Tag: وفاقی وزیر ریلوے

  • مون گارڈن سے لوگوں کو نکالنا درست نہیں ،خواجہ سعد رفیق

    مون گارڈن سے لوگوں کو نکالنا درست نہیں ،خواجہ سعد رفیق

    کراچی: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کراچی میں ”مون گارڈن“ کے مکینوں کی بے دخلی کے حق میں نہیں ہیں۔

    اپنے جاری کردہ بیاں میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلویز عدالتی کارروائی میں اب تک فریق نہیں تھا، یہ مقدمہ ریلوے ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی اور مون بلڈرز کے درمیان چلتا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مون بلڈرز کے مالک سے پیسے واپس لے کر مکینوں کو دلوانے اور بلڈر کے خلاف قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے، ہم سمجھتے ہیں کہ جن لوگوں نے یہ فلیٹس خریدے، اُن کی بے دخلی سے معاملہ مزید اُلجھے گا، ناجائز طور پر تعمیر کئے گئے فلیٹس کی تعمیر وفروخت کی براہِ راست ذمہ داری مون بلڈرز اور ریلویز ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے اُس وقت کی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔

    وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مون گارڈن سے لوگوں کے بے دخل کیئے جانے سے پاکستان ریلوے کاکوئی تعلق نہیں ہے، محکمہ ریلوے اس معاملے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ اس میں ہمارا کیا کردار بنتا ہے۔

  • خواجہ سعد رفیق غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان پر اتر آئے

    خواجہ سعد رفیق غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان پر اتر آئے

    لاہور: عمران خان کے احتجاج کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور این اے ایک سو پچیس میں دھاندلی کی نادرہ رپورٹ نے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کو بھی حواس باختہ کردیاوفاقی وزیر بھی غیر مہذب اور غیر پارلیمانی زبان پر اتر آئے۔

    لاہور پریس کلب میں خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس کے دوران تہذیب اور اخلاق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے سیاسی مخالفین کے خلاف کھل کر غیر مہذب زبان استعمال کی سعد رفیق نے کہا کہ مذاکرات کرنے والے کرتے رہیں جب تک تحریک انصاف کے رہنما سخت زبان استعمال کرتے رہیں گے تو وہ بھی خاموش نہیں رہیں گے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ کے کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ کل کوئی گھروں سے نکل کر سڑکوں پر نہ آئے اور سیاسی ماحول کشیدہ کرنے سے گریز کیا جائے انھوں نے کہا کہ کل لاہور میں تاجردکانیں کھولیں گے اور ٹریفک بھی چلے گی کسی نے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

     ریلوے کی کرپشن اور اپنی نااہلی چھپانے کےلیےاے آر وائی نیوزکےرپورٹرز کو ہتھ کڑیاں لگانے اور اینکر پرسن اقرار الحسن کے خلاف مقدمات درج کروانے پر خواجہ سعد رفیق صحافیوں سے دبے لفظوں میں معذرت کرتے نظر آئے اور تسلیم کیا کہ ریلوے میں کرپشن ہے خواجہ سعد رفیق نے مگر مچھ کے آنسو روتے ہوئے کہا کہ انھیں دو رپورٹرز کو ہتھ کڑیاں لگنے پر دکھ ہے۔

  • نادرا کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو گیا، حامد خان

    نادرا کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ پانی کاپانی ہو گیا، حامد خان

    لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما حامد خان نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ خواجہ سعد رفیق نے این اے ایک سو پچیس کےانتخابات چرائےجبکہ کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کےبعد خواجہ سعد رفیق نااہل ہو سکتے ہیں۔

    دو ہزار تیرہ کے انتخابات مین نادرا کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے این اے ایک سو پچیس سے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پہلے روز سے کہ رہی تھی کہ انتخابات مین دھاندلی ہوئی ، نادرا کی رپورٹ سے دو دھ کا دودھ پانی کاپانی ہو گیا۔

    ان کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کا یہ کہنا درست ثابت ہوا کہ خواجہ سعد رفیق نے الیکشن چرائے،سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ اس رپورٹ کے بعد خواجہ سعد رفیق نااہل ہوسکے ہیں، انکا کہنا تھا کہ نادرا کی رپورٹ سے عمران خان کا مطالبہ درست ثابت ہو گیا ہے جس مین انہوں نے چار حلقے کھولنے کی بات کی تھی۔

  • خواجہ سعد رفیق کےحلقےمیں دھاندلی کےثبوت مل گئے

    خواجہ سعد رفیق کےحلقےمیں دھاندلی کےثبوت مل گئے

    لاہور : حلقہ این اے 125 میں متعدد پولنگ سٹیشنوں پر کئی افراد نے چھ چھ ووٹ بھی کاسٹ کیے نادرا نے دھاندلی کی تصدیق کر دی۔

    نادرا کی جانب سے حلقہ این اے 125 کے پانچ پولنگ سٹیشنوں 5،6،98،107،110 کے متعلق پچاس صفحات پر مشتمل رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کروائی گئی جس میں بتایا گیا کہ پانچوں پولنگ سٹیشنوں کے متعدد ووٹوں کی تصدیق نہیں ہو سکی بعض جگہوں پر ایک ایک شخص نے چھ چھ بار ووٹ بھی کاسٹ کیے ۔

