Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 26 مارچ کوطلب کرلیا، جس میں عمران خان ملیشیا کے ہم منصب کے دورے پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے جبکہ اسدعمر ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 26 مارچ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، وفاقی کابینہ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم ملیشیا کے ہم منصب کے دورے پرکابینہ کواعتماد میں لیں گے جبکہ وزیر خزانہ اسدعمر ملیشیا کےساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دیں گے۔

    کابینہ ” لاہورنئی دہلی بس سروس” معاہدے میں توسیع کا جائزہ لےگی اور سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو کی سمری پر بھی غور کرے گی جبکہ ہوا بازی پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی سمری بھی پیش ہوگی اور پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نوکا جائزہ لےگی۔

    اجلاس میں مختلف اداروں میں تقرریوں کی منظوری دی جائےگی ، پی ٹی ڈی سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی توانائی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ کا اجلاس، 30 نکاتی ایجنڈےکے متعدد نکات کی منظوری

    یاد رہے 19 مارچ  وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں30نکاتی ایجنڈےکے متعددنکات کی منظوری دی گئی تھی،  وفاقی کابینہ کا پانچ گھنٹے جاری رہا  تھا۔

    اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر بھی غورکیاگیا، ساتھ ہی مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی منظوری دی گئی جبکہ  مختلف ممالک کے ساتھ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی ۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نےوفاقی کابینہ کااجلاس منگل کوطلب کر لیا ہے، جس میں 30 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا، وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف معاہدوں اور تعیناتی کی منظوری دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعظم آفس میں ہوگا، اجلاس کا 30 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں احتساب عدالت راولپنڈی کی اسلام آباد منتقلی کا معاملہ زیر غور آئےگا اور ریونیو ڈویژن ایف بی آر میں اصلاحات کے مجوزہ پلان پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں ہونے والی پیشرفت پر غور ہوگا۔

    متروکہ وقف املاک بورڈ پرٹاسک فورس کا قیام کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کے سربراہان کی تقرری کے معاملے بھی زیر غور آئے گا۔

    وفاقی کابینہ انٹرٹینمنٹ اور گفٹ کے لیے بجٹ ختم کرنے منظوری دے گی جبکہ مختلف ایئرلائنز اور نجی چارٹرز کے لائسنس کی منظوری اور توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈے میں ڈیبٹ پالیسی کور آرڈینیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کی منظوری اور اسلام آباد کے ماسٹر پلان پر نظرثانی کے لیے بنائےگئے کمیشن میں تبدیلی شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ قومی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ازسرنو تشکیل کی منظوری دے گی جبکہ ایجنڈے میں وزارت بین الصوبائی رابطہ اور اطلاعات میں یوتھ ڈویلپمنٹ معاہدہ اور کلین اینڈگرین پاکستان کے تحت مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری شامل ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل

    قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے باعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 بجے ہوگا، جس میں بھارتی دھمکیوں، سعودی ولی عہد کے دورے اور معاشی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کےباعث وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدرارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 بجےشروع ہو گا، جس میں اہم ایشوز پر بات ہوگی اور بھارتی دھمکیوں، سعودی ولی عہد کے دورے اور معاشی صورتحال پر غور کیاجائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ، کابینہ سگریٹ اور نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی اور پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔

    برطانوی شہری عبدالقادراحسن کی حوالگی کامعاملہ ، ای او بی آئی اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری اور چین پاکستان کےاداروں میں مختلف ایم او یودستخط کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ کےگزشتہ فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔

    یاد رہے 14 فروری کو ہونے والے وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا تھا اور سعودی عرب کے ساتھ 8 معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کابینہ اجلاس میں پمز کے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے، اےاین ایف پالیسی کابینہ میں پیش کی گئی جبکہ صنعتی زونز کو گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، جس میں سگریٹ اور میٹھے مشروبات  پر پرہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے اور نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس ساڑھے3بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا۔

    سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ، کابینہ سگریٹ اور نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائدکرنے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری دے گی اور پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر غور کرے گی۔

