Tag: وفاقی وزیر علی زیدی

  • بلاول کو پوری جماعت وصیت میں ملی، وصیت کسی نے دیکھی؟ علی زیدی

    بلاول کو پوری جماعت وصیت میں ملی، وصیت کسی نے دیکھی؟ علی زیدی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو پوری جماعت وصیت میں ملی ہے وہ وصیت کسی نے دیکھی.

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر علی زیدی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول ہم سے کہہ رہے ہیں‌ این آر او کرلو، پہلے دن سے ہی وزیراعظم نے کہا تھا این آر او نہیں ملے گا.

    انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے سرے محل ان کا نہیں، جب بکنے لگا تو عدالت چلے گئے، وزیراعلیٰ‌ سندھ مراد علی شاہ صرف اومنی گروپ کی رپورٹ کا حساب دیں.

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ بلاول اپنےوالدکاپیٹ پھاڑنےوالوں سےپارٹنرشپ کررہےہیں، انہیں موٹرسائیکل چلانی آتی نہیں اورراکٹ پربیٹھ گئےہیں، بلاول بھٹوکووصیت میں جماعت مل گئی.

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 30 سال پیپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے، بلاول بھٹوزرداری نےکبھی کام نہیں کیا، بلاول!کراچی پانی سےڈوب رہاہےاورتم لاہورمیں کیک کاٹ رہےہو.

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نالےصاف کرالےمسئلےحل ہوجائیں گے،18ویں ترمیم کےبعدصفائی کااختیارصوبوں کےپاس ہے، سعیدغنی کوسیاست اورایڈمنسٹریشن کاکچھ نہیں پتا ہے.

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ اگرصفائی نہیں ہورہی تواس کاذمہ داریوسی چیئرمین ہوتاہےیاصوبائی حکومت ہوتی ہے، تعلیم،صحت،پانی کی ترسیل کانظام بھی صوبائی حکومت کےپاس ہے، گزشتہ سال ہم نےکراچی کےکئی نالےصاف کرائےتھے،107ایم ایم کی بارش ہوئی لیکن اس وقت نقصان نہیں ہوا.

    وفاقی وزیرنے کہا کہ صفائی سےمتعلق پاک فوج،این ڈی ایم اےکےساتھ ملکرمنصوبہ بن رہاہے، کچرااٹھاناصوبائی حکومت کاکام ہے،سوال پوچھیں توبرامان جاتےہیں.

  • کراچی میں بارش سے تباہی، پی ٹی آئی نے سعید غنی سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی میں بارش سے تباہی، پی ٹی آئی نے سعید غنی سے استعفیٰ مانگ لیا

    کراچی: شہر قائد میں دو دنوں کی بارش میں ابتری پھیلنے کے بعد پی ٹی آئی نے وزیر بلدیات سعید غنی سے استعفیٰ مانگ لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سعید غنی سے استعفیٰ مانگتے ہوئے کہا کہ رنگ برنگی جیکٹ پہن کر شہباز شریف کی طرح گھومنے سے حالات ٹھیک نہیں ہوتے۔

    علی زیدی نے سندھ کے وزیر بلدیات کو طنز کا نشانہ بنایا، اور بارشوں کے دوران شہر میں ان کے گشت کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طرح کلر فل جیکٹ مارچ قرار دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ رنگ برنگی جیکٹ پہن کر شہر میں گھومنے سے کچھ نہیں ہوگا، وہ مستعفی ہوں، ان سے شہر سنبھل نہیں رہا ہے۔

    وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کراچی کے موجودہ مسائل کے سلسلے میں کل ایک پلان دیں گے، جس پر عمل کرتے ہوئے شہر کو صاف کر کے دکھایا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں سیلابی صورتحال، اپنی ذمہ داری تسلیم کرتے ہیں: سعید غنی

    انھوں نے کہا ’کل پلان دوں گا، اب ہم کراچی کو صاف کر کے دکھائیں گے، جو شہر کا کچرا نہیں اٹھا سکتے انھیں حکومت کا حق بھی نہیں ہے۔‘

    خیال رہے کہ گزشتہ دو دنوں کی مون سون بارشوں نے کراچی کا حال بد حال کر دیا ہے، جگہ جگہ پانی کے تالاب بنے ہیں جب کہ کچرے کی وجہ سے بھی بے پناہ مسائل کھڑے ہیں۔

