Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • وزیراعظم  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،13 نکاتی ایجنڈا جاری

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ،13 نکاتی ایجنڈا جاری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، جس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا جبکہ اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا ، اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال پرغور کیا جائے گا اور کابینہ کواقتصادی ترقی،معاشی اعدادوشمارپربریفنگ دی جائے گی۔

    ادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق پیشرفت رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، پاکستان کے آفیشل نقشے کی تیاری اور اجرا کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک پاکستان کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈکی کارگردگی پربریفنگ اور میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر بریفنگ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی اور اسلام آبادمیں گھروں میں کام کرنیوالےورکرزکےتحفظ کابل پیش ہوگا۔

    کابینہ ایجنڈے میں کورنگی فشریز ہاربر اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل نو ، وزارت آئی ٹی کےماتحت یوایس ایف کےسی ای اوکی تعیناتی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسزکےچئیرمین کی تقرری شامل ہیں۔

    پی آئی اے کے آر پی ٹی،ایریل ورک اورچارٹرلائسنس کی تجدید بھی ایجنڈے کا حصہ ہے جبکہ کابینہ پاکستان گلوبل انسٹیٹیوٹ روات کے چارٹرکی منظوری دے گی۔

  • وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

    وزیراعظم کا پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پٹرول بحران کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول بحران تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد کو منظور کرلیا۔

    وفاقی کابینہ نے پٹرول بحران پر کمیشن قائم کرنے کی منظوری دے دی ، کمیشن کےممبران اورسربراہ کاتعین جلد کر لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وزیراعظم نے پٹرول بحران کےذمہ داروں کومنطقی انجام تک پہنچانے کا اعلان بھی کیا۔

    وفاقی کابینہ نے گندم درآمد کرنےکی منظوری دے دی ، چینی کے معاملے پروزیراعظم کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ چینی بحران ہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

    عمران خان نے ذخیرہ اندوزوں کےخلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا چینی ذخیرہ کرنے والوں کیخلاف جلدکارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف چھاپے مارےجائیں گے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو میڈیاہاؤسز کے بقایاجات سے متعلق اور معاشرتی اعشاریوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی اور یوروفائیوڈیزل اورپٹرول کی درآمد سے متعلق معاملہ بھی زیرغور آیا۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے شوگر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کرپٹ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، حکمران خود ملوث نہ ہوں تو کرپٹ عناصر معاشرے میں پنپ نہیں سکتے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ، ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب ، ای او بی آئی پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا، جس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے اور مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہو گا ، جس میں اجلاس میں ملکی معاشی سیاسی صورتحال
    اور کورونا وائرس کی صورتحال سمیت پارٹی امور پر غور ہوگا۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس کا12 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، جس میں وزارت داخلہ کی جانب سےممنوعہ اسلحہ لائسنس کےاجراکامعاملہ ایجنڈا میں شامل ہیں جبکہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔

    اجلاس میں ایران،عراق ودیگرممالک کیلئےزائرین پالیسی ریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا اور وفاقی میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹ بل پرنیشنل ہیلتھ ریفارمز ٹاسک فورس بریفنگ دے گی۔

    متروکہ وقف املاک کی شہری آبادی کےتعلیم،صحت پرپالیسی میں تبدیلی، پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی کی تعیناتی اور ای سی سی اور کابینہ کی توانائی کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈا میں شامل ہیں۔

    ایس ای سی پی کے مالی سال 2020 کے آڈیٹرز کی منظوری ، ایس ڈی گولزکےحصول سے متعلق گائیڈلائنز میں ردوبدل اور ریونیو ڈویژن کی جانب سے پینل سرچارج کی معافی کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کو دینے کا فیصلہ ہوگا۔

  • نوازشریف ملک کا بیڑا غرق کرکے باہر سیر و تفریح کررہے ہیں، کابینہ ارکان کا تصویر پر تبصرہ

    نوازشریف ملک کا بیڑا غرق کرکے باہر سیر و تفریح کررہے ہیں، کابینہ ارکان کا تصویر پر تبصرہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کی تصویر کا ذکر آیا تو کابینہ ارکان کا کہنا تھا نوازشریف ملک کابیڑا غرق کرکے باہرسیروتفریح کررہے ہیں ، جس پر عمران خان نےکہا ایسے لوگوں کو شرم بھی نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمد کیا، وزیراعظم سمیت کابینہ ارکان ماسک پہن کراجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور سمیت ملکی سیاسی ومعاشی اور کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کابینہ اراکین کوکوروناکی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ معاشی ٹیم کی آئندہ مالی سال کےوفاقی بجٹ پربریفنگ دی۔

    اجلاس مین پی آئی اےطیارہ حادثےکی تحقیقات اور میتوں کی شناخت کےعمل پر ، ملک میں فصلوں پرٹڈی دل حملےکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، ٹڈی دل حملے پر این ڈی ایم اے اور حکام وزارت فوڈسیکیورٹی نے مشترکہ بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ نےلاک ڈاؤن سےمتعلق این سی سی کےفیصلوں کی توثیق کردی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کواسلام آبادمیں دفترتعمیرکرنےکی اجازت دے دی۔

