Tag: وفاقی وزیر مرادسعید

  • وفاقی وزیر مرادسعید نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

    وفاقی وزیر مرادسعید نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریونیومیں66فیصدیعنی28ارب84 کروڑکااضافہ کیا جبکہ منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کرلئے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں اداروں میں بہتری کاسلسلہ جاری ہے، وزارت مواصلات نےڈیڑھ سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ، جس میں این ایچ اے کے ریونیو میں 66 فیصد یعنی28 ارب 84 کروڑ کا اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق وزارت مواصلات میں احتساب کاعمل جاری ہے ، احتساب کےعمل سے،11ارب 90 کروڑ رقم وصول کی گئی جبکہ وزارت مواصلات نےتمام منصوبےبروقت مکمل کر لئے ہیں۔

    گذشتہ ماہ وزرات مواصلات نے ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی ، جس میں این ایچ اے کے ریوینو میں  مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : 17ماہ میں این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب روپے سے زائد کا اضافہ

    ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 17 ماہ میں اب تک این ایچ اے کی آمدن میں27 ارب 93 کروڑ 93 لاکھ اضافہ ہوا، ریونیو میں اضافہ سابق حکومت کی نسبت تقریبا 70 فیصد زیادہ ہے، جس بعد موجودہ حکومت میں کل ریونیو 65ارب 28 کروڑ 24 لاکھ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق احتساب کےعمل سے 12 کروڑ سے زائد کی رقم وصول کی گئی جبکہ سادگی مہم سے اخراجات میں 30 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی اور غیر قانونی طور پر قبضےمیں لی گئی اربوں مالیت کی حکومتی زمین بھی واگزار کرائی گئی۔

    ماہانہ کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا تھا ادارے کو خود کفیل بنانے کےبزنس پلان پر بھی کام شروع کردیا ہے۔

    اس سے قبل دسمبر 2019 میں بھی وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا تھا جبکہ بڑے منصوبوں میں خورد بردکے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے گئے تھے اور کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا تھا۔

  • وفاقی وزیر مرادسعید کی ایک اور بڑی کامیابی

    وفاقی وزیر مرادسعید کی ایک اور بڑی کامیابی

    اسلام آباد :مرادسعید نے وزارت پوسٹل اور مواصلات میں ریکارڈ ریونیوحاصل کرلیا ، وزارت مواصلات کا ریونیو 11 ارب 48 کروڑ سے بھی تجاوز کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمرادسعید کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ، مرادسعید نے زیر انتظام دونوں وزارتوں میں ریکارڈریونیوحاصل کرلیا، وزارت پوسٹل کے بعد مواصلات میں بھی اربوں روپے کی آمدن حاصل کی ۔

    وزارت مواصلات کا ریونیو11 ارب 48کروڑ سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے ادارے میں بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور احتساب کےعمل سے400 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی، بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے نیب اور ایف آئی اے سے مدد لی گئی۔

    نیب اور ایف آئی اے کو تمام کیسز کا ریکارڈ اور دستاویزمہیاکئےگئےہیں، 4 مزیدپروجیکٹ کا آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے اور ریکوری کاعمل شروع کیا تھا۔

    این ایچ اے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے بزنس پلان بھی تیار ہے اور تمام شاہراہوں کی جی آئی ایس میپنگ پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ ای بڈنگ، ای ٹینڈرنگ، ای بلنگ کا عمل بھی آخری مراحل میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : رواں سال پاکستان پوسٹ کا ریوینو 8 ارب سے بڑھ کر 14 بلین ہوگیا، مراد سعید

    یاد رہے مراد سعید نے بتایا تھا پاکستان پوسٹ کا گذشتہ سال اپریل کے ماہ تک کا ریونیو 8 ارب تھا، رواں سال پاکستان پوسٹ کا ریونیو اپریل تک 14 ارب ہو گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ نے اپریل تک600 کروڑ کا اضافہ کرلیا ہے۔

    فروری میں مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کیا تھا، وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک جا پہنچا تھا۔

    ارجنٹ میل اورسیم ڈے ڈیلیوری سروس بھی ریونیو میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ، سروسز کے آغازکےچند دن میں پاکستان پوسٹ کو ایک ارب 17 کروڑ کی آمدن ہوئی تھی۔

    واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

    مراد سعید نے 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی تھی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیداکرنی ہیں، وفاقی وزیر مرادسعید

    وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کیلئے آسانیاں پیداکرنی ہیں، وفاقی وزیر مرادسعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن ہے بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اداروں کونقصان سے نکال کر منافع بخش بنانا چاہتے ہیں، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپوسٹل اینڈسروسزمرادسعید نے ایکسپورٹ پارسل سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاوژن ہے، بزنس کمیونٹی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، یاکستان میں پوسٹ کی کارکردگی کےاقدامات کررہےہیں، میں کہتاہوں پاکستان پوسٹ آپ کا دوست ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اداروں کونقصان سے نکال کرمنافع بخش بناناچاہتے ہیں، پاکستان پوسٹ بھی خسارے میں جانےوالاادارہ ہے، ہم پاکستان پوسٹ کو خسارے سے نکالیں گے، پاکستان پوسٹ175 فیصد سستا پارسل پہنچاتا ہے۔

    [bs-quote quote=”اداروں کونقصان سےنکال کرمنافع بخش بناناچاہتے ہیں، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے” style=”style-6″ align=”left” author_name=”مراد سعید "][/bs-quote]

    وفاقی وزیر نے کہا پاکستان پوسٹ 72گھنٹےکی گارنٹڈ پوسٹل سروس دےگا، ہم پارسل کی بروقت ڈیلیوری کی ضمانت دے رہے ہیں ، ہم نے قدم آگے بڑھانا ہے اور پوسٹ آفس کے نظام کو عوام نے بہتر بنانا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بچوں کیلئے اس ادارے کو مضبوط بنانا ہے، یقین ہے انشااللہ ایک دن ہم سب پاکستان کو بدلیں گے، ہم نجی شعبےکو متوجہ کرنا چاہتے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا آن لائن سروس میں پک اپ سروس بھی متعارف کریں گے اور ایپ کو آسان بنانے کی کوسشش کریں گے، ائیر پورٹ پر جلد کسٹم کلیئرنس کیلئے ایک ڈیوٹی آفیسر تعینات کریں گے، فروری میں ای ایم ایس سروس کا دائرہ دنیا بھر میں پھیلایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ملازمین سے بات کرتاہوں انہیں یقین ہے ہم ایک ٹیم ہیں، ای کامرس بہت بڑی مارکیٹ ہے اس میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے، ہم 25 جنوری تک پاکستان پوسٹ کی برانچوں میں 15 ہزار کا اضافہ کریں گے۔