Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، جس میں وزیر اعظم دورہ سعودی عرب پرکابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں ملک کی سیاسی ،معاشی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیر خزانہ اسد عمر معاشی صورتحال پر جبکہ وزیر ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ 50لاکھ گھروں کی تعمیر پر بریفنگ دیں گے۔

    وزیر اعظم دورہ سعودی عرب پر کابینہ ارکان کواعتماد میں لیں گے، اجلاس کے ایجنڈے میں شامل مختلف امور پر منظوری دی جائے گی۔

    وزیر قانون فروغ نسیم اور مشیر برائے احتساب بھی بریفنگ دیں گے۔

    گذشتہ اجلاس میں سابقہ حکومت کی ٹیکس استثنیٰ پالیسی واپس لینے پر ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ترمیم کے بعد چارلاکھ سے آٹھ لاکھ تک سالانہ آمدن پر ایک ہزارروپے ٹیکس ہوگا، آٹھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ آمدن پر دوہزارروپے ٹیکس ہوگا، جب کہ بارہ لاکھ سے چوبیس لاکھ سالانہ آمدن پر 5 فی صد ٹیکس لگے گا۔

    خیال رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد وفاقی کابینہ پہلے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

    وفاقی کابینہ کے 24 اگست کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں صدر، وزیراعظم، وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی جبکہ تیسرے اجلاس میں صدر نیشنل بینک کو ہٹانے اور جنوبی پنجاب صوبے کے لیے کمیٹی کے قیام سمیت متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس ، اہم فیصلوں کا امکان

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا آج اجلاس ، اہم فیصلوں کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے لئے 9نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا تیسرا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    اجلاس میں حکومت کے 100روزہ پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ وفاقی حکومت کی طرف سے افسران کے تقرر اور تبادلوں پر غور ہوگا اور سول لا ریفارمز سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا۔

    نیب قوانین کی اصلاحات سے متعلق ٹاسک فورس کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سول سروس اصلاحات، وفاقی حکومت کی تنظیم نو پر ٹاسک فورس کا جائزہ لیا جائے گا اور کفایت شعاری مہم سے متعلق اور صلاحات سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اجلاس کے دوران مون سون کے دوران شجر کاری مہم پر بریفنگ دی جائے اور پلانٹ فار پاکستان مہم کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ داخلی اورخارجی امورپر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    یاد رہے کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد وفاقی کابینہ پہلے اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دی تھی۔

    وفاقی کابینہ کے 24 اگست کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں صدر، وزیراعظم، وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

    واضح رہے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان ہر ہفتے جمعہ اور منگل کو کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

  • وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فاٹا اصلاحات بل سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں میں ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال سمیت گیارہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران سرکاری اداروں میں حکام کے تقرر اور مختلف ملکوں کے ساتھ معاہدوں کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔

    احسن اقبال صحت یابی کےبعد وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ہوئے، کابینہ کے اراکین نے گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کابینہ کے ارکان کی جانب سے دعاؤں اور نیک خواہشات کے اظہار پرشکریہ ادا کیا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ

    خیال رہے کہ رواں ماہ 6 مئی کو وزیرداخلہ احسن اقبال پرنارووال میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ کانرمیٹنگ سے روانہ ہورہے تھے۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے احسن اقبال پر گولی چلانے والے ملزم عابد حسین کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا تھا جبکہ وزیرداخلہ کو فوری طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا تھا۔

    وزیر داخلہ احسن اقبال صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

    بعدازاں وزیرداخلہ کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے نارووال سے لاہورمنتقل کیا گیا تھا جہاں اسپتال میں ان کے آپریشنز کیے گئے تھے اور 3 روز قبل ہی انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے گھرمنتقل کردیا گیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ای سی ایل میں نام شامل کرنے اورنکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی تشکیل

    ای سی ایل میں نام شامل کرنے اورنکالنے سے متعلق ذیلی کمیٹی تشکیل

    حکومت نے ای سی ایل میں نام ڈالنے اور نکالنے کا فیصلہ کرنے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، پارکو اور پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں نام شامل کرنے اور نکالنے کے حوالے سے امور کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کے علاوہ پارکو اور پی ایم ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں لاہور اور راولپنڈی کی خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ ممبر ٹیکنیکل کسٹم ایپلیٹ ٹریبونل بنچ دو لاہور کی ڈیپوٹیشن کی مدت میں توسیع کی سمری بھی منظوری کر لی گئی۔

