Tag: وفاقی کابینہ اجلاس

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اور 2 صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس شام 5 بجے وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں 2 صوبوں میں عام انتخابات سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    بعد ازاں وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب اپوزیشن میں تھے تب بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، ماضی کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر کسی نے نوٹس نہیں لیا۔

    انہوں نے کہا کہ لاڈلے کی حکومت نے جو آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا تھا اس کی خلاف ورزی کی، عمران خان نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی اور پاکستان کو ڈیفالٹ کی نہج پر پہنچایا۔

  • تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بیان، وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل پر برس پڑے

    تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا بیان، وفاقی وزراء مفتاح اسماعیل پر برس پڑے

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ اجلاس میں وزراء تیل اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیان پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے اور قیمتیں بڑھانے کے بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کرنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزراء تیل اور بجلی قیمتوں میں مزید اضافے کے بیانات پر مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔

    ریاض پیرزادہ نے کہا کہ پہلے ہی مہنگائی زیادہ ہے، عوام کوس رہے ہیں مزید ظلم نہ کریں جبکہ بعض وزرا نے مؤقف میں کہا کہ قیمتیں بڑھانے کے بجائے دوسرے شعبوں سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔

    مفتاح اسماعیل کابینہ میں زیر عتاب رہے وزرا کے تندو تیز سوالات کے جواب پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دوسرے شعبوں کی حالت بھی ابتر ہے۔

    مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف پیسے نہیں دے گا ، آئی ایم ایف نے واضح کہا ہے سبسڈی ختم نہ کی تو قسط جاری نہیں ہوگی۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں خود بھی قیمتوں کے بڑھانے کے حق میں نہیں مگر مجبوری ہے، مجھے پتہ ہے بڑھتی قیمتوں سے میرے دل پر کیا گزر رہی ہے۔

    وفاقی کابینہ میں ڈسکہ ضمنی انتخابات سےمتعلق انکوائری پرپیشرفت رپورٹ پیش کی جائے گی جبکہ انڈرانوائسنگ امپورٹ اور اسکے سدباب پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں قانونی معاملات پر قائم کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق دی جائے گی۔

    گذشتہ روز وزیرخزانہ نے کہا تھا کہ پٹرول کی قیمت مزیدبڑھے گی، پٹرول کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف معاہدہ نہیں کرے گا اور تباہی کی طرف چلے جائیں گے، مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری طرف سےسمری جاتی ہے تووزراءمجھےکوستے ہیں،کبھی بھی پاکستان کےایسےبرےحالات نہیں دیکھے ،پٹرول کی قیمت بڑھانے پر وزیراعظم سخت ناخوش ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

    وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کالعدم جماعت سےمتعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا اور کہا بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع نے کہا وزیراعظم نےکالعدم جماعت سے متعلق وزرا کو بیانات سے روک دیا۔

    عمران خان نے ہدایت کی حساس معاملات میں غیر ضروری بیانات سےگریزکیاجائے، اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمےدارانہ بیانات سےفائدہ اٹھاتےہیں، بیانات ضروری ہوں تو احتیاط برتی جائے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم سواتی اورفواد چوہدری کے الیکشن کمیشن کے نوٹس سےمتعلق بات چیت کی گئی ، وزیراعظم نے آئندہ پیشی پر وزرا کو اعظم سواتی اور فوادچوہدری کے ساتھ الیکشن کمیشن جانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ وزرااتحادکا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کامظاہرہ کرناچاہیے، اصلاحات لانا آسان نہیں. مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے۔

    دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعددایجنڈا آئٹمر کی منظوری دے دی گئی ہے ، فواد چوہدری سوا 5بجے پریس کانفرنس میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔

  • نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کی رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

    نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کی رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

    اسلام آباد: آج وفاقی کابینہ اجلاس میں بریفنگ میں کہا گیا کہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ کی رقم میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اس حوالے سے ملک امین اسلم نے بتایا فنڈ کی 500 ملین ڈالر کی رقم میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔

