Tag: وفاقی کابینہ کا اجلاس

  • قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان

    قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نے وفاقی کابینہ اجلاس میں عالمی معاشی درجے میں بہتری پر معاشی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا
    قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کوپاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری پربریفنگ دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی ، وزیراعظم اور کابینہ نے عالمی معاشی درجےمیں بہتری پرمعاشی ٹیم کوشاباش دی ، عمران خان نے کہا قوم کو معاشی میدان میں مزید خوشخبریاں ملیں گی، موڈیزکی رپورٹ کامعاملہ عوام میں اٹھایاجائے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن ممبران کےتقررپربریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 27 اور 28 نومبر کے فیصلوں کاجائزہ لیا اور کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے واپڈا کے ممبر پاور، ممبرواٹر کی تقرری ، اسلام آبادمیں کم عمربچوں کی خصوصی عدالت کےقیام اور چیئرمین اکادمی ادبیات کی تقرری کی منظوری دے دی جبکہ وفاقی کابینہ کویوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن کی کارکردگی پربریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق دوسری جانب وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد کابینہ کا زیرو آور شروع ہوگیا ہے ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پرغورہوگا، دوسرے سیشن میں آرمی ایکٹ میں ترمیم پر قانون سازی ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری پرمشاورت ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ کابینہ اجلاس ایجنڈے میں نیشنل ٹیرف اور قابل تجدید توانائی پالیسی سمیت 8 نکات کی منظوری دی گئی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ، جس میں آزادی مارچ اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی  اور آزادی مارچ اور حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کا 7نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اوگرا کے ممبر گیس کی تعیناتی اور ہیلتھ کیئرریگولیشن ایکٹ کے تحت بورڈآف اتھارٹی کےممبرزکی تعیناتی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں وزراتوں میں سی ای اوز، ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں اور اوورسیزپاکستانیوں کی سٹیزن پورٹل کی شکایات کےحل پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے، وزیراعظم عمران خان

    یاد رہے وزیراعظم نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے مشکل ترین حالات میں حکومت سنبھالی، معیشت کی بہتری کے لئے مشکل فیصلے کرنا ضروری تھے ، ان اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں اور ملک کی معیشت میں استحکام آچکا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں الیکٹرک موٹر وہیکل پالیسی کی منظوری دی گئی تھی، وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاتھا  اراکین کابینہ اپنے زیر التوا منصوبے جلد از جلد مکمل کریں ، اپوزیشن کو اعتراض کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8ایجنڈا آئٹم کی منظوری دی گئی اور سی ڈی اے ری اسٹرکچرنگ کیلئے ایکشن پلان اور ٹائم لائن تیارکرنے کی ہدایت بھی کی گئی تھی۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس  ،  لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کے لیے بڑی خبر آگئی

    وفاقی کابینہ کا اجلاس ، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان کے لیے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں لاہور،ملتان،کراچی اور پشاور میں کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، کابینہ میں خارجہ شاہ محمود قریشی کی مرحوم ہمشیرہ ، شہریار آفریدی کی ہمشیرہ اور ،اسدقیصرکے چچا کےایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔

    وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے امن و امان سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کےحالات کے بعد سےپورے ملک میں ہائی الرٹ ہے، دارالحکومت سمیت پورے ملک میں امن کےمؤثر اقدامات کررکھے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے معاہدے پر بھی کابینہ کو اعتماد میں لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے17 میں سے 14 نکات کی منظوری دے دی اور 3 نکات مؤخر کردیئے جبکہ لاہور،ملتان،کراچی اورپشاور میں کثیرمنزلہ عمارتوں کی تعمیرکی پالیسی کی منظوری دی۔

    کابینہ نے سول ایوی ایشن سمیت متعلقہ اداروں کو فوری ایس اوپیزتیارکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ایس او پیز میں سی اےاےاپنےاعتراضات بھی دور کرے جبکہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں ایم ڈیز اور سی ای اوز کی خالی پوسٹوں پر فوری بھرتی کی ہدایت کی۔

    ذرائع کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی گئی اور ایف اے ٹی ایف سیکرٹریٹ بنانے پر بھی اصولی اتفاق کیا گیا ، وفاقی وزیرحماد اظہر ایف اےٹی ایف سیکرٹریٹ کےسربراہ ہوں گے۔

    اجلاس میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسلیٹیز منیجمنٹ ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری، سوئی سدرن کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو ، پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو اور گورنمنٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کےبورڈآف ڈائریکٹرز کی منظوری دی گئی۔

    پاکستان اورروس میں مالیاتی کلیمز کا کئی دہائی پرانا تنازع ختم کرنے کے معاہدے، داسوہائیڈروپاورپراجیکٹ اسٹیج ون حصول اراضی کی لاگت میں نظرثانی کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    مزید پڑھیں : رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی حتمی رپورٹ پرویز خٹک کل کابینہ میں پیش کریں گے