    اجلاس میں جنگلات کے شعبے میں پاکستان اور چین، تنزانیہ کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن، جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ کمیشن کے قیام، سری لنکا کے ساتھ سیاحت کے فروغ، جیمز اینڈ جیولری ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے تعاون برازیل کے ساتھ صحت کے شعبے میں تعاون اوت متبادل توانائی کے شعبے مین پاک جرمنی فورم کے قیام کے حوالے سے معاہدوں کی منظوری دی گئی۔

    انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے سی ای او کے کنٹریکٹ میں توسیع اور مائیکرو فنانس کے شعبے میں اسٹیٹ بینک میں فنڈ کے قیام کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    مزید پڑھیں: شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ، فائل پیش کرنے پر وزیر داخلہ برہم

    اسکے علاوہ گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کے لائسنس کے حوالے سے نئی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی جبکہ نیشنل کالج آف آرٹس لاہور اور راولپنڈی اور بیرون ممالک کے تعلیمی اداروں میں پاکستان چیئر کےلئے سکالرز کی سلیکشن کا اختیار وفاقی وزارت تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کو دے دیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: ملک بھر میں سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں رہنماؤں نے ملک بھر میں کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ نے کھلے عام سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کیا، پابندی کی خلاف ورزی پر تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیر اعظم کو پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن( پی آئی اے) کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے پی آئی اے کی تنظیم نو کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: پیمرا کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری

    اجلاس میں کابینہ نے بجلی کی موجودہ صورت حال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں گرمیوں کے موسم اور ماہ رمضان میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

    رہنماؤں نے وزیر اعظم کو سیکریٹری پاور ڈویژن بجلی کی طلب پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ تربیلہ 4 اور نیلم جہلم سے بجلی سسٹم میں شامل ہوگی جس کے لیے سیکریٹری پاور پلان بھی تیار ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا

    اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی کوششوں سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا، ملک بھر میں بجلی کی فراہمی حکومت کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کے واجبات کی وصولی کے نظام کو موثر بنانا ہوگا، اس دوران ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی نے کپاس کی پیداوار بڑھانے سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، نئے آئی جی کی تعیناتی پر فیصلے کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، نئے آئی جی کی تعیناتی پر فیصلے کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، وفاقی کابینہ ملکی سلامتی اور معاشی صورت حال کا جائزہ سمیت دس نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی جبکہ سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کے معاملہ پر بھی کابینہ سےفیصلے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 4بجے ہوگا، اجلاس میں 10نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ بجلی کی صورتحال کے حوالے سے وزارت توانائی بریفنگ دے گی۔

    اجلاس میں اہم ملکی امور پر غور کیا جائے گا اورملک کی سلامتی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں سندھ میں نئے آئی جی کی تعیناتی کامعاملہ اور فیڈرل لینڈ کمیشن کے نئے چیئرمین کی تقرری بھی شامل ہے جبکہ سی ڈی اے آرڈیننس 1962میں ترمیم سےمتعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔

    اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی میں افسران کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی مدت بڑھانے کا امکان ہے۔

    ایجنڈے میں ترکی اور سوئٹرزلینڈ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کی یادداشتوں کی منظوری، سینٹرل کاٹن کمیٹی اور کاٹن سے متعلق امور وزارت ٹیکسٹائل سے وزارت فوڈ کو منتقلی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی جبکہ این ای سی کی سالانہ رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

  • اسلام آباد:وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج شام طلب  کرلیا

    اسلام آباد:وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج شام طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،  اجلاس آج شام پانچ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پندرہ نکاتی ایجنڈے پرغور کیاجائے گا۔