    بریفنگ کے مطابق آڈٹ میں پتا چلا کہ 40 لوگوں کی مراعات پورے وزارت کے اخراجات کے برابر تھیں، وزیر اعظم عمران خان نے فنڈ کا بر وقت اور درست آڈٹ کرنے پر ٹیم کو سراہا، ملک امین اسلم نے کہا نیشنل ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ ملک کو قرضوں میں جکڑنے کی سازش تھی۔

    وزیر اعظم نے ملک امین اسلم کو فنڈ لا آڈٹ کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف کی حکومت بے قاعدگیاِں روکنے کے لیے قائم ہوئی۔

    اس موقع پر ڈیزاسٹر رسک منیجمنٹ فنڈ وزارت موسمیاتی تبدیلی سے وزارت پلاننگ منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے لیے جسٹس عظمت شیخ کو موزوں ترین امیدوار قرار دے دیا، وزیر اعظم پاکستان اور وزرا نے ایف 9 پارک گروی رکھنے کی تجویز کی مخالفت کر دی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ایک وزیر نے بھی ایف نائن پارک گروی رکھنے کی حمایت نہ کی، جس پر وزیر اعظم نے استفسار کیا کہ ایف 9 پارک کی تجویز کس نے اور کیوں تیار کی؟ وزارت خزانہ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ قرض کے لیے زمین ظاہر کرنا ضروری ہوتا ہے، یہ فارمیلیٹی ہے، تاہم وزارت خزانہ کی ٹیم کابینہ کو مطمئن نہ کر سکی۔

    فواد چودھری، بابر اعوان نے بھی ایف 9 پارک سمری کی کھل کر مخالفت کی، وزرا نے تجویز دی کہ پارک کی بجائے اشرافیہ کا کلب گروی رکھ دیں تو بہتر ہوگا، بہتر ہے اسلام آباد کلب کو گروی رکھ کر قرضہ لیا جائے۔

    وزیر اعظم نے کہا عوام کے استعمال میں پارک علامتی طور پر بھی گروی نہیں ہونا چاہیے، پارک کو علامتی طور پرگروی رکھنے سے غلط تاثر گیا، یہ عملی گروی رکھنا نہیں ہوتا تو وزیر اعظم ہاؤس گروی رکھ دیتے۔

  • اپوزیشن جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہی ہے: وزیر اعظم

    اپوزیشن جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہی ہے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جلسوں کے ذریعے کرونا پھیلا رہی ہے، کرپشن چھپانے کے لیے جلسوں کا سہارا لیا جا رہا ہے، کرونا سے نمٹنے کے لیے لوگوں کو احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرونا سے متعلق کابینہ میں طویل بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم نے خود بھی بات کی۔

    انھوں نے کہا کرونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہو رہی ہے، وبا سے اموات بڑھنا تشویش ناک ہے، جلسوں میں جانے سے لوگوں کی زندگی کو خطرہ ہے، پہلے سے زیادہ احتیاط برتی جائے۔

    وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ اسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی یقینی بنائی جائے، اسپتالوں میں پہلے سے بھی بہتر انتظامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے وفاقی وزیر اسد عمر کو بھی دوبارہ روزانہ بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں معاونین خصوصی سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، فرانس سے تعلقات منقطع کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کی پٹیشن بھی زیر بحث آئی، وزیر اعظم نے وزیر خارجہ کو دوبارہ اسلامی ممالک سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔

    اجلاس میں او آئی سی میں اسلامو فوبیا پر قرارداد کی منظوری کو پاکستان کی کامیابی قرار دیا گیا، ارکان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور اسلامو فوبیا پر قرارداد کامیاب خارجہ پالیسی کا مظہر ہے، وزیر اعظم نے توقع سے زائد امت مسلمہ کی ترجمانی کی، اور دنیا کے ہر فورم پر مقدس ہستیوں کے احترام پر زور دیا۔