    برطانوی شہری عبدالقادراحسن کی حوالگی کامعاملہ ، ای او بی آئی اورآئی ٹی این ای کے چیئرمین کی تقرری اور چین پاکستان کےاداروں میں مختلف ایم او یودستخط کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے 14 فروری کو ہونے والے وزیراعظم عمران کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا تھا اور سعودی عرب کے ساتھ 8 معاہدوں کی منظوری دی گئی تھی۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا  کہ کابینہ اجلاس میں پمز کے بورڈ کی منظوری دی گئی ہے، اےاین ایف پالیسی کابینہ میں پیش کی گئی  جبکہ صنعتی زونز کو گیس، بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا، اجلاس میں مختلف امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز ہوگا، اجلاس میں 21 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس کے دوران کابینہ کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق ماہانہ بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ٹریڈ پروموشن ایجنسیز بیلجیئم کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ ضمنی انتخابات 2018 کے لیے فنڈز سے متعلق سمری، آڈٹ اوور سائٹ بورڈ کی تنظیم نو اور انسٹی ٹیوٹ آف سی اے کے کونسل کی نامزدگی کی منظوری دے گی۔

    اجلاس میں بیت المال بورڈ کی تشکیل نو، اسلام آباد ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی کے لیے فنڈز اور رینجرز کے لیے 429 ملین روپے کی سپلیمنٹری دینے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 29 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔ صحت سے متعلقہ اداروں کی کابینہ سے نیشنل ہیلتھ سروسز کو منتقلی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    خیال رہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا گزشتہ اجلاس 31 جنوری کو ہوا تھا۔

    اجلاس میں میں قومی حج پالیسی 2019 کی منظوری دی گئی تھی اور اس برس حج پر سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اجلاس میں نئی ویزہ پالیسی میں نرمی کی منظوری بھی دی گئی تھی جس کے تحت 60 ممالک کو ارائیول، آن انٹری ویزہ ملے گا۔

    اسی اجلاس میں وفاقی حکومت نے یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے وظیفہ جاری کرنے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 17 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس میں متعدد امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے، پاکستان سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن اور سیکورٹی پیپرز لمیٹڈ کراچی کے ملازمین پر پاکستان ایسنشل سروسز مینٹی نینس ایکٹ 1952 کے اطلاق کی سمری پیش کی جائے گی۔

    ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات کی پیشرفت رپورٹ اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایکٹ 2010 میں ترامیم تجویز کرنے کی سمری پیش کی جائے گی جبکہ وزارت داخلہ آئینی پٹیشن نمبر 50 دو ہزار تیرہ غور کے لیے پیش کرے گی۔

    اجلاس میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے چیئر پرسن، وائس چیئرمین اور یوتھ کونسلر کے استعفے، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین ایرا اور فیڈرل لینڈ کمیشن میں سینیئر ممبر کی تعیناتی کی سمری پیش کی جائے گی۔

    ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں بلوچستان اور لاہور کی پیمرا کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو پر غور کیا جائے گا اور الیکٹرونک سرٹیفیکیشن ایگریڈیٹیشن کونسل کے ممبران کی از سر نو تعیناتی کی جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان مورٹگیج ریفائنینس کمپنی لمیٹڈ کے لیے 58 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی جبکہ 15 جنوری 2019 کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کا گزشتہ اجلاس 17 جنوری کو ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دی گئی جبکہ سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی، ڈیمانڈ اور قیمتوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے پاور ڈویژن کے لیے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دی تھی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظرثانی کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظرثانی کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں وفاقی کابینہ جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق عدالت کے تحریری فیصلے کا جائزہ لے گی، کابینہ اراکین ای سی ایل میں شامل ناموں پر نظرثانی کریں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کے نام ای سی ایل سے نکالےجانے کا امکان ہے، وزارت داخلہ کی خصوصی کمیٹی172ارکان کے نام نکالنے پر سفارشات دے گی۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے17نکاتی ایجنڈے میں دیگر اہم معاملات اور تقرریوں کی منظوری شامل ہے، وفاقی کابینہ پی ٹی اے کےچیئرمین کے تقرر کی منظوری دے گی۔

