Tag: وفاقی کابینہ اجلاس

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، عید کی چھٹیوں کے باعث ہفتہ وار کابینہ اجلاس ایک دن پہلے طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس صبح ساڑھے 11بجے ہوگا، جس کے لیے 12نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور ملکی سیاسی ومعاشی صورت حال کاجائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعظم اوآئی سی سربراہ کانفرنس سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، جبکہ اثاثہ جات ظاہر کرنے کے وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ حج پالیسی کی منظوری دے گی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیاجائے گا، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کابینہ کو نئی ویزہ پالیسی پربریفنگ دیں گی۔

    اجلاس میں بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، چینی شہریوں کے بزنس ویزہ کو ورک ویزہ میں منتقل کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اے ٹی سی عدالت اسلام کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی، انشورنس ٹریبونل ملتان اور لاہور کے ممبر اور چیئر پرسن کی تقرری کی منظوری اجلاس میں دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ 2018 کے انتخابات کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لے گی، کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دے گی۔

    کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    سنگل اکاؤنٹ پالیسی اور کیشن مینجمنٹ بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہوگی، وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کے لائسنس کی منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو ہوگا، اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں متعدد امور شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں حج پالیسی اور پلان 2019 کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چینی شہریوں کے لیے بزنس اور وزٹ ویزے کی ورک ویزے میں تبدیلی بھی شامل ہے۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں الیکشن 2018 کی سالانہ اور جائزہ رپورٹ، کیش مینیجمنٹ اور سنگل اکاؤنٹ پالیسی کی منظوری اور محکموں کے اکاؤنٹس میں بجٹ رقوم رکھنے کے خلاف پالیسی کی منظوری بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے اپنے اکاؤنٹس میں رقوم رکھ کر اس پر سود حاصل کرتے ہیں۔ کابینہ میں نئی پالیسی کی منظوری کے بعد بجٹ رقوم سنگل ٹریژی اکاؤنٹ میں جمع کروانا ہوگی۔

    اس سے قبل 28 مئی کے کابینہ اجلاس میں شیخ زید اسپتال لاہور کو پنجاب وفاق کے حوالے کرنے، سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنیکل کی برطرفی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی منتقلی یر غور آئی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ حکمت عملی 20-2019 دستاویزات پر بریفنگ دی تھی جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال کے بارے میں بھی کابینہ کو آگاہ کیا کیا تھا۔

  • کابینہ اجلاس: غلام سرور فردوس عاشق پر برہم، معاون خصوصی کی تردید

    کابینہ اجلاس: غلام سرور فردوس عاشق پر برہم، معاون خصوصی کی تردید

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان پر برہم ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غلام سرور فردوس عاشق پر برہم ہوئے، انھوں نے کہا کہ آپ نے میرے خلاف بیان کس حیثیت سے دیا، آپ میرے بارے میں بیان دینے سے پہلے سوچا سمجھا کریں۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس میں اپنے بیان پر معذرت کر لی۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی بیان پر ناراضی کا اظہار کیا، اجلاس میں فردوس عاشق کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ عقل سے سوچ سمجھ کر بات کیا کریں۔

     تاہم دوسری طرف معاون خصوصی فردوس عاشق نے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں مجھ پر برہمی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔

    معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت بھی فردوس عاشق اعوان کے رویے سے نالاں ہے، ان کے حالیہ بیانات پارٹی بیانیے سے متصادم قرار دیے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  گیس کمپنیوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا: عمر ایوب

    ذرایع کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق کو گاڑیوں کا لمبا لشکر حلقے میں لے جانا بھی مہنگا پڑ گیا ہے، ان کی جانب سے مہنگی لینڈ کروزر اور پراڈو گاڑیوں پر ریلی نکالی گئی تھی۔

    ذرایع نے بتایا کہ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ حکومت کفایت شعاری مہم چلا رہی ہے اور دوسری جانب معاون خصوصی گاڑیاں گھما رہی ہیں، ایسے اقدامات سے اپوزیشن کو تنقید کا موقع ملے گا۔

    خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ وزارت پیٹرولیم میں ڈاکا مارا گیا اس لیے وزیر تبدیل ہوا، جس پر غلام سرور خان نے برہمی کا اظہار کیا تھا، بعد میں انھوں نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

  • وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس، 20 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

    وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس، 20 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا، اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوگا، جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا جائے گا، وزیرِ اعظم ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، اسد عمر ملیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریف کریں گے۔

