Tag: وفاقی کابینہ کااجلاس

  • گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری پیر کو دیے جانے کا امکان

    گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری پیر کو دیے جانے کا امکان

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی جانب سے پیر کو گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، گیس ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ کااجلاس پیر کو طلب کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں امن وامان اور معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق بھی ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سفارشات کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

    غیرقانونی معاشی سرگرمیوں کیخلاف جاری آپریشنز کے نتائج سے بھی وفاقی کابینہ کو آگاہ کیاجائیگا ساتھ ہی آئی ایم ایف حکام کیساتھ نومبرمیں مذاکرات کےایجنڈےسےمتعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی زیرِصدارت ای سی سی کا اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ اضافے سے گیس صارفین پر395 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، گیس ٹیرف میں تقریباً 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس : تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کااجلاس : تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی اورمعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے اور تحریک لبیک کو کالعدم قراردینے کے فیصلہ پر نظرثانی کی جائے گی جبکہ کابینہ سولہ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مطالبات میں سے ایک کے علاوہ تمام مسائل حل طلب ہیں، مذاکرات کے بعد وزیراعظم کو آگاہ کروں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کالعدم ٹی ایل پی کی قیادت نے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور سفارت خانہ بند کرنے کا مطالبہ کیا، ہم اس معاملے پر کچھ نہیں کرسکتے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فرانس کےمعاملےمیں ہماری مجبوریاں ہیں،ایک سفارت خانہ بندکرنےکامطلب تمام سفارتخانےبندکرنا ہے، کالعدم ٹی ایل پی نے آج سڑکیں کھولنے کا وعدہ کیا تھا، امید ہے وہ اپنا وعدہ وفا کریں گے۔

  • سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کا تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار

    سربراہ براڈ شیٹ کمیشن عظمت سعید کا تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار

    اسلام آباد : براڈ شیٹ کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر)عظمت سعید شیخ نے تنخواہ اور مراعات لینے سے انکار کردیا ، جس پر وفاقی کابینہ نے عظمت سعید شیخ کے فیصلے کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی اور مجموعی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور الیکشن کمیشن کے کردار سمیت انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

    کابینہ ارکان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن شفاف کرانےکی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی تھی ، 2023کاالیکشن صاف ،شفاف کرانے کیلئے ابھی سےانتظامات کرنا ہوں گے، بطورحکومت شفاف انتخاب کیلئےتمام وسائل مہیاکرنے کو تیار ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شیخ عظمت سعید نےبطورکمیشن سربراہ تنخواہ ،مراعات لینے سے انکار کردیا ہے ، جس پر وفاقی کابینہ نےجسٹس (ر)عظمت سعید شیخ کے فیصلے کو سراہا اور فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ایجنڈا ختم کر دیا۔

    کابینہ اجلاس میں سارک کوویڈ ایمرجنسی فنڈ میں عطیے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ترمیمی بل کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز کو نئے لائسنس جاری کرنے اور میجر ندیم انجم کے لیے ریٹائرمنٹ شق میں تبدیلی کی سمری بھی منظور کرلی۔

    وفاقی کابینہ کو اسلام آباد میٹرو بس منصوبے پر بریفنگ دی گئی جبکہ نیپرا کےایپلیٹ ٹربیونل میں ممبرفنانس تعینات کرنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل 2021 کے مسودے اور اعزاز احمد کو بطورایم ڈی این ٹی ڈی سی تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔

  • براڈ شیٹ کے معاملے کو نہیں چھوڑا جائے گا ، مکمل انکوائری ہوگی، وزیراعظم

    براڈ شیٹ کے معاملے کو نہیں چھوڑا جائے گا ، مکمل انکوائری ہوگی، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ کا معاملہ سنجیدہ ہے، براڈ شیٹ کے معاملے کو نہیں چھوڑا جائیگا ،مکمل انکوائری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے سمیت ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال سمیت براڈ شیٹ کیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نےبراڈ شیٹ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کی منظوری دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی سربراہی جسٹس عظمت سعید شیخ ہی کریں گے ، انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے معاملے کی جامع تحقیقات کرےگا۔

    ذرائع کے مطابق کمیشن اہم لوگوں کے وہ کیس بھی کھولے گا، جنھیں مصلحتاًبندکردیاگیاتھا، راؤسکندر اقبال ، آفتاب احمدشیر پاؤ جیسے بڑے ناموں کے کیس پھر کھولے جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن اور کمیشن آف انکوائری ایکٹ2017 کے تحت تشکیل دیا جائے گا، کمیشن براڈشیٹ کےساتھ سرےمحل کی بھی انکوائری کرے گا اور وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرےگا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، کرپشن کرنےوالوں کوبےنقاب کیاجائےگا، براڈ شیٹ کے معاملے کو نہیں چھوڑا جائیگا، براڈ شیٹ کا معاملہ سنجیدہ ہے ،مکمل انکوائری ہوگی۔

