”default” align=”left”][/bs-quote]

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں بچپن میں لال حویلی کے باہر کتابیں فروخت کرتا تھا، میں بھی بچپن میں چائلد لیبر کا شکار رہا ،جس لال حویلی کےسامنےمزدوری کرتا تھااسی میں وزیربن کرداخل ہوا۔

    وزیر ریلوے نے کہا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میراخواب تھا، اللہ نے مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ طب کاشعبہ پیغمبروں کی میراث ہے، ڈاکٹرز بن کر غریب افراد کی خدمت کریں۔

    گذشتہ روزوزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاحوں کے لیے 3 ٹرینیں چلائیں گے، عوام سے دسمبر تک کا وعدہ کیا ہے۔ بغیر ٹکٹ مسافر کے ساتھ جو ملازم، اہلکار ملوث ہوا نوکری سے فارغ ہوگا۔

    مزید پڑھیں : لوٹا ہوا پاکستان عمران خان کو ملا ہے، شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی کو اناڑی کہیں گے تو تھوڑا انتظار کریں۔ لوٹا ہوا پاکستان عمران خان کو ملا ہے۔ کرتار پور کوریڈور کے افتتاح نے بھارت میں صف ماتم بچھا دی ہے، سکھ برادری آج عمران خان کو اپنا محسن سمجھ رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا تھا کہ فنڈز مل جائیں تو کرتار پور میں خوبصورت ریلوے اسٹیشن تعمیر کریں گے، کرتار پور میں ہمارے پاس زمین موجود ہے لیز پر دینے کے لیے تیار ہیں۔ بابا گرو نانک ٹرین کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔

  • وفاقی وزیر ریلوے نے اپنی کارکردگی قوم کے سامنے رکھ دی

    وفاقی وزیر ریلوے نے اپنی کارکردگی قوم کے سامنے رکھ دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قوم سے 100 دن میں 10 نئی ٹرینیں چلانے کا وعدہ کیا تھا جس میں سے صرف دو نئی گاڑیوں کا آغاز باقی ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں 10 ہزار ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا الحمد اللہ وہ بھی آن ریکارڈ آگئیں جبکہ 100 دنوں میں قوم کو دس نئی ٹرینوں کا تحفہ دینے کا بھی وعدہ کیا تھا جو تقریباً پورا ہونے کو ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ 10میں سےصرف2ٹرینوں کا آغاز کرنا باقی ہے اسے بھی جلد شروع کریں گے۔

    وفاقی وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ ’ اللہ جانتا ہے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کو تباہ کردیا تھا وہ 100 دن میں کیا کریں گے؟ ، ہم نےفریٹ،جنرل میں ایک،ایک کروڑ روپے کی وصولی کے ہدف میں اضافہ کیا۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ’ایندھن کی مد میں خرچ ہونے والے پیسے کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریکنگ سسٹم جلد متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کی بچت ہوگی‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 77 ہزار ملازین کے گھروں میں بجلی کے پرپیڈ میٹرز نصب کیے جارہے ہیں، اس اقدام سے بھی محکمہ ریلوے کو بچت ہوگی۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ قوم سے وعدہ کیا تھا کہ 28 دسمبر کو اپنی کارکردگی سے متعلق آگاہ کروں گا، ہم بہت سارے اہداف حاصل کرچکے جس کی وجہ سے محکمہ نفع میں آگیا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ’دورہِ چین میں توقع سے زیادہ اچھے معاہدے ہوئے، ریلوے نظام کو  بہتر بنانے کے لیے چین نے پیش کش کی جبکہ میں تو اُن سے سارا کام مفت میں کرانا چاہتا ہوں۔

  • نئی ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں، غلط بیانی نہ کی جائے، خواجہ سعد رفیق

    نئی ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں، غلط بیانی نہ کی جائے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور: سابق وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے موجودہ وزیرِ ریلوے شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مسلسل غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، نئی ٹرینیں بیس روز میں تیار نہیں ہوئیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 نئی مسافر ٹرینیں 20 روز میں تیار نہیں ہوئیں، نئی ٹرینیں بغیر منصوبہ بندی صرف کارروائی ڈالنے کے لیے چلائی گئیں۔

