Tag: وفاقی وزیر

  • وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح، عوام کے احساسات کا ترجمان ہے: شبلی فراز

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے اور یہ پاکستانی عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر وزیر اعظم عمران خان نے عزم کے ساتھ واضح اظہار کیا۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف واضح ہے، وزیر اعظم کا فلسطین اور کشمیر پر مؤقف عوام کے احساسات کا ترجمان ہے۔

    اس سے قبل اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ 2 سال مایوسیاں پھیلانے والوں کے لیے انتہائی مایوس کن سال رہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دائیں اور بائیں کے بجائے عمران خان نے لوگوں کو صحیح اور غلط کی سیاست کی طرف مائل کیا، ذاتی مفاد کی سیاست اور عوام کا برا چاہنے والے آئندہ بھی مایوس رہیں گے۔

  • گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، فخر امام

    گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے، فخر امام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر فخر امام کا کہنا ہے کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاوی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق فخر امام کا نیوز کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ گندم کی پیدوار میں دنیا میں پاکستان کانمبر 8واں ہے۔ فخر امام نے بتایا کہ رواں سال پبلک سیکٹر میں 6.6 ملین ٹن گندم کی خریداری کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے سال گندم کی پیداوار 40 لاکھ ٹن کی تھی،پچھلے سال 5 سے 6 لاکھ ٹن گندم کا بیک اپ میں تھا، پچھلےسال کی نسبت اس سال ہم نے 26 لاکھ ٹن زیادہ گندم خریدی۔

    فخر امام کا کہنا تھا کہ سندھ کے پاس پچھلے سال کی نسبت زیادہ گندم کا ذخیرہ ہے، سندھ حکومت کو ہم نے 2 خطوط لکھے تھے کہ فوری گندم ریلیز کرے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گندم کے بحران کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے،گندم کے کوٹے کے ریلیز کے لیے سندھ حکومت کو 2 مراسلے بھجوا چکے،سندھ حکومت سے ایک بار پھر درخواست ہے کہ گندم کا کوٹہ جاری کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب نے اپنے کوٹے سے زائد گندم کا اجرا کر دیا ہے،گندم کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری صوبوں کی ہے۔

  • پچھلے 35 سال سے 2 خاندان ملک پر حکمرانی کر رہے تھے: حماد اظہر

    پچھلے 35 سال سے 2 خاندان ملک پر حکمرانی کر رہے تھے: حماد اظہر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر حماد اظہر کا کہنا ہے کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے، 2 سال قبل آج کے دن عوام نے ان دونوں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 2 خاندان پچھلے 35 سال سے زائد ملک پر حکمرانی کر رہے تھے۔

    حماد اظہر نے کہا کہ 35 سال میں دونوں خاندانوں کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں، دونوں خاندانوں نے ذاتی محل، آف شور دولت اور کرپشن اسکینڈل بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ 2 سال پہلے آج کے دن عوام نے ان دونوں کو مسترد کر کے تبدیلی کو ووٹ دیا۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو 2 سال مکمل ہونے پر وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 سال پہلے عوام نے عمران خان کی 22 سالہ بہتری کی جدوجہد کو نئے مرحلے میں داخل کیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ انشا اللہ نئے پاکستان کا سفر نہ صرف جاری رہے گا بلکہ مزید تیز ہوگا، اسی عزم سے کام کرنا ہے کہ: تیز ہو تیز ہو، جدوجہد تیز ہو۔

  • قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے: مراد سعید

    قومی ایئر لائن اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے، ہم نے پختونخواہ کے اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو مفت اور بہترین علاج دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2 جماعتوں کی محبت دیکھ کر آج مجھے خوشی ہوئی، وزیر اعظم ہمیشہ کہتے تھے کہ یہ ان دو جماعتوں کی نورا کشتی ہے۔

    مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اور احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کرلیا، واک آؤٹ کرنے والوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شامل تھے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چیلنج کرنے والا ان کا سامنا نہیں کر سکتا، یہ عمران خان کو مناظرے کی دعوت دیتے ہیں اور میرا سامنا بھی نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مؤقف کو یورپ نے بھی تسلیم کیا، اپوزیشن کہتی ہے کہ حکومت کی کرونا وائرس پر کوئی حکمت عملی نہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور اسٹیل مل زرداری دور میں خسارے میں گئے، ہم نے پختونخواہ کے اضلاع میں 70 لاکھ افراد کو مفت اور بہترین علاج دیا، عمران خان جب آئے تو پختونوں اور پاکستان کا مقدمہ لڑا، آپ امریکا سے ڈو مور کے پرچہ لے کر آتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے غربت کے خاتمے کا پیکج بجٹ میں رکھا ان کو نظر نہیں آیا، تھر میں ہر سال بچے مرتے ہیں وہ بھی ان کو نظر نہیں آتا۔ چیلنج کرتا ہوں کسی بھی حلقے سے الیکشن لڑ لیں میں مقابلہ کروں گا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ فاطمہ بھٹو کی کتاب پڑھ لیں آنکھیں کھل جائیں گی، یہ دہشت گردی اسی کو مانتے ہیں جسے امریکا کہتا ہے، یہ امریکا سے کہتے تھے تم ڈرون گراتے جاؤ ہم مذمت کرتے جائیں گے۔

  • پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں: فواد چوہدری

    پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہوگیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں، وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مرحلہ پیچیدہ عمل ہے، ہمارے انجینیئرز نے کمال کر دکھایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مقامی سطح پر وینٹی لیٹر کی تیاری کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو وینٹی لیٹرز خود تیار کر رہے ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز کی تیاری کا مرحلہ ایک پیچیدہ عمل ہے، بہت سے ممالک یہ پیچیدہ مشینیں بنانے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ہمارے انجینیئرز نے کمال کر دکھایا، وینٹی لیٹرز کا پہلا بیچ تیار ہو چکا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے 8 سے 10 وینٹی لیٹرز نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیے جائیں گے، مزید 3 ڈیزائنز پر کام جاری ہے اور پروڈکشن آخری مرحلے میں ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نہ صرف خود اپنی ضرورت پوری کرے گا بلکہ وینٹی لیٹرز ایکسپورٹ بھی ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے جو رواں ہفتے این ڈی ایم اے کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں، تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔

  • پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار

    پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے جو رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان میں بنے وینٹی لیٹرز کی پہلی کھیپ تیار ہوگئی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹر رواں ہفتے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کر دیے جائیں گے، اس پیش رفت پر این آر ٹی سی کو بہت مبارک ہو۔

    انہوں نے کہا کہ آئندہ 3 ڈیزائن بھی آخری مراحل میں ہیں جس کے بعد ہم دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوں گے جو پیچیدہ میڈیکل مشینیں بناتے ہیں، تمام مشینیں یورپی معیار کے مطابق ہیں۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کرونا مریضوں کے لیے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 15 سو 39 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تاحال صرف 549 وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کرونا کے وہ مریض جن کی حالت تشویش ناک ہے اور جنہیں سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے، ان کے لیے 990 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔

    این سی او سی نے یہ خوش خبری بھی دی تھی کہ آئندہ ماہ کے اختتام تک ملک بھر میں مزید 1895 وینٹی لیٹرز دستیاب ہوں گے۔

  • شیریں مزاری کا چائلڈ لیبر کے خلاف اہم اقدام

    شیریں مزاری کا چائلڈ لیبر کے خلاف اہم اقدام

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ یونیسف کے ساتھ چائلڈ لیبر سروے کروایا جارہا ہے، انسانی حقوق کے لیے ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) بنانے کی تیاری بھی شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ کسی بھی حکومت نے برسوں سے چائلڈ لیبر سروے نہیں کروایا۔ وزارت انسانی حقوق یونیسف کے ساتھ چائلڈ لیبر سروے کروا رہی ہے۔

    شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سروے جون 2020 میں مکمل ہونا تھا لیکن کووڈ 19 کی وجہ سے تاخیر ہو سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے انسانی حقوق کے لیے ایم آئی ایس (مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم) بنانے کی تیاری شروع کر دی ہے، سسٹم ہمیں پالیسی اور اقدامات کے لیے ڈیٹا بیس فراہم کرے گا۔

    وفاقی حکومت نے گزشتہ برس چائلڈ لیبر کے سدباب کے لیے ہیلپ لائن بھی قائم کی تھی، شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ہم ہر بچے کی اسکول میں رسائی اور تعلیم کا حصول یقینی بنائیں گے۔

    دوسری جانب ملک میں چائلڈ لیبر کی زنجیر میں جکڑے بچوں کے قتل اور تشدد کے واقعات میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے۔

    چند روز قبل ہی راولپنڈی میں 8 سالہ گھریلو ملازمہ کو مالکان کی جانب سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کا قصور صرف اتنا تھا کہ اس سے صفائی کے دوران پنجرہ کھلا رہ گیا جہاں سے 2 طوطے اڑ گئے۔

    مالکان حسان صدیقی اور اس کی اہلیہ نے بچی پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔

    شیریں مزاری کے مطابق کم عمر ملازمہ سے زیادتی اور قتل کیس میں پولیس سے رابطے میں ہیں، کیس میں شامل میاں بیوی 4 دن کے ریمانڈ پر ہیں۔ وزارت انسانی حقوق نے ایمپلائمنٹ آف چلڈرن ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دی ہے، گھریلو کام کو خطرناک قرار دینے کی ترمیم شامل کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔

