Tag: وفاقی وزیر فواد چوہدری

  • ‘استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی’

    ‘استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا، دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آخری بال تک لڑنے والے کھلاڑی ہیں ، استعفیٰ نہیں ملے گا میدان لگے گا،دوست بھی دیکھیں گے اور دشمن بھی۔

    اس سے قبل ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے اپوزیشن کا موازنہ بونوں کے کردار پر کتاب کے کارٹون سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ بونے ایک دیوقامت شخص کو نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔

  • ایوارڈ نہ ملنے پر وفاقی وزیر  فواد چوہدری مایوس

    ایوارڈ نہ ملنے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری مایوس

    اسلام آباد : وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بناسکے، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر کابینہ کی10وزارتوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہم اس بار جگہ نہ بنا سکے، کارکردگی پراجیکٹس پرکارکردگی جانچی جاتی ہے ، جو وزارت وزیراعظم آفس کودیتی ہے ، میں نے کچھ منصوبوں میں ردوبدل کیا جو اگلی بار زیادہ سود مند ہوں گے۔

    سینیٹرفیصل جاوید نے وزارتوں کی کارکردگی سے متعلق فوادچوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا بھائی آپ کی وزارت کا تو کام ہی دوسری وزارتوں کی کارکردگی کواجاگر کرناہے ، اس لحاظ سے تو آپ کی کارکردگی بھی بہترین ہے۔

  • صحافیوں کیلئے گھر، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    صحافیوں کیلئے گھر، فواد چوہدری نے بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے اور پروگرام کا دائرہ کار کراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کی چیئرمین نیاپاکستان ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صحافیوں کو وزیراعظم ہاؤسنگ منصوبے میں شامل کرنے سے متعلق امور زیر بحث آئے۔

    وفاقی وزیر  وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا صحافیوں اورمیڈیاورکرزکی فلاح و بہبوداولین ترجیح ہے، اسلام آبادریجن کے600 صحافیوں کے لئے گھر مختص کئے جائیں گے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پروگرام کا دائرہ کارکراچی،لاہور،فیصل آباد،گوجرانوالہ تک بڑھایاجائےگا اور منصوبےکو بتدریج پشاور اور کوئٹہ بھی لے کر جائیں گے۔

    یاد رہے وفاقی وزیر وزیر اطلاعات نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صحافیوں کیلئےوزیراعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سےگھر،صحت کارڈدیں گے اور تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ انشورنس لارہےہیں، پریس کلب کوسہولتیں دینابھی میری پالیسی ہوگی، ڈیجیٹل میڈیاکومکمل سپورٹ دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فلم اورڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسیداحمدخان،ٹیپوسلطان کی زندگیوں پرپروڈکشن کاکام شروع کیاجارہاہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو 5 کروڑروپے تک قرضےکی سہولت دیں گے۔

  • ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست، فواد کا مریم نواز کو مشورہ

    ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست، فواد کا مریم نواز کو مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مریم کو مشورہ دیا کہ پلی بارگین کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب کااقدام بہت مستحسن ہے، کیس دوجمع دو کےہیں پھربھی یہ باہرگھوم رہےہیں، ان کےپا س جوپیسہ ہےوہ ہمارا نہیں قوم کاپیسہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کہہ رہاہےکہ ہم نےالیکشن احتساب کےنعرےپرلڑا، وزیراعظم کامؤقف ہےکہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کامریم نوازکی ضمانت منسوخی کےخلاف درخواست کافیصلہ قابل ستائش ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ پہلے دیکھیں کہ ان پر کیا کیس ہیں، تاکہ عوام بھی جان سکیں کہ ان کےمعصوم چہروں کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔

    انھوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ بہترطریقہ یہ ہوگا کہ مریم نوازپلی بارگین کرلیں۔

    نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ضمانت خارج کرنے کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پررہاہیں اور ضمانت کاناجائزفائدہ اٹھارہی ہیں۔

    نیب نے عدالت سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی۔