Tag: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

  • یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں: فواد چوہدری

    یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں: فواد چوہدری

    ڈنمارک: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یورپ میں بسنے والے کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری آج کوپن ہیگن پہنچے، جہاں انھوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ پوری دنیا اس وقت بھارت کو حالیہ اقدامات پر ملامت کر رہی ہے، ہم امن چاہتے ہیں اور صرف امن کے لیے کھڑے ہیں۔

    فواد چوہدری کوپن ہیگن میں یوم آزادیٔ پاکستان پر پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے یورپ میں ریلیاں ہو رہی ہیں، 15 اگست کو لندن، پیرس اور ڈنمارک میں یوم سیاہ کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  یوم آزادی بطور یوم یک جہتی کشمیر منایا جا رہا ہے

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے یوم آزادی کو کشمیر کے ساتھ منسلک کیا ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن امن کے لیے کئی بار جنگ بھی لڑنا پڑتی ہے، معیشت ہو یا کسی اور میدان میں، جنگ لازم ہو تو پھر لشکر نہیں دیکھا کرتے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو خود پر توجہ رکھ کر اپنی جنگ خود لڑنی ہوگی، جنگ جیتنے کے لیے بہ حثیت قوم ہمیں یک جا ہونا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو آنکھ اٹھا کر دیکھے گا ہم اس کا جبڑا توڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • اکتوبر کے مہینےکو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے، فوادچوہدری کی درخواست

    اکتوبر کے مہینےکو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے، فوادچوہدری کی درخواست

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے وزیراعظم عمران خان سے  درخواست کی کہ اکتوبرکےمہینےکوسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد نے ملاقات کی جس میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تنظیم نو کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کی گئی ۔

    وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے درخواست کی کہ اکتوبر کے مہینے کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا مہینہ قرار دیا جائے۔

    چوہدری فواد احمد نے جہلم میں قائم کیے جانے والے بائیو ٹیکنالوجی اور ہربل میڈیسن پارک منصوبے پر بھی وزیر اعظم کو بریف بھی کیا۔

    مزید پڑھیں : سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، فواد

    یاد رہے چند روز قبل فواد چوہدری کا کہنا تھا عام طور پر خلا میں جانے کیلئے پائلٹس کا انتخاب کیا جاتا ہے، ایئرفورس کے پائلٹس کی ٹریننگ اچھی ہوتی ہے، پاکستان میں بھی ایئرفورس ہی خلاباز کا انتخاب کرےگی۔

    انھوں نے کہا تھا  سائنس اور ٹیکنالوجی میں وزیراعظم کی خصوصی توجہ ہے، جس کے پاس سائنس اینڈٹیکنالوجی سے متعلق آئیڈیاز ہیں ہم سے شیئر کرے،  ہماراسب سے بڑا مسئلہ منصوبہ سازی نہ ہونے سے پیسوں ضیاع ہے، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی کو پیپر لیس کردیا ہے۔

    اس سے قبل فوادچوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پہلا سائنس میلہ اگست میں اسلام آبادمیں ہوگا، اگرآپ کچھ مختلف اورنیا پاکستان کودکھانا چاہتے ہیں تو تیار ہوجائیں۔