    کابینہ ’لاہور نئی دہلی بس سروس‘ معاہدے میں توسیع کا جائزہ لے گی، سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیلِ نو کی سمری پر بھی غور کیا جائے گا، وفاقی کابینہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔

    کابینہ میں کراچی انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی سمری بھی پیش کی جائے گی، کابینہ پاکستان سکھ گوردوارہ بربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کا بھی جائزہ لے گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  تیل و گیس کے ذخائر: چند دنوں میں قوم کو بڑی خوشخبری ملنے والی ہے، عمران خان

    اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیرِ غور آئے گا، اقتصادی رابطہ کمیٹی، کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قوم کو تین ہفتے میں بڑی خوش خبری دیں گے، کراچی میں سمندر کے اندر ایشیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو رہا ہے، تیل و گیس کے ذخائر اتنے ہوں گے کہ کسی سے تیل لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، قوم دعا کرے، یہ دریافت ملک کی تقدیر بدل دے گی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وزیراعظم آفس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ اب تک کیے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی اور مختلف ممالک کے ساتھ شعبوں میں تعاون کی منظوری دے گی۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں انسداد منشیات پالیسی 2018 پیش کی جائے گی، اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں پیپرا رولز2004 میں چھوٹ دیےجانے کا امکان ہے، گوادرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں ای اوبی آئی کے چیئرمین اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدرکی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے سول سروس ریفارمز ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ احتساب اور میرٹ ہی نظام میں بہتری لانے کے اصول ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نیک نیتی کے ساتھ اصلاحات کا ایجنڈا لے کر آئی ہے، عوامی فلاح وبہبود کی خاطر نظام میں بہتری لانے کے خواہش مند ہیں۔

  • وفاقی کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی،  ابتدا میں 60 ممالک کوارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

    تفصیلات کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کوپاکستانی ویزا پالیسی میں نرمی سے متعلق سیکریٹری داخلہ نے بریفنگ دی، قومی ویزا پالیسی میں نرمی کے فیصلے پرکابینہ نے اطمینان کا اظہارکیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری دے دی، ابتدا میں 60 ممالک کوارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

    وفاقی کابینہ کو بریفنگ کے دوران سیکریٹری داخلہ نے بتایا کہ 190 سے زائد ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کر رہے ہیں، پالیسی کا جلد اعلان ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرملائیشیا کانام بھی نرم ویزا پالیسی میں شامل کردیا گیا۔

    وزیراعظم کے مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پرکابینہ کورپورٹ پیش کریں گے، قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

    حج پالیسی پلان 2019 بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کوغیرفعال سرکاری اداروں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری شامل ہے، چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کے تقرر کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں کراچی انفرا اسٹرکچرکمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی اورپاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی اورنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ایم ڈیزکی تقرری شامل ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد کے تقررکے لیے قواعد کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس میں سول ڈیفنس کے لیے 31.44 ملین کی اضافی گرانٹ کی منظوری اور مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جائے گی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں جاری ہے۔

    وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں صحت کے شعبے میں فلسطین سے معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

    چیئرمین نیپرا اور ممبران کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ اجلاس میں اسٹیل مل کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس: وزارتوں کی کارکردگی کے لیے ہر 3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ ایف آئی اے کے لیے 5 کروڑ کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دے گی، موبائل کمپنیوں کی لائسنس کی تجدید بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    یاد رہے کہ رواں 10 دسمبر کو وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا سے 100 دن کی کارکردگی دریافت کی تھی۔

    اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے ہر 3 ماہ بعد وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • وزرا کو ہٹانے کی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

    وزرا کو ہٹانے کی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے: وزیرِ اعظم عمران خان

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس 9 گھنٹے کی طویل نشست کے بعد ختم ہو گیا، یہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا طویل ترین اجلاس تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی وفاقی کابینہ نے طویل ترین اجلاس کا ریکارڈ قائم کر دیا، 9 گھنٹے طویل اجلاس میں 26 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    [bs-quote quote=”شیخ رشید! آپ کو ریلوے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہے؟ وزیرِ اعظم کا سوال” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزرا، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونینِ خصوصی 11 بجے سے وزیرِ اعظم آفس میں موجود تھے۔ شاہ محمود، پرویزخٹک، اسدعمر اور شفقت محمود بریفنگ دے کر قومی اسمبلی پہنچے۔

    باقی رہنے والی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 3 ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا با قاعدہ جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزارتیں 100 دنوں کے اہداف کے حصول کے لیے لائحۂ عمل مرتب کریں۔