    اجلاس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ ، اسیٹیٹ بنک کے ذمہ واجب الادا زرعی ترقیاتی بینک اورہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے بقایا جات کی منظوری ، مختلف ممالک سے معاہدوں کی منظوری اور وزارت داخلہ غیرممنوعہ اسلحہ سے متعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ پی آئی اے کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران کےناموں کی منظوری بھی دے گی جبکہ قومی اداروں میں سربراہوں کی تقرری اورادویات کی قیمتوں میں اضافے کی  سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


    مزید پڑھیں : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد


    اس سے قبل وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے وزیراعظم کو خوش آمدید کہا اور پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے شاہدخاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔

    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، اس موقع پرپاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ٹرمپ کے بیان پرکابینہ کا اظہار تشویش، بھرپورجواب دینے کا فیصلہ

    ٹرمپ کے بیان پرکابینہ کا اظہار تشویش، بھرپورجواب دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی مؤقف کو امریکی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، امریکہ کی الزام تراشی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور افغان پالیسی کے حوالے سے غور کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دی، اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب میں پاکستان پر الزام تراشی پر اپنی تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

    وفاقی کابینہ نے ٹرمپ کے پاکستان سے ڈومور کے مطالبے پرحیرانگی کا بھی اظہار کیا، اراکین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھی امریکی الزام تراشی کا بھرپور جواب دے۔

    دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں کسی سےڈھکی چھپی نہیں ہیں، کابینہ اراکین نے کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستانی کردار کو قابل قدر پذیرائی ملنی چاہئے۔

    اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس جمعرات کے روز بلانے کافیصلہ کیا گیاہے جس میں عسکری قیادت سے بھی رائے لی جائے گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اپنا مؤقف امریکی قیادت کے سامنے رکھے گا، خواجہ آصف آئندہ امریکی دورے کے دوران پاکستانی مؤقف سےآگاہ کرینگے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت

    اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے بھارتی اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 16 مختلف امور پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارتی اشتعال انگیزی کی سخت مذمت کی۔ اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہریوں اور جوانوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سمیت زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی گئی۔

    اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 نومبر کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سمیت کابینہ کی کمیٹی برائے اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مالدیپ کو افرادی قوت کی فراہمی اور صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں سمیت ملائیشیا کے ساتھ انسداد بدعنوانی کے معاہدے، بیلا روس کے ساتھ جرائم کی روک تھام کے معاہدے اور جنوبی افریقہ کے ساتھ مشترکہ کمیشن کے قیام کی معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں قازقستان کے ساتھ فوجی تعاون اور جنوبی افریقہ کے ساتھ دفاعی اور صنعتی تعاون کے معاہدے سمیت کویت کے ساتھ دفاع کے شعبے میں تعاون کے معاہدوں کی بھی منظوری دی گئی۔

    علاوہ ازیں کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہیں بڑھانے کی بھی منظوری دی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    اجلاس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جنرل راشد محمود کی خدمات کو سراہا جبکہ ان کے اعزاز میں وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

  • وزیراعظم نواز شریف کےزیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہورہا ہے

    وزیراعظم نواز شریف کےزیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہورہا ہے

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج ہونے جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اس اہم اجلاس میں سوئس بینکوں میں موجود پاکستانیوں کی دولت کا سراغ لگانے کے لئے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے ترمیم کےمسودے اورصوبائی سروسز پر ان پٹ ٹیکس ایڈ جسٹمنٹ کی بحالی کے مجوزہ آرڈیننس کی منظوری دیگی۔

    ایک اور اطلاع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیے جانے والے مجوزہ آرڈیننس کے ذریعے شہدا کے ورثا کو حکومت کیجانب سے ملنے والے پلاٹ کی پہلی مرتبہ فروخت کو ود ہولڈنگ ٹیکس اور کیپیٹل گین ٹیکس سے چھوٹ دینے کی بھی منظوری دی جائیگی۔

    وزیر اعظم پاکستان کراچی میں متحدہ قائد کی جانب سے پاکستان مخالف بیان دینے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیں گے۔

    واضح رہے اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور لوگوں کو تشدد پر اُکسانے پر وزرات داخلہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف ایک ریفرنس پہلے ہی برطانوی حکومت کو بھیجوا چکی ہے جس میں برطانوی قوانین کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