Tag: وفاقی وزیر

  • نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی: فواد چوہدری

    نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی، چیئرمین نیب سمیت چپڑاسی کی نوکری بھی انہی لوگوں کے دور میں ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی والے بازاری گفتگو کریں گے تو افسوس ہے، نیب بلاتی ہے تو پیپلز پارٹی ماحول کشیدہ کرنے لگتی ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن دور میں کیس شروع کیا تھا، نیب نے پیپلز پارٹی کے خلاف کارروائی ہمارے کہنے پر نہیں کی، نیب کا انتظامی کنٹرول حکومت کے پاس نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سمیت چپڑاسی کی نوکری بھی ان کے دور میں ہوئی، احتساب کے قانون میں تبدیلی پر بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔ نیب کے قانون پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں جھگڑ رہی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں ایک دوسرے کو برداشت کر کے چلنا ہوتا ہے، دونوں پارٹیوں نے 40 سال حکومت کی، اب 5 سال کسی اور کو برداشت کرلیں۔ پارلیمنٹ میں پیپلز پارٹی کے رویے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، ہم تو انتظار کر رہے تھے کہ اپوزیشن جامع تجویز لے کر آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 24 ٹریلین پر قرضے پہنچ گئے، اپوزیشن نے اس پر بھی بات نہیں کی، بدقسمتی سے معیشت پر اپوزیشن نے سنجیدہ بحث نہیں کی۔ اسمبلی میں اپوزیشن کو مایوس کن رویے پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا بہت ضروری ہے، ڈیجیٹل میڈیا پر اشتہارات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات

    وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں اہم امور زیر غور آئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر علی زیدی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں عذیر بلوچ، نثار مورائی اور سانحہ بلدیہ کی رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

    علی زیدی نے چیف سیکریٹری سندھ کو لکھے گئے خط کے بارے میں وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سے عدالتی حکم کے مطابق کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی۔ درخواست پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کریں گے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے جے آئی ٹی رپورٹس منظر عام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عمل درآمد کرے، حقائق کا عوام کے سامنے آنا ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

  • کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے: فواد چوہدری

    کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمیں کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے، چین انتہائی سنجیدگی سے وائرس کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 80 سال پہلے انفلوائنزا سے ساڑھے 3 کروڑ لوگ مرے تھے، کسی بھی وبا کو آج کی دنیا میں عمومی نہیں لیا جا سکتا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو چین سے لانے اور نہ لانے پر اختلاف ہے، چین سے ہماری آمد و رفت اور تعلقات بہت زیادہ ہیں۔ ہمیں کرونا وائرس پر مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت ہے۔ چین انتہائی سنجیدگی سے وائرس کے خلاف اقدامات کر رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے اتحادی اور ہم ایک سیاسی جماعت نہیں، میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی اتحادی حکومت سے الگ ہے۔ مینڈیٹ عمران خان کے پاس ہے وہ جسے نامزد کریں گے وہی بات کرے گا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ منتخب نمائندوں کو حلقے میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز درکار ہیں، ایم کیو ایم کے جائز مطالبات کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ اتحادیوں کے فنڈز، انتظامی امور اور مقامی سطح پر تعاون کے مسائل ہیں۔ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں اور نہ کوئی سیاسی عدم استحکام کا سامنا ہے۔

  • بھارت کے اندر سے بھی آواز آرہی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں: مراد سعید

    بھارت کے اندر سے بھی آواز آرہی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ ہم کشتیاں جلا چکے ہیں، کشمیر کو آزاد کروا کر رہیں گے۔ بھارت کے اندر سے بھی اب آواز آتی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایک سال میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا گیا، پچھلے 70 سال میں کبھی مسئلہ کشمیر کو اس طرح اجاگر نہیں کیا گیا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ حقیقت میں بھارت دہشت گرد اور مودی نئے دور کا ہٹلر ہے، نریندر مودی آر ایس ایس کے نظریے کو مسلط کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان نے وزیر اعظم بنتے ہی پہلی تقریر میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مسئلہ کشمیر پر 2 ایٹمی طاقتیں ٹکرا سکتی ہیں دنیا کو خبردار کرنا چاہتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ غلامی کے لیے نہیں آزادی کے لیے لڑیں گے، ہم کشتیاں جلا چکے ہیں، کشمیر کو آزاد کروا کر رہیں گے۔ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر پر بحث ہونا پاکستانی کی کامیابی ہے۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ اب بھارت کے اندر سے بھی آواز آتی ہے کہ کشمیر اندرونی مسئلہ نہیں ہے، سیاست اور سوچ ایک دوسرے سے الگ مگر کشمیر پر سب کو متحد ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کو کشمیریوں کا سفیر بن کر دکھایا۔

    انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں نے وزیر اعظم کو خط لکھا اور خراج تحسین پیش کیا، ایک برہان وانی نے پورے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ ایک برہان وانی کی شہادت کے بعد لاکھوں برہان وانی اور پیدا ہو گئے ہیں۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، کشمیر کاز پر کل آزاد کشمیر میں بہت بڑا جلسہ ہوگا۔ کل کشمیر کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

  • بھارت نے کوئی اوچھی حرکت دوبارہ کی تو پھر چائے نہیں پیش کریں گے: فواد چوہدری

    بھارت نے کوئی اوچھی حرکت دوبارہ کی تو پھر چائے نہیں پیش کریں گے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے کوئی اوچھی حرکت دوبارہ کی تو ہم پھر چائے نہیں پیش کریں گے، مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین سے موجود پاکستانیوں کے معاملے پر بحث ہونی چاہیئے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی نے دہلی میں جلسہ کیا اور بڑھکیں ماریں، مودی نے رات کے اندھیرے میں جہاز بھیجے ہم نے دن کی روشنی میں جواب دیا۔ جو چائے ہم نے پلائی تھی اس کی گرمائش اب تک محسوس ہو رہی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایسی حرکت دوبارہ کی تو ہم پھر چائے نہیں پیش کریں گے۔ پاکستان کی سرزمین پر کشمیر کے لیے پہلے بھی 3 جنگیں لڑی ہیں۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کی شکل میں ہندو شدت پسند حکومت بھارت پر مسلط ہے، بھارت امن نہیں چاہے گا تو منہ توڑ جواب دیں گے۔ جب کوئی شریف بدمعاش بنتا ہے تو اس سے بڑا بدمعاش کوئی نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار بھارت آیا تو چائے نہیں کچھ اور ہی ملے گا، مودی سرکار کے اقدامات نے بتا دیا قائد اعظم کا نظریہ کتنا عظیم تھا۔

  • ق لیگ کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا: شفقت محمود

    ق لیگ کے مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے گا: شفقت محمود

    کراچی: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے جو مطالبات ہیں ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا۔ ق لیگ اور پی ٹی آئی کی سوچ ایک ہے، لیک آف کمیونیکیشن بہتر کریں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ اتحادی جماعتوں میں سیاسی اور فنڈز سے متعلق مسائل ہوتے ہیں، ق لیگ نے کوئی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا جبکہ دیگر مطالبات پر عمل درآمد ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت چلانا مشکل ہوتا ہے، سوچ اور نظریات میں فرق ہوتا ہے، سوچ اور مفادات یکجا ہیں تو اتحادی حکومتیں اپنی مدت پوری کرتی ہیں، پرویزالٰہی نے وقت نکالا یہ کمیٹی کی ملاقات نہیں تھی ذاتی حیثیت میں ملا، کمیٹی کی سطح پر ملاقات بھی عنقریب ہوگی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعظم کا کمیٹی تبدیل کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ بہتر طریقے سے کام کیا جاسکے، آج ملاقات میں کمیٹی کی میٹنگ کی تاریخ پر بات نہیں ہوئی، پرویزالٰہی کو یقین دہانی کرائی بات دوبارہ سرے سے شروع نہیں ہوگی، یقین دہانی کرائی جو فاصلہ طے کیا ہے اسی سے ہی آگے بڑھیں گے۔

    شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے اور بہتر انداز سے آگے بڑھیں گے۔

  • وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

    وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے: مراد سعید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیرستان کے تاجروں سے ملاقات کی، ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تاجروں کے نقصان کا ہر ممکن ازالہ کریں گے، وزیرستان کے لوگوں نے پاکستان کے لیے اپنے گھر چھوڑے۔

    انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام اپنے حق کے لیے لڑ رہے تھے، میر علی کے متاثرین کو معاوضہ ملا یہ ان کا حق تھا۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے امریکا میں بیٹھ کر پاکستان کی اصل تصویر دنیا کو پیش کی، مشکلات اور مسائل ضرور ہیں مگر حکومت جلد ان کا خاتمہ کرے گی۔ محروم علاقوں کی ترقی وزیر اعظم عمران خان کی ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لانے میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہوگا۔ 5 فروری کو پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے گی۔

    مراد سعید کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑتے رہیں گے، مقبوضہ وادی میں کشمیری مسلسل 6 ماہ سے کرفیو میں زندگی گزار رہے ہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستانی سوشل میڈیا پر بھی مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں، کشمیر میں ظلم کے باوجود ایک ہی نعرہ بلند ہوتا ہے کہ وہ پاکستانی ہیں۔ اسی طرح ہم سب نے بھی نعرہ لگانا ہے ہم کشمیری ہیں اور کشمیر ہمارا ہے۔

