Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • آٹاچینی بحران: 25اپریل کو کمیشن رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہوگا، وزیراعظم

    آٹاچینی بحران: 25اپریل کو کمیشن رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہوگا، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہو گا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں نونکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا اور موجودہ سیاسی صورت حال اور ملکی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں چینی اور آٹا بحران کی انکوائری رپورٹ پر بھی گفتگو ہوئی اور وزیراعظم نے حالیہ اقدامات پر کابینہ اراکین کو اعتماد میں لیا۔

    وزیر اعظم عمران خان نےکہا کہ میری ہدایت پر انکوائری کمیٹی کی رپورٹس جاری کی گئیں، عوام سے رپورٹس پبلک کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 25 اپریل کو کمیشن کی رپورٹ سامنےآنے پر مزید ایکشن ہو گا، کمیشن کی رپورٹ کے بعد جو بھی ملوث ہوا قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں ردوبدل پروزیراعظم کےاقدامات کوسراہاگیا،،وزیراعظم نے کہا کہ گڈگورننس،شفافیت یقینی بناناتحریک انصاف کےمنشورکاحصہ ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چینی بحران کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیے جانے کے بعد جہانگیر ترین کو چیئرمین زرعی ٹاسک فورس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

    بعد ازاں جہانگیر ترین نے تحقیقاتی رپورٹ کو سیاسی اور ذات پر حملہ قرار دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے پیچھے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان ہیں، مجھے ٹارگٹ بنانے کے لیے نامکمل رپورٹ جاری کی گئی۔

  • کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے فیصلوں کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے فیصلوں کی منظوری، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں 4 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا، عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    کابینہ ایجنڈا کے مطابق اجلاس کے مقام سے متعلق بعد میں آگاہ کیا جائے گا، اجلاس میں کابینہ کو کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئےاقدامات پربریفنگ دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کابینہ کوروناوائرس کی روک تھام کیلئےکئےگئےفیصلوں کی منظوری دے گی جبکہ پاورڈویژن کی جانب سےبجلی شعبے سے متعلق کابینہ کوبریفنگ کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ قانون سازی کمیٹی میں کئےگئےفیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ 2اجلاس میں کئےگئےفیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں عالمی لیبرکانفرنس کی سفارشات،پروٹوکولزوفاقی کابینہ میں پیش کیے جائیں گے اور کابینہ کورونا وائرس سے معیشت پر پڑنے والے اثرات پربھی غور کرے گی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا آج شام قوم سے خطاب کریں گے، جس میں عمران خان ی جانب سے تعمیراتی انڈسٹری ،لاک ڈاؤن، شاہراہوں سے متعلق اہم اعلانات کئے جائیں گے۔

    گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں لیڈر شپ کا امتحان ہوتا ہے، کل قوم کے سامنے جامع روڈ میپ رکھوں گا، گھبراہٹ میں کیےگئے فیصلے درست نہیں ہوتے، ہنگامی حالات میں تمام ملکی وسائل استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  نے  وفاقی کابینہ کا اجلاس  کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں بجلی قیمتوں پر کابینہ کوبریفنگ اور گریڈ1سے15تک اسلام آبادکے ڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، وفاقی کابینہ 11 نکاتی ایجنڈے پرغور کرےگی، اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے بجلی قیمتوں پر کابینہ کوبریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیراعظم کےپرنسپل سیکرٹری حکومت کےخصوصی اقدامات پربریفنگ دیں گے۔

    اجلاس میں حکومت کےخودمختاراداروں،محکموں کی تشکیل نوسےمتعلق رپورٹ پیش کی جائے کی جبکہ کابینہ بھارت سےکیڑےمارادویات درآمدکرنے کی درخواست پرغورکرے گی اور حفاظتی آلات کی برآمد پر پابندی کی بھی منظوری دے گی۔

    چیئرمین ایس ای سی پی کی تعیناتی کی منظوری ، گریڈ1سے15تک اسلام آبادکےڈومیسائل پر نوکری کوٹہ دگنا کرنے کی منظوری اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کےجنرل منیجرایڈمن کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ کےاب تک فیصلوں کی عملدرآمدرپورٹ بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی ، کابینہ پاکستان حلال اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل کی تعیناتی کی منظوری دے گی اور ای سی سی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18فروری کو طلب کرلیا