    خیال رہے ذرائع کا کہنا تھا  کہ پرویزخٹک نے رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے، رپورٹ کے نکات میں کہا گیا تھا کہ آزادی مارچ ایک معاہدے کے تحت ہورہا ہے، رہبرکمیٹی میں تمام جماعتوں سے رابطے ہوئے، آزادی مارچ والوں کو معاہدے کے نکات کی پابندی کرنا ہوگی۔

    پرویز خٹک کی رپورٹ کے نکات میں بتایا گیا  کہ حکومت نے آزادی مارچ میں اب تک کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، معاہدے کے تحت آزادی مارچ جلسہ گاہ تک محدود رہے گا۔

  • وفاقی کابینہ نے  نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

    اسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھ نئے قوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے، نیب ترمیمی آرڈیننس اور بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ2017 کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا اور اپوزیشن کے آزادی مارچ ،حکومتی مذاکراتی کمیٹی سمیت اہم امور پر مشاورت ہوئی اور وفاقی کابینہ کو دورہ سعودی عرب میں پیش رفت پر اعتماد میں لیا گیا۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال اور دفاعی امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی امن و سلامتی اور عالمی حالات پر بات ہوئی اور مہنگائی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    کابینہ نے 6 نئےقوانین آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے، نیب ترمیمی آرڈیننس اور بےنامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں خواتین کووراثت میں حقوق فراہم کرنےکےآرڈیننس ، لیگل ایڈاینڈجسٹس اتھارٹی کےقیام کے آرڈیننس اور وراثتی سرٹیفکیٹ، اعلیٰ عدلیہ کے کوڈ آف کنڈکٹ آرڈیننس کی بھی منظوری دی گئی۔

    گذشتہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے لیے پلاننگ منسٹر کو ہدایت تھی جبکہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

    اجلاس میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام , سی ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ اور سیکٹر جی 6 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کام کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

    کابینہ نے لنگر خانوں کے قیام کی پالیسی کی بھی منظوری دی تھی، لنگر خانے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے۔

    وزیر اعظم نے کابینہ کو چین اور ایران کے دوروں پر اعتماد میں لیا تھا ،کابینہ نے چین کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں ایران اور سعودی عرب میں تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو طلب کرلیا ، اجلاس میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پر مشاورت ہوگی اور گھروں کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 اکتوبر کو ہوگا، اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، کابینہ ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال پرمشاورت کرے گی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ ڈویژن نیب، قرضہ کمیشن کومعلومات فراہم کرنے اور گھروں کی تعمیر کیلئے 5 ارب کے بلاسود قرضے دینے کی منظوری دے گی جبکہ وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے ذیلی اداروں میں تعیناتیاں بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اجلاس میں 6 نئے قوانین کی آرڈیننس کے ذریعے منظوری کی سمری بھی کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایت

    گذشتہ کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے لیے پلاننگ منسٹر کو ہدایت تھی جبکہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی اور جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

    اجلاس میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام , سی ڈی اے کی ری اسٹرکچرنگ اور سیکٹر جی 6 میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر کام کی بھی منظوری دی گئی تھی۔

    کابینہ نے لنگر خانوں کے قیام کی پالیسی کی بھی منظوری دی تھی، لنگر خانے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائے جائیں گے۔

    وزیر اعظم نے کابینہ کو چین اور ایران کے دوروں پر اعتماد میں لیا تھا ،کابینہ نے چین کے ساتھ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں ایران اور سعودی عرب میں تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

  • اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: وزیر اعظم

    اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: وزیر اعظم

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی ہے، کابینہ کا کہنا ہے کہ معاشی بہتری کے لیے اقدامات سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کو اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    وفاقی کابینہ نے ریئل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کے تحت ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام اور سی ڈی اے کی تعمیر نو کے پلان کی منظوری دی، ڈاکٹر عصمت طاہرہ کو ایم ڈی نیشنل فرٹیلائزر تعینات کرنے، مسعود نقوی کو ممبر ایس ای سی پی پالیسی بورڈ، اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیشن ایکٹ 2018 کے بورڈ ممبران کی تعیناتی کی منظوری بھی دی گئی۔

    کابینہ کو ملک میں توانائی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی، جس میں کہا گیا کہ متبادل توانائی کا منصوبہ تیار ہے، آیندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک کے سلسلے میں کہا کہ وقف املاک کی اراضی کو استعمال میں لانے کا منصوبہ بنایا جائے، صحت کے شعبے سے متعلق انھوں نے کہا کہ جان بچانے والی ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس یکم اکتوبر کو طلب کرلیا، جس میں وزیراعظم جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر کابینہ کواعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس یکم اکتوبرکو ہوگا ، کابینہ کا 16نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، عمران خان جنرل اسمبلی خطاب سے متعلق اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر کا بینہ کو اعتماد میں لیں گے