  • ریلوے کے پاس 38 کینال جگہ موجود، وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے: شیخ رشید

    ریلوے کے پاس 38 کینال جگہ موجود، وزیر اعظم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے: شیخ رشید

    کراچی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں جتنی بھی اہم جائیدادیں ہیں ان کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، اپنی زمین سندھ حکومت کو دیں گے، ہمارے پاس 38 کینال جگہ موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے افسران کی میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا اپنی زمین سندھ حکومت کو دیں گے، 31 کینال زمین خالی کروالی، 5 کینال خالی کروانا باقی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی میں جتنی بھی اہم جائیدادیں ہیں ان کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے، پراپرٹی واپس لینے کے فیصلے کا مقصد ریلوے کی آمدن میں اضافہ کیا جا سکے۔ ہمارے پاس 38 کینال جگہ موجود ہے اور یہ زمینیں کس طرح استعمال ہوں گی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جو افسر اہل ہیں وہ ریلوے میں کام کر رہے ہیں، کراچی ریلوے کی شہ رگ ہے۔ میں نے 2 یونیورسٹیاں راولپنڈی میں بنائی ہیں۔ سندھ میں ریلوے یونیورسٹی ایم ایل ون کے تحت بنے گی۔ حکومت سے مل کر اسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے جا رہے ہیں۔ ریلوے کے اسپتالوں کو پرائیوٹائز کیا جائے گا۔ ایم ایل ون سے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 4 ارب روپے خسارہ کم کیا، رواں سال 6 ارب کم کریں گے۔ 40 ارب روپے پنشن کی مد میں ریلوے اپنی جیب سے دیتی ہے۔ ریلوے کو سبسڈی ملے گی تو اس کو بھی ختم کردیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ لاہور سے ذمہ دار افسران کا تبادلہ کراچی کر رہے ہیں، ایم ایل ون کراچی سمیت پورے ملک کی ضرورت ہے۔ کوئی نئی ٹرین چلانے کے لیے ہمارے پاس گنجائش ہی نہیں ہے۔ کوئی ہم سے ٹرین کرائے پر لینا چاہتا ہے تو بے شک لے لے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ٹرین چلانے جا رہے ہیں، ٹرین چلنے سے اسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

  • سائنس پر توجہ ہمیں 25 سال میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا سکتی ہے: فواد چوہدری

    سائنس پر توجہ ہمیں 25 سال میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لا سکتی ہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی توجہ سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھیں تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970 کی دہائی تک پاکستان تیسری دنیا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سنہ 1971 میں سانحہ مشرقی پاکستان ہوا، ہمارا تمام تر فوکس دفاع پر چلا گیا۔ غلطی یہ ہوئی کہ امریکا اور چین کی طرح سول ملٹری انٹر فیس بناتے، ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری شعبوں میں منتقل ہوتی۔

    انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوسکا، اب پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹر فیس بنے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس ہفتے وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے، غیر روایتی برآمدات جن میں بائیو ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہوگا ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایسے ٹیکس اسٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دنیا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان کو دیکھیں۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اپنا فوکس سائنس اور ٹیکنالوجی پر رکھا تو ہم 25 سالوں میں ترقی پذیر ملکوں سے نکل کر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں آجائیں گے۔

  • حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں: شیخ رشید

    حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں: شیخ رشید

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، 5 فروری کو ایک بجے عثمان بزدار کا لال حویلی کے پاس جلسہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے تقریب کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کل آئی ٹی یونیورسٹی کی منظوری لی ہے، راولپنڈی پاکستان میں واحد شہر ہوگا جہاں 4 یونیورسٹیاں ہوں گی۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چین کے اشتراک سے ریلوے یونیورسٹی بھی راولپنڈی میں بنے گی، اسپتال تھوڑے عرصے میں شروع ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں۔ کوئی عمران خان کی دیانت داری پر انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے، عمران خان کی ایمانداری کی قسم کھا سکتا ہوں۔ ملک میں سب سے بڑی زیادتی ووٹر کے ساتھ ہوتی ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں عمران خان کی قیادت میں بند کریں گے، حکومت کو کوئی خطرہ نہیں افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ 5 فروری کو ایک بجے عثمان بزدار کا لال حویلی کے پاس جلسہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ جس شہر میں رکشے والے کی بیٹی سی ایس ایس کرتی ہے وہ عظیم شہر ہے، پاکستان میں غریبوں پر مہنگائی کا بوجھ ماضی کے چوروں سے ہوا۔