     جعلی شناختی کارڈ پر ووٹ کاسٹ کیے گئےجس کی وجہ سے متعدد ووٹوں پر لگے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق بھی نہیں ہوسکی جبکہ کاونٹر فائلوں میں پائے گئے شناخی کارڈ نمبر بھی جعلی پائے گئے ۔

     رپورٹ کے مطابق پانچوں پولنگ سٹیشنوں کے 1254 ووٹوں میں سے 280 ووٹ جعلی نکلے ۔ حلقہ این اے125 سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے خلاف تحریک انصاف کے حامد خان نے دھاندلی کے الزامات کے تحت الیکشن ٹریبونل میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

  • عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    عمران خان انتشار پھیلانے کے بجائے مسائل حل کریں، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلٰی اورعمران خان مفرورہیں، انہیں انتشار پھیلانے کے بجائے اپنے صوبے کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

    بادامی باغ ریلوے اسٹیشن پر کارگو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پاکستان کا تماشہ بنانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاسکتا ہے، وہ کے پی کے حالات صحیح کریں پھر ہم سے بات کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر لکھ کر دے کہ پرامن جلسہ کیا جائے گا تو انہیں کوئی نہیں روکے گا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے کے نظام میں مزید بہتری لائیں گے۔

  • جبر،دھونس سے جمہور کے فیصلے تبدیل نہیں ہوتے، خواجہ سعد رفیق

    جبر،دھونس سے جمہور کے فیصلے تبدیل نہیں ہوتے، خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ جبر اور دھونس کےذریعے جمہور کے فیصلے تبدیل نہیں کیے جا سکتے اگر یہ اصول مان لیا گیا تو ملک میں کوئی آئین و قانون باقی نہیں رہے گا اور جنگل کا قانون رائج ہو جائے گا۔

    انھوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ جتنا چاہے زور لگالیں اس ملک کی پارلیمنٹ ان کی کوشش کو ناکام بنادے گی، عمران خان سب کچھ ہوسکتے ہیں لیکن سیاست دان نہیں ہوسکتے، عمران خان سر کے بل بھی کھڑے ہوجائیں تو نواز شریف استعفیٰ نہیں دیں گے۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کوئی طاقت یا گروہ ہمیں جمہوریت کے راستے سے نہیں ہٹا سکتے، اس طرح نہ استعفے لیے جاتے ہیں اور نہ دیئے جاتے ہیں۔

    سعد رفیق کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں آج جو بھی ہورہا ہے وہ ایک سازش کا حصہ ہے اور اس میں طاہر القادری، عمران خان، شیخ رشید، چوہدری برادران اور پرویز مشرف شامل ہیں، انھوں نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ امپائر کی انگلی اٹھنے والی ہے، کسی جمہوری شخص کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ ڈنڈے اٹھا کر دارالحکومت کو فتح کرنے پہنچ جائے۔ انہوں نے ملک میں جمہوریت کو ڈانواڈول کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی میں پھوٹ ڈال دی ہے لیکن اپنی انا سے باز نہیں آتے۔

  • دھاندلی ثابت ہوگئی تو ہم سب استعفیٰ دے دیں گے،خواجہ سعد رفیق

    دھاندلی ثابت ہوگئی تو ہم سب استعفیٰ دے دیں گے،خواجہ سعد رفیق

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کا الزام سچ ثابت ہوا تو ہم سب استعفیٰ دے دیں گے، عمران خان اور طاہرالقادری ڈیڈلائن واپس لیں، مذاکرات کاروں کو قیادت تک رسائی دی جائے۔

    قومی اسمبلی میں سیاسی صورتحال میں سدھارلانے کیلئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے تمام مطالبات مان لئے ہیں ، عمران خان کا دھاندلی کا الزام ثابت ہوگیا تو ہم سب استعفے دے دیں گے۔

    سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم کے استعفے پر اڑے ہوئے ہیں۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے بتایا کہ مسائل کے حل کیلئے پاکستان عوامی تحریک سے سات مرتبہ رابطہ ہوا، خواجہ سعد رفیق نے بتایا کہ طاہرالقادری سے کہا کہ کیاوہ چاہتے ہیں بے گناہ لوگوں کیخلاف مقدمہ ہو؟

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے خلاف کسی کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا نہ کوئی کریک ڈاؤن ہوگا۔

    خواجہ سعد رفیق نے مطالبہ کیا کہ مسائل کے حل کیلئے عمران خان، طاہرالقادری تک مذاکرات کاروں کورسائی دی جائے، اُنہوں نے دونوں قائدین سے اپیل کی کہ وہ ڈیڈ لائن واپس لیں پھانسیوں، کفن اور الٹی میٹم سے مسائل حل نہیں ہوتے۔

  • عمران خان طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں تو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا حرج، سعد رفیق

    عمران خان طالبان سے مذاکرات کے حامی ہیں تو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا حرج، سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ طالبان سے بات چیت کرنے کے حامی ہیں تو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا حرج ہے ۔

    لاہور میں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان بات چیت کو ڈیل نہ سمجھیں، طالبان سے مذاکرات ۔کے حامی تحریک انصاف کے سربراہ کو حکومت سے ٹیبل ٹاک میں کیا مسئلہ ہے، عمران خان کو سیاسی اختلافات ہیں تو دھرنوں سے اختلافات دور نہیں ہوں گے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت تحریک انصاف سے گزشتہ ایک ماہ سے رابطوں میں ہے۔