  • وفاقی کابینہ کا نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی،سلامتی اور مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور وفاقی کابینہ نے16نکاتی ایجنڈے کےمتعددنکات کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی بیان بازی پر بھی غور کیا گیا ، وزرا نے کہا لیگی رہنماغلطی تسلیم کرنے کے بجائے اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے نواز شریف کو ہر صورت وطن واپس لانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانے کیلئے قانونی آپشنز استعمال کئے جائیں، برطانوی حکومت کی مدد سے نواز شریف کو واپس لائیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بیماری کا بہانہ بنا کر ملک سے بھاگےہیں، ان کو نواز شریف کو وطن واپس آکرعدالتوں کے سامنے پیش ہوناہوگا، کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور نہ کرپشن پر کسی کو کوئی معافی ملے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے احمد نوازسکھیرا کواسلام آبادکلب کاایڈمنسٹریٹر تعینات کرنے اور پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ کے تحت ایم ڈی سی کے آئین کی منظوری دے دی جبکہ پاکستان ریلویزکی بحالی کے لیے مجوزہ پلان کی منظوری مؤخر کردی گئی۔

    ٹیلی میٹری سسٹم سبوتاژکرنےکی انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کی گئی اور ٹی سی پی کی جانب سے درآمد گندم کی پری شپمنٹ انسپیکشن کی اجازت دے دی جبکہ ورجن ایٹلانٹک ایئرویزکوپاکستان کیلئےپروازوں کی اجازت دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے شیڈول میں نئی قوانین کی شمولیت کی منظوری کا معاملہ مؤخر کردیا گیا اور افغانستان کیلئے ویزا پالیسی سے متعلق ریشنلائزیشن کی منظوری اور بایولاجیکل ادوایات کیلئے وفاقی حکومت کا مشیر تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا، جس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، انسداد دہشت گردی ایکٹ1997میں ترمیم کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ وفاقی کابینہ 16 جولائی کے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    ایف اے ٹی ایف سے متعلق کمپنیزایکٹ 2017 میں مجوزہ ترمیم اور انسدادمنی لانڈرنگ دوسرے ترمیمی بل2020کےمسودے پر غور ہوگا جبکہ ضابطہ فوجداری1898میں تفتیشی اختیارات میں ترمیم کاجائزہ لیا جائے گا۔

    انسداد منشیات ایکٹ سیکشن12سی میں ترمیم کامعاملہ بھی زیرغور آئے گا، قومی ادارہ صحت کی ازسرنوتشکیل کا ایکٹ2020 کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    قومی صحت ہنگامی ردعمل ایکٹ 2020 بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

  • وزیراعظم  عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا

    وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کے لئے گرین سگنل دے دیا اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کوایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقیم  کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی کابینہ کورونا وائرس اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کا معاملہ زیربحث آیا ، معاون خصوصی زلفی بخاری نے انٹرنیشنل فلائٹس کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ فلائٹس کی بندش سے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات ہیں، وفاقی کابینہ انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، دیارغیر میں پھنسے پاکستانیوں کو فوری مدد کی ضرورت ہے۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ  2 لاکھ سے زائد اوورسیز پاکستانی ملازمتوں سے محروم ہو چکے ہیں، بیرون ملک مقیم ہم وطن مالی مشکلات سے بھی دو چار ہیں،  وقت کا تقاضا ہے مشکل میں ہم وطنوں سے ہر طرح کا تعاون کیا جائے اور این سی سی کااجلاس بلا کر معاملے پر مشاورت کی جائے۔

    ذرائع کے مطابق پروازوں کی بحالی سے متعلق مشاورت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل فلائٹس کی بحالی کےلئےگرین سگنل دے دیا۔

    وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مرحلہ وار انٹرنیشنل فلائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر عرب ممالک کے لئے بین الاقوامی پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گلف ممالک سے پاکستانیوں کی محفوظ وطن واپسی کے بعد اگلہ مرحلہ شروع ہوگا اور پہلے بے روزگار ہونے والے مزدور اور محنت کشوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔

    عمران خان نے کہا اوورسیز پاکستانی دل کے قریب ہیں مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا کے باعث لاکھوں پاکستانی روزگار سے محروم ہوئے، جس کا دکھ ہے ، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، حکومت پاکستان اپنے ہم وطن بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

    مزید پڑھیں : صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری

    گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کی صورت حال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا تھا ، بریفنگ کے دوران بتایا گیا تھا کہ کرونا سے متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ملک کے بیس بڑے شہروں میں ان مقامات کی نشاندہی کردی گئی ہے جہاں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد زیادہ ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حفاظتی اقدامات کی بدولت کرونا کے پھیلاؤ کو موثر طریقے سے روکا جا سکتا ہے، اس ضمن میں عوام کا کلیدی کردار ہے۔

    ان کا کہنا تھا  کہ صوبوں کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اس حوالے سے زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر ایسے اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ آنے والے چند مشکل ہفتوں کے دوران حفاظتی اقدامات اور معاشی سرگرمیوں میں توازن رکھا جا سکے۔

