Tag: وفاقی پولیس

  • اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونیوالا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر احتجاج کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والا رینجرز اہلکار شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول کی حدود میں رینجرز اہلکار مظاہرین کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، رینجرز اہلکار لانس نائیک تنویر 3 ہفتے سے سی ایم ایچ میں زیر علاج تھا۔

    وفاقی پولیس نے رینجر اہلکار کی شہادت کی تصدیق کر دی، جبکہ پولیس نے مقدمہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی ’فائنل کال‘ کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا مرکزی قافلہ اسلام آباد جانے کے لیے نکلا تھا۔

    یہ قافلہ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے 26 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچا، تاہم بعدازاں سکیورٹی فورسز نے کریک ڈاؤن کرکے علاقے کو پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خالی کروا لیا۔

  • وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے

    وفاقی پولیس نے پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی، پنجاب پولیس سے 10 ہزار ڈنڈے مانگ لیے۔

    تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد نے اس سلسلے میں پنجاب اور آزاد کشمیر پولیس کو مراسلہ لکھ دیا، پنجاب اور آزاد کشمیر سے 12 بکتربند گاڑیاں بھی مانگی گئییں، اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس سے 2 واٹر کینن اور 50 قیدی وینز بھی طلب کی گئی ہیں۔

    اس کے علاوہ وفاقی پولیس کی طرف سے آزاد کشمیر پولیس سے بھی 10 قیدی وینز مانگی گئی ہیں، 5 ہزار اینٹی رائٹ کٹس، شیلڈز اور ساتھ ہی 10 ہزار ڈنڈے مانگے گئے ہیں۔

    پنجاب پولیس سے 30 ہزار ربڑ بلٹ، ایک ہزار ربڑ بلٹ گنز دینے کی درخواست کی گئی ہے، 20 ہزار لانگ رینج آنسوگیس شیل بھی مانگے گئے ہیں۔

    سندھ پولیس سے 20 ہزار شیل، 30 ہزار ربڑ بلٹس، ایک ہزار ربڑ بلٹ گنز مانگی گئی ہیں، صوبہ سندھ کی پولیس سے 500 نئی آنسو گیس شیل گنز بھی طلب کی گئی ہیں۔

  • وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

    وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے باہر وکلا کے احتجاج کے واقعہ کے بعد وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ اور سنگین دفعات کے تحت درج کیا گیا، ایم این اے لطیف کھوسہ، سینیٹر شبلی فراز اور سلمان اکرم راجہ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، مصطفین کاظمی، نیاز اللہ نیازی، اعظم سواتی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ وکیل مصطفین کاظمی کو مقدمے میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا، نسیم حیدر پنجوتھا، انصر ایڈووکیٹ، بیرسٹر گوہر اور عبداللہ وزیر بھی مقدمے میں شامل ہیں۔

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے سرکاری ادارے کے سربراہ کا پتلا جلایا، پولیس افسران اور اہلکاروں سےمزاحمت کی گئی، سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    متن میں کہا گیا کہ مظاہرین نے کہا فیصلہ نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی انھیں کام کرنے دیں گے، مظاہرین نے ٹائر جلاکر راستے بھی بند کردیے تھے۔

    مقدمے میں 100 سے زائد نامعلوم افراد کو بھی ملزمان نامزد کیا گیا ہے، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

  • سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

    سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد،نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : وفاقی پولیس کے افسران و اہلکاروں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی اور پرنٹ میڈیا میں مضامین شائع کرنے، سوشل میڈیا پر رائے دینے سے بھی روک دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،.

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پولیس افسران و اہلکاروں کوسرکاری حیثیت میں عوامی فورمز پر بولنے پر پابندی عائد کی گئی اور پرنٹ میڈیا میں مضامین شائع کرنے، سوشل میڈیا پر رائے دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ سرکاری احاطے،عمارتوں اور پولیس کی وردی کیساتھ ویڈیوز اور تصاوی ربنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

    وفاقی پولیس کےافسران واہلکاروں پر ذاتی تشہیر گاڑیوں یا دیگر نجی جگہوں پر جانا ممنوع ہے جبکہ کسی قسم کی خفیہ یاسرکاری دستاویزات، تصاویر یا مواد اپ لوڈ نہیں کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیاپردستاویزات،پولیس افسران ذاتی،سیاسی یامذہبی خیالات شیئرنہیں کرسکتے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس کی سرگرمیوں سےمتعلق سرکاری چینلزصرف پبلک ریلیشن برانچ سےچلائیں گے جبکہ افسران،اہلکاروں کوڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز،سی پی اوسےباقاعدہ اجازت حاصل کرناہوگی

  • وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ سے ڈکیتی کا انکشاف

    وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ سے ڈکیتی کا انکشاف

    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا سرکاری اسلحہ سے ڈکیتی کا انکشاف سامنے آگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ روات پولیس نے پیٹرولیم ایجنسی پر ڈکیتی کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش طارق محمود اور محمد عمران کے نام بتائے ہیں۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق طارق محمود اور محمد عمران اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تعینات ہیں، دونوں اہلکار ڈکیتی کیلئے سرکاری اسلحہ اور وائر لیس استعمال کرتے تھے۔

    گزشتہ ماہ بھی ڈاکوؤں کی سرپرستی پر برطرف وفاقی پولیس اہلکاروں سے متعلق نئے انکشاف سامنے آئے تھے، اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکار مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے تھے، انکوائری کے بعد افسران اور اہلکار وں کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

  • وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کو 60 لاکھ روپے لوٹا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے شہری کی قیمتی اشیا اور 60 لاکھ مالیت کے برطانوی پاؤنڈز واپس کردیے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شہری شاپنگ مال کی پارکنگ میں گاڑی اسٹارٹ چھوڑ گیا تھا،  گاڑی میں قیمتی اشیا اور 60 لاکھ مالیت کے برطانوی پاؤنڈز موجود تھے، وفاقی پولیس کے ڈولفن اسکواڈ نے گاڑی تحویل میں لے لی۔

    مارگلہ پولیس نے شہری سے رابطہ کر کےگاڑی، کرنسی اور تمام سامان واپس کر دیا، شہری نے کہا کہ پولیس نے مثالی تعاون کیا اور حفاظت کی، اسلام آباد پولیس کی طرف سے کیا گیا تعاون ہمیشہ یاد رہے گا۔

  • وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور

    وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور

    اسلام آباد : وفاقی پولیس کے ایف آئی اے طرز پر تمام صوبوں میں دفاتر بنانے پر غور کیا جارہا ہے،وزارت داخلہ اور وزرات قانون اس معاملے پر اپنی حتمی رائے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھانے پر غور شروع کردیا گیا، ذرائع نے کہا کہ ایف آئی اے طرز پر تمام صوبوں میں دفاتر بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اس سلسلے میں وفاقی پولیس کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھنے پر بھی غور ہورہا ہے، ذرائع نے کہا ہے کہ اس حوالے سے قانونی مشاورت بھی کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور وزرات قانون اس معاملے پر اپنی حتمی رائےدیں گے ، فیصلہ ہونے پر وفاقی پولیس اپنے کیسزکو دوسرےصوبوں میں بھی ڈیل کرسکے گے۔

  • تنخواہوں میں  اضافے سے متعلق ایک اور اہم خبر

    تنخواہوں میں اضافے سے متعلق ایک اور اہم خبر

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے وفاقی پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی، رواں ماہ کے آخر تک سمری منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کی پنجاب پولیس کے برابر تنخواہیں کرنے کے معاملے پر وزارت داخلہ نے تنخواہوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کوبھجو ادی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری وزیراعظم کی ہدایت پر بھجوائی گئی ہے ، سمری میں تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک سمری منظور کئے جانے کا امکان ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی

    پی ٹی آئی رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کے لئے نئی حکمت عملی تیار کرلی گئی

    اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے اسپیشل اسکواڈ تیار کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی دوبارہ گرفتاری کے لئے وفاقی پولیس کا اسپیشل اسکواڈ بنادیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس کا یہ خصوصی اسکواڈ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے والے اس خصوصی اسکواڈ میں کمانڈروز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کورکمانڈر کانفرنس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے اتفاق کیا تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت انصاف کے کٹہرےمیں لایا جائیگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بریفنگ میں کہا گیا کہ پاک فوج حملوں کے منصوبہ سازوں،اکسانے والوں سمیت تمام مجرموں سےبخوبی واقف ہیں،شہدا کی یادگاروں کی بےحرمتی،توڑ پھوڑ پرمشتمل منصوبے پرعمل درآمدکرایاگیا،منصوبے کا مقصد ادارےکو بدنام کرناتھاجبکہ ساراعمل ذاتی سیاسی ایجنڈےکیلئےتھا۔

    آج وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہرصورت قانون کےکٹہرے میں لانا ہوگا۔

  • عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی، وفاقی پولیس کے قواعد و ضوابط

    عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی، وفاقی پولیس کے قواعد و ضوابط

    اسلام آباد: عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی کے سلسلے میں آج وفاقی پولیس نے قواعد و ضوابط جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے عمران خان کی پیشی کے موقع پر قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، یہ نوٹیفکیشن پی ٹی آئی کو بھی بھجوا دیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی روڈ بلاک نہیں کیا جائے گا، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کو راستہ دیا جائے گا، پولیس کو گاڑیوں اور شخصیات کی تلاشی سے نہیں روکا جائے گا۔

    سرکاری اور پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی، ریاست یا مذہب مخالف کوئی بھی پلے کارڈ یا بینر آویزاں، ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی سیاسی یا مذہبی پارٹی کا جھنڈا نذر آتش نہیں کیا جائے گا، اور تمام قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔

    پرائیویٹ سیکیورٹی انتظامات کی تفصیلات چیف سیکیورٹی آفیسر کو جمع کرانا ہوگی، عمران خان، ان کی ٹیم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ذریعے چیک کرنے کی آفر کی جائے، کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

    عمران خان کے وکلا نمائندے، ان کی ٹیم اور پارٹی ممبرز کی لسٹ جمع کرانا ہوگی، قواعد و ضوابط کا نوٹیفکیشن عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کو بھی بھجوایا گیا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، ہر قسم کے اجتماع اور ریلی پر پابندی ہوگی، پرائیویٹ سیکیورٹی اہل کاروں کے اسلحہ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    سڑکوں پر کڑا پہرا دیا جا رہا ہے، اور اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان کے تحت 5 ہزار اہل کار تعینات کر دیے ہیں۔ جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف کنٹینر لگا کر راستے سیل کر دیے گئے ہیں، توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی 11 میں ہوگی، جوڈیشل کمپلیکس میں دیگر کیسزمنسوخ کر دیے گئے۔