    جن وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ان میں داخلہ، خارجہ، دفاع، اطلاعات، ریلوے، خزانہ، منصوبہ بندی اور مواصلات شامل ہیں، وزیرِ اعظم نے کابینہ ارکان سے تین سوالات پر زور دیا کہ بہ طور وزیر اب تک کیا کیا؟ آئندہ کی منصوبہ بندی کیا ہے؟ اخراجات میں کتنی کمی کی؟

    سخت سوالات پر کچھ وزرا کا شوگر لیول کم ہوا تو کسی کو بھوک نے ستایا، کھانے کے مطالبے پر صرف اسنیکس سے تواضع کی گئی، وزیرِ اعظم نے تسلی بخش کارکردگی پر کئی وزرا کو شاباش بھی دی۔


    یہ بھی پڑھیں:  لگتا نہیں کہ بریفنگ کر پاؤں گا، کابینہ میٹنگ ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے: فواد چوہدری


    وزیرِ اعظم نے کہا کہ بہتر کارکردگی پر وزرا کی وزارت اور قلم دان دونوں محفوظ رہیں گے، وزرا کو ہٹانے کی خبریں دے کر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔

    شیخ رشید کو کابینہ اجلاس میں ڈیسک بجا کر داد دی گئی، وزیرِ اعظم نے ان سے سوال کیا آپ کو ریلوے افسران فیل کرنے کی کوشش تو نہیں کر رہے؟ انھوں نے جواب دیا ’ابھی تو حالات ٹھیک ہیں، ایسا محسوس کیا تو آپ کے علم میں لاؤں گا۔‘

    اجلاس میں شاہ محمود قریشی کو شاباش دی گئی اور فیصل واوڈا کی بھی خوب واہ واہ ہوئی، وزیرِ اعظم نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر پہلی بار سنجیدہ اقدام کیے گئے۔ وزیرِ اعظم نے بعض وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

  • لگتا نہیں کہ بریفنگ کر پاؤں گا، کابینہ میٹنگ ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے: فواد چوہدری

    لگتا نہیں کہ بریفنگ کر پاؤں گا، کابینہ میٹنگ ختم ہونے کے آثار نظر نہیں آ رہے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ لگتا نہیں کہ بریفنگ کر پاؤں گا کیوں کہ کابینہ اجلاس ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فواد حسین چوہدری نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سو دن کی کارکردگی کے حوالے سے وزرا کی بریفنگ جو ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوئی تھی اب بھی جاری ہے۔

    فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان جس محنت، صبر اور تحمل سے تمام وزرا کی کارکردگی جانچ رہے ہیں یہ انھی کا خاصہ ہے۔

    وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ سو دن میں وزارتوں میں جو کام ہوئے ہیں پچھلے دس سال میں اس کا تصور بھی نہیں ہو سکتا تھا۔

    اس تفصیلی ٹویٹ کے کچھ دیر بعد وزیرِ اطلاعات نے ایک ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ ’لگتا نہیں کہ بریفنگ کر پاؤں گا کیونکہ ابھی میٹنگ ختم ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی کابینہ اجلاس: وزارتوں کی کارکردگی کے لیے ہر 3 ماہ بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس گزشتہ 9 گھنٹے سے مسلسل جاری ہے، وزرا، وزرائے مملکت، مشیران اور معاونینِ خصوصی 11 بجے سے وزیرِ اعظم آفس میں موجود ہیں۔

  • وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیرِ اعظم عمران خان کی صدارت میں منعقد ہوگا، اجلاس میں موجودہ حکومت کے فیصلوں پر عمل در آمد سے متعلق رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”پاکستان اور سوڈان میں سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    اجلاس میں ایجنڈے کے تحت برطانیہ اور آئرلینڈ سے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی منظوری دی جائے گی، لبرٹی ایئر لائن کے لیے کلاس ٹو کے چارٹر لائسنس کی منظوری بھی لی جائے گی۔

    انجینئرنگ ترقیاتی بورڈ کی منسوخی کا فیصلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ ارکانِ پارلیمان اور عوام کے لیے ٹیکس ڈائریکٹری شائع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    سری لنکاکے ساتھ میری ٹائم ایجنسی معاہدے کی بھی منظوری دی جائے گی، پاکستان اور سوڈان میں سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ بحث آئے گا۔


    یہ بھی پڑھیں:  مضبوط معیشت ترجیح ہے، چھ ماہ میں مزید بہتری آئے گی، عمران خان


    کابینہ اجلاس میں نیشنل بینک اور تاجکستان بینک میں تعاون کا معاملہ بھی زیرِ غور آئے گا، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پبلک پرائیویٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