    اسلام آباد :  وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس18فروری کو طلب کرلیا ہے  جس میں ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس 18 فروری  کوہوگا، اجلاس کا  12 نکاتی ایجنڈا  جاری کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہو گا اور ترک صدر کےدورہ پاکستان میں معاہدوں سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیاجائےگا۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات کا بھی جائزہ لے گی اور پاکستان اسٹیل کے معاملےپربھی کابینہ کو بریف کیا جائےگا۔

    احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے پربریفنگ ، گیس کی قیمتوں اور بجلی کےبلوں کا معاملہ اور دالوں پر ٹیکس ریگولیڑی ڈیوٹی پر غور  ایجنڈےکاحصہ ہیں۔

    ذرائع کا کہناہے کہ  بھارت سےایک بارکےلیےکیڑےمارادویات کی درآمد کی اجازت ، بچوں کےحقوق سے متعلق قومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اورپاکستان نرسنگ کونسل کےممبر کی تعیناتی کانوٹی فکیشن   ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق کہ کابینہ مشترکہ مفادات کونسل کےمستقل سیکرٹریٹ کےقیام پربھی غورکرےگی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں آئی جی سندھ کی تقرری سمیت صدر، وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ 1975میں ترمیم پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ آئی جی سندھ کی تقرری اورتبادلے سے متعلق طریقہ کار اور صدر اور وزیراعظم کی تنخواہوں اور مراعات ایکٹ1975میں ترمیم پر غور کرے گی جبکہ گندم کی درآمد سے متعلق ای سی سی کےفیصلے کی توثیق کرے گی۔

    وفاقی کابینہ بھارت سے کیمیکل پیری کسائلین ایک بار درآمد کرنے کی منظوری دے گی اور ممنوعہ اورغیر ممنوعہ بوراسلحہ لائسنس جاری کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔

    اوگرا کے وائس چیئرمین کی تقرری ، پی آئی اے بورڈ کےڈائریکٹرزکی نامزدگی اور بچوں کے حقوق سےمتعلق قومی کمیشن کےقیام کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہیں، اجلاس میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیرسےمتعلق وزارت ہاوسنگ کے ایم اویو کی منظوری دے جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کوادارہ جاتی اصلاحات سےمتعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ 8 اور 20 جنوری کےای سی سی اجلاسوں کےفیصلوں اور 8جنوری کوکابینہ کمیٹی توانائی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی جائے گی۔

    خیال رہے گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس کے باعث وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوا تھا۔

  • ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

    ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے ، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور تحفظات دور کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی ،عالمی حالات اور ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا تاہم مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ زیربحث نہیں آیا۔.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے 16نکاتی ایجنڈے پر غور کیا اور متعدد کی منظوری دے دی جبکہ نئی ایئرلائن ایئرسیال کی لانچنگ کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی کے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کردیا گیا۔

    اجلاس میں وزارتوں،اداروں،متعلقہ محکموں کےانتظامی امورپربریفنگ دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ نے پاک سعودیہ ایئرسروسز کےمعاہدے ، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کےڈی جی کی تقرری ، ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈمیں پروڈکشن کنٹرول کےممبرکی تقرری اور پاکستان محتسب کراچی سیکریٹریٹ میں انچارج ممبرکی تقرری کی منظوری دی۔

    فاٹا،گلگت بلتستان کے 4فیصدکوٹےکی تقسیم پررپورٹ کابینہ کوپیش کی گئی جبکہ کابینہ اجلاس میں اتحادی جماعتوں کے تحفظات پر بھی بات چیت ہوئی ، جس پر وزیراعظم نے کہا اتحادی جماعتوں نے حکومت کا ہر مشکل میں ساتھ دیا، ہم اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کےتحفظات ختم کرنے کیلئےحکومتی کمیٹی بنائی، حکومتی کمیٹی کا تمام اتحادی جماعتوں کےساتھ رابطہ ہے، اتحادیوں کے تحفظات دور کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں امریکہ ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں امریکہ ایران کشیدگی اور عالمی حالات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیاجائے گااور وزارتوں اور متعلقہ محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابیینہ قتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں اور قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    کابینہ کا 16 نکاتی ایجنڈہ جاری کردیا گیا ہے، پاک سعودیہ ائیر سروسز کے معاہدہ کی منظوری ، فلیگ آفیسر کی ڈیپوٹیشن پر پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے ڈی جی کے طور پر تقرری کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ میں پروڈکشن کنٹرول کے ممبر کی تقرری، پاکستان محتسب کراچی سیکرٹریٹ میں انچارج ممبر کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ فاٹا اور گلگت بلتستان کے چار فیصد کوٹہ کی تقسیم پر رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائےگی۔