    وفاقی کابینہ نے انسداد منشیات سے متعلق خصوصی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، جس میں اعظم سواتی، وزیر اعلیٰ کے پی، کور کمانڈر کے پی، ڈاکٹر فیصل سلطان شامل کیے گئے، وزیر اعظم نے انسداد منشیات کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات کی، کہا ملک میں 68 لاکھ لوگوں کا منشیات استعمال کرنا قابل تشویش ہے۔ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ یہ کمیٹی ڈریپ کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

    زلفی بخاری نے بھی بریفنگ دی، کہا کہ پاکستان کا مستقبل سیاحتی ترقی سے جڑا ہے، پی ٹی ڈی سی میں تربیت یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے، تاہم وفاقی کابینہ نے ایم ڈی پی ٹی ڈی سی کی تقرری کا معاملہ مؤخر کر دیا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا، جس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی،سلامتی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس کا15نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں سرکاری گاڑیاں وزیراعظم آفس کے ڈسپوزل پر رکھنے کے فیصلے اور ڈائریکٹر جنرل سی اےاےکےایڈیشنل چارج کی توسیع کی منظوری دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے منافع اورنقصان سمیت معاشی اعشاریوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں پاکستان ریلویزکی بحالی کےازسرنوپلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیشن کونسل ملازمین کےپےاسٹرکچر تبدیلی اورا سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کےایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈکےغیرسرکاری ارکان نامزدگی کا معاملہ ، انٹربورڈکمیٹی آف چیئرمین کےسیکریٹری کی تقرری کی منظوری اور لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی ایکٹ 2020 لاگو کرنےکی تاریخ کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب، پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں پاکستان میں فیری سروس کے آغاز اورماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اہم معاشی اشاریوں پر بریفنگ دی جائے گی ۔

    اسلام آباد:کابینہ اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ کمیٹی قانون سازی کا دائرہ کار بڑھانے کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی آرڈیننس اور چیئرمین فیڈرل ایجوکیشن بورڈکی تعیناتی کی منظوری دی جائےگی۔

    پورٹ قاسم کراچی پرایل این جی ٹرمینل کے قیام اور پاکستان میں فیری سروس کے آغاز کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ نیپراسالانہ رپورٹ 19-2018اور انڈسڑی رپورٹ 2019 پیش کی جائے گی۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ آرٹیکل 147 کے تحت رینجرز کو فرائض سونپنے کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق اور پبلک اینڈ پرائیویٹ تعمیرات کاجائزہ اور پیپرا رولز پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن اسلام آباد میں کام کی تقسیم پر غور ہو گا اور اسلام آباد میں بجلی میٹرزکی تنصیب کےکابینہ 2005 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائےگی۔

  • ای او بی آئی پنشنرز کو اب ماہانہ کتنے روپے ملیں گے؟  بڑی خبر آگئی

    ای او بی آئی پنشنرز کو اب ماہانہ کتنے روپے ملیں گے؟ بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے ای او بی آئی کی پنشنز میں اضافے اور پائلٹس کے جعلی لائسنسز کو منسوخ کرنے منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی صورتحال سمیت کورونا صورتحال پر غور کیا گیا، کابینہ نے ای او بی آئی کی پنشنز میں اضافے کی منظوری دے دی، ای او بی آئی پنشنرز کو اب 8500 روپے ملیں گے۔

    اجلاس میں پائلٹس کےجعلی لائسنس سےمتعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ، ارکان نے رائے دی کہ پائلٹس کےلائسنس منسوخی سےمتعلق معاملہ پیچیدہ ہے، لائسنس منسوخی کامعاملہ پراسس میں ڈال دیاگیامزیدحقائق دیکھنا ہوں گے۔

    کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کی ڈگری کامعاملہ مس ہینڈل کیاگیا،کابینہ نے پائلٹس کےخلاف کارروائی کے لیے تفصیلی سمری دوبارہ طلب کرتے ہوئے وزارت ہوابازی سےمعاملے کی تفصیلی سمری طلب کر لی۔

