Tag: وفاقی وزیر

  • توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    توانائی کی تجارت سے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے،خرم دستگیر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیرخان نے کہا ہے کہ وسطی ایشیاء سے توانائی کی تجارت سے پاکستان کیلئے ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

    وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت کی کامیاب معاشی سفارت کاری کے باعث افغانستان سے انتہائی کم ٹرانزٹ ٹیرف پر بجلی کی درآمد کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    اس سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان تاجکستان سے افغانستان کے ذریعے 1000 میگاواٹ بجلی درآمد کرے گا ، جس سے پاکستان کی توانائی کا 20 فیصد کمی کو پورا کیا جائے گا۔

    ، CASA-1000 پراجیکٹ پاکستان کو وسطی ایشیا سے معاشی طور پر ملانے والا پہلا ٹھوس منصوبہ ہے جو آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں ترقی کے نئے باب کھولے گا۔

    انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا میں توانائی کے کثیر ذخائر موجود ہیں ، جن کی درآمد پاکستان میں توانائی کے بحران کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

    پاکستان ایران سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں کیلئے بجلی درآمد کر رہا ہے اور وسطی ایشیا کے ساتھ بجلی کی درآمد کا نیا معاہدہ خطے میں تجارت میں اضافے اور معاشی ترقی کا باعث ہو گا۔

  • عمران خان نوازفوبیا کا شکار ہوگئے ہیں، سعد رفیق

    عمران خان نوازفوبیا کا شکار ہوگئے ہیں، سعد رفیق

    لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اوروفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان نوازشریف فوبیا کا شکار ہوگئے ہیں، اپنے ساتھ کھڑے لوگوں انہیں فرشتے اورباقی سب چور نظر آتے ہیں۔

    وہ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں بدنظمی ہوئی، جس کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ان ہی کے مطالبے پرجوڈیشل افسران کو آراوز مقررکیا گیا تھا۔

    لاہورریلوے ہیڈکوارٹرزمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف گھر میں ٹھپے لگانے کا الزام غلط ہے، تحریک انصاف کارکنوں کو تشدد پراکسا رہی ہے، جس سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی نابالغ ہیں، وہ جس زبان میں بات کرتے ہیں، اس لہجے میں جواب نہیں دیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 18 اکتوبر کے جلسے کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    وہ عمران خان اورطاہرالقادری سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے جلسوں کیلئے اسپیشل ٹرینیں چلانے کیلئے تیار ہیں لیکن دھرنوں کیلئے نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو نوازگو کے نعرے لگانے والے یاد رکھیں، ایسے نعرے ان کے خلاف بھی لگ سکتے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ دھرنوں سے غیرملکی سرمایہ کاری رک گئی ہے اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

  • سیاست کی خاطراہل اسلام آباد کی عید خراب نہ کریں، احسن اقبال

    سیاست کی خاطراہل اسلام آباد کی عید خراب نہ کریں، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے ملک کی معشیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر احسن اقبال نے دھرنوں کو ختم کرنے کے لئے دونوں جماعتوں کو بات چیت کی دعوت دیدی ، احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں حکومت گرانے کے لئے اتحاد بنتے تھے، سیاست کی خاطراہل اسلام آبادکی عید خراب نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو صرف فنڈ ریزنگ کا کام آتا ہے اور وہ 25 سال سے یہی کام کر رہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان دھاندلی کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ان کی اپنی جماعت کی رپورٹ کے مطابق پارٹی انتخابات میں کرپشن اور دھاندلی ہوئی اور ٹکٹ بھی فروخت کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان روزانہ کنٹینر پر چڑھ کر افراد اور اداروں کی پگڑی اچھالتے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید پاکستان میں حب الوطنی کا ٹھیکہ صرف عمران خان کے پاس ہے۔ دھرنے والے سمجھتے ہیں کہ سب بدعنوان ہیں۔

  • عمران خان کی غیرذمہ دارانہ تقاریر سے وفاق کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، احسن اقبال

    عمران خان کی غیرذمہ دارانہ تقاریر سے وفاق کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، احسن اقبال

    اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج ہم آہنگ ہے، کچھ لوگوں نے غلط فہمیاں پیدا کرنے کی جو سازش کی تھی وہ ناکام ہوگئی ہے ۔

    وزیرمملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشے رحمان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی غیرذمہ دارانہ تقاریر سے وفاق کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ملک میں خانہ جنگی شروع ہوسکتی ہے،دھرنوں سے ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب کا دھچکا لگ چکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کو یہ ثابت کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ ملک میں اس وقت وہی ایک سچے اور پارسا ہیں باقی سب بدیانت اور ملک دشمن ہیں، جتنے محب وطن عمران خان ہیں اتنے ہی دیگر سیاستدان بھی ہیں، بلوچستان کے حوالے سے عمران خان کی ہرزہ سرائی بلوچوں کو اشتعال دلانے کے مترادف ہے، مولانا فضل الرحمان کے عقیدت مند بھی غصےء سے بپھرے بیٹھے ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یہ الزام سراسر غلط ہے کہ چینی صدر سود پر قرضہ دینے آرہے تھے۔ چین سے ایک ہزار میگاواٹ کے بجلی گھر لگانے کا معاہدہ آئی پی پیز کی طرز پر ہوا تھا اور یہ اس پالیسی کے تحت کیا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص بجلی گھر لگا کر بجلی فروخت کرسکتا ہے۔ اس بات کا عمران خان کو بھی علم تھا کیونکہ اگر لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی اور خوشحالی آگئی تو وہ دس سال تک ملک کے وزیراعظم نہیں بن سکیں گے۔

    انوشے رحمان نے دھاندلی کے حوالے سے کہا کہ جن پینتیس پنکچر کی بات کی جاتی ہے وہ ملک بھر سے ہے۔ پنجاب کے صرف بارہ حلقے ان میں آتے ہیں جن میں سے ن لیگ صرف سات نشستوں پرجیتی ہے۔

  • مذاکرات اچھےاورمثبت ماحول میں ہورہےہیں، احسن اقبال

    مذاکرات اچھےاورمثبت ماحول میں ہورہےہیں، احسن اقبال

    اسلام آباد: پی اے ٹی کے مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کے بعد احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مذاکرات اچھے اورمثبت ماحول میں ہوئے ہیں کل چار بجے دوبارہ بیٹھک طے ہوئی ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں سے دھرنے ختم کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ موجودہ صورتحال میں تمام توجہ سیلاب متاثرین پر ہونی چاہئے، دھرنے ختم کریں تاکہ مل کر امدادی کام کر سکیں۔

    اس موقع پرپی اے ٹی کے رہنما رحیق عباسی کا کہنا ہے کہ مذاکرات پریقین رکھتے ہیں اوراسی طرح مسئلے کاحل چاہتے ہیں کوشش کررہے ہیں، آئینی مطالبات کو تسلیم کیا جائے۔

    حکومتی مذاکراتی وفد میں احس اقبال اور عبدالقادر بلوچ شامل تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے وفد میں رحیق عباسی،خرم نواز گنڈاپور اور صاحبزادہ حامد رضا شامل تھے۔

  • ایک دوروزمیں قوم کوبہترخبرملےگی، احسن اقبال

    ایک دوروزمیں قوم کوبہترخبرملےگی، احسن اقبال

    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہاہے ایک دوروزمیں قوم اچھی خبرملے گی۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہناتھا کہ حکومت نے تحریک انصاف کی دو بنیادی شرائط تسلیم کرلی ہیں، انتخابی اصلاحات کےلئے کمیٹی اپنا کام کررہی ہے انہوں نے کہاتحریک انصاف کے رہنما ذاتیات پروزیراعظم کے استعفے کامطالبہ کررہے ہیں۔ وزیراعظم سے استفعے کا مطالبہ انحرافِ ٓآئین ہے۔ احسن اقبال نے کہاایک دو روزمیں قوم کوبہترخبرملےگی۔

    احسن اقبال نے بتایامذاکرات کے تیسرے دورمیں بھی تحریک انصاف کی کمیٹی مائنس ون فارمولے کی وکیل بن کر آئی تھی کسی کی ضد پر وزیراعظم کو ہٹا نہیں سکتے، اگرجوڈیشل کمیشن سے منظم دھاندلی ثابت ہوجائے تو وزیراعظم اور کابینہ کا بھی برقرار رہنے کا جواز نہیں، تحریک انصاف سے کہا ہے کہ ہم انتخابات کی شفاف تحقیقات کرانے کے لئے تیار ہی