Tag: وفاقی وزیر

  • عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں: شیخ رشید

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایپکس کمیٹی یہ تو کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، لیکن یہ نہیں بتا رہی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نے جیل جانا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کریں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے کہ ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا لیکن یہ نہیں بتارہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

    سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی اسکواڈ پر لاگو نہیں۔

  • مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

    مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے مخصوص نشست پر مریم اورنگزیب کو وفاقی وزیر بنانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔

    چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ قانون واضح ہے ممبر قومی اسمبلی یا سینیٹر وفاقی وزیر بن سکتا ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ قانون میں ایسا کچھ نہیں کہ مخصوص نشست پر منتخب ممبر وفاقی وزیر نہیں بن سکتا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شہری طالب حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔

  • ‘مفتاح اسماعیل اب وفاقی وزیر نہیں رہے’

    ‘مفتاح اسماعیل اب وفاقی وزیر نہیں رہے’

    اسلام آباد : سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بطور وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا، مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو بطور وفاقی وزیر سبکدوش کر دیا گیا، مفتاح اسماعیل کو 6 ماہ کی مدت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکدوش کیا گیا۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، جس کے مطابق مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کا اطلاق 19 اکتوبر سے ہوگا۔

    مفتاح اسماعیل وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹنے کے بعد بغیر قلمدان کےوفاقی وزیر تھے۔

    مفتاح اسماعیل کی سبکدوشی کے بعد کابینہ کی تعداد کم ہوکر 74ہوگئی ہے ، اب کابینہ میں 34وفاقی وزرا،7 وزیر مملکت اور 4 مشیر ہیں۔

  • جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی تقریب

    جنیوا میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی تقریب

    جنیوا: وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے فلیش اپیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور طبی سہولیات کی ضرورت ہے، موسم سرما آنے والا ہے، متاثرین کو سردی سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے جنیوا میں فلیش اپیل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس کے اثرات پر ترقی یافتہ ملکوں کی ذمہ داری زیادہ ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کو موسمیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، دور جدید کے مختلف چیلنجز میں موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اس سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی ایک واضح مثال ہے، حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، بارش اور سیلاب سے زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

    شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب بھی کئی علاقوں میں سیلابی پانی کھڑا ہے، ہمیں ہنگامی بنیادوں پر ادویات اور طبی سہولیات کی ضرورت ہے، موسم سرما آنے والا ہے، متاثرین کو سردی سے بچانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

  • نیچر ریزرو میں سیمنٹ پلانٹ: جنگلی حیات اور زیر زمین آبی ذخائر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

    نیچر ریزرو میں سیمنٹ پلانٹ: جنگلی حیات اور زیر زمین آبی ذخائر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان کا کہنا ہے کہ چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب سے علاقے میں زیر زمین پانی کے ذرائع بھی کم ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے کلائمٹ چینج شیری رحمان نے چکوال میں سالٹ رینج نیچر ریزرو کمپلیکس میں سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کا نوٹس لے لیا۔

    وفاقی وزیر نے پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کو معاملے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

    شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مجوزہ سیمنٹ پلانٹ کی وجہ سے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کو خطرہ لاحق ہوجائے گا، کسان اور جنگلات کے محافظ سیمنٹ پلانٹ کی تنصیب کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی اس معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لے، سیمنٹ پلانٹس کے علاوہ مجوزہ پلانٹ زیر زمین پانی کے ذرائع تیزی سے ختم کر رہے ہیں، پلانٹ کی وجہ سے علاقے کو پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں مختلف قسم کے نباتات اور حیوانات موجود ہیں، پاکستان کو پہلے ہی حیاتیاتی تنوع کے نقصان، آلودگی اور ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے، رواں برس گرمی کی شدید لہروں کی وجہ سے کئی ہزار ایکڑ قیمتی جنگلات کو نقصان ہوا، ماحولیات کے ساتھ زیر زمین پانی کا بھی تحفظ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگلات ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے لڑنے کے لیے ناکافی ہیں، قدرتی ذخائر کو خطرے میں ڈالنے کے بجائے کان کنی کے لیے دوسری جگہیں تلاش کی جائیں۔

  • عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے: شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کے لیے صحت سب سے اہم مسئلہ ہے، مدر اینڈ چائلڈ کیئر اسپتال 28 فروری تک فعال کر کے دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں اگلا الیکشن لڑیں گے، یہ سال بلدیاتی انتخابات کا ہے، نواز شریف آتا ہے تو آئے نہ آئے تو فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں قبضہ گروپ زیادہ مضبوط ہے، میں نے اس شہر میں کسی قبضہ گروپ کو قبضہ کرنے نہیں دیا۔ 50 سال میں اس شہر میں کسی بدمعاش کو سر اٹھا کر چلنے نہیں دیا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ منصوبہ بھی انشا اللہ مکمل ہوجائے گا، نالہ لئی کے ٹینڈر ہوجائیں یہ پہلا پرائیویٹ پراجیکٹ ہوگا۔

  • پاکستان کو انتہا پسند سوچ سے لڑنا ہے: فواد چوہدری

    پاکستان کو انتہا پسند سوچ سے لڑنا ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستانی ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسند سوچ سے ہے، پاکستان کو اس سوچ کی لڑائی لڑنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کا پاکستان واپس لینا ہمارے لیے اصل چیلنج ہے، آج عمران خان اس پاکستان کو بنانا چاہتے ہیں جو قائد اعظم نے سوچا تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قائد اعظم ہرگز پاکستان کو مذہبی ملک کی طرح نہیں دیکھتے تھے، لوگ بے وقوف بنا رہے ہیں کہ اسلامی ملک کا مطلب مذہبی ملک تھا، پاکستانی ریاست کی سب سے بڑی لڑائی انتہا پسند سوچ سے ہے، پاکستان کو اس سوچ کی لڑائی لڑنی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ افغانستان میں مخصوص سوچ پاکستان کے لیے خطرہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مذہبی اقدار میں دخل اندازی سے ریاست کا کوئی تعلق نہیں ہوتا، 11 اگست 1947 کو قائد اعظم نے واضح کیا اقلیتوں کے کیا حقوق ہوں گے۔

  • شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، شوکت ترین اس سے قبل 6 ماہ بطور مشیر خزانہ بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں تقریب حلف برداری ہوئی جس میں سینیٹر شوکت ترین نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا، صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے حلف لیا۔

    ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں وزرا اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

    یاد رہے کہ شوکت ترین حال ہی میں پختونخواہ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے، سینیٹر بننے کے بعد وہ مشیر خزانہ کے بجائے وزیر خزانہ بن گئے۔

    شوکت ترین اس سے قبل 6 ماہ بطور مشیر خزانہ بھی فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

  • عمران خان کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا: شیخ رشید

    عمران خان کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا، بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان پر بہت سے کیسز ہیں جو بدامنی کے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ نواز شریف صحت مند ہیں انہوں نے کسی ڈاکٹر کو نہیں دکھایا، ان کے پاس اداروں کے خلاف باتیں کرنے کے سوا کچھ نہیں۔ نواز شریف نے آنا ہے تو جیب سے ٹکٹ آفر کرتا ہوں۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پنجاب میں مارچ اپریل یا مئی جون تک بلدیاتی الیکشن ہوجائیں گے، بلدیاتی الیکشن ختم ہوئے تو حکومت کے 4 سال مکمل ہوجائیں گے۔ حکومت کا پانچواں سال تو انتخابی مہم کا سال ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے 7 روزہ دورے پر رہوں گا اور لوگوں کی تکالیف کو کم کروں گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور شریف خاندان کرپٹ ہیں، شہباز شریف کے خلاف کرپشن کے جتنے الزام ہیں کسی پر نہیں۔ عمران خان نے کہیں نہیں جانا وہ کرپشن کے خلاف لڑتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان پر بہت سے کیسز ہیں جو بدامنی کے ہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں اور رہیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ بالواسطہ رابطے ضرور ہیں، فینسنگ کا کام بھی جاری ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں دنیا کو مدعو کیا۔ افغانستان نے یقین دلایا ان کی زمین ہمارے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔

  • ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی: حماد اظہر

    ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ گیس کی طلب بڑھتی جارہی ہے، سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کی طلب بڑھ جاتی ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایک حد سے زیادہ سستی گیس سپلائی نہیں کی جا سکتی، ملک میں قدرتی گیس کے ذخائر میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ ٹیمیں محنت کر رہی ہیں امید ہے گیس سپلائی بہتر ہوجائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل حماد اظہر نے کہا تھا کہ ایل این جی اور سردیوں میں ہونے والے گیس بحران کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن نے روس کی ایک بلیک لسٹ کمپنی کے ساتھ ایل این جی کی خرید و فروخت کا معاہدہ کیا، اس معاملے کو روسی حکام کے سامنے اٹھایا گیا، ایک دو ماہ میں یہ مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقے سوئی میں پایا جانے والا گیس کا ذخیرہ ہمیں کہیں نہیں مل رہا۔