Tag: وفاقی وزیر مراد سعید

  • مراد سعید 17 سال بعد سوات  کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے  پر خوش

    مراد سعید 17 سال بعد سوات کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پر خوش

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئے خوش آئند قرار ددیتے ہوئے کہا  17 سال بعد علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر خوشی ہے۔

    تفصیلات کے مچابق وفاقی وزیر مراد سعید سے سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کی ملاقات ہوئی ، جس میں ارشد ملک نے بتایا 17 سال بعد سوات کے سیدو شریف ایئر پورٹ پر پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں انتظامات مکمل ہیں ، پہلی پرواز جمعہ کو سیدو شریف ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید نے فیصلہ علاقائی سیاحت کے فروغ کیلئےخوش آئندقرار دےدیا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن کے رہائشیوں کیلئے انٹرنیشنل پروازوں کی بھی خوشخبری سنائی۔

    مراد سعید نے کہا پہلے مرحلے میں ڈومیسٹک دوسرےمیں عالمی پروازوں کاآغاز کریں گے، عالمی پروازوں سےقبل ائیرپورٹ کوعالمی معیارکےمطابق توسیع دی جائے گی ، فیصلے سے علاقائی سیاحت کو زبردست فائدہ ،سیاحوں کو سہولت ملے گی۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کےتحت آسان رابطوں کافروغ ناگزیر تھا،سی ای او پی آئی اےارشد ملک اور وزیر ہوا بازی غلام سرور کاشکرگزارہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ 17سال بعد علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پر خوشی ہے، یہ سوات کے عوام کیلئے تاریخی اور یادگار موقع ہو گا۔

  • انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو  شامل کرنے کا اعلان

    انٹرن شپ پروگرام میں 35ہزار نوجوانوں کو شامل کرنے کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزار نوجوانوں کو انٹرن شپ پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے ، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا ، وفاقی وزیر مراد سعید نے 35ہزارنوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔
    .
    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز دیا گیا، کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کیلئے انٹرنشپ کر سکیں گے، ای کامرس، انشورنس ایجنسیز اور پارسل ڈیلوری کی ٹریننگ دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بارہ سروسز کی ٹریننگ سے نوجوان کاروبار خود شروع کرسکتے ہیں، انٹرشپ پروگرام بیک وقت 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا اور تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروگرام کا پہلا سیشن4 نومبر سے شروع کردیا جائے گا، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سایٹ پر رجسٹر ہوں۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں وفاقی کابینہ نے ” کامیاب جوان ” پروگرام کی اصولی منظوری تھی ، عثمان ڈار کا کہنا تھا نوجوانوں حکومتی منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیےتیار ہو جائیں، کامیاب جوان پروگرام ملک کے نوجوانوں کی قسمت بدل سکتا ہے۔

    بعد ازاں اقوام متحدہ نے “کامیاب جوان پروگرام” کی کامیابی کے لئے تعاون کی پیشکش کی تھی ، حکام کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مالی اورتکنیکی معاونت فراہم کرنے کے لئے تیار ہے جبکہ کا کہنا تھا عثمان ڈاراقوام متحدہ کےساتھ مل کرنوجوانوں کی فلاح وبہبودپرکام کریں گے۔

    بعد ازاں جولائی میں وزیراعظم عمران خان نے ’اسٹارٹ اپ پاکستان پروگرام‘ کو جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور ملک میں اونٹری پرینورشپ کے کلچر کو فروغ دینا ہے

  • پاکستان تو رہے گا، مراد علی شاہ نہیں رہیں گے: مراد سعید

    پاکستان تو رہے گا، مراد علی شاہ نہیں رہیں گے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے وزیر اعلیٰ سندھ کی صوبائی اسمبلی میں تقریر پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان رہے گا، مراد علی شاہ نہیں رہے گا، انھیں شرم آنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ سندھ نے اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچانا وفاق کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، سندھ کو نقصان پہنچاؤ گے تو وفاق بھی نہیں بچے گا۔