    کابینہ سے برطانیہ میں کیس لڑنے کیلئے قانونی ماہر کےاخراجات کی منظوری لی جائے گی، اجلاس میں سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی، ڈیمانڈ اور قیمتوں کاجائزہ لیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم کا صوبوں کے درمیان گیس فراہمی کا تنازع حل کرنے کا فیصلہ

    پاورڈویژن کیلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں حاضرسروس سرکاری ملازم کی موت پرفیملی گرانٹ کی منظوری پر بھی غور ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، 17 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں ایک بار پھر ای سی ایل میں ناموں پر نظرثانی سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا، جس کا 17 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ ایک بار پھر ای سی ایل میں ناموں پر نظرثانی کرے گی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین کے تقرر کی منظوری دی جائےگی جبکہ کیس لڑنے کےلیےقانونی ماہر کے اخراجات کی کابینہ سےمنظوری حاصل کی جائےگی۔

    کابینہ اجلاس میں سیمنٹ انڈسٹری میں سپلائی ،ڈیمانڈ اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ منسٹری آف نیشنل فوڈ کے ناقابل استعمال طیارےکوٹھکانےلگانے اور پاور ڈویژن کے لیےضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی جائےگی۔

    دوران ملازمت جاں بحق سرکاری ملازمین کی فیملیزکی مالی امداد پرپیکج کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ صدرمملکت کی تنخواہ میں اضافےکےباعث ضمنی گرانٹ کے اجرا کی کابینہ منظوری دے گی۔

    مزید پڑھیں : بلاول بھٹواوروزیراعلیٰ سندھ کا نام سپریم کورٹ کےتحریری فیصلےتک ای سی ایل سے نہ نکالنےکا فیصلہ

    یاد رہے گذشتہ وفاقی کابینہ اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام فوری ای سی ایل سے نہ نکالنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ کابینہ نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالتی تفصیلی فیصلے کا انتظار کرے گی، تحریری فیصلہ ملنے کے بعد نام ای سی ایل سے نکالنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں چیف کمشنراسلام آبادعامر احمد علی کو چیئرمین سی ڈی اے کا اضافی چارج اور ایئر مارشل ارشد ملک کو پی آئی اے کے ایڈیشنل ایم ڈی کاعارضی چارج دے دیا گیا تھا۔

    بعد ازاں فوادچوہدری کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ جےآئی ٹی کی درخواست پرکابینہ نے172افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے اور وزارت داخلہ نے درخواست کی20افراد کےنام فوری ای سی ایل سے ہٹا دیئے جائیں، کابینہ نےوزارت داخلہ کی درخواست فوری قبول کرنے سے معذرت کی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا،اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے اور دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

    تفصییلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کی صدارت وزیراعظم عمران خان کررہے ہیں ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنائے جانے کا معاملہ پھر ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، کابینہ اپنے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی۔

    اس کے علاوہ وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، اجلاس میں گیس کی صنعتوں کو سپلائی کا معاملہ کابینہ اجلاس میں زیرغور آئے گا، وزیر امور کشمیراور وزیر قانون اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اکنامک افیئرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    کابینہ گزشتہ اجلاس میں کیے گئےفیصلوں کی عملداری کاجائزہ لے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اکادمی ادبیات کے ڈپٹی سیکریٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کامعاملہ ایجنڈے میں شامل ہے اور نجی فضائی کمپنی کے لائسنس میں توسیع کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، ذرائع کے مطابق چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی، پاکستان اورکینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اس کے علاوہ لااینڈجسٹس کمیشن کے ممبران کی منظوری اور عالمی انسداد کرپشن دن پر50روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا، اجلاس میں وزیر اعظم 100 روزہ کارکردگی کی تفصیلات بیان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اگلا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں 100 روزہ پلان پر عملدر آمد کا بھی مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ کابینہ ارکان کی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔

    وزیر اعظم عمران خان جمعرات کو ہی 100 روزہ کارکردگی کی تفصیلات بیان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدر آمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے جبکہ کابینہ مختلف اداروں میں تقرریوں کی بھی منظوری دے گی۔

    خیال رہے اس سے قبل 23 نومبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں نیشنل بینک کے صدر کی تقرری کی منظوری بھی دی گئی۔

    اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات اور متحدہ عرب امارات اور ملائشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ بھی دی تھی۔