Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس،

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکرے گی۔

    اجلاس میں وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل استعمال کیلئے کھولنے کی منظوری دی جائے گی ، جس کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں افیشن اور ثقافت کی تقریبات ہوسکیں گی۔

    کابینہ کورونا سے متعلق درکار61 آئٹمز کی ڈیوٹی چھوٹ میں توسیع اور اسلحہ لائسنس کا اختیار وزارت داخلہ کودینےکی منظوری دےگی جبکہ اسلام آبادمارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں ملزم مجاہد پرویز کو امریکاکےحوالےکرنےکےمعاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ آرٹیکل51 کےتحت صوبوں کیلئے نشستوں کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ پیسکوکےچیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کافیصلہ کرےگی اور پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کے چیف ایگزیکٹوکی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ معاشی اعشاریوں پربریفنگ دی جائے گی۔

    ای سی سی کے گزشتہ 2اجلاسو اور قانون سازی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،  متعدد فیصلوں کی منظوری

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، متعدد فیصلوں کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد کی منظوری دی گئی، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کچھ دیربعدمیڈیابریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس میں ہوا ،جس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملکی سیاسی اور سیکیورٹی کی مجموعی صورت حال کابھی جائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں وزیرِ اعظم ملیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا اور اسد عمر نے ملیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ نے معاملے پر دس رکنی پربندھک کمیٹی تشکیل دے دی، کرتارپورراہداری نومبرمیں کھلے گی جبکہ نئی سول ایوی ایشن پالیسی کی منظوری بھی دی گئی۔ جس کا مقصد ہوابازی صنعتوں کو بحالی کرنا ہے۔

    مسافرطیارے درآمدکی مدت بارہ سال سے بڑھا کر اٹھارہ سال اور تیس سال پراناکارگوطیارہ درآمدکرنے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ سیاحوں کے لیے بہت سے علاقوں میں اجازت کی شرط ختم اور بلیو ایریا سمیت تجارتی مراکز میں بلند عمارتوں کیلئے این او سی کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

    اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل تھی جبکہ پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قوم کو تین ہفتے میں بڑی خوش خبری دیں گے، کراچی میں سمندر کے اندر ایشیا کا سب سے بڑا تیل اور گیس کا ذخیرہ دریافت ہو رہا ہے، تیل و گیس کے ذخائر اتنے ہوں گے کہ کسی سے تیل لینے کی ضرورت نہیں ہوگی، قوم دعا کرے، یہ دریافت ملک کی تقدیر بدل دے گی۔

  • عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم امور پر بریفنگ

    عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، اہم امور پر بریفنگ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی کابینہ کو بجلی کی پیداوار اور لوڈشیڈنگ سمیت مختلف امور پر متعلقہ اداروں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا اجلاس ہوا، جس میں پاور ڈویژن نے وفاقی کابینہ کو بجلی پیداوار اور لوڈشیڈنگ پر بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار دو تعطیلات ختم کر کے اسے ایک کرنے کی سمری تیار کی اور ملازمین کی ڈیوٹی کے اوقات صبح 8 سے دوپہر 3 بجے تک کرنے کی  سفارش بھی کی۔

    ذرائع کے مطابق سمری میں سفارش کی گئی تھی کہ سرکاری دفاتر میں دی جانے والی ہفتے  کے روز کی چھٹی ختم کرنے کے لیے کابینہ منظوری دے کیونکہ ہفتے کی چھٹی توانائی بحران کی وجہ سے 2011 میں شرعو کی گئی تھی۔

    وزارت داخلہ کی ملک بھرمیں ہفتہ وارچھٹیاں کم کرنےکی مخالفت

    دوسری جانب وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹی کم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2011 میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر دو چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا تھا، ہفتے میں 2چھٹیوں کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانا اور بجلی کی بچت ہے۔

    سمری کے مطابق 7 دنوں میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود ہفتے وار کام کے اوقات کار 40 گھنٹے جبکہ اگر 6 دن کام ہوتا ہے تب بھی اتنا ہی وقت لگے گا۔سمری میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے اداروں کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا، وفاقی کابینہ کی مرضی ہے ہفتے کی چھٹی ختم کرنی ہے یا جاری رکھنی ہے۔

    قبل ازیں وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں صوابدیدی فنڈ کا خاتمہ ختم کرنا سرفہرست ہے، غیر ملکی دوروں سے متعلق خصوصی ہدایات، لوڈ شیڈنگ پر بریفنگ شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی آڈٹ ایجنڈے میں شامل ہے، ملتان لاہور اور راولپنڈی میٹرو پروجیکٹس کا آڈٹ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، ملک بھر میں شجرکاری مہم بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    مزید پڑھیں: ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت خارجہ میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیرِ اعظم کی جانب سے وزارتِ خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن بھی دی گئی، وزیرِ اعظم کی ہدایات سے متعلق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی آج شام کو میڈیا بریفنگ دیں گے۔