Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • وزیر اعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

    وزیر اعظم کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے

    اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا ہے،اجلاس میں توانائی کے شعبے اور انفرا سٹریکچر بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے کابینہ کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ توانائی اور دیگر انفرااسٹرکچر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور تما پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے تا کہ عوام تک اس کے ثمرات بروقت پہنچ سکیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید سمیت دیگروزراء نے شرکت کی۔

    اس موقع پر وزیراعظم اور کابینہ کوسی پیک منصوبے میں پیشرفت پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی جب کہ وزراء نے پاک چین اقتصادی راہدری منصوبے سمیت ملک بھر میں جاری توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا۔

    اجلاس کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنی وسائل سے مالا مال ہے ایسا ہی ایک خزینہ تھر میں کوئلے کے ذخائر کی صورت میں موجود ہے جس سے توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے

    تا ہم ماضی میں تھرکول ذخائر سے استفادہ نہیں کیا گیا اگرتھرکول کے ذخائر استعمال کررہے ہوتے تو آج توانائی برآمد کررہے ہوتے۔

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو ہدایتات جا ری کیں کہ توانائی اور دیگر منصوبوں کو 2018 سے پہلے مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اور اقتصادی راہدری منصوبے کی جلد اور بروقت تکمیل وزراء کی ترجیح ہونی چاہیے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، کراچی آپریشن ہرقیمت پرجاری رکھنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے قومی ایکشن پلان کی کارروائیوں پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے عمل درآمد کی رفتار مزیدتیزکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں ہوا اجلاس میں ایک سوسولہ ایجنڈا آئیٹمز کی منظوری دی گئی، اعلامیے کے مطابق کابینہ نے کراچی آپریشن ہر قیمت پر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا معاملہ بھی عالمی سطح پر اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے مسلح جتھوں کے خلاف کارروائیوں کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

    دہشت گردوں کے رد عمل کی پرواہ نہیں منفی اورشرپسند عناصر کی کارروائیاں ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ فوج دہشت گردی کیخلاف کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن پورے عزم سے شروع کیا گیا تھا جس میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ کراچی میں کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہیں چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا۔

    اجلاس کو وزیرداخلہ چوہدری نثارنے قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد سے متعلق پیش رفت سے تفصیلی طورپربریف کیا۔ کابینہ ارکان نے دہشت گردی کیخلاف اقدامات پراطمینان کا اظہارکیا،اورشرپسندوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

    مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے پاک بھارت مزاکرات کی منسوخی سے متعلق بریف کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پیشگی شرائط پربھارت سے مزاکرات نہیں ہوسکتے،کشمیر پرپاکستان اپنے اصولی موقف سے دستبردارنہیں ہوگا۔

    اجلاس میں بھارتی جارحیت کامعاملہ عالمی سطح پراٹھانے اورسفارتی سرگرمیاں تیز کرنے کامعاملہ تیز کرنے کافیصلہ کیاگیا، کابینہ نے اردو کودفتری زبان کی ترویج کیلئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی قابل عمل سفارشات تیار کرکے کابینہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

    وزیراطلاعات ونشریات کمیٹی کے چیئِرمین ہونگے کمیٹی میں عرفان صدیقی بیرسٹرظفراللہ اکرم اورسرداریوسف شامل ہونگے۔

    اجلاس میں پولی کلینک کی توسیع اورمختلف ممالک میں مفاہمت کی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں شجاع خانزادہ کی شہادت پرفاتحہ خوانی کی گئی۔

    وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے خطاب میں واضح کیا کہ دہشت گردی کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ قومی ایکشن پلان پرعملد درآمد کویقینی بنایا جائے گا۔ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔

  • وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کابینہ کو بجلی کی اوور بلنگ پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صارفین کو اور بلنگ کے بعد سے ریلیف دینے کے اقدامات کررہے ہے۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرِصدارت شروع ہوا، اجلاس میں بجلی کی اوور بلنگ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، وفاقی وزیرِ خواجہ آصف نے بر یفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا کہ صارفین کو اوور بلنگ کے بعدسے ریلیف دینے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچاؤ کیلئے اقدامات کئے جارہے ہے، اجلاس میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اپنی وزارتی کارکردگی کے بارے میں ر]پورٹ پیش کی۔ اجلاس میں کوٹ رادھا کشن کے واقعے کی بھی شدید مذمت کی گئی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ ملزمان کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیرِاعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک میں جاری سیاسی بحران کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیرِاعظم تیئس ستمبر سے شروع ہونے والے دورہء امریکہ کے بارے میں کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    اجلاس کے دوران بجلی کے اضافی بلوں پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، اس سے قبل گزشتہ اجلاس میں وزراء نے بھی بجلی کے اضافی بلوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس،دہشتگردی سے نمنٹنے کیلئے انتہائی اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

    وفاقی کابینہ اجلاس،دہشتگردی سے نمنٹنے کیلئے انتہائی اقدامات اٹھائیں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دہشتگردی اور قومی سلامتی پالیسی پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور سیکریٹری داخلہ شاہد خان نے شرکا کو بریفنگ دی۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز پر حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے، دہشت گردی کی حالیہ وارداتیں غیرمعمولی ہیں، ان سے نمٹنے کے لئے انتہائی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر ملک دشمن ہیں، دہشت گردوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزراء نے دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے تجاویز دیں، قومی سلامتی پالیسی کا کابینہ کے اگلے اجلاس تک موخر کر دی، سیکورٹی پالیسی پر کابینہ کے آئندہ اجلاس تک بحث جاری رہے گی ۔