Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • تنخواہوں میں اضافہ ، وفاقی ملازمین کیلیے بڑی خبر آگئی

    تنخواہوں میں اضافہ ، وفاقی ملازمین کیلیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کےفیصلے کی توثیق کرتے ہوئے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ملک کی سیاسی اقتصادی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلےکی توثیق کردی، اس حوالے سے وزیردفاع پرویزخٹک نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی ، صوبائی حکومتیں ملازمین کے معاملات صوبے دیکھیں گے، کابینہ نے صوبوں کوملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر خود فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی ، گزشتہ روز شیخ رشید اورپرویزخٹک نے ملازمین سے مذاکرات کئے تھے۔

    کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی، وزیراعظم

    وفاقی کابینہ اجلاس کو ملک بھر میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ترجیحات طےہیں ہیلتھ ورکرزکے بعد بزرگوں کو ویکسین لگے گی، وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ کورونا ویکسین بلا تفریق لگائی جائے گی اور صوبےویکسین کے عمل میں میرٹ ،شفافیت یقینی بنائیں۔

    بیوروکریسی کی سرکاری معاملات میں عدم دلچسپی پرتحفظات کااظہار

    بعض وزرا نے بیورو کریسی کی سرکاری معاملات میں عدم دلچسپی پر تحفظات کا اظہار کیا، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بیوروکریسی کی غیر سنجیدگی کا معاملہ سامنے رکھتے ہوئے کہا پلانٹڈ بیوروکریسی حکومتی اقدامات پرعملدرآمد میں رکاوٹ کھڑی کررہی ہے، زیادہ تر بیورو کریسی ٹھیک 12،10 افسران معاملات خراب کررہے ہیں۔

    حکومتی اقدامات پرعملدرآمدنہ کرنے والےافسران کیخلاف کارروائی کاعندیہ

    وزیراعظم عمران خان نے معاملے کی تہہ تک جانے کیلئے اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے وزرا نے حکومتی اقدامات پرعملدرآمد نہ کرنے والے افسران کیخلاف کارروائی کاعندیہ دے دیا۔

    وفاقی کابینہ نے مسرور خان کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے، 46آئی پی پیزکےساتھ معاہدے کی منظوری دے دی ، معاہدےکےتحت آئی پی پیزکو403 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔

    وفاقی کابینہ نے30 مزید احتساب عدالتیں قائم کرنےکی منظوری بھی دی جبکہ اسلام آباد ایئر پورٹ میٹرو بس منصوبےپر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی ، جس پر وزیرداخلہ کوایک ماہ میں منصوبےمیں حائل رکاوٹیں دورکرنےکی ہدایت کردی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ میں 3 ماہ کی توسیع اور 80 شوگرملزکی مانیٹرنگ کیلئے کیمروں کی تنصیب کی منظوری دے دی

  • وزیراعظم  کا  جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس، واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب

    وزیراعظم کا جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس، واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے ، وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے سے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورت حال پر غور کیا گیا، وزارت داخلہ نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سےمتعلق بریفنگ دی۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتایا کہ آئندہ ہفتے زمین کے معاملے پر نئی تجاویز دیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوسائٹی کی غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیا تھا ، عدالت نےسوسائٹی کےمستقبل کیلئےسی ڈی اےکوفیصلے کی ہدایت کی تھی ، ہائیکورٹ کےاحکامات پرمعاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے بھی رکھا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کووزراکی پارلیمنٹ اجلاسوں میں حاضری کی رپورٹ پیش کی گئی ، جس پر وزیراعظم نے عمر ایوب اور حماد اظہر کی پارلیمانی کارکردگی کی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراکوحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ پوری قوم کانمائندہ فورم ہےجہاں ہروزیرجوابدہ ہیں، جمہوریت مضبوط کرنی ہےتوپارلیمنٹ کومضبوط بناناہوگا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے جی الیون سگنل پر حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعےسے متعلق فوری رپورٹ طلب کر لی۔

