Tag: وفاقی کابینہ کااجلاس

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری دے گی اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے لیے 11 نکاتی ایجنڈابھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سےنمٹنے کاپلان تیار کرے گی اور وفاقی بجٹ، اثاثےظاہرکرنےکی اسکیم سمیت دیگر معاملات کاجائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دےگی۔

    جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری ، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری ، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری اور حج پلان 2019 کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غورکر رہی ہے ، قمری کیلنڈر کابینہ کے ایجنڈے میں شامل نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، کابینہ اجلاس کےایجنڈے میں مزید4نکات شامل کرلیےگئے ، جس کے بعد 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجارہا ہے۔

    قمری کیلنڈرکابینہ کےایجنڈےمیں شامل نہ ہوسکا، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نے سائنسی بنیادوں پرقمری کلینڈر تیار کیا تھا، قوم کو عید کاچاند نظر آنے کا انحصار اب رویت ہلال کمیٹی پر کرنا ہوگا۔

    بجٹ سیشن میں کھانا ملے گا یاصرف ہائی ٹی، کابینہ آج منظوری دے گی جبکہ شیخ زیداسپتال لاہورکوپنجاب وفاق کےحوالےکرنے، سی ڈی اےکےممبرٹیکنیکل کی برطرفی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹرریسورسزکی منتقلی کی منظوری کامعاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کونسل کو وزارت سائنس وٹیکنالوجی سےوزارت آبی وسائل منتقل کیاجائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی ،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائےگا۔

    اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    ذرائع کے مطابق کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کرےگی۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے

    وفاقی کابینہ کااجلاس: وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے جبکہ ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پرتفصیلی بریفنگ اور پاور ڈویژن اورپٹرولیم کو 2 الگ وزارتیں بنانےکی منظوری بھی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جارہا ہے جبکہ وزیراعظم پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کابینہ کو ملک کے موجودہ تعلیمی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی جائےگی۔

    پاور ڈویژن اور پٹرولیم کو 2 الگ وزارتیں بنانے کی منظوری ، پاکستان اور برازیل میں تکنیکی تعاون کے معاہدے کی منظوری، سعودی عرب میں مزدوروں سے متعلق معاہدے کی منظوری اور وزارت اوورسیز اور سعودی وزارت کے درمیان معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

    زراعت میں پاکستان آذربائیجان میں معاہدے کی منظوری ، بیوروآف امیگریشن میں تبادلوں وتقرریوں کی منظوری ، چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کیلئے ایڈیشنل چارج کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میںکراچی کی کسٹم واینٹی اسمگلنگ عدالت میں جج میں تعیناتی کی منظوری اور اقبال اکیڈمی لاہورکی گورننگ باڈی کے خزانچی کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن پاکستان کی سالانہ رپورٹ بھی کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا، جس میں پاکستانی ویزاپالیسی میں نرمی ،قومی انسدادمنشیات پالیسی 2018 اور حج پالیسی پلان سے متعلق بریفنگ دی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل صبح ساڑھے11 بجے ہوگا، جس کے لئے 20 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں کابینہ کوپاکستانی ویزاپالیسی میں نرمی سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی، مشیرعشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات پرکابینہ کورپورٹ پیش کریں گے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں قومی انسدادمنشیات پالیسی 2018 ، حج پالیسی پلان2019 پیش کیاجائےگا جبکہ کابینہ کوغیرفعال سرکاری اداروں پربریفنگ دی جائےگی۔

    وزیراعظم یوتھ ٹریننگ اسکیم کیلئے تکنیکی اضافی گرانٹ کی منظوری، پاک سعودی عرب کھیلوں کےشعبےمیں معاہدےکی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کےتقرر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کراچی انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کی مواصلات سے کابینہ ڈویژن کومنتقلی، پاک لیبیاہولڈنگ کمپنی اورنیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کےایم ڈیزکی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکےتقررکیلئےقواعدکی منظوری اور سول ڈیفنس کیلئے31.44ملین کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی جائےگی جبکہ مختلف ممالک کےساتھ معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے،  جس میں وزارت کیڈ ختم کرنیکا معاملہ بھی شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا چوتھا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جارہا ہے۔

    اجلاس میں وزارت کیڈ کو ختم کرنے اور امور وزرت نیشنل ہیلتھ سروسز کےامور کی منظوری دی جائے گی جبکہ ریگولیٹری نظام کو اسٹریم لائن کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری ، پاکستان نیوی ایکٹ 1961 میں ترمیم ، سپریم کورٹ کے فیصلے پر انکم ٹیکس ترمیم آرڈینیس شامل ہیں جبکہ اثاثہ جات کی وصولی یونٹ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں تنخواہ دار طبقہ کو ٹیکس چھوٹ کم کرنے سے متعلق منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

    کابینہ اجلاس میں متعدد پرتعیش اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگانے اور انکم ٹیکس کی شرح تیس جون سے پہلے والی سطح پر لانے کی تجویز پر غور ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے ایف بی آراگرمتبادل تجویزدےتو انکم ٹیکس بڑھایا نہیں جائے گا۔

    کابینہ کی منظوری کے بعد بل قومی اسمبلی اور پھر سینیٹ سے منظور کرایا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت محصولات میں 4ہزار ارب روپے کا اضافہ چاہتی ہے، ایف بی آر کے متبادل تجویز دینے پر بل مؤخر کیا جاسکتا ہے۔

    وزیرخزانہ اسد عمر ای سی سی کے فیصلوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد وفاقی کابینہ پہلے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

    وفاقی کابینہ کے 24 اگست کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں صدر، وزیراعظم، وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ تیسرے اجلاس میں صدر نیشنل بینک کو ہٹانے اور جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