Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

    نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، جس میں وہ اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کا اجلاس شام ساڑھے چار بجے ہوگا، جس میں ملک میںسیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر غور ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی اور اقتصادی صورتحال پر غور ہوگا اور کابینہ کو وزیراعظم کاکڑ کے دورہ امریکا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس کے دوران نگران وزیراعظم اپنے غیر ملکی دوروں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    واضح رہے کہ جمعہ کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں 54 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے، مستونگ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نواز گشکوری جاں بحق ہونے والوں میں شامل تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ ایک ’’خودکش دھماکہ‘‘ تھا اور بمبار نے خود کو ڈی ایس پی گشکوری کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا لیا۔

    دریں اثنا، جمعے ہی کو خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو میں دوآبہ تھانے کی حدود میں واقع مسجد کے اندر دھماکے کے نتیجے میں مزید 4 افراد شہید جب کہ 5 زخمی ہوگئے تھے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : وزیرداخلہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق تجاویز دیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : وزیرداخلہ عمران خان کی گرفتاری سے متعلق تجاویز دیں گے

    اسلام آباد : وزیرداخلہ رانا ثنااللہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری سے متعلق تجاویز دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج گیارہ بجے وزیراعظم ہائوس ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور داخلی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق وزیرداخلہ راناثنااللہ مختلف آپشنز کابینہ کے سامنے رکھیں گے جبکہ پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل طلب ، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسحاق ڈارکی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا ، اجلاس میں اسحاق ڈارکی بطور وزیرخزانہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔

    اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کودورہ امریکہ پراعتمادمیں لیں گے جبکہ ملکی سیاسی، معاشی صورتحال اور سیلاب زدگان کی امداد پر بات چیت ہوگی۔

    کابینہ اہم اجلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہونے کے واقعہ پربھی غورکرے گی۔

    اجلاس میں دریائے سندھ سے متعلق وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سمری پر غور کیا جائے گا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے چیئرمین کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    گوادرسےگندم کی درآمد،سیلاب متاثرین کیلئے 10 ارب روپےکی منظوری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں خالی آسامیوں پرسی ایس ایس امتحان کے ذریعہ بھرتیوں کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت سمیت اہم فیصلے متوقع

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت سمیت اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد : پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج لگے گی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 3 بجے ہوگا ، وفاقی کابینہ 8 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔

    اجلاس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ ارکان کے سامنے رکھا جائے گا، جس کے بعد پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے پر مشاورت سمیت قانونی کاروائی کے لئے فیصلے ہوں گے۔

    کابینہ اجلاس میں وزیر قانون اور حکومتی قانونی ٹیم کابینہ کو الیکشن کمیشن فیصلہ پر بریفنگ دے گی ، وزارت قانون ،پارلیمانی امور کی رپورٹ پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

    عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری متوقع ہے جبکہ عمران خان کی نااہلی سےمتعلق سپریم کورٹ سے رجوع کے فیصلہ کا بھی امکان ہے۔

    کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی جبکہ نیشنل یونیورسٹی کے قیام اور پاکستان ری انشورنس کمپنی لیمیٹڈ کے سی ای او کی منظوری دی جائے گی۔

    پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان فریم ورک معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کےلئے عالمی معاونت کی سمری پیش ہوگی۔

    اجلاس میں ترقیاتی سکیموں پر کام کے آغاز سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ ای سی سی اور لیجسلیٹو کیسز پر فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں یوم آزادی کے موقع پر سزاوں میں کمی کی سمری بھی پیش ہوگی

    خیال رہے الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے کے بعد معاملہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس:ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال  کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

    وفاقی کابینہ کا اجلاس:ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معیشت اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاوس میں ہوگا ، وزیراعظم شہبازشریف وفاقی کابینہ کےاجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال سمیت وفاقی بجٹ کی تیاری اور مہنگائی پر مشاورت کی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں لوڈشیڈنگ پر بریفنگ اور اہم فیصلے کئے جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ2021بھی کابینہ میں پیش کی جائے۔

    وفاقی کابینہ 3جون کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرےگی

    دوسری جانب وزیراعظم آج پری بجٹ کانفرنس سےخطاب کریں گے ، کانفرنس میں بزنس،انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت پراظہار خیال کیا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کی طرف سےپری بجٹ کانفرنس کاانعقادکیاجارہاہے ، جس میں ماہرین آئی ٹی، زراعت، ٹیکسٹائل، تجارت اور برآمدی شعبے سفارشات سمیت بڑھتے افراط زر،شرح مبادلہ اورزرمبادلہ پر تجاویز دیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس: نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں اہم قومی امور پر زیر غور آئے۔

