Tag: وفاقی وزیر

  • فیری سروس کے لیے ایران سے معاملات طے پاگئے

    فیری سروس کے لیے ایران سے معاملات طے پاگئے

    کراچی: وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندر گاہ کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ پاک ایران مسافر بردار و مال بردار فیری سروس کا کرایہ طے کرلیا ہے۔

    وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندر گاہ کامران مائیکل کا کہنا ہے کہ کراچی سے چاہ بہار کے سفر کا کرایہ بیس ہزار روپے ہوگا، اس سروس کے لیے 2 فیری لیز پر حاصل کی جارہی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیری سروس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر شروع کی جائیگی فیری سروس کے لیے ایران سے معاملات طے پاگئے ہیں،کراچی سے چاہ بہار کا فاصلہ 347 ناٹیکل مائل ہے،ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کا سفر 14 گھنٹے میں پورا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فیری کیلیے کراچی پورٹ ٹرسٹ کی برتھ نمبر 18 استعمال ہوگیایک مسافر 100 کلو گرام سامان لے جاسکے گا،پاکستان تا یو اے ای تیز رفتار مال بردار اور کراچی تا گوادر مسافر و مال بردار سروس چلائی جائیگی معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس جلد ہوگا۔

  • رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیے

    رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیے

    کراچی: رابطہ کمیٹی کے معطل ارکان نے معافی نامے لندن بھجوا دیے۔ ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ارکان کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے۔

    ایم کیو ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پارلیمان میں پارٹی کی نمائندگی بھی کریں گے۔ نگراں لندن رابطہ کمیٹی میں اظہار احمد خان، ایوب شیخ اور ڈاکٹر سلیم دانش کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ نگراں رابطہ کمیٹی پاکستان میں غازی صلاح الدین کو معاون کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق معطل اراکین کے معافی نامے بذریعہ فیکس لندن سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ معافی نامے قبول کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد معطل اراکین رابطہ کمیٹی کو بحال اور خدمات واپس دئیے جانے کا امکان بھی ہے۔ اس حوالے سے اعلی قیادت چند روز میں اہم فیصلے کر سکتی ہے۔

  • عمران خان کا کوئی پلان نہیں، وہ صرف وزیراعظم بنناچاہتےہیں، احسن اقبال

    عمران خان کا کوئی پلان نہیں، وہ صرف وزیراعظم بنناچاہتےہیں، احسن اقبال

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کہتےہیں کہ عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلناچاہتےہیں،عمران خان کا اے بی سی یاایکس وائی کوئی پلان نہیں وہ صرف وزیر اعظم بنناچاہتےہیں۔

    لاہور میں وزیر پلاننگ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے کہا کہ عمران خان ایک طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف کنٹینر پر بیٹھ کر دھمکیاں دیتے ہیں، عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، عمران خان ساری جماعتوں اور اداروں کو شیطان سمجھتے ہیں۔

     احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر پانی پھیرنا چاہتے ہیں،وہ جانتے ہیں کہ اگر حکومت کے منصوبے کامیاب ہوگئے تو عمران خان کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔

  • کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، احسن اقبال

    لاہور: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک جس مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

    ایف سی کالج یونیورسٹی لاہور میں امریکی تعلیمی سکالرشپ فل برائٹ کی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی اکیلا لیڈر خوشحال توانا پاکستان نہیں بناسکتا، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے سب کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، پالیسیوں کے تسلسل کے لئے سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ملک میں جاری توانائی کے بحران پر راتوں رات قابو نہیں پایا جاسکتا۔

    احسن اقبال نے دھرنوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک جن مشکلات کے بھنور میں پھنسا ہوا ہے اسے میں ہر ایک کو اپنا اپنا چپو چلانے کی ضرورت ہے، یہاں پر لوگ اپنے چپو دوسرے کے سروں پر مار رہے ہیں۔

  • پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    پاک بھارت تجارت: منفی فہرست کے خاتمے کیلئے اقدامات جاری

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی اور سرکاری شعبہ جات سے مشاورت کا عمل جاری ہے۔

    یہ فہرست گزشتہ دور حکومت میں مرتب کی گئی،بھارت سے زراعت کے شعبے میں تجارت کیلئے اپنے کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھیں گے۔

    وزارت میں ایک اجلاس کے دوران وزیر تجارت خرم دستگیر نے بتایا کہ بھارت سے وزارت تجارت کی منفی فہرست کے خاتمے کے لئے نجی و سرکاری شعبہ جات کے عہدیداروں سے مشاورت ہو رہی ہے۔

    .اس وقت کل 209 آئٹم منفی فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ تمام اشیاءکی تجارت بھارت سے ہو رہی ہے

  • مخالفین کا نعرہ ‘گو نواز گو’ کے بجائے ‘گو مہنگائی گو’ ہونا چاہیئے، احسن اقبال

    مخالفین کا نعرہ ‘گو نواز گو’ کے بجائے ‘گو مہنگائی گو’ ہونا چاہیئے، احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلسوں سے تبدیلی نہیں آ سکتی، مخالفین کا نعرہ گو نواز گو کے بجائے گو مہنگائی گو، گو لوڈشیڈنگ گو اور گو دہشتگردی گو ہونا چاہیئے۔

