Tag: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید

  • ایک اور اچھی خبر ، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن

    ایک اور اچھی خبر ، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن

    اسلام آباد : وفاقی وزرا نے ملکی معیشت کے حوالے سے کہا کہ سرمایہ کاری ، کاروبار میں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں ، جولائی سے اکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالرہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک اور اچھی خبر، سرمایہ کاری ، کاروبارمیں تیزی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں جبکہ 17 سال بعد کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہوکر سرپلس میں آگیا۔

    دوسری جانب گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جولائی سےاکتوبربراہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نواعشاریہ ایک فیصد اضافہ ہوا، جولائی سےاکتوبر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سات سو تنتیس ملین ڈالرہوگئی۔


    خیال رہے حکومتی پالیسیز اور بہتر معاشی اشاریے کے باعث پاکستان پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے ایک سو اکیاون فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

    جس کے بعد اکتوبر 2020 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم اکتیس کروڑ چوہتر لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں بارہ کروڑ پینسٹھ لاکھ ڈالر تھا، اکتوبر میں چین کی جانب سے بائیس کروڑ ستاسی لاکھ ڈالر کی سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کی گئی۔

    مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں نو فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے اکتوبر تک براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تہتر کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

  • ‘عمران خان نے پاکستان کے مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈالا ہے، اب ریکوری ہوگی’

    ‘عمران خان نے پاکستان کے مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈالا ہے، اب ریکوری ہوگی’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نےپاکستان کی مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈالا ہے،ذمہ داروں کا تعین ہوگیا ہے ، اب ریکوری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپنے بیان میں کہا کہ ماضی میں عوام کوبےدردی سےلوٹاگیا، کہا گیاکہ انکوائری نہیں ہوسکتی، لیکن انکوائری ہوجاتی ہے، پھریہ کہا جاتاہے کہ انکوائری دبا دی جائےگی، انکوائری رپورٹ بھی پبلک کردی جاتی ہے، مرادعلی شاہ کابینہ کی منظوری کےبغیرسبسڈی دےدیتے ہیں، یہ لوگ سیاست میں کاروبار کے لیے آتےہیں۔

    مرادسعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےان سب کوغلط ثابت کردیا، عوام کویقین ہے عمران خان کرپشن کو لگام دے گا، انکوائری ہوئی ،ذمے داروں کا تعین ہوا، شوگر انکوائری رپورٹ پبلک کردی گئی ، اب ذمےداروں کیخلاف کارروائی اور ریکوری ہوگی۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا ماضی میں حکمران طبقہ اپنی شوگر ملوں کو سبسڈی دےرہاہے، چینی مہنگی ہونے کا بوجھ عوام برداشت کرتے ہیں ، ماضی میں چینی سبسڈی لینے والوں حکمرانوں سے ریکوری ہوگی، عمران خان نےپاکستان کی مضبوط ترین خاندانوں پر ہاتھ ڈال دیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سبسڈیز میں سب سے زیادہ شریف خاندان کو نوازا گیا، سندھ کا پیسہ زرداری صاحب کے جعلی اکاؤنٹس میں جاتا تھا اور مرادعلی شاہ بطور وزیرخزانہ سندھ زرداری کیلئے سہولت کاری کا کام نبھاتے تھے۔

    مراد سعید نے کہا کہ جےآئی ٹی میں مرادعلی شاہ کا نام ہے کارروائی ہونی چاہیے ، مرادعلی شاہ جب تک سندھ میں بیٹھا ہے وہ عوام کو لوٹتا رہےگا، جب تک مرادعلی شاہ ہے زرداری کی سہولت کاری کرتا رہے گا۔

    وفاقی وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے وزیراعظم بنتے ہی عوام کےپیسےکاتحفظ کرنے کا فیصلہ کیا، وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں بلکہ اپنے بنی گالہ کےگھر میں رہتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا عمران خان نے شوگرمافیا کو بےنقاب کرکے اپنا وعدہ پورا کردیا ، جو پاکستانی عوام کو لوٹ چکے ان کا بھی احتساب کیا جارہا ہے ، آٹا،چینی بحران میں جن کے نام آئے ان کیخلاف کارروائی ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے طاقتور مافیا پر ہاتھ ڈالا، قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ ماضی کےنظام میں حکمرانوں کا تحفظ ہوتا تھا، مرزرداری اور شریف خاندان نے سیاست کےذریعے معاشی فائدہ اٹھایا ، زرداری کی کرپشن کا سہولت کار روزانہ ایکٹنگ کرتا مگر اقدامات نہیں ، وفاقی اقدامات پر سیاست کرنیوالے شاندار ایکٹنگ کرتے ہیں۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ سندھ حکومت کو تمام حفاظتی سامان مہیا کیاگیا، آصف زرداری کبھی اپنا علاج سرکاری اسپتالوں سے نہیں کراتے، شریف خاندان اور ان کا پورا ٹبر علاج کیلئے بیرون ملک جاتاہے، 35 سال حکومت کرنیوالے شریف اور زرداری خاندان اپنا علاج پاکستان میں گوارا نہیں کرتے۔