    سابق وزیرِ ریلوے نے دعویٰ کیا کہ دونوں ٹرینیں ریلوے کے خسارے میں کم از کم 20 کروڑ سالانہ اضافہ کریں گی، ریلوے خسارہ ایک 2 یا 3 برس میں ختم نہیں ہو سکتا۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 65 سال سے زائدعمر کے افراد کو آدھے ٹکٹ کی سہولت میرے دور سے ہے، احمقانہ باتوں کی بجائے محکمے کی مالی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ میانوالی پنڈی کے بیچ کام یاب ٹرین چلانے سے پہلے ٹریک ٹھیک کرنا چاہیے، شیخ رشید جس ٹریکس پر ٹرین چلانے والے ہیں وہ بولان میل کے لیے پہلے سے اپ گریڈ کیے گئے تھے۔


    مزید پڑھیں:  وعدہ کرتا ہوں بھیس بدل کربھی ریل گاڑیوں کوچیک کروں گا‘ شیخ رشید


    واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا تھا کہ 20 دن میں 2 ٹرینیں تیارکی گئی ہیں، جن مزدوروں نے دن رات کام کیا انہیں 5،5 ہزارانعام دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ میانوالی سے راولپنڈی اور راولپنڈی سے لاہور نئی ٹرین چلیں گی، ریلوے کو ایک سال کے اندر خسارے سے نکالیں گے، سب سے بڑا ٹاسک ہی ریلوے کے خسارے کو کم کرنا ہے۔

  • کرپٹ سابقہ حکومت نے 40 ارب کا خسارہ جہیز میں دیا ہے، شیخ رشید

    کرپٹ سابقہ حکومت نے 40 ارب کا خسارہ جہیز میں دیا ہے، شیخ رشید

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے میں چالیس ارب روپے کا خسارہ ختم کرنے کا چیلنج قبول کرلیا اور کہا کرپٹ سابقہ حکومت نے چالیس ارب کا خسارہ جہیز میں دیا ہے، میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام سہولت سے ٹرین کا سفر چاہتے ہیں، ریلوے میں کسی سے انتقام نہیں لیا جائے گا، کراچی والوں سے امید ہے فریٹ دگنا کریں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آدھا ریلوےنیب زدہ ہے، بھارت نے جس کمپنی سے خریداری کی ہم نے اسی سے دگنی قیمت پر کی، ہمیں جہیز میں37سے 40ارب کا خسارہ ملا ہے، بتایا گیا ریلوے میں سب اچھا ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پٹری بھی کرائے پر دینے کے لئے تیارہیں، جہاں سڑک نہیں وہاں بھی ٹرین لے جانا چاہتا ہوں، نجی کمپنیاں ہم سے شراکت داری میں اسٹیشن ،فوڈ اسٹریٹ بنائیں، جو بھی چیز بنائی جائے گی وہ ریلوے کی ہی ملکیت رہے گی۔

    ان کا کہنا تھا ریلوے کی سب سے پہلے پشاورسے لاہورڈبل ٹریک بناؤں گا، زمینوں پر کالونیوں کا معاملہ کابینہ میں لے جائیں گے، ریلوے ریسٹ ہاؤسز فروخت کے لئے دستیاب ہیں، جو نئی ٹرین چلائیں گے، اس پر 10 فیصد رعایت ہوگی۔

    شیخ رشید نے کہا کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، ریلوے کے جو لوگ نیب کو مطلوب ہوں گے، وہ سرنڈر کریں گے، وعدہ کرتا ہوں ریلوے ٹھیک ہوگی، میری ذمےداری ہے، 18گھنٹے کام کروں گا،قوم سے وعدہ کیا ہے۔

    31ان کا کہنا تھا کہ 31 اسٹیشن اپ گریڈ کرنے جارہے ہیں، گریڈ 4کے 5ہزار ملازمین کے لئے اپارٹمنٹس بنائیں گے، ہمارے پاس زمین دستیاب ہے، پیسہ نہیں ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا جو ٹرین منافع بخش ہوگی وہی بحال ہوسکےگی، کراچی سے سکھر،راولپنڈی سے لاہور اور میانوالی کی ٹرینیں چاہتےہیں، لوکو موٹو فریٹ ٹرینوں کے ہیں،مسافر ٹرینوں کے نہیں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نہیں چاہتا جب ریلوے چھوڑوں تو میرا منہ بھی کالا ہو، ریلوے کو نعرہ دیا ہے، آرام حرام ہے، قبضے والے موجودہ پرائس پر جگہ خریدنا چاہیں تو معاملہ کابینہ جاسکتا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا ریلوے پولیس میں 10ہزار اہلکار نہیں چاہئیں، میں کسی کو نہیں ہٹارہا،کام کرنے دیں، میری اپنی2 بلٹ پروف گاڑیاں ہیں، محکمے کو واپس کردوں گا، جو رعایت میں نے دی ہے، دنیا میں مرنے کے بعد بھی کوئی نہیں دے سکے گا۔

  • بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

    بال ٹمپرنگ کے عادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے،سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کے بغیرنہیں رہ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام سب کچھ دیکھ اورمحسوس کررہےہیں، سیاسی ٹمپرنگ ناکام ہوگی۔

    ایک اور ٹوئٹ میں خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ زرداری عمران غیراعلانیہ اتحاد اور لوٹاکریسی کا مستقبل نہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا عمران خان کبھی صادق اور امین نہیں رہے، بال ٹمپرنگ کےعادی عمران جعلسازی کےبغیرنہیں رہ سکتے۔

    یاد رہے کہ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ مقابلہ کارکردگی کی بنیاد پر کریں گالیوں، الزامات کی بنیاد پر نہیں کریں، جھوٹے الزامات اور گالیوں سے دراڑیں پڑ جاتی ہیں، پاکستان کا ووٹر ٹی وی دیکھ کر نہیں بلکہ کام کی کارکردگی پر ووٹ دیتا ہے، لوگ آنکھوں سے دیکھتے، کانوں سے سنتے اور اپنے دل سے فیصلہ کرتے ہیں۔

    سعد رفیق نے کہا تھا کہ ایک دوسرے پر جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے بھی سیاست ہوسکتی ہے، کھینچا تانی، جوڑ توڑ کا ماحول ہوتا ہے تو خطرناک صورتحال ہوتی ہے، چیزیں بڑی مشکل سے جڑی ہیں ہمیں مل کر آگے جانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ریلوے کا خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، خواجہ سعد رفیق

    ریلوے کا خسارہ کم کرنا اولین ترجیح ہے، خواجہ سعد رفیق

    لاہور : وفاقی وزیرِ ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ ریلوے کا خسارہ کم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جب کہ مسافروں کے جان و مال کی حفاظت ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

    یہ بات انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے اجلاس میں ریلوے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہی ان کا کہنا تھا کہ غفلت، نا اہلی اور کام چوری پر کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے میں جزا اور سزا کے نظام کوسختی سےلاگو کیاجائےگا اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرین سیفٹی کو یقینی بنانےکے لیےطویل اور قلیل المدتی اقدامات کرنا ضروری ہیں جس کے لیے موجودہ حکومت اپنے وزیراعظم کی قیادت اور وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں جس کے ثمرات عوام کو نظر آرہے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جب وزارت سنبھالی تو ریلوے ذبوں حالی کا شکار تھا اور لوگ ٹرین میں سفر کرنا نہیں چاہتے تھے جب کہ ٹرین کی آمد و رفت کے اوقات کی پابندی بھی نہیں کی جاتی تھی۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ میٹرو بس اور اورینج ٹرین کا مذاق اڑایا کرتے تھے وہ آج خود ایسے منصوبے تیار کر رہے ہیں۔

  • مریم نواز ہماری باس نہیں چھوٹی بہن ہیں، خواجہ سعد رفیق

    مریم نواز ہماری باس نہیں چھوٹی بہن ہیں، خواجہ سعد رفیق

    گوجرانوالہ : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف نے تین سالوں میں ملک کی کایا پلٹ دی ، بلوچستان کو قومی دھارے میں شامل کیا، کراچی میں امن قائم کیا اور ملک کے کونے کونے میں سڑکوں کا جالوں بچھایا جب کہ اس سے قبل لُوٹو اور پھوٹو کی پالیسی تھی۔

    یہ بات انہوں نے گوجرانوالہ میں کارکنان سے خطاب کرتی ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم لوہے کے چنے ہیں جو ہمیں چبانے کی کوشش کرے گا ا س کے دانت ٹو ٹ جائیں گے، بلاول کے بابا اور مشرف نے ملک کا ستیا ناس کر دیا اور کنگال پاکستان ہمارے حوالے کیا گیا تھا۔