    اس پر مراد سعید نے سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو اس طرح بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے، ان کے پاس مریضوں کے لیے ایمبولینس تک نہیں، یہ چوروں اور ڈاکوؤں کو اسمبلی میں لے کر آتے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان انھیں کوئی این آر او نہیں دینے والا، احتساب سب کا ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں:  سندھ اسمبلی کا اجلاس: وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ کی وفاقی حکومت پرکڑی تنقید

    انھوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے حکم پر سندھ میں مالیاتی ایمرجنسی لگائی جا سکتی ہے، صوبائی اسمبلی اور حکومت کے اختیارات گورنر کو دیے جا سکتے ہیں۔

    دریں اثنا، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اپنے ردِ عمل میں کہا آرٹیکل ایک سو انچاس لاگو ہوگا تو مراد علی شاہ کو عمران خان کے حکم پر ہی کام کرنا ہوگا، ہم کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، بات نہ بنی تو آرٹیکل 234 اور 235 کا سہارا لیں گے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اسمبلی فلور پر کہا تھا کہ وفاقی حکومت روز ایک کراچی کمیٹی بنا دیتی ہے، کراچی کمیٹی بنانا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

  • احسن اقبال کے بھائی پر شہباز شریف کی نوازشات کی تفصیلات تیار

    احسن اقبال کے بھائی پر شہباز شریف کی نوازشات کی تفصیلات تیار

    اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بھائی پر شہباز شریف کی نوازشات کی تفصیلات تیار کر لی گئیں، یہ تفصیلات وزیر اعظم کے خصوصی کمیشن کو بھجوائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال کے بھائی پر کیا کیا نوازشات کیں، اس کی تفصیلات تیار کر لی گئیں، ذرایع کا کہنا ہے کہ دستاویزات وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے کمیشن کو بھجوائی جائیں گی۔

    دستاویزات کے مطابق شہباز شریف نے مصطفیٰ کو پہلے چیئرمین ٹاسک فورس برائے ہارٹی کلچر بنایا، سابق وزیر اعلیٰ نے اختیارات کاغلط استعمال کر کے میٹرو بس کا ٹھیکا بھی دلوایا۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ لبرٹی مارکیٹ پارکنگ سمیت متعدد بڑے منصوبوں کے ٹھیکے بھی دیے گئے، اس عمل میں پیپرا رولز کو یکسر اٹھا کر ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا، پنجاب یونی ورسٹی کا کنٹریکٹ بھی شہباز شریف کے کہنے پر دیا گیا۔

    مزید تازہ خبریں پڑھیں:  پیراگون اسکینڈل: خواجہ برادران کے خلاف سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی

    ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کے بھائی مصطفی کو خلاف ضابطہ پانچ کنٹریکٹ دیے گئے، تمام ٹھیکے دینے میں پیپرا رولز کی واضح خلاف ورزی کی گئی۔

    وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ سیاسی ارسطو نے کرپشن اور اقربا پروری کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے، پاکستان میں نظام سیاست اور حکومت تیزی سے بدل رہے ہیں۔

    مراد سعید نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں قوم کو لوٹنے کی رسم مزید نہیں چلے گی، جس نے بھی قومی وسائل پر ہاتھ صاف کیے اسے جواب دینا ہوگا۔

  • وفاقی وزیر مراد سعید نے ملکی تاریخ کا تیز  ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

    وفاقی وزیر مراد سعید نے ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے نا ممکن کو ممکن کر دکھایا اور دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کا تیز ترین ریکارڈ ریونیو حاصل کر لیا، وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کا ملکی اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے کا عزم، پاکستان پوسٹ اور وزارت مواصلات میں اربوں روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا، مراد سعید نے دونوں وزارتوں میں ملکی تاریخ کاتیز ترین ریکارڈریونیوحاصل کیا۔

    وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک پہنچ گیا، ادارے میں احتساب کےعمل سے 4 ارب 32 کروڑ سےزائد کی وصولی ہوئی۔

