Tag: وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید

  • کھربوں کی کرپشن، ‘بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے میاں خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں’

    کھربوں کی کرپشن، ‘بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے میاں خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شہزاداکبرنےکمال یہ کیا ہے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی قوم کےسامنےرکھ دی ہیں، چھوٹے میاں کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی  ، بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے شہباز شریف کی کرپشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس دیکھ چکی ہے، ثبوت دکھائے گئے چھوٹےمیاں نے پنجاب لوٹ کرکھربوں کی کرپشن کی اور بڑے میاں کی منی لانڈرنگ کا مرکزی کردار انکے سمدھی تھے، بڑے میاں نے سمدھی کے ذریعے آف شور کمپنیوں کا جال بچھایا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کی چھوٹےمیاں نےعوام کاپیسہ بیٹوں کےدوستوں کےذریعےٹھکانے لگانےکی کوشش کی، کرپشن کا پیسہ ٹھکانے لگانے والوں کو وزیراعلیٰ کے دفتر میں سرکاری نوکربناکربٹھایاگیا، یہ کارندے سرکاری گاڑیوں،پروٹوکول میں لوٹ مار کا پیسہ ذاتی رہائشگاہ تک پہنچاتے تھے۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ پیسہ ٹی ٹیز کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس میں واپس منگوایا جاتاتھا، چھوٹے میاں کے چپڑاسی کے نام پر ڈیڑھ ارب کی ٹرانزیکشن ہوئی ، اس پیسے سے چھوٹے میاں بیگمات کیلئے تحائف خریدا کرتے تھے، پکڑے جانےپر چھوٹے میاں کہتے ہیں میں بیٹوں یا بیگمات کاجوابدہ نہیں ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ذرائع آمدن کا پوچھا تو کہنے لگے 10،8بھینسیں ہیں جن کا دودھ بیچ کر گزر بسر کرتاہوں، بڑے میاں کی طرح چھوٹے میاں کیلئےبھاگ جاناکسی طورممکن نہیں، رسیدیں بڑے میاں کو ملیں نہ چھوٹے میاں کو مل رہی ہیں، بڑے میاں تو قطری خط لیکر آئے چھوٹے خدا جانے کیا ایجاد کرتے ہیں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کہ شہزاداکبرنےکمال یہ کیا ہے اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی قوم کےسامنےرکھ دی ہیں۔

  • حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

    حکومت کا قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے کے لئے دئیےگئے این او سیز کا آڈٹ کرانے اور  آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کردیاہے جبکہ  قومی شاہراہوں کاراستہ مفت استعمال کرنے والوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے قومی شاہراہوں پر رائٹ آف وے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے رائٹ آف وےکےلئےدئیےگئےاین او سیز کا آڈٹ کرانے کا اعلان کردیا اور وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے متعلقہ اداروں سےرابطہ کرلیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق دورحکومت میں شاہراہوں کے اطراف مہنگی زمین کی بندربانٹ کاانکشاف ہوا ، قیمتی اراضی کےاستعمال کیلئےاین اوسیزمحض جان پہچان کی بنیادپردیئےگئے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ شاہراہوں کےاطراف پٹرول پمپس اورقیام گاہیں قائم کی گئیں، کروڑوں روپےکی زمین سےہاؤسنگ سوسائٹیز کو راستہ دیاگیا، قیمتی راستہ دینےکےبدلےقومی خزانےکوکوئی فائدہ نہیں ہوا۔

    قومی شاہراہوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع

    قومی شاہراوں کا راستہ مفت استعمال کرنے والوں سےوصولی شروع کردی گئی ہے اور وزارت مواصلات کی جگہ استعمال کرنےوالوں سےکروڑوں ریکورکرلیےگئے ہیں، مرادسعید نے بتایا وصولی کےبعدرائٹ آف وےکاریونیو100فیصدبڑھ گیا، مجموعی طورپروزارت مواصلات کی آمدن13 ارب 78کروڑروپےتک پہنچ گئی جبکہ 3 ماہ میں وزارت کا منافع 2 ارب 30کروڑ روپے بڑھ گیا ہے۔

    آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان

    وفاقی وزیر نے آئندہ این اوسی کے لئے اوپن بڈنگ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہا رائٹ آف وےسےحاصل آمدن سےقومی خزانےکوکروڑوں کافائدہ ہو۔