Tag: وفاقی وزیر صحت عامر کیانی

  • وفاقی وزیرصحت عامر کیانی اسلام آباد میں فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے متحرک

    وفاقی وزیرصحت عامر کیانی اسلام آباد میں فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے متحرک

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی فضا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا نوٹس لے لیا، کہتے ہیں کہ آلودہ فضا شہریوں کو بیمار کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت نےوزیراعظم کےمشیربرائےماحولیات کےنام مراسلہ تحریر کیا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلی سےشہری فضاشدیدمتاثرہورہی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ شہروں کی آلودہ فضاانسانی صحت پراثراندازہورہی ہے،شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک امراض کوجنم دےرہی ہے۔اسلام آبادکی فضامیں آلودگی اہم ترین موسمیاتی مسئلہ ہے۔

    عامر کیانی نے مراسلے میں کہا ہے کہ صحت مندطرزسےفضائی آلودگی کی روک تھام ممکن نہیں ہے ۔ فضائی آلودگی سےسانس وامراض قلب میں اضافہ ہورہاہے،فضائی آلودگی سےسالانہ22ہزاراموات واقع ہوتی ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کےباعث سالانہ 700بچےموت کاشکاربنتےہیں،اسلام آبادکےصنعتی علاقوں میں فضاآلودہ ترین ہے،صنعتی سیکٹرزآئی9، آئی 10میں فضاآلودہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آئی 9،آئی 10میں فضائی آلودگی کاجائزہ لینےکی ضرورت ہے،مخصوص ہوائی سروے سے فضائی آلودگی کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ہوائی سروےانوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کےتعاون سےممکن ہے۔

    انہوں نے اپنے مراسلےمیں یہ بھی کہا کہ یہ مسئلہ سنگین ہے ،وزیراعظم عمران خان سےاسلام آبادمیں فضائی آلودگی پربات کروں گا۔

  • نرسنگ کے شعبے کے لیے مربوط حکمت عملی بنا رہے ہیں: وفاقی وزیر صحت

    نرسنگ کے شعبے کے لیے مربوط حکمت عملی بنا رہے ہیں: وفاقی وزیر صحت

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ صحت عامر کیانی نے کہا ہے کہ نرسنگ کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی بنائی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ صحت نے ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے ہم راہ مشترکہ پریس کانفرنس کی، عامر کیانی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لا رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”امید ہے ڈبلیو ایچ او انسدادِ پولیو و خسرہ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ صحت”][/bs-quote]

    وفاقی وزیرِ صحت نے کہا ’ہم شعبۂ صحت میں بہتری کے لیے عالمی ادارۂ صحت سے بھرپور شراکت داری چاہتے ہیں۔‘

    وفاقی وزیرِ صحت عامر کیانی نے مزید کہا ’سربراہ ڈبلیو ایچ او کے دورۂ پاکستان پر شکر گزار ہیں، حکومت صحتِ عامہ کی بہتری اور انسدادِ پولیو کے لیے پُر عزم ہے۔‘

    عامر کیانی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے شعبۂ صحت میں بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا، ڈاکٹر ٹیڈروس نے قومی انسدادِ خسرہ مہم کی کام یابی کی بھی تعریف کی۔

    وفاقی وزیرِ صحت نے مزید کہا کہ امید ہے ڈبلیو ایچ او انسدادِ پولیو و خسرہ کے لیے تعاون جاری رکھے گا، تحریکِ انصاف کی حکومت پولیو کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیرصحت کی سربراہ ڈبلیوایچ او سے ملاقات،شعبہ صحت میں بھرپور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق


    واضح رہے کہ دو دن قبل عالمی ادارۂ صحت ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ایدھنم پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے تھے، گزشتہ روز انھوں نے پولیو ڈونر کانفرنس میں شرکت کی۔

    حکومت نے کی جانب سے 24 اکتوبر سے چلائی جانے والی ملک گیر قومی انسدادِ پولیو مہم کو عالمی ادارۂ صحت نے تاریخ کی کام یاب ترین مہم قرار دیا تھا، ڈونرز کانفرنس کا مقصد ڈونرز کو انسدادِ پولیو کے لیے پی ٹی آئی حکومت کی 3 سالہ ضرورتوں سے آگاہ کرنا تھا۔