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور کرے گی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    اجلاس میں حلال اتھارٹی سے متعلق فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا اور کونسل ریسرچ واٹر ریسورسز کو وزارت کے زیرانتظام کرنے اور نیکٹا کو وزارت کے ماتحت کرنے کیلئے رولز آف بزنس میں ترمیم پر غور ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں ای کامرس پالیسی فریم ورک ، یونائٹڈنیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ریئل اسٹیٹ آرڈیننس2019 اور نادرا کے آڈٹ کی بھی منظوری دی جائے گی۔

    کونسل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے لئے ناموں کی منظوری اور غیر قانونی تمباکو روکنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ،جس میں کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور کابینہ چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پرغور کرے گی ، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، ملکی سیاسی و پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے کشمیر پر مشترکہ بیان کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جبکہ مولانا فضل الرحمان کے اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے اعلان پر حکومتی حکمت عملی پر بھی غور کرے گی۔

    کابینہ اجلاس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی اور سی پیک منصوبہ میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی۔

    اجلاس میں رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی کابینہ سے منظوری کا امکان ہے جبکہ کابینہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری دے گی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ریلوے بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کا فیصلہ کرے گی اور عسکری ایوی ایشن کے ایریئل لائسنس کی منسوخی کے معاملے پر غور کرے گی۔

    وفاقی کابینہ کو مفاد عامہ کیلئے تجویز کردہ نئے اقدامات ہر بریفنگ دی جائے گی ، ریلوے بورڈ کے ہرای ﺅئٹ ممبرز کے تعیناتی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا جبکہ ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی۔

    یاد رہے 3 ستمبر کو ہونے والے وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا اور وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

    وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا تھا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو طلب کرلیا ، جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا جائے گا اور چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محرم کے احترام میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 12 ستمبر کو ہوگا ، وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پرغور کرے گی ، اجلاس میں قبوضہ کشمیرکی صورتحال،ملکی سیاسی و پارلیمانی امورکاجائزہ لیا جائے گا اور عالمی رہنماؤں سے روابط اور سفارتی کوششوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    ہروزارت میں عوامی فلاحی منصوبےشروع میں پیشرفت کا جائزہ اور اقتصادی راہداری اتھارٹی کےقیام سےمتعلق سفارشات کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ راہداری منصوبے سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی

    وفاقی کابینہ چینی شہریوں کے وزٹ ویزا کو ورک ویزا میں تبدیل کرنے کی منظوری دے گی جبکہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 کی منظوری اور پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ازسر نو تشکیل کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توانائی کمیٹی کے فیصلوں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کی جائے گی ، نئے فضائی لائسنس کی منظوری، ایک لائسنس کی منسوخی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    وفاقی کابینہ اپنے گزشتہ فیصلوں پرعملدرآمد کا جائزہ لے گی اور وفاقی کابینہ ریلوےبورڈکے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کافیصلہ کرے گی۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ اجلاس: کشمیر سے متعلق عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ

    یاد رہے 3 ستمبر کو ہونے والے وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر عالمی فورمز کا ہر دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ بڑے صنعت کاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا اور وزیراعظم نے جی آئی ڈی سی کی مد میں ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے عمرایوب اور ندیم بابرسے تفصیلات طلب کیں تھیں۔

    وزیراعظم نے اس ضمن میں میڈیا پر چلنے والی خبروں پر وضاحت مانگ لی اور کہا تھا کہ ٹیکس معافی سےمتعلق ابہام کودورکیا جائے، عوام کو واضح اندازمیں بتایا جائے کہ ٹیکس کیوں معاف کیا گیا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ  سفارتی کاوشوں سے متعلق آگاہ کریں گے ، کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے بارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا, اجلاس کا آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں مقبوضہ کشمیر سے متعلق تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیر خارجہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان عالمی رہنماوں سے متعلق رابطوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔

    کامیاب جوان پروگرام کی حتمی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 100 ارب روپیہ نوجوانوں میں تقسیم ہو گا۔

    کابینہ ارکان نئے عوامی مفاد سے متعلق تجاویز پیش کریں گے جبکہ بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشی لگانے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی سیلیکشن کمیٹی کے امیدواروں کی منظوری ی ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دے گی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا، وزیراعظم

    اجلاس میں بجلی چوری سے متعلق فوجداری قوانین کے آرڈیننس کی منظوری لی جائے گی اور غیر قانونی ماہی گیری روکنے کے لیے جامع پلان وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے معاملے پر دنیا کے رہنماؤں سے رابطوں پر کابینہ کواعتمادمیں لیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کومشکل کی گھڑی میں تنہانہیں چھوڑےگا جبکہ بے باک مؤقف اپنانے پر کابینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی۔