    کابینہ پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او کی تقرری کی منظوری دے گی اور کراچی ، پشاور، لاہور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی پالیسی تیار کرے گی جبکہ پاکستان ٹریڈ کنٹرول آف وائلڈ فونا اور فلورا ایکٹ 2012 پر کابینہ میں بریفنگ ہوگی۔

    کابینہ اجلاس میں بینکنگ کورٹ لاہور کے جج کی تقرری کی منظوری اور وزارت صحت میں اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس میں زیر غور آئے گا، ہومیوپیتھک کالجز کے خلاف شکایات سٹیزن پورٹل پر درج کی گئی تھیں۔

  • مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا: کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا: کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے، ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے کا ذکر ہوا۔ وزیر اعظم نے کابینہ ارکان سے معاملے پر رائے لی۔

    وزیر اعظم نے دریافت کیا کہ کیا کسی کو ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا؟ تاہم مریم نواز کے معاملے پر کابینہ نے متفقہ رائے دیتے ہوئے ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

    کابینہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف آبادی کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر اور فرسٹ ویمن اور ایگزم بینک کے سی ای اوز کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے فروخت کے تعین کی منظوری دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ کی تشکیل نو، قانون میں ترمیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن اور اراکین کی تقرری کی منظوری اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ شامل تھا۔

    نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ رہی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، فیصل واوڈا کی مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، فیصل واوڈا کی مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، جس پر وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا نے فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ 10 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کو بجلی،گیس کی قیمتوں میں اضافے اور آٹےکی ذخیرہ اندوزی پربریفنگ دی گئی جبکہ جناح ایئرپورٹ کی غیراستعمال شدہ زمین کی جگہ سکوک بانڈ جاری کرنے اور اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کا معاملہ مؤخر کردیاگیا۔

    لوکل گورنمنٹ کمیشن پر وزارت داخلہ سے دوبارہ بریفنگ طلب کرلی گئی اور اوورسیزفاؤنڈیشن بورڈآف گورنرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کےاجلاس میں مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا ذکر آیا ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا وفاق کسی صورت مریم نوازکانام ای سی ایل سےنہ نکالے، جس پر وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا نے فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل زیادہ آنے پر بعض کابینہ اراکین نے اظہار تشویش کرتے ہوئے متعلقہ وزیر سے ہنگامی بنیادوں پر عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے مسابقتی کمیشن کے کردار پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ مسابقتی کمیشن کوفعال ادارہ بنایاجائے جبکہ پبلک سروس کمیشن کےسی ایس ایس سے متعلق سمری مسترد کردی ، سمری میں مقابلے کے امتحان سے قبل پری ٹیسٹ کی تجویز دی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی ، وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجےمیں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا تھا قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

    کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کےتقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کےقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ کویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جبکہ مسابقتی کمیشن آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق رپورٹ پیش کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    آٹا،چینی کی قیمتوں میں ناجائز اضافے سے متعلق مسابقتی کمیشن کی رپورٹ پیش ہوگی اور بجلی اور گیس کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ کراچی ایئرپورٹ کی اراضی کے ڈومیسٹک اجارہ سکوک کے اجرا پر غور ہوگا۔

    لوکل گورنمنٹ کمیشن کی تشکیل کی منظوری ، وزارت قومی صحت کےترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کی اجازت اور بلوچستان کی خصوصی ایپلیٹ عدالت برائےانسداد اسمگلنگ جج کی تعیناتی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کی تبدیلی کا معاملہ اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی گورننگ باڈی کی تشکیل نو کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    مزید پڑھیں : قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے گذشتہ ہفتے ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی تھی ، وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجےمیں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا تھا قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

    کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کےتقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کےقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دی گئی جبکہ وفاقی کابینہ کویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی۔