    پاکستان پوسٹ میں بھی ملکی تاریخ کا ریکارڈ ریونیو حاصل کیا اور 3ماہ میں انقلابی اقدامات سے ریونیو میں 184 فیصد تک کا اضافہ کیا۔

    ایکسپورٹ پارسل،الیکٹرانک منی آرڈر اور ای کامرس پر عوام کا بھرپور اعتماد حاصل ہوا ، ارجنٹ میل اورسیم ڈے ڈیلیوری سروس بھی ریونیو میں اضافے کی بڑی وجہ ہے ، سروسز کے آغازکےچند دن میں پاکستان پوسٹ کو ایک ارب 17 کروڑ کی آمدن ہوئی۔

    یاد رہے وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح کیا تھا، صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکیں گے، مراد سعید کا کہنا تھا نئی سروس سےادارہ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

    مزید پڑھیں : پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح، مراد سعید کا وزیر اعظم کا خواب پورا کرنے کا عزم

    اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا۔

    واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

    مراد سعید نے 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی تھی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح، مراد سعید کا وزیر اعظم کا خواب پورا کرنے کا عزم

    پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح، مراد سعید کا وزیر اعظم کا خواب پورا کرنے کا عزم

    اسلام آباد :وفاقی وزیر مراد سعید نے پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کا افتتاح کردیا، صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت  حاصل کر سکیں گے، مراد سعید کا کہنا ہے نئی سروس سےادارہ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ میں ای کامرس سروس کے آغاز کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید کا کہنا ہے کہ ملک میں ای کامرس کابزنس ایک ارب ڈالرتک جائے گا، پاکستان پوسٹ اہم ملکی ادارہ ہے، جو ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ کا مجموعی خسارہ 52ارب روپے تھا، ای کامرس سروس سے 120 ادارے منسلک ہو چکے ہیں، کاروبار کرنے والوں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، تمام چھوٹے بڑے کاروباری افراد کو ایک جگہ لائیں گے، عوام ہمیں خامیاں بتاتےجائیں ہم انہیں دورکریں گے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو بدلنے کاعمران خان کا خواب پورا کریں گے، عمران خان کی سیاسی تربیت سےبننے والی ٹیم پاکستان بدلے گی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عثمان بزدار کے وزیراعلی بننے پر سب کو خوش ہونا چاہیے تھا، انھیں عوامی مسائل کی بہتر سمجھ ہے، وہ پنجاب کی حالت زار بدلیں گے، ان کے گھر پرپولیس کی نفری تعینات نہیں۔

    عوام کو گھر بیٹھے ہر سہولت کم قیمت پر دینا ترجیح ہے، مراد سعید

    خیال رہے کہ اس سروس سے صارفین آن لائن شاپنگ اور کیش آن ڈیلیوری کی سہولت حاصل کر سکیں گے اور مہنگی نجی کوریئر سروسز کی نسبت پاکستان پوسٹ کم چارجز وصول کرے گا

    مراد سعید کا کہنا ہے کہ آن لائن بزنس کرنے والی بڑی کمپنیوں سے رابطہ کر رہے ہیں، عوام کو گھر بیٹھے ہر سہولت کم قیمت پر دینا ترجیح ہے، ، پاکستان پوسٹ کو صارفین کی آن لائن شاپنگ کا ڈیلیوری پارٹنر بنا رہے ہیں، عوام قومی ادارے پر انحصار کریں، بہتری محسوس کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے ملک بھر میں ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ تقریباً 10 ارب سالانہ خسارے میں رہا ہے، پاکستان پوسٹ میں بہت صلاحیت ہے، پوسٹ کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر مملکت نے پاکستان پوسٹ کی ون ڈے ڈیلیوری سسٹم کا افتتاح کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ 50 ہزار روپے تک کی بھیجی گئی رقم گھر کے دروازے پر مل سکے گی۔ ون ڈے ڈیلیوری کی سہولت ابتدائی طور پر 25 شہروں میں ہوگی۔ الیکٹرانک منی آرڈر کی سہولت 80 شہروں میں دے رہے ہیں۔