    وفاقی کابینہ کےاجلاس میں نوازشریف کی تصویر کا تذکرہ بھی آیا ، کابینہ ارکان نے کہا نواز شریف ملک کابیڑاغرق کرکےباہرسیروتفریح کررہےہیں جبکہ وزیراعظم  نے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا ایسےلوگوں کوشرم بھی نہیں آتی۔

    کابینہ اراکین نے اجلاس میں گندم اسکینڈل کی رپورٹ کا فرانزک کرانے کا مطالبہ جبکہ فوادچوہدری،فیصل واوڈا اور مرادسعید نے گندم اسکینڈل کےذمہ داران کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان اوروفاقی کابینہ نے احتساب کےعمل کوجاری رکھنےپراتفاق کیا ، وزیراعظم کی مشکل مالی صورتحال کے پیش نظرکفافیت شعاری اپنانے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعظم عمران خان نےاجلاس کےدوران اےسی بھی بندکرا دئیے، ساڑھے 5گھنٹےطویل اجلاس میں وزرابغیر کھائےپیے  شریک  رہے، وزرا نے وزیراعظم سے  مکالمے میں کہا خان صاحب اےسی چل رہا ہے نہ کھانے کو کچھ، تھوڑی رعایت کریں۔

    کابینہ اجلاس میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے ڈی جی کی ڈیپوٹیشن پر تقرری ، یوٹیلیٹی اسٹور کی ملازمت کولازمی سروسز کا حصہ قرار دینے اور سیشن جج محمد سعدکی بطورجج بینکنگ کورٹ ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دی۔

    جوڈیشل آفیسرزکی تقرری کامعاملہ بھی وفاقی کابینہ نے منظور کرلیا اور چیئرمین نیشنل شپنگ کارپوریشن کراچی کی تقرری ، جی ایچ پی ایل کے مینجنگ ڈائریکٹر کی تقرری اور سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کےچیف ایگزیکٹوافسرکی تقرری کی بھی منظوری دے دی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس میں این سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی اور کابینہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد میں دفتر تعمیر کرنے کی اجازت دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، جس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور کورونا صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ این سی سی کے گزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ اسلام آباد میں ایشیائی ترقیاتی بینک دفتر کی تعمیر کیلئے اراضی کے تعین کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔

    ٹڈی دل کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کےڈی جی کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی تعیناتی کابینہ ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں کےمعاملےپربھی غورکرے گی جبکہ ایم ڈی گورنمنٹ ہولڈنگزپرائیویٹ لمیٹڈ اور سی پی پی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    خیال رہے قومی رابطہ کیمٹی کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آج ہوگا، جس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی سمیت لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

    قومی رابطہ کیمٹی کے اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ صوبائی حکام وفاقی وزراء، این ڈی ایم اے اور صحت حکام شریک ہوں گے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس ،  متعدد نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، متعدد نکات کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کےدوسرے مرحلے پر وزیرقانون سے ملکر کام کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال ،حکومتی اقدامات اوراہم تقرریوں سمیت سات نکات پرغور کیا کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی ، جس میں قومی کمیشن برائے خواتین کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری، ادارہ شماریات کے ممبران کی تقرری کی منظوری اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کےسی ای او کی تقرری کی منظوری شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات پر مشتمل رپورٹ کی منظوری بھی دی جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی اصلاحات کے دوسرےمرحلے پر وزیر قانون سے ملکر کام کیا جائے گا اور انتخابی اصلاحات کیلئے سیاسی جماعتوں سےمشاورت ہوگی۔

    رپورٹ میں سینیٹ انتخابات کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی تجویز دی گئی جبکہ ای سی سی اور توانائی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور این آئی ایف ٹی میں بھرتیوں کیلئےدخواست وصولی کی تاریخ بڑھانےکی منظوری دے دی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا تھا، جس میں وزیرِ اعظم نے کہا تھا کہ ملکی معاشی صورتحال ، عوام کے مسائل اور دیگر ملکوں کی صورتحال کو مد نظر رکھ کر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی گئی،اس سے معاشی سرگرمیوں اور حفاظتی اقدامات کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکےگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، عوام کو ترغیب دی جائے کہ علامات کی صورت میں ٹیسٹ کرائیں۔

  • وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان  کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا ختم کرنے پر حتمی مشاورت ہوئی، وفاقی کابینہ نے ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے لاک ڈاؤن میں نرمی سمیت ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی کرنسی نوٹوں پروارنش کوٹنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی، کابینہ کو عارضی طور پر وارنش کوٹنگ ختم کرنےکی سمری بھیجی گئی تھی جبکہ کابینہ نے واپڈا ممبرفنانس کی تعیناتی میں توسیع کی بھی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے 61 فوڈ ،نان فوڈ آئٹمزکوپی ایس کیوسی اےفہرست میں شامل کرنے ، اخوت امریکا کیساتھ ریلیف فنڈ عطیات جمع کرنے کے ایم او یو اور
    پائیدار ترقی اہداف پروگرام کی کابینہ ڈویژن سے منتقلی کی منظوری بھی دی۔