    عمران خان نے وزرا کی سیکیورٹی اور پروٹوکول کا بھی نوٹس لیتے ہوئے کہا وزرا سیکیورٹی کے نام پر سرکاری وسائل کا غیرضروری استعمال نہیں کر سکتے ، وزراکے پاس کتنی سیکیورٹی ہے؟ رپورٹ دی جائے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو پیش

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ کی ابتدائی سفارشات وزیراعظم کو پیش

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات پیش کر دیں، وفاقی کابینہ سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی ٹی او آرزکی منظوری دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال کا جائزہ اور الیکشن کمیشن کےسامنے اپوزیشن کےاحتجاج پر غور کر رہی ہے۔

    اجلاس میں براڈشیٹ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات کامعاملہ زیر بحث آیا، کابینہ کمیٹی برائے براڈ شیٹ نے ابتدائی سفارشات وزیراعظم کوپیش کر دیں ، سفارشات کابینہ کمیٹی کے کنوینئر شبلی فراز کی جانب سے پیش کی گئیں۔

    ذرائع کے مطابق سفارشات میں کہا گیا ہے کہ اسکینڈل میں ملوث کرداروں کی نشاندہی،تحقیقات ہوں گی جبکہ معاہدہ ،تحقیقات میں روڑےاٹکانےوالےفریقین کوشامل تفتیش کیا جائے گا اورقومی دولت کی لوٹ مارمیں شامل پس پردہ عناصربھی بے نقاب ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اورکابینہ ارکان کی جانب سے سفارشات پر غور جاری ہے ، وفاقی کابینہ سفارشات کا جائزہ لے کر حتمی ٹی او آرزکی منظوری دےگی، وزیراعظم نے گزشتہ روز شبلی فراز کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کی تھی۔

    کابینہ کوامن و امان صورتحال،احتجاج کے دوران حکمت عملی اور کوروناصورتحال ،ویکسین سے متعلق امور سمیت سول سروس ریفارمز پربریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریزبورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی جبکہ یورو بانڈز اور سکوک بانڈز میں ٹیکس چھوٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اسلام آباد میں بجلی،گیس میٹرزکی تنصیبات پرکمیٹی کی تشکیل نو، کراچی ڈھوک لیبربورڈ کی منظوری اور این ٹی ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں معاونین،مشیران کی تعیناتی کاجائزہ لےگی جبکہ کابینہ ذیلی کمیٹی برائےتوانائی ، کابینہ ذیلی کمیٹی برائےادارہ جاتی اصلاحات اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب،الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا

    وفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب،الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کااجلاس 19جنوری کوطلب کرلیا ، جس میں سیاسی،معاشی اورسلامتی کی صورتحال جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن کے سامنے اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج پر غور کیا جائے گا۔

    کابینہ کوامن کی صورتحال اوراحتجاج پرحکمت عملی سمیت کوروناصورتحال اورویکسین سےمتعلق امور اور سول سروس ریفارمز پربریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ کےاجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں آرڈیننس فیکٹریزبورڈکےچیئرمین کی تعیناتی کی منظوری ، نئےمیٹرزکی تنصیبات کےخاتمےپرکمیٹی تشکیل نوکی منظوری دی جائے گی جبکہ یورو بانڈز اورسکوک بانڈزمیں ٹیکس چھوٹ اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں معاونین مشیران کی تعیناتی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کراچی ڈھوک لیبربورڈکی منظوری کابینہ ایجنڈےمیں شامل کرلی گئی جبکہ وفاقی کابینہ این ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

    کابینہ اجلاس میں ذیلی کمیٹی توانائی اور ذیلی کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کےگزشتہ اجلاس کےفیصلوں سمیت قانون سازی سےمتعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

  • اسامہ ستی کا معاملہ وزیر داخلہ کے سپرد، ورثا جس طرح  مطمئن ہوں ان کو مطمئن کریں، وزیراعظم کی ہدایت

    اسامہ ستی کا معاملہ وزیر داخلہ کے سپرد، ورثا جس طرح مطمئن ہوں ان کو مطمئن کریں، وزیراعظم کی ہدایت

