Tag: وفاقی پولیس

  • وفاقی پولیس نے اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالی لاہور پشاور موٹر وے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی

    وفاقی پولیس نے اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالی لاہور پشاور موٹر وے کلیئر کرنے کی اجازت مانگ لی

    اسلام آباد : وفاقی پولیس سیکرٹری داخلہ اورچیف کمشنر اسلام آباد سے اسلام آباد ائیرپورٹ جانیوالی لاہور پشاور موٹر وے کلیئر کرنیکی اجازت مانگ لی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے سیکرٹری داخلہ اورچیف کمشنر اسلام آباد کو خط لکھ دیا ، جس میں اسلام آبادائیرپورٹ جانیوالی لاہورپشاورموٹروےکلیئر کرنیکی اجازت مانگی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ ایئر پورٹ آنے جانے والے راستےانتہائی اہمیت کےحامل ہیں ، آرٹیکل 97/149اور151ائیرپورٹ، اس کے راستوں کی حفاظت دیتا ہے۔

    وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آبادائیر پورٹ اورراستےانتظامی طورپرپنجاب کی حدود میں ہیں، دارالحکومت تک رسائی کیلئے سفارتکار اور غیرملکی شخصیات یہی راستہ استعمال کرتےہیں۔

    خط کے متن میں کہا ہے کہ ائیرپورٹ پرناخوشگوارواقعہ ملک کیلئےبدنامی کاباعث بن سکتاہے، تمام وی وی آئی پیزکی نقل وحرکت اسی راستے سےہوتی ہے۔

    وفاقی پولیس کا خط میں کہنا تھا کہ ٹھلیاں اور پشاورموٹروےرکاوٹیں بین الاقوامی مصائب کا شکارہوسکتی ہیں ، آئین کے تحت چیف سیکرٹری پنجاب اور پولیس چیف کو واضح ہدایات جانی چاہیے۔

    خط کے متن کے مطابق اسلام آبادپولیس کومکمل اختیارات دیکرراستےخالی کرانے کا اختیار دیا جائے اور تمام صوبوں کو واضح ہدایات جانی چاہئیں کہ 3ٹول پلازوں تک رسائی دی جائے۔

  • عمران خان کی لانگ مارچ کی کال : وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردیں

    عمران خان کی لانگ مارچ کی کال : وفاقی پولیس نے تیاریاں شروع کردیں

    اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کی کال کے پیش نظر وفاقی پولیس نے صوبوں سے 30 ہزار اہلکار مانگ لئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ یا دھرنے کے پیش نظر وفاقی پولیس نے زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیں۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی پولیس نے صوبوں سے پولیس ، ایف سی اور رینجرزکے 30 ہزار اہلکار مانگ لئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے 20ہزار،کےپی سے 4 ہزار جبکہ 6 ہزار نفری رینجرز مانگی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پولیس ، ایف سی اور رینجرز کے علاوہ سینکڑوں کینٹرز بھی لگائے جائیں گے اور داخلی راستوں پر کنٹینرزکے ساتھ خندقیں بھی کھودی جائیں گی۔

    وفاقی پولیس کی جانب سے اضافی آنسوں گیس شیل اور شیل پھیکنے والے ڈرونزبھی منگوائے گئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ایف سی کے 3ہزار اہلکار اسلام آباد پہنچ بھی گئے ہیں تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا نے ابھی تک نفری دینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

  • وفاقی پولیس میں تمام اعلیٰ افسران  کے تبادلے

    وفاقی پولیس میں تمام اعلیٰ افسران کے تبادلے

    اسلام آباد : نئے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) احسن یونس نے چارج سنبھالتے ہی تمام اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد احسن یونس نے تمام اعلیٰ افسران کو تبدیل کر دیا، ڈی آئی جی سیکورٹی  وقارالدین سید کا گلگت بلتستان تبادلہ کردیا جبکہ ڈی آئی جی سلیم کی موٹر وے پولیس میں تعیناتی کردی گئی۔

    ایس ایس پی فرخ رشید گلگت،ایس ایس پی سلیمان کا کے پی میں تبادلہ کردیا گیا جبکہ ایس ایس پی سرفراز ورک کو اسٹبلشمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ایس ایس پی عرفان طارق ، ایس پی سید بلال ، ایس پی عمر کا خیبرپختونخواہ اور ایس پی مصطفی کاایف آئی اے میں تبادلہ کردیا جبکہ ایس پی سرفراز ورک اور  ایس پی رانا وہاب کی خدمات پنجاب حکومت کے حوالے کردیں۔

    ایس پی نوشیروان کابلوچستان تبادلہ کردیاگیا جبکہ پولیس سروس کے گریڈ 20 کے جہانزیب نذیرکی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردیں ، جہانزیب نذیر خان  پنجاب میں تعینات تھے۔

    گریڈ 19 کے محمد فیصل ، گریڈ 18 کے کیپٹن (ر) مظہراقبال ، گریڈ18 کے لیفٹیننٹ (ر) کامران احمد ، پولیس سروس کے ضیا الدین احمد اور گریڈ18 کے تصور اقبال  کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کردیں۔

    پولیس سروس کے سیدعلی کا تبادلہ وزارت داخلہ میں کردیا گیا جبکہ پولیس سروس کے ڈاکٹر فہد احمد اور پولیس سروس کے گریڈ 20 کے اویس احمد کی خدمات  وزارت داخلہ کے سپرد کردیں۔

    نئے آنے والے افسران کو اسلام آباد پولیس میں اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

  • وفاقی پولیس نے ایک ہفتے میں 215 ملزمان گرفتار کر لیے

    وفاقی پولیس نے ایک ہفتے میں 215 ملزمان گرفتار کر لیے

    اسلام آباد: وفاقی پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ایک ہفتے کے دوران پولیس نے 215 ملزمان گرفتار کر لیے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایک ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں دو سو سے زاید ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں ڈکیتی، رہزنی، نقب زنی، چوری، کار اور موٹر سائیکل چوری و دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان سے 1 کروڑ 32 لاکھ 95 ہزار 720 روپے کا مالِ مسروقہ، اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 156 مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے

    ، جب کہ اشتہاریوں کے خلاف مہم کے دوران 14 اشتہاری گرفتار کیے گئے۔

    دریں اثنا، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے بھی معیاری طریقہ کار پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے، ٹریفک اہل کار عوام کو پہلے سیلوٹ کرتے ہیں اور پھر دیگر خدمات انجام دیتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایس اسی پی ٹریفک ڈویژن اسلام آباد نے احکامات جاری کیے تھے کہ ٹریفک اہل کار سب سے پہلے سیلوٹ کریں گے اس کے بعد دیگر کارروائی عمل میں لائیں گے۔