    نارووال کے طلبہ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرح بہت جلد دوسرے صوبوں کے ذہین طلبا و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کریں گے، حکومت نے لیپ ٹاپ دیکر کوئی احسان نہیں کیا بلکہ ذہین بچوں کو ان کا حق دیا ہے۔

    پی ٹی آئی دھرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 17ماہ میں ان کو خیبر پختونخواہ میں نئے پاکستان کی کوئی کھڑکی دروازہ نظر نہیں آیا، عمران خان کنٹینر پر کھڑے ہوکر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں، ملک کی باگ دوڑ دھرنوں سے نہیں، عوام کی خدمت کرنے سے ملتی ہے،انہوں نے کہا کہ مخالفین کا نعرہ گونواز گو کے بجائے گو دہشت گردی،گوجہالت گو،گولوڈشیڈنگ گو ہونا چاہیئے تاکہ ملک مشکلات سے نکل سکے۔

  • وفاقی وزیر زاہد حامد اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے

    وفاقی وزیر زاہد حامد اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے

    اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے اپنی وزارت سے استعفی دے دیا ہےاور زاہد حامد نے اپنا استعفی وزیراعظم نواز شریف کو ارسال کر دیا ہے۔

    زاہد حامد نے استعفے میں موقف اختیار کیا ہے کہ غداری کیس میں انہیں شریک ملزم ٹھہرایا گیا ہے، اس لئے ان حالات مین ان کے لئے اس منصب پر مزید فرائض انجام دینا ممکن نہیں۔

    اس لئے وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، زاہد حامد نے ای میل کے ذریعے استعفی وزیراعظم ہاؤس ارسال کیا، وزیراعظم نوا زشریف کو زاہد حامد کے استعفے سے لاہور مین اگاہ کر دیا گیا۔

    زاہد حامد نومبر2007مین ایمرجنسی کے نفاذ کے موقع پر شوکت عزیز کابینہ میں وزیر قانون کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

  • دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، احسن اقبال

    دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی تنازعات کو ترقی کی راہ میں حائل نہیں ہو نے دیں گے دھرنوں کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے وزیراعظم کے دورہ چین میں تاریخی معاہدے ہوئے چین پاکستان میں 16400میگا واٹ کے بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔

    اسلام اباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو نقصان ہوا چین کے صدر کا دورہ منسوخ ہوا انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری نے سیاسی فراست کا ثبوت دیا اور سیاسی دھارے میں شامل ہو گئے ان کی مزاکراتی ٹیم با اختیار تھی عمران خان نے اپنی ٹیم کو اختیار ہی نہیں دیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان چین جیسے پڑوسی ملک پر الزام تراشی کر نے والے کون ہوتے ہیں کنٹینر پر کھڑے ہو کر وہ قوم اور نواجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، احسن اقبال نے کہا کہ کسی مزاکراتی عمل میں آئی ایس آئی اور ایم آئی سے تحقیقات کرانے کی کوئی بات نہیں ہوئی عمران خان کل عدلیہ کی طرع قومی اداروں پر بھی تنقید شروع کر دیں گے احسن اقبال نے کہا کہ دھرنوں کی طرح عمران خان کی 30نومبر کی کال بھی ناکام ہو گی قوم ان کا ساتھ نہیں دے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خطرہ ہے کہ ن لیگ کی حکومت کی ترقی کا عمل مکمل ہو گیا تو عوام دو ہزارا ٹھارہ میں انہیں مسترد کر دیں گے، احسن اقبال نے کہا کہ چین پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا جس کے فوائد چاروں صوبوں کو حاصل ہو ں گے، کے پی کے وزیر اعلی کو دھرنوں سے فرصت ملی تو وزیراعظم انہیں بھی ساتھ لے جائیں گے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ 2018تک 9000میگا واٹ کے بجلی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے ان منصوبوں میں ریل موٹر وے توانائی جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں جن سے ملک میں خوشحالی ائے گی ۔

  • عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، سعد رفیق

    عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی اقتدار کے بھوکے ہیں، جس نے ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کی اس پر خداکی لعنت ہو۔

     وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان مینڈیٹ چوری ہونے کے باوجود نظام کا حصہ کیوں رہے، تحریک انصاف عمران خان کو حکمران بنانے کا مقدمہ لڑرہی ہے، تحریک انصاف والے جمہوری نظام پر خودکش حملے کرنے پر اتر آئے۔

  • دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ سعد رفیق

    دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔ سعد رفیق

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان اٹھانا پڑا،خطے میں امن کی پاکستان سے زیادہ بھارت کو ضرورت ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سترہ ماہ میں حکومت نے دہشت گردی سمیت بڑے چیلنجز کا سامنا کیا۔ انھوں نے کہا کہ دھرنا سیاست کی وجہ سے نہ صرف چینی صدر سمیت تین سربراہان مملکت کے دورے منسوخ ہو ئے، بلکہ ملک اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے بھی محروم ہوا۔.

    ملک کو آگے لے جانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو اس کا عوام اور ریاست کو ہو گا ۔خطے میں امن کی پاکستان سے زیادہ بھارت کو ضرورت ہے۔