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ اسامہ ستی کے ورثا جس طرح مطمئن ہوں ، وزیر داخلہ ان کو مطمئن کریں ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعد دنکات کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    اجلاس میں وزیر توانائی نے بجلی بریک ڈاؤن پر رپورٹ کابینہ کوپیش کردی اور بتایا سسٹم میں آنیوالی خرابی کوتیزی سے دور کردیا گیا ہے۔

    اسامہ ستی کےقتل کی تحقیقات کامعاملہ بھی کابینہ میں زیر بحث آیا ، کابینہ نے رائے دی کہ اسامہ ستی کے والدین جیسے چاہیں ویسے تحقیقات کرائیں، جس پر وزیراعظم نے کہا عوام کوبجلی کے حوالے سےاعتماد میں لیں اور اسامہ ستی کے معاملے کو وزیر داخلہ دیکھیں ، اسامہ ستی کےورثاجس طرح وہ مطمئن ہوں ان کو مطمئن کریں، اپنا بیانیہ مضبوط بنائیں ہر فورم پر۔

    وفاقی کابینہ نے آڈیٹر جنرل کے اختیارات سےمتعلق بل کی منظوری ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی عام ٹینڈرنگ کےذریعےٹیکس اورڈیوٹیز سےاستثنیٰ دینے کی منظوری اور ایف آئی اےکمرشل بینکنگ سرکل لاہور پولیس اسٹیشن ڈیکلیئرکرنے کی منظوری دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نوشہرہ میں کثیرمنزلہ عمارت کی تعمیرسےمتعلق 4رکنی کمیٹی قائم کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے قرضوں کےعلاوہ بیرونی فنڈز سےمتعلق بریفنگ مؤخر کردی۔

    کابینہ اجلاس میں لیگل اینڈ جسٹس ایڈ اتھارٹی کےڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی ، نیشنل طب کونسل کےنئے ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی اور کونسل فار سائنس و ٹیکنالوجی کےبورڈآف گورنرز کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کےگزشتہ 2 اجلاسوں کے فیصلوں ، اقتصادی رابطہ کمیٹی اورکابینہ کمیٹی نجکاری کےاجلاسوں کےفیصلوں کی بھی توثیق کی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائے گی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب: احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے بجٹ کی منظوری دی جائے گی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے 40 کروڑ روپے سے زائد کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں سیاسی، اقتصادی اور توانائی کے شعبوں پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور آڈیٹر جنرل آفس سے متعلق نئے بل کا مسودہ پیش کیا جائے گا ۔

    لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی کےڈی جی کی تعیناتی ، ایف آئی اے کمرشل بینکنگ لاہور کوپولیس اسٹیشن ڈکلیئر کرنے کی منظوری اور نیشنل کونسل فارطب کےانتخابات ،ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں ہائیڈروکاربن ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کےڈی جی کااضافی چارج دیا جائے گا جبکہ نوشہرہ میں ریلوےزمین پرکثیر المنزلہ عمارت تعمیرکرنےکی اجازت بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی اصلاحات کے 23 دسمبر کے فیصلوں ، کابینہ کمیٹی نجکاری اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی ،کابینہ یوٹیلٹی اسٹور کے پی ،آزادکشمیر حکومت کو اضافی گندم کی منظوری بھی دے گی۔

    احتساب عدالتوں کے قیام کیلئے 40 کروڑ روپے سے زائد کا بجٹ کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس :  کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : کورونا ویکسین کی خریداری سے متعلق اہم فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم ملکی امور پر غور سمیت کورونا کے بڑھتے کیسز اور تدارک کے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے پیپرا رولز سے استثنیٰ کی منظوری اور پریس کونسل آف پاکستان کےممبران کے تقررکی منظوری دے دی گئی جبکہ 1997میں اسٹیبلشمنٹ سےمتعلق کابینہ فیصلے پر نظرثانی کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فش پراسیسنگ پلانٹس کی رجسٹریشن سےمتعلق انسپکشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی جبکہ ریلوے اور وزارت دفاع کےدرمیان کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے17دسمبرکےفیصلوں کی توثیق موخر کردی۔