    اس صورت حال میں بلدیہ عظمیٰ اور صوبائی حکومت کے درمیان اختیارات کی جنگ بھی چھڑی ہوئی ہے، میئر کراچی اور سندھ حکومت ایک دوسرے پر ذمہ داریوں کا بار ڈالتے رہتے ہیں جب کہ شہریوں کی اذیت کا حل نہیں نکالا جاتا۔

    تیسری طرف پاکستان تحریکِ انصاف سندھ بھی متحرک ہو گئی ہے، جو مسلسل حکومتِ سندھ کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے، لیکن مسائل جوں کے توں ہیں۔

  • پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور

    پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور

    بغداد: وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے اپنے عراقی ہم منصب عبداللہ لیابی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان مسافر کارگو سروس شروع کرنے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر علی زیدی نے عراق دورے کے موقع پر اپنے ہم منصب عبداللہ لیابی کے ساتھ ملاقات کی۔

    ملاقات میں اس بات پر غور کیا گیا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان مسافر کارگو سروس کا آغاز کیا جا سکتا ہے۔

    دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی اور باہمی دل چسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر علی زیدی نے عراقی ہم منصب اور وزیر ٹرانسپورٹ کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کرکے جائیں گے، علی زیدی

    عراقی وزیر ٹرانسپورٹ عبداللہ لیابی نے دورے کی دعوت قبول کر لی، وہ اگست میں پاکستان آئیں گے۔ دورے کے دوران کارگو فیری سروس کے آغاز پر بات چیت کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اے آر وائی نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ پی پی اور ن لیگ دور حکومت میں معیشت کو تباہ کیا گیا، ہم اداروں اور معیشت کو ٹھیک کر کے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا پہلا قدم بقا کے لیے تھا اور اب معیشت کے استحکام کی طرف جا رہے ہیں۔

  • پورٹ قاسم کی لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے: وفاقی وزیر علی زیدی

    پورٹ قاسم کی لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے: وفاقی وزیر علی زیدی

    کراچی: وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پورٹ قاسم کی لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے، یہ سب ساہیوال کول پلانٹ کے لیے کام کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی کراچی آمد کے موقع پر پورٹ قاسم ورکرز کے شدید احتجاج پر وفاقی وزیر نے کہا کہ لیبر کو کوئی ورغلا رہا ہے، ان کو تنخواہ نہیں ملی تھی، اب اکتوبر تک کی تنخواہ مل چکی ہے۔

    [bs-quote quote=”ماضی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”علی زیدی” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    علی زیدی نے کہا کہ احتجاج کرنے والے ساہیوال کول پلانٹ کی لیبر کے تمام مطالبات مانے ہیں، پی ٹی آئی حکومت مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے ہی آئی ہے، لیبر کسی کی باتوں میں نہ آئیں، ان کے جائز مطالبات کے ساتھ ہیں۔

    وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والے مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ڈوک لیبر بورڈ بنا کر دیا جائے، ڈوک لیبر بورڈ ماضی میں کوئی نہ بنا کر دے سکا تو ہم کیسے بنا سکتے ہیں۔

    علی زیدی نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے، کراچی پیکج کا اعلان ہوگا مگر پہلے اس کی مکمل جانچ کرنا پڑے گی، خوشی کی بات ہے وزیرِ اعظم کی کراچی پر خاص توجہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے آج ایم پی ایز اور ایم این ایز کو گائیڈ لائنز بھی دے دی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پورٹ قاسم ورکرز کی گورنر ہاوس کی جانب پیش قدمی، پولیس کا لاٹھی چارج


    انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ کمیٹی بنائی جائے جو انکروچمنٹ کا معاملہ دیکھے، یوں تو بلاول ہاؤس کی دیوار بھی غیر قانونی ہے تو کیا اسے بھی گرا دیں۔

    خیال رہے کہ آج وزیرِ اعظم نے بھی کراچی آمد کے موقع پر پورٹ قاسم لیبر بورڈ کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے محنت کشوں کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، انھوں نے علی زیدی سے تفصیلات کے طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مطالبات کا جائزہ لے کر محنت کشوں کا مسئلہ حل کرایا جائے۔