Tag: وفاقی وزیر منصوبہ بندی

  • ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر

    ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے اسلام آباد کے اسپتالوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد میں 189 آکسیجن بیڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک 2100 سے زائد آکسیجن بیڈز کا اضافہ کریں گے،پولی کلینک،سی ڈی اے اور پمز اسپتال میں آکسیجن بیڈز دیں گے۔

    اسد عمر نے کہا کہ کرونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایس اوپیز پر عملدرآمدضروری ہے،ہاٹ اسپاٹ والےعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کامیابی ملی،20 بڑے شہروں میں ہاٹ اسپاٹ کو پوائنٹ آؤٹ کر لیاگیا۔

    پاکستان میں کرونا سے اموات 3 ہزار 501 ہو گئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,951 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 176,617 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 3,501 ہو گئی ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 224 ہے، جبکہ اب تک 67,892 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے، اسد عمر

    100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہم ایسے علاقے میں رہتے ہیں جہاں کرونا اتنا مہلک نہیں ہے،پاکستان میں 10لاکھ میں صرف9 افراد کا انتقال ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے وبا کے پھیلاؤ کو روکناہے،اتنا روکنا ہے کہ شعبہ صحت مفلوج نہ ہو،وبا کو روکنے کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل سب سے زیادہ اہم ہے،ہمیں خود سے ان احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ کابینہ میں فیصلہ ہوا احتیاطی تدابیر پر عمل نہ ہو تو کارروائی کی جائے،حکومت کے کندھوں پر21 کروڑ پاکستانیوں کی صحت کی بھاری ذمے داری ہے،ہم چاہتے ہیں کہ سب کی زندگی کا پہیہ چلتا رہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 100 دنوں میں1900 شہریوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ بات ہے۔

    ملک میں کورونا کے 4ہزار734 نئے کیس رپورٹ، مزید 97 اموات

    واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 97 افراد انتقال کرگئے جبکہ اسی دوران4734نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےگا، اسد عمر

    سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےگا، اسد عمر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر سے چینی سفیر یاؤجنگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے سی پیک منصوبوں کی مجموعی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ منصوبوں پر عمل درآمد کی رفتار کو مزید تیز تر کیا جائے گا، صوبوں میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور عمل کو ترجیح دی جا رہی ہے،اکنامک زونزمیں ہونے والی پیشرفت پر کڑی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں کے سی آر منصوبے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ صنعتوں کے مابین ہر طرح کے تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، مستقبل کے منصوبوں سے متعلق مشاورتی عمل کو تیز کریں۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل حالات میں پاکستان کی مدد کی ہے، سی پیک منصوبہ پاک چین مضبوط تعلقات کا مظہر ہے، منصوبے سے غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی، زراعت میں چین کے تجربے سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

  • سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چارج سنبھال لیا

    سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے چارج سنبھال لیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو اسد عمر نے اپنی نئی وزارت کا چارج سنبھال لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی اہم سینئر رہنما اسد عمر نے وزارت منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کا قلم دان سنبھال لیا ہے۔

    سیکریٹری پلاننگ ظفر حسن نے وفاقی وزیر اسد عمر کو ترقیاتی منصوبوں، پبلک سیکٹر کے ترقیاتی فنڈز اور وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات پر بریفنگ دی، پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں سے متعلق بھی انھیں خصوصی بریفنگ دی گئی۔

    وزیر اسد عمر نے اس موقع پر کہا کہ وزارت کو نئے اقدامات پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کام کے معیار کو مثالی بنانا ہوگا، یقینی بنانا ہوگا کہ عوام کے پیسے کی بچت کی جا سکے۔

    یہ بھی پڑھیں:  اسدعمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    دریں اثنا، وفاقی وزیر اسد عمر نے خصوصی معاشی زون، سماجی و معاشی منصوبے بہتر بنانے، کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً گوادر میں طرز زندگی بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اسد عمر کو وزیر برائے منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشیٹیو کا قلمدان سونپا گیا، دو دن قبل وفاقی حکومت نے کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق اسد عمر کو بھی وزارت دی گئی تھی۔

    رواں سال اپریل میں اسد عمر کے استعفے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے تھے، فواد چوہدری کو سائنس و ٹیکنالوجی اور غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی تھی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا تھا۔

  • بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، خسرو بختیار

    بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے، خسرو بختیار

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا قومی ترقیاتی پروگرام 1837 ارب روپے کا ہوگا، بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومتی عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ اگلے مالی سال کا وفاق کا پبلک سیکٹر ترقیاتی پروگرام925ارب ہوگا۔

    اس کے علاوہ قومی ترقیاتی پروگرام1837ارب روپے کا ہوگا، جبکہ جی ڈی پی گروتھ کاہدف4فیصد ہے، وزیرمنصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا کہ تمام علاقوں کو مساوی طریقے سے ترقی یافتہ بنانا چاہتے ہیں۔

    بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گوادر کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر رہے ہیں۔ بجٹ سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کیلئے زراعت کا بجٹ15سے20فیصد زیادہ رکھا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ نالج اکنامی کی بڑھوتی کیلئے مربوط اور جامع پروگرام لے کرآرہے ہیں، اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں علاقائی مساوی ترقی پر توجہ دی جائے گی، گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے آئندہ مالی سال میں17بلین روپے رکھےگئے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ بھاشا، مہمند اور داسو ڈیم منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیر منصوبہ بندی نے پلانٹ فار پاکستان منصوبے کے بارے میں بتایا کہ حکومت 10 ارب درختوں کی شجر کاری کیلئے 10 ارب روپے مختص کر رہی ہے۔