    اجلاس میں کابینہ نے پائلٹس کے جعلی لائسنسز کومنسوخ کرنے کی منظوری دے دی جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجراکا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عثمان ناصر کو ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ تعینات کرنے، ایس ای سی پی آڈٹ کیلئےہارورتھوحسین چوہدری کمپنی کی خدمات کی منظوری بھی دی۔

    وفاقی کابینہ نے ڈرگ پرائسنگ پالیسی کےسیکشن7کوختم کرنے ، مرغذارچڑیاگھرکاانتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کودینے اور ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں سےمتعلق قواعد میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    کابینہ نے اسٹاک ایکسچینج حملےمیں پولیس،رینجرز،سیکیورٹی گارڈزکی بروقت کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کراچی حملہ کے شہداء کی جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • ملک کے کسی حصے میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونی چاہئیے،وزیراعظم

    ملک کے کسی حصے میں گندم اور آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونی چاہئیے،وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل میں ملک کے کسی حصےمیں گندم اور آٹے کی قلت پیدا نہیں ہونی چاہئیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں وزیراعظم نے کہا کہ چینی انکوائری کا مقصد حقائق کو سامنے لانا تھا جس سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری میں سامنے آنے والی خامیوں کی اصلاح کے لیے اقدامات اٹھانے کے ساتھ حکومت نے انکوائری رپورٹ کے حقائق کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کمیٹی جائزہ لے کرجامع اصلاحات کے لیے سفارشات مرتب کرےگی،اقدامات کا مقصد مستقبل میں عوام کو قیمتوں میں اضافے کے بوجھ سے محفوظ رکھنا ہے۔

    اعلامیے میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مستقبل میں ملک کے کسی حصے میں گندم اور آٹےکی قلت پیدا نہیں ہونی چاہئیے، اور اس حوالے سے وفاقی کابینہ نے طلب ورسد میں توازن قائم رکھنے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے جو فلور ملز سے متعلقہ معاملات میں اصلاحات پر مبنی سفارشات تجویز کرے گی۔

    وزیراعظم نے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قائم ٹاسک فورس کی سفارشات جلد پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سفارشات پیش کی جائیں تاکہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید کارروائی کی جاسکے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پی آئی اے مسافرطیارے میں شہید ہونے والے افراد کےخاندانوں کے ساتھ دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں وزیراعظم نے ٹڈی دل کے حوالے سے تمام مطلوبہ وسائل فراہم کرنے اور اس کے خاتمے کے آؤٹ آف باکس حل پر غور کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • لاک ڈاؤن نرمی سے متعلق وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    لاک ڈاؤن نرمی سے متعلق وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

    اسلام آباد: لاک ڈاؤن نرمی سے متعلق وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، کابینہ نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لانے پر اتفاق رائے کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اراکین لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لانے پر اتفاق کا اظہار کیا، وزیر اعظم نے اجلاس میں کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر کھل کر گفتگو کی۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا میں شروع دن ہی سے لاک ڈاؤن کا حامی نہیں ہوں، آہستہ آہستہ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی لائیں گے۔ اجلاس میں وزیر اعظم نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھولنے کا بھی عندیہ دیا۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ صوبوں سے اتفاق رائے کے بعد جلد ٹرانسپورٹ اور ٹرین سروس کھول دیں گے، لوگوں کو ایس او پیز کی پابندی اور احتیاطی تدابیر کی ترغیب دینا ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، متعدد نکات کی منظوری

    ذرایع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے اشتہاری مہم کے لیے فنڈز مانگ لیے، انھوں نے کہا احساس پروگرام کے تحت اربوں روپے کی رقم تقسیم ہوئی لیکن تشہیر کے لیے نہیں، فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ اچھے کام کو مشتہر کیا جا سکے۔

    اس پر وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ وزارتوں کو اشتہارات کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