Tag: وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

  • نگراں وزیراعظم  کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

    نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں وفاقی کابینہ ملک کی معاشی اور امن وامان کی صورتحال پرغور کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس دن گیارہ بجے ہوگا۔

    نگران وفاقی کابینہ کا نو نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی اور ملک کی معاشی اور امن و امان کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

    کابینہ اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور امن و امان کی صورتحال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ ارکان کو معاشی امورسے متعلق اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب کی تقرری ، نیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری کی منظوری دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزرکی تقرری کی منظوری بھی لی جائے گی۔

    ملک میں خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری سے متعلق پیش رفت سمیت روپے کی قدر میں اضافے کے بارے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ ای سی سی اور نجکاری کابینہ کمیٹی اور ایپکس کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ بریگیڈیئر شاہد عامر افسر کو غیر ملکی ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء سے متعلق پیش رفت پر اور معاشی بحران پر قابو پانے سے متعلق اقدامات پر بریف کیا جائے گا۔

    کابینہ ایس آئی ایس ایف کے فیصلوں کے تحت بیرونی سرمایہ کاری میں پیش رفت کا بھی جائزہ لے گی۔

  • حکومت کا آخری دن ، وزیراعظم   نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    حکومت کا آخری دن ، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کااہم اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسمبلیوں کی تحلیل اوردیگرامورکاجائزہ لیاجائے گا جبکہ وفاقی کابینہ آئندہ کی سیاسی ومعاشی صورتحال کابھی جائزہ لے گی۔

    خیال رہے نگران وزیراعظم کے تقرر کے معاملے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض آج ملاقات کریں گے۔

    ملاقات میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر اپنے تجویز کردہ ناموں پر مشاورت کریں گے، دونوں کی جانب سے تیاری مکمل کرلی گئی ہے

    اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعظم کیلئے 3 نام فائنل کر لئے، وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات میں فائنل کیے گئے نام پیش کروں گا۔

  • وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس : قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا

    وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس : قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر شرکاء کو اعتماد میں لیا جائے گا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں شرکاء کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج 11بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں ملک کی سیاسی داخلی اور معاشی صورتحال زیرغور آئے گی اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال سمیت چار نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو سرمایہ کاری بورڈ ریگولیٹری قواعد پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کی بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ ہارڈ شپ کیٹیگری بارے ایک دوا کی منظوری بھی دے گی جبکہ 20 ادویات میں کمی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی

    ارکان پارلیمنٹ کی سال 2020ء کی ٹیکس ڈائریکٹری کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

  • وزیراعظم نے پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا

    وزیراعظم نے پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وزرا کے شدید اعتراض پر پی ٹی وی فیس میں اضافے کا فیصلہ مؤخر کردیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کورونا اور ملک کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں کابینہ کو احساس پروگرام اور ملک میں کورونا کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے کہاکہ عید الاضحیٰ پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کی اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی ہے۔

    اجلاس میں بعض وزرا نے حکومت کی بہتر کارکردگی کی موثر تشہیر نہ ہونے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاشی اور میڈیا ٹیم سے بھی سخت سوال و جواب ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی وی فیس 35 سے بڑھا کر 100 روپے کئے جانے پر بعض وزرا نے شدید اعتراض کیا، فیصل واوڈا،مراد سعید اور فواد چوہدری نے فیصلے کی مخالفت کر دی، وزرا نے موقف میں کہا کہ عوام کو اعتماد میں لئے بغیر ایسے فیصلے درست نہیں ہیں، فیصلے سے قبل عوام کو بتایا جائے سرکاری ٹی وی پر14ارب کاخسارہ ہے۔

    وزیراعظم نے پی ٹی وی کی فیس میں اضافے کا معاملہ مؤخر کر دیا اور کہا عوام کو اعتماد میں لئے جانے تک فیصلے پر عملدرآمد روک دیا جائے گا۔

    فیصل واوڈا نے سوال کیا کہ حکومتی میڈیا ٹیم بیانیہ بہتر اندازمیں کیوں پیش نہیں کر پائی؟ حکومتی پرفارمنس بہترین ہے مگرعوام تک معلومات نہیں پہنچ رہیں، تعمیراتی انڈسٹری میں شاندار کامیابی حاصل کی مگرعوامی سطح پر ذکر نہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےمشکل حالات کےباوجودکوشش سےمعیشت کوٹرن اراؤنڈ کیا، پوری دنیا میں تعمیراتی صنعت متاثر لیکن پاکستان میں مثالی بہتری ہوئی، معاشی ٹیم کیوں حکومت کے بیانیے کو تقویت نہیں دے پا رہی؟ جن لوگوں کو بیانیہ بنانا چاہیے وہ حکومتی کامیابیوں پر بات تک نہیں کر رہے، بتا دیں کہ کابینہ میں ہمارے ساتھ غلط بیانی کی جا رہی ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم پر تعمیر کا آغاز بھی غیر معمولی کامیابی تھی، وزارت آبی وسائل نے نئے ڈیموں کی تعمیر سے متعلق انقلابی اقدامات کئے، جس پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ درست کہہ رہے ہیں، آپ کی وزارت نے مثالی اقدامات کئے۔

    شاہ محمود قریشی نے بھی فیصل واوڈا کی وزارت کے اقدامات کی تعریف کی، اسد عمر نے بھی کہا کوئی شک نہیں کہ فیصل واوڈا کی وزارت میں بہترین کام ہورہا ہے، وزیراعظم عمران خان سمیت کابینہ ارکان نے بھی اسد عمر کی تائید کی۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈیم کے معاملے پر دہائیوں بعد کام کا آغاز بڑی کامیابی ہے جبکہ کابینہ ارکان نے کہا احساس پروگرام وزارت خارجہ اورآبادی وسائل میں زبردست اقدامات ہورہے ہیں۔