    کابینہ کوحکومت کی جانب سےاعلان کردہ ریلیف پیکجزپرعملدرآمد پر بھی بریفنگ اور کمیٹی برائےقانون سازی اجلاس میں کئےگئے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

    وفاقی وزیر اسدعمر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاورپلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا لاک ڈاؤن مرحلہ وار لگایا تھا،نرمی بھی مرحلہ وار ہوگی، 9 مئی کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔

    گذشتہ روز وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا، وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن میں بتدریج کمی کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سے گفتگو میں کہا تھا کہ معاشی صورتحال،زمینی حقائق مدنظررکھتے ہیں اہم فیصلےکرنےجارہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عام آدمی کے مسائل کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کی جائے گی ، حفاظتی اقدامات پر مبنی جامع ایس اوپیز تیار کرلئے ہیں، عوامی نمائندگان ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے متحرک کردارادا کریں۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3ہفتے کا وقت دینے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید 3ہفتے کا وقت دینے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج منظورکرلیا گیا ، جس کے تحت بیروزگار ہونے والوں کو فی کس بارہ ہزارروپے ماہانہ دیئے جائیں گے جبکہ چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے کا وقت دینے کی منظوری بھی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور متعدد کی منظوری دے دی گئی، کابینہ کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی جبکہ ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر بھی غورکیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے چھوٹےکاروبارکےلئے75ارب روپےکے پیکج کی منظوری دے دی ، پیکج کیلئے 75 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ، بیروزگار ہونے والوں کو فی کس بارہ ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے، بیروزگارافراد کو ماہانہ پیکج کیلئے رجسٹریشن کرانا ہوگی ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت چھوٹے کاروبار کیلئے 3ماہ تک بجلی کابل معاف کرے گی جبکہ کابینہ کو کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات پر مفصل بریفنگ دی گئی۔

    کابینہ اجلاس میں کورونا سے متاثر صحافیوں،صحافتی اداروں کی مالی امداد کے پیکج کی منظوری اور لمیٹڈکمپنیوں میں ڈائریکٹرز کی اسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری بھی دی۔

    کابینہ نے کورونا وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی اور معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ اور وزیراطلاعات شبلی فراز کو پہلا ٹاسک سونپ دیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ عاصم سلیم،شبلی فراز پیکج کے تحت امداد تقسیم کا طریقہ کار طے کریں۔

    وفاقی کابینہ نے انکوائری کمیشن کو مزید وقت دینے کی منظوری دیتے ہوئے چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید3 ہفتے کا وقت دے دیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو طلب کرلیا، جس میں ملک کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 28 اپریل کو ہوگا، جس میں اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈےپر غور کیا جائے گا۔

    کابینہ کو ملک کوروناوائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ پارکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکی تشکیل نو، کوروناسے متاثرہ صحافیوں کیلئے گرانٹ اور مالی معاہدوں کی نیٹنگ کے بل2020 کی منظوری دے گی۔

    کریڈٹ بیوروایکٹ 2015 کے سیکشن 11 کے تحت نوٹیفکیشن ، سوئی ناردرن،پی پی ایل کے بورڈ، پی ایم ڈی سی اور او جی ڈی سی ایل بورڈز کی آسامیوں پرنامزدگیوں کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    وفاقی کابینہ واپڈا کے ممبر فنانس کی تعیناتی کی بھی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ، پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ ، پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے اور انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔

    کمیٹی برائی توانائی کےچیئرمین محمد علی نے رپورٹ اورسفارشات اجلاس میں پیش کیں، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر پاور سیکٹر سے متعلق انکوائری رپورٹ پبلک کرنے اور انکوائری کمیشن بنانے کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ خسروبختیار،ندیم بابر،رزاق داؤداجلاس میں بریفنگ کےوقت نہیں بیٹھے، کابینہ کے اجلاس میں نہ بیٹھنے کا فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ کے باعث کیا گیا۔

    کابینہ نےتعمیراتی شعبے کوسیلز ٹیکس سےچھوٹ اور ریٹائرمنٹ کے بعد سرکاری رہائشگاہ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کی بھی منظوری دی ، پالیسی کے مطابق وقت سے پہلے ریٹائر ملازمین 6 ماہ سے زیادہ سرکاری رہائش استعمال نہیں کر سکیں گے۔

    کابینہ نے مسابقتی کمیشن کی تشکیل نو سے متعلق سفارشات اور اقلیتوں کے قومی کمیشن کی تشکیل نو کی بھی منظوری دی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈےپرغورکیاگیا تھا جبکہ ای اوبی آئی پنشن میں اضافےکی سمری موخر کردی گئی تھی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے قومی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں اور کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کےگزشتہ اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی جبکہ مرغزار چڑیا گھر کا انتظامی کنٹرول وزارت ماحولیاتی تبدیلی کےسپردکرنےکی منظوری دی گئی تھی۔

    وفاقی کابینہ نے احساس ایمرجنسی کیش ٹرانسفرز پرایڈوانس انکم ٹیکس چھوٹ کی منظوری اور کورونا سے بچاؤ، احتیاط سے متعلق درآمدات پر برانڈ کی شرط ختم کرنے کی بھی منظوری دی تھی۔