    انہوں نے تحریک انصاف کے سربراہ کی جانب بسے لگائے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہماری چھوٹی بہن ہے باس نہیں ہے اور ہماری جماعت میں بادشاہت نہیں ہے یہاں کارکنان کی سنی جاتی ہے اور اتفاق رائے سے فیصلے ہوتے ہیں یہی وجہ کہ مجھ سے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والے لوگ اسمبلیوں تک پہنچ پاتے ہیں۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرف دہشت گردی کا راج تھا لیکن ہم نے ہمت کی اور پاک فوج کے ساتھ مل کر ضرب عضب آپریشن کے زریعے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑا اور ملک میں امن و امان قائم کیا جب کہ اس سے قبل ہر دوسرے روز دھماکے ہوتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کر رہا ہے ہم ایک دن میں چاردن کا سفر طے کر رہے ہیں اور اب ملک کو رون مستقبل اور خوشحال معاشرہ بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے قوم نے نوازش ریف کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور جو لوگ پاناما پاناما کا شور مچا رہے ہیں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ خان صاحب کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اور اگرعدالتی فیصلہ ان کی مرضی کا نہ آیا توعمران خان باہر آکر گند ڈالیں گے یہی وجہ ہے کہ وہ عدالت کو دباﺅمیں لانا چاہتا ہے اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کا دور تک امکان نہیں۔

    خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک دشمنوں کو نواز شریف پسند نہیں کیوں کہ وہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے نواز شریف کا در سب کے لیے کھلا ہے یہ پیپلز پارٹی نہیں کہ 28 سال کا لڑکا بڑوں کی قیادت کرے اور وہ سر جھکا کر کھڑے ہو جائیں اور نہ ہی یہ بنی گالا کا دربار ہے۔

  • سانحہ حویلیاں، خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو کلین چٹ دے دی

    سانحہ حویلیاں، خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے کو کلین چٹ دے دی

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پی آئی اے کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پہلے سےخراب نہیں تھا،پروازوں میں تکنیکی ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

    انہوں نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہے تھے پیپلز پارٹی پر شدید تنقید کی تاہم وزیراعلیٰ سندھ کو کراچی کے عوام کے لیے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس کی تکمیل کے لیے وفاقی حکومت وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت حکومت کے خلاف دھرنا دینے کی دھمکی کے بجائے مسائل کے حل پر توجہ دے تو زیادہ بہتر ہوگا سندھ میں غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں لوگوں کو پینے کے لیے صاف پانی بھی میئسر نہیں ہر ماہ تھر میں سیکڑوں معصوم بچے غذائی کمی کا شکار ہر کر اپنے والدین کو ہمیشہ کے لیے روتا چھوڑ جاتے ہیں۔


    Saad Rafique comes down hard on PPP by arynews

    حویلیاں کے مقام پر پی آئی اے طیارے کی تباہ ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پی آئی اے کو کلین چٹ دے دی انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جہاز پہلے سے ہی خراب تھا، جہازوں کے اڑان بھرنے سے قبل تکنیکی ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔

    وفاقی وزیر نے پی پی کی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے نواز شریف کی حکومت آئی ہے لوگوں نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کا آغاز کیا ہے اور یہاں تجارتی منصوبے شروع کیے ہیں ورنہ آپ کی حکومت کے دوران کوئی تاجر پیسہ لگانے کو تیار نہیں تھا۔

  • ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

    ماہ رمضان : ریلوے کرایوں میں 10 سے 25 فیصد تک کمی کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ریلوے نے ماہ رمضان المبارک میں مسافروں کے لیے ریلوے کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ہرسال کی طرح امسال بھی پاکستان ریلوے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام نے کہا ہے کہ اس ضمن میں بہاؤ الدین ذکریا، سکھر ایکسپریس، موسیٰ پاک ایکسپریس، ملتان اور مہر ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 16 سے 25 فیصد رعایت دی جائے گی، جبکہ کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس کے مسافروں کے لیے 11 سے 15 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ پاکستان ریلویز نے گرین لائن، قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس، جعفر ایکسپریس، اکبر ایکسپریس، خیبرمیل، تیز گام، ملت ایکسپریس، عوام ایکسپریس، علامہ اقبال ایکسپریس، راوال ایکسپریس، اسلام آباد ایکسپریس اور مارگلہ ایکسپریس کی مختلف کلاسوں میں 10 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ریلوے ترجمان کے مطابق رمضان پیکج کی سہولت ایڈوانس بکنگ کی صورت میں میسر ہوگی جبکہ اس پیکج کا اطلاق یکم سے بیس رمضان المبارک ( 7 جون تا 27 جون) تک ہوگا۔