    وفاقی وزرا نے کہا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے سے حکومتی بیانیہ کمزور ہوتا ہے، معاونین اور مشیروں کے اثاثوں کا معاملہ بھی غیر ضروری طور پر ایشو بن گیا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی ادارہ صحت ری آرگنائزیشن ایکٹ 2020 ، نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس ایکٹ 2020 اور کیپٹل ٹیرٹری وقف پراپرٹیز ایکٹ 2020 کی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی کابینہ نے کنسٹرکشن انڈسٹری کو مراعات کی تشہیر کیلئےسپلیمنڑی گرانٹ ، وزارت خزانہ کی جانب سے ٹریژری سنگل اکاؤنٹ رولز 2020 اور ایف اے ٹی ایف سے متعلق کئی قوانین میں ترامیم کی منظوری دی۔

    وفاقی کابینہ نےکمپنیز ایکٹ 2017 میں ترامیم کا مسودہ ، اینٹی منی لانڈرنگ دوسرا ترمیمی بل 2020کا مسودہ منظور کرلیا جبکہ انسداد دہشت گردی 1997ایکٹ میں ترامیم اور ضابطہ فوجداری 1898میں تحقیقاتی اختیارات دینے کی ترمیم بھی منظور کرلی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا،ترکی کے ساتھ معاہدوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں گیس اور بجلی کے بلوں کا معاملہ بھی زیربحث آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا ، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت 16 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

    کابینہ اجلاس میں 20-2019 کے بجٹ پر نظرثانی رپورٹ اور زائرین مینجمنٹ پالیسی کابینہ میں پیش کی جائے گی اور قومی تعلیمی پلان پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ ترک صدرکےدورہ پاکستان میں معاہدوں کی تفصیلات پراعتماد میں لیاجائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ مہنگائی کی روک تھام کےاقدامات کابھی جائزہ لےگی اور احساس پروگرام میں ارکان پارلیمان کوشامل کرنے کے معاملےپر بریفنگ دی جائے گی جبکہ گیس کی قیمتوں اور بجلی بلوں کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    کابینہ دالوں پرٹیکس ریگولیٹری ڈیوٹی پر غور بھی کرے گی اور پاکستان اسٹیل ملز کے معاملےپر بھی کابینہ کو بریف کیا جائےگا جبکہ ایس ای سی پی کے کمشنر کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    بھارت سےایک بارکیڑے مار دواؤں کی درآمد کی اجازت ، بچوں کےحقوق کیلئےقومی کمیشن کی تشکیل کا معاملہ اور پاکستان نرسنگ کونسل کےممبرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں جبکہ مشترکہ مفادات کونسل کےمستقل سیکریٹریٹ کے قیام پر بھی غور ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے ، جس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور یکساں نظام تعلیم متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل ہوگا، جس میں ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائےگا، کابینہ سیزن 2018 اور 2019 کیلئے گندم خریداری کی منظوری دےگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔

    اجلاس میں وزارت وفاقی تعلیمات یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے حوالے سے تجاویزبھی دےگی۔

    کابینہ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع اور فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری بھی دےگی جبکہ بلغاریہ اورپاکستان کے ادارے نیشنل میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور پاک بوسنیا جوائنٹ اکنامک کمیشن کے قیام کے پیشگی فیصلہ کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    چئیرمین اوگرا اور اتھارٹی کے دیگر ملازمین کے پیکج سے متعلق سمری کی منظوری بھی دی جائے گی جبکہ کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر عمل در آمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت صوبائی کاوئنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکوشن ایجنسی بنانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

    یاد رہے 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ میں ای سی سی کےفیصلوں کی توثیق کی تھی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمدیقینی بنانے کی ہدایت کی تھی

    کابینہ نے فیصلہ کیا گیا تھا عمررسول بورڈ آف انویسٹمنٹ کے نئے سیکریٹری ہوں گے، یونس ڈھاگاکوچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کاچارج دیاگیاہے، ننکانہ میں باباگورونانک کےنام پر ٹرین اسٹیشن بن رہاہے جبکہ متروکہ وقف املاک کانیا بورڈ تشکیل دے دیاگیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، فواد چوہدری

    بعد ازاں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا وزیراعظم17اپریل کواسلام آبادمیں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیادرکھیں گے، جہاں وفاقی ملازمین کیلئے 25 ہزار اپارٹمنٹ تعمیر کئے جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے  پاک بھارت کشیدگی اور دیگر اہم امور سے متعلق وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس کا 12نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیر اعظم نے کل بروز جمعرات وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حالیہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں اور یاد داشتوں کی توثیق بھی کرے گی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کی پیپرا رولز سے استثنیٰ کی درخواست پر غور کیا جائے گا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور گلگت بلتستان اصلاحات پیکج کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کورنگی فش ہاربراور فشری ڈپارٹمنٹ کی وزارت خوراک منتقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے

    یاد رہے گذشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

  • وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    وزیرِاعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا۔ اجلا س میں حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں جون دو ہزار تیرہ سے اب تک وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کی جائزہ رپورٹ پیش کریں گے، ن لیگ کے چیئرمین راجا ظفر الحق اور اقبال ظفر جھگڑا بھی کابینہ اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔

    اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد ن لیگ حکومت نے کس حد تک اپنے پارٹی منشور پر عمل کیا ہے، کابینہ اجلاس وزارتوں کی کار کردگی کی جائزہ رپورٹ تک جاری رہے گا۔

    ہ