Tag: وفاقی وزیر کا حلف

  • جلیل عباس جیلانی بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

    جلیل عباس جیلانی بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد : نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں جلیل عباس جیلانی بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ نے اپنی ٹیم فائنل کرلی، نگراں وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج شام 5 بجے ہوگی ، جس میں صدر مملکت عارف علوی وزرا سے حلف لیں گے۔

    جلیل عباس جیلانی بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، انہیں وزارت خارجہ کا قلمدان سونپاجائے گا۔

    جلیل عباس جیلانی نے اے آروائی نیوز سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیرکاحلف اٹھاؤں گا۔

    اس کے علاوہ نگراں کابینہ میں وقار مسعود، گوہر اعجاز، مرتضیٰ سولنگی، عمر سیف، سرفراز بگٹی، تابش گوہراور سید محمد علی مظفر رانجھا کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

    مرتضیٰ سولنگی کو وزارت اطلاعات کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔

  • بریگیڈیئر (ر) اعجازشاہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

    بریگیڈیئر (ر) اعجازشاہ نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ نےوفاقی وزیرکاحلف اٹھالیا، اعجاز شاہ کوپارلیمانی امورکی وزارت کا قلمندان دیاگیاہے، اعجازشاہ پرویزمشرف دورمیں آئی بی کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ کی حلف برداری تقریب کا انعقاد کیاگیا ، تقریب میں بریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ نےوفاقی وزیر کاحلف اٹھالیا ،صدرعارف علوی نےاعجازشاہ سے حلف لیا۔

    اعجازشاہ کوپارلیمانی امورکی وزارت کا قلمندان دیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں : اعجاز احمد شاہ کو پارلیمانی امورکا وفاقی وزیر بنا دیا گیا

    یاد رہے 29 مارچ کو وزیر اعظم پاکستان کے مشورے پر صدر مملکت نے بریگیڈیر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری تھی، اس ضمن میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا ٹویٹ سامنے آیا تھا، جس میں‌ انھوں‌ نے فیصلے کی تصدیق کی تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اعجاز شاہ پارلیمانی امور کے وفاقی وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

    خیال رہےبریگیڈیئر(ر)اعجازشاہ ننکانہ صاحب سےرکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور پرویزمشرف دورمیں آئی بی کےڈائریکٹر رہ چکے ہیں جبکہ بے نظیر بھٹو نے شہادت سے قبل اپنے خط میں خود کو نقصان پہنچنے کی صورت میں‌ جن افراد کو شامل تفتیش کرنے کی کا مطالبہ کیا تھا، ان میں اعجاز شاہ کا نام بھی شامل تھا۔