    انھوں نے مزید کہا شریف ، زرداری خاندان کےڈائیلاگ مارنےوالےعوام کو بےوقوف سمجھتے ہیں، وفاقی حکومت ماضی کی حکومتوں کے قرضے اور سود کو واپس کررہی ہے، اپوزیشن نے شوگر انکوائری رپورٹ کا مذاق اڑایا ، شوگر مافیا نے عرصہ دراز سے حکمرانوں کا روپ دھار رکھا ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ جو صحت کا نظام ملا وہ تو ایسا ہے کہ یہ خود پاکستان میں ٹکتے نہیں ہیں، ملک پر حکومت کرنیوالے خاندان خود علاج کیلئے باہر بھاگ جاتے ہیں، عوام وزارت صحت کی احتیاطی تدابیر کیلئے ایس اوپیز پر عمل کریں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ میں 5لاکھ راشن کی تقسیم کاکہا گیا مگر کسی کو نہ ملا ، وزیراعظم نے صوبائی سطح پر گندم کی سپلائی کی اجازت دیدی ہے، انشااللہ اب چھوٹے صوبوں میں گندم کی کمی کا سامنا نہیں ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر اپنے پاؤں پر کھڑے کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان مفاد پاکستان اور پاکستان کے عوام ہیں، کرپشن کیسز بھگتنے والے عوام کیلئے کچھ نہیں کرسکتے تو قوم کو تقسیم نہ کریں۔

    مراد سعید نے مزید کہا کورونا کی صورتحال کے باعث عالمی طاقتیں بھی بےبس ہیں ، کورونا کے معاملے پر تمام قوم متحد ہے۔

  • وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

    اسلام آباد :وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بڑی کامیابی حاصل کرلی اور ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ کیا  جبکہ  بڑے منصوبوں میں خورد برد کے 11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اداروں کی کارکردگی بہتری کی جانب گامزن ہے، وزارت مواصلات کے ریونیو میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    وزارت مواصلات نے15 مہینے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس کے مطابق وزارت مواصلات کے ریونیو میں 24 ارب 42 کروڑ کا اضافہ ہوا، جبکہ وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر ادارے میں احتساب کا عمل جاری ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا بڑے منصوبوں میں خورد بردکے  11 ارب 90 کروڑ روپے وصول کئے ، کیسزکا ریکارڈ وزیراعظم کے انکوائری کمیشن اور نیب کو مہیا کر دیا گیا ہے۔

    وزارت میں سادگی مہم کے ذریعے 23 کروڑ 78 لاکھ روپے کی بچت کی ، ادارے نےقومی خزانے پرانحصار کی بجائےاپنے بزنس پروگرام کاآغاز کر دیا ہے جبکہ پاکستان کےسب سےبڑے پبلک پرائویٹ پارٹنرشپ منصوبے کےآغازکابھی اعلان کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : وزارتِ مواصلات نے 353ملین کی کرپشن پکڑلی، رقم قومی خزانے میں جمع

    یاد رہے اکتوبر میں زارت مواصلات نے 132 کروڑ 55 لاکھ کی خوردبرد کی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی تھی۔

    خیال رہے وزارت مواصلات حکومت کے پہلے سال بھی 800 کروڑر یکور کر چکا ہے اور مراد سعید نے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ قوم کاپیسہ لوٹنے والوں سے بالکل رعایت نہیں برتیں گے اور عوام کا پیسہ ہر صورت قومی خزانے میں واپس لائیں گے۔

    واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا، جس میں وزیر مملکت مراد سعید کی کارکردگی متاثر کن رہی تھی۔

    مراد سعید نے 100 روز میں وزارت مواصلات کے اخراجات میں 50 فیصد کمی کی تھی اور 46 کروڑ روپے کی ریکوری کر کے ریونیو میں 3 ارب 72 کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان نے مراد سعید کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • بھارت کو بتانا چاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، مراد سعید

    بھارت کو بتانا چاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، مراد سعید

    اسلام آباد:‌ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ  بھارت کوبتاناچاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، ہم پاکستان کے ایک ایک انچ کا  تحفظ کرناجانتے ہیں، بھارت یاد رکھے باز نہ آیا تو لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارتی جارحیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہمیں مودی کے بیانات اور بھارت کے سیاسی رہنماؤں کی تقریروں کا اس ایوان میں حوالہ دینا ہوگا، ہم مقبوضہ کشمیر میں مظالم سہنے والے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں، ہم پاکستان کے ایک ایک انچ کا تحفظ کرنا جانتے ہیں، آپس میں اختلافات ہوسکتے ہیں مگرملک کیلئے سب ایک ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا اب مودی کو بھارت میں اپنا انجام نظر آرہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے شہید ہونے والے پاکستانی پرچم میں دفن ہوتے ہیں، مودی کا اپنے جنون میں ہر منظر الٹا ہی نظر آرہاہے۔

    اب مودی کو بھارت میں اپنا انجام نظر آرہا ہے

    وفاقی وزیر نے کہا بھارت کو پاکستانی سرحد عبور کرنے کی جرات نہیں ہوسکتی، پاکستان کا ہر بوڑھا، جوان اور بچہ بھارت کے خلاف کھڑا ہے، ترکی، سعودی عرب ، یو اے ای اور دیگرممالک پاکستان کے ساتھ ہیں، ہمیں عالمی محاذ پر بھارتی پروپیگنڈے کو ختم کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت پوری طرح بے نقاب ہوچکا ہے، ہم جنگوں میں پلے بڑھے ہیں بھارت ہمارامقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود تنہاہوگیا ہے۔

    بھارت میں مودی ہاررہاتھاجس کی وجہ سےاس نےیہ حرکت کی

    مراد سعید نے کہا بھارت کو بتاناچاہتے ہیں ہمیں تکلیف پہنچائی تمہیں بھی پہنچائیں گے، بھارت میں مودی ہاررہاتھاجس کی وجہ سےاس نےیہ حرکت کی، بھارت یاد رکھے باز نہ آیا تو لال قلعہ پر پرچم لہرائیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کیس میں بھارت بےنقاب ہوگیا، ہم نےان دیکھےدشمن کامقابلہ کیاتم توصاف نظرآرہے ہو۔