  • بجٹ کی تیاریاں ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

    بجٹ کی تیاریاں ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا،  اجلاس میں وفاقی کابینہ کو وفاقی بجٹ کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی برطرفی یاملازمت برقرار رکھنےکافیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل دوپہر 12بجے ہوگا  ، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس  میں وفاقی بجٹ کی تیاریوں پربریفنگ دی جائےگی اور ملکی سیاسی،معاشی اورکوروناصورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ  چینی بحران پر کمیشن کی رپورٹ پرغور کیا جائے گا۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے3جون کے فیصلوں کی توثیق پرغورکرےگی، ای سی سی نےپاکستان اسٹیل کے9350 فارغ کرنےکی سفارش کی تھی، جس  پر کابینہ ملازمین کی برطرفی یاملازمت برقرار رکھنےکافیصلہ کرےگی۔

    وفاقی کابینہ کومتروکہ وقف املاک میں اصلاحات اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کانٹریکٹ سے متعلق کارکردگی   پربریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ ایس ایم ای بینک کےصدر،سی ای اوکی تقرری اور سیکٹرایف12،جی12ایف جی ایمپلائز ہاؤسنگ مختص کرنےکی منظوری دے گی۔

    کابینہ اجلاس میں ارسامیں ٹیلی کام سسٹم کی تنصیب میں خلل کی تحقیقات کاجائزہ لیاجائےگا  جبکہ ایس این جی پی ایل بورڈآف ڈائریکٹرکےالیکشن کے لیے نامزدگی ایجنڈےکاحصہ ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس ، صدر مملکت کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کااجلاس ، صدر مملکت کو اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدرمملکت عارف علوی کوسیکیورٹی کےلیے اسلحہ لائسنس دینے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا ، جس میں وفاقی کابینہ نے 11نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور سیاسی اوراقتصادی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو بجلی کی قیمتوں اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمنٹ کےکردار پر بریفنگ دی گئی جبکہ آڈٹ نگران بورڈکےممبران کے استعفوں،نئی تعیناتی ، ایگزم بینک پاکستان کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کےرولزآف بزنس میں ترمیم ، دیامیربھاشاڈیم کی سیکیورٹی کےلیے433ممنوعہ بورلائسنس کی منظوری، صدرمملکت کوسیکیورٹی کےلیےاسلحہ لائسنس کی منظوری اور اسلام آبادکی انسدادمنشیات عدالت کےجج کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

    دوران اجلاس میں نوازشریف کی سزامعطلی میں توسیع کے معاملے پر وزرا کی مختلف آرا سامنے آئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں متعدد وزرا نےسزامعطلی کی مدت میں توسیع پرمشروط حمایت کی اور رائے دی کہ نواز شریف اسپتال داخل ہوتےتو مدت میں توسیع کردینی چاہیے، ڈاکٹرعدنان،عطاتارڑصرف حکومت سے وقت حاصل کررہے ہیں۔

    وزرا نے رائے دی کہ مریم نوازنےعیادت کیلئےبیرون ملک سفر کیلئےعدالت سے رجوع کیا ہے، ہمیں عدالتی فیصلے کاانتظارکرناچاہیے جبکہ صوبائی کابینہ حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ سے کرانے پر متفق ہوگئی۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس، آئی  جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر، مزید مشاورت کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کااجلاس، آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر، مزید مشاورت کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا اوراس معاملے پر گورنر و وزیراعلیٰ سندھ سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے تجویز دی ہے کہ گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے آئی جی کیلئےنام پر دوبارہ مشاورت کریں اور حکومت سندھ کے 5ناموں پر غور کیا جائے ، ملاقات میں کسی نئے نام پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

    اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا اور متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی جبکہ ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال اور اسلحہ لائسنس کے اجراکے لئے قواعد و ضوابط کا بھی جائزہ لیا گیا اور آئی جی سندھ کی تبدیلی کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں آئی جی سندھ کی تعیناتی کا معاملہ اور 50لاکھ گھروں کےمعاملے پر معاہدے پردستخط کا معاملہ مؤخر کردیا گیا، آئی جی سندھ کے معاملے پر اتحادی جماعت جی ڈی اے اراکین اور حکومتی اراکین سندھ نے اعتراض اٹھایا، اراکین کے اعتراض پر گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے مزیدمشاورت کافیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں صدر،وزیراعظم کےکیمپ آفسزبنانےکااختیارختم کرنےکیلئےترمیم کی منظوری دی گئی، معاملہ قانون سازی کےلئے پارلیمنٹ بھیجا جائے گا جبکہ اسلحہ لائسنس کے اجراسےمتعلق پاکستان آرمزایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اوگرا کے وائس چیئرمین کےعہدے ، بچوں کےحقوق کیلئےنیشنل کمیشن بنانے اور وفاقی حکومت کی جگہ متعلقہ اتھارٹی لکھنےکی قواعد کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائےانرجی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی اور ادارہ جاتی اصلاحات پرپیشرفت کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