    وزیراعظم کابینہ کو سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر محمد اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹانےکا امکان ہے ، نئے چیئرمین کیلئے عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی جبکہ وزیر اعظم دورہ سعودیہ عرب کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا آن ٹیبل ایجنڈا زیر غور لایا جائے گا اور توانائی اور معاشی صورتحال کے امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کی ملاقات ہوئی ، جس میں خرم دستگیر نے پاور سیکٹر کی اصلاحات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے بند بجلی گھروں کو جلد از جلد بحال کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    دوسری جانب وزیراعظم سے وفاقی وزیر تخفیف غربت شازیہ مری بھی ملیں، وزیراعظم نے بی آئی ایس پی سے خارج افراد کی دوبارہ شمولیت کے لیے اپیل کا طریقہ خوش آئند قرار دیا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،  قومی اسپورٹس پالیسی 2022  کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو طلب کرلیا، جس میں قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا، اجلاس کا24نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا اور وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیں گے جبکہ تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی۔

    وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کانام ڈاکٹرعبدالقدیرکےنام پررکھنےکی منظوری دے گی جبکہ وزارت داخلہ کی تجویز کی تجویز پر غورکرے گی۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق2سمریاں اور قومی اسپورٹس پالیسی 2022 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

    پاکستان کی75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ، نیلم جہلم ہائیڈروپاورکمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی سمیت ای سی سی،قانونی معاملات،کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ اورکمیٹیوں میں سمریاں تاخیرسےبھیجنےپررپورٹ پیش کی جائےگی اوروزیرمنصوبہ بندی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،  پاکستان  برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 4 جنوری کو ہوگا، جس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پر بات ہونے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کااجلاس 4جنوری کووزیر اعظم آفس میں ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پرغور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس سمیت ای وی ایم پربریفنگ ہوگی جبکہ اجلاس کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں پاکستان برطانیہ کے درمیان ملزمان کی حوالگی پربات ہونے کا امکان ہے ، وزارت داخلہ کی جانب سے ملزم عبدالقادراحسان کی پاکستان سے یو کے حوالگی کی سمری پیش کی جائے گی۔

    اجلاس میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹیلی جنس اینڈسیکیورٹی اسٹڈیز کے قیام کی سمری بھی پیش ہوگی۔

    کراچی پورٹ ٹرسٹ کےچیرمین کی 2سال کے لئے تقرری ، پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے نوٹیفکیشن کی منظوری اور پاکستان ادارہ شماریات میں 3ممبران کی تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب :  مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب : مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کر لیا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائےگا اور مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار کابینہ ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔

    کابینہ اجلاس کا 13نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں کابینہ کو وزارتوں اورڈویژنزمیں خالی آسامیوں سےمتعلق بریفنگ دی جائےگی اور آئی پی او پاکستان چیرمین سمیت کاپی رائٹ بورڈ کے ممبران کی تقرری کی منظوری ہوگی۔

    کابینہ ممبرالیکٹرانک سرٹی فکیشن ایکریڈیشن کونسل کی تقرری ، کابینہ 38ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمت مقرر کرنے اور حیسکو کے سی ای اوکوہٹانےکی منظوری دے گی۔

    وزارت آبی وسائل میں ممبرپاوراورممبرواٹرکی تعیناتی کی منظوری ، کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کےفیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائےلیجیسلیٹوکےفیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل
    ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس:  اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس: اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی، سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لے گی۔

    کابینہ قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرے گی اور مہنگائی کی صورتحال سمیت ای وی ایم کے اسٹیٹس پر بھی غور کرے گی جبکہ کابینہ کو پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس کے مقاصد پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈےپرغور ہوگا جبکہ وزارتوں،ذیلی اداروں میں سی ای اوز،ایم ڈیز کی آسامیوں کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

    کابینہ آئی سی ٹی کرمنل پراسیکیوشن سروس ایکٹ2021 ، این ٹی ڈی سی ایل کےایم ڈی کےتقررمیں عبوری توسیع اور ٹیکس قوانین میں تیسرےترمیمی آرڈیننس2021 کی منظوری دے گی۔

    برآمدی سیکٹر کے لیے گیس،آر ایل این جی کے ٹیرف پر نظرثانی ، جی بی،آزادکشمیرمیں سرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری ، پی ٹی ڈی سی کی زیرملکیت سرکاری اراضی نجی سیکٹرکولیز پر دینے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کی کمیٹی کےفیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کرے گی۔