    کابینہ نےپاکستان ایکسپوسینٹرزکےچیئرمین بورڈآف ڈائریکٹرزکی منظوری کے ساتھ ساتھ کابینہ کمیٹی برائےقانون سازی کے 31دسمبرکے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس : آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس : آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا سمیت ملکی و معاشی صورتحال سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس کے دوران گلگت بلتستان کے انتخابات میں کامیابی کا ذکربھی ہوا، وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ، پوری کابینہ نے ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپورکی مہم کی تعریف کی۔

    کابینہ اراکین نے کہا کہ علی امین، مراد سعیداورزلفی بخاری نے زبردست مہم چلائی، عمران خان نے ہمیشہ ادارے مضبوط بنانے پر یقین کیا، یہی وجہ ہے پاکستان تحریک انصاف ایک ادارہ ہے، مہم میں وزرانےاپوزیشن جماعتوں کا بھرپور مقابلہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کورونا سے بچاؤ کی اشیا امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس معافی سمیت کورونا سے بچاؤ، اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت کو مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور اسلام آباد وائلڈلائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق پریس کونسل پاکستان کےممبران کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا معاملہ اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نوکا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    اہم پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوزکی تقرری پربریفنگ کابینہ ایجنڈا میں شامل تھی جبکہ کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 21اکتوبر،5نومبرکے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے 29اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق مؤخر کردی جبکہ نیشنل میڈیکل ڈینٹل بورڈچیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

  • وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا اور اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 12 بجے ہوگا ، جس میں ملکی سیاسی معاشی کوروناکی صورتحال سمیت ملکی امن و امان بارڈر کی صورتحال پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری کابینہ ایجنڈا کا حصہ ہے۔

    کابینہ چیئرمین نیشنل کمیشن انسانی حقوق، ممبران کی تقرری اور پریس کونسل پاکستان کے ممبران کے نوٹیفکیشن کی منظوری دے گی۔

    پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو ، کورونا بچاؤ،اسمگلنگ روک تھام آرڈیننس میں اختیارات کی فراہمی کی منظوری اور پبلک سیکٹرانٹرپرائزیز کے سی ای اوز کی تقرری کے عمل پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 28 اکتوبر اور 4 نومبر کے فیصلوں، کابینہ کمیٹی قانون سازی کیسز کے 21 اکتوبر، 5 نومبرکے فیصلوں اور کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کے 29 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    کورونا سے بچاؤ، روک تھام کیلئے اشیا کی امپورٹ پرڈیوٹی، ٹیکس معافی کی منظوری ، نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل اکیڈمک بورڈ چیئرمین کی تقرری اور پاکستان میڈیکل اتھارٹی کا قیام بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ ویزہ پالیسی کی اسٹریم لائننگ پر وزارت داخلہ کابینہ کو بریفنگ دے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، 9 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کا اجلاس کل ہو گا، اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کل ہو گا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

    ٹاسک فورس ری اسٹرکچرنگ،کفایت شعاری سےمتعلق کابینہ کو بریفنگ دے گی جبکہ پوسٹل لائف انشورنس بورڈ آف ڈائریکٹرزکی نامزدگی اور تبدیلی ایجنڈے  کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ ٹیلی کام ایپلٹ ٹربیونل کے قیام ، مالی سال2020-21کیلئےجموں کشمیرریاستی پراپرٹی بجٹ کی منظوری دے گی۔

    اجلاس میں جی بی میں عدالتوں کےپریذائیڈنگ افسران کی تعیناتی کی منظوری ، ا سپیشل کورٹ بنکس پشاورکےپریذائیڈنگ افسرکی ڈیپوٹیشن میں توسیع دی جائے گی۔

    پاک عرب ریفائنری لمیٹڈبورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہیں ، اجلاس میں زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگی اور کابینہ ای سی سی کے 21 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