  • وفاقی وزیر کی پٹرول بحران تین روز میں حل کرنے کی یقین دہانی

    وفاقی وزیر کی پٹرول بحران تین روز میں حل کرنے کی یقین دہانی

    پشاور: وفاقی وزیر پٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 روز میں پٹرول کی صورت حال بہتر ہو جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ ملک میں ڈیزل وافر مقدار میں موجود ہے اور پٹرول کے بھی 10 دن کے ذخائر موجود ہیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کمپنیوں کی جانب سے پٹرول نہ پہنچانے کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچائے ہیں لیکن یہ مافیا عوام تک ثمرات پہنچنے میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ اس مافیا کے خلاف پہلی بار کارروائی ہو رہی ہے اور اگلے تین روز میں پٹرول کی صورت حال بہتر ہوجائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پشاور میں ذخائر پکڑ کر ایف آئی آر درج کی گئیں، اوگرا، ایف آئی اے اور حکومت مل کر آپریشن کر رہے ہیں۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں پٹرول کی مانگ گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔وفاقی وزیر نے ذخیرہ اندوزوں کو خبردار کرتے ہوئے کہ پٹرول کی فراہمی نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے: مراد سعید

    سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے، انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا پھر کہتے ہیں مجھ سے سوال نہ کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ فرزند زرداری اور سندھ حکومت سے چند سوالات کرنا چاہتا ہوں، سندھ حکومت انتظامی معاملات میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایک وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو راشن پہنچا دیا، دوسرے نے کہا 3 لاکھ، تیسرے نے کہا ساڑھے 5 لاکھ لوگوں کو راشن دیا۔ کسی کو معلوم نہیں راشن کے نام پر کروڑوں روپے کہاں گئے۔

    انہوں نے کہا کہ 550 ارب روپے کا حساب لیں تو آپ گالیاں دینا شروع کر دیتے ہیں، سوال پوچھنے پر ٹی وی چینل کو گالیاں دینا شروع کر دیں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 550 ارب صحت پر لگتے تو کیا لاڑکانہ میں بچے کتے کے کاٹے سے مرتے، ہم کہتے ہیں لاڑکانہ اور سندھ کتوں کی زد میں ہیں تو آپ گالیاں دیتے ہیں، صوبے میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے آپ کو جواب دینا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کی جان بچانے کے لیے وینٹی لیٹر کیوں نہیں دیا گیا، سندھ کے اسکولوں میں بچوں کے بجائے کتے اور گدھے کھڑے ہیں۔ نہ اسکول میں سہولتیں اور نہ اسپتال میں انتظامات، 550 ارب کہاں خرچ کردیے؟

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ مجھ سے سوال پوچھنے کی ہمت کون کرے گا، بلاول کے والد نے بھی کہا تھا نیب کون ہوتا ہے جو مجھ سے سوال کرے، کیا آپ خود کو فرعون سمجھتے ہیں یا سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ رکھا ہے؟

    انہوں نے کہا کہ کراچی جیسے شہر کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا پھر کہتے ہیں مجھ سے سوال نہ کریں، ہم آپ کے غلام نہیں یا سندھ کابینہ میں نہیں جو آپ سے سوال نہ کریں۔ تھر کے بچوں کی اموات کے ذمہ دار آپ ہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو دھمکانے کی ایک ہی وجہ ہے پیسہ سندھ کی ترقی پر نہیں لگا، سندھ کی ترقی پر لگنے والا سارا پیسہ زرداری کے فیک اکاؤنٹ میں چلا گیا، سندھ میں راشن کا پیسہ غائب، گندم اور آٹا غائب، اسکولز میں فرنیچر غائب، اسپتالوں سے وینٹی لیٹرز غائب ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عوام سے کہتا ہوں 128 صفحات کی جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں، سب کو پتہ چل جائے گا مراد علی شاہ زرداری کی کرپشن کا سہولت کار کیسے بنا۔

  • پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    پارلیمنٹ کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، حالات معمول پر آنے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت کر کے اپنا اور عوام کا نقصان کر رہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پارلیمان کا ورچوئل سیشن وقت کی ضرورت ہے، عوامی نمائندوں کو اس مشکل وقت میں فیصلہ سازی کے عمل میں لازماً شریک ہونا چاہیئے، حالات معمول پر آنے کے بعد عمارت میں بھی سیشن ہوسکتا ہے۔

    اس سے قبل ایک موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ماسک، سینی ٹائزر، واک تھرو گیٹس خود بنائیں گے اور کرونا ٹیسٹنگ کٹ تیاری کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 26 فروری کو پاکستان میں پہلے 2 کیس سامنے آئے تھے اور مارچ کے پہلے ہفتے میں ہم نے حفاظتی سامان بنانے کا پلان ترتیب دیا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ وائرس کے آنے کے 10 روز میں ہی سینی ٹائزر کی قلت کا سامنا تھا لیکن سینی ٹائزر ملک بھر میں آج وافر مقدار میں موجود ہیں۔