Tag: وفاقی کابینہ کی تشکیل

  • وزیراعظم شہباز شریف کی  کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟ بڑے نام سامنے آگئے

    وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا ؟ بڑے نام سامنے آگئے

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والوں کے ممکنہ نام سامنے آگئے، اسحاق ڈار ، مصدق ملک اور نجی بینک کے چیف ایگزیکٹومحمداورنگزیب وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت جاری ‌ہے، وزارت خزانہ کے اہم منصب کے لیے اسحاق ڈار پھر ریس میں شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ مصدق ملک اور نجی بینک کےچیف ایگزیکٹومحمداورنگزیب بھی وزیر خزانہ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

    ذرائعنے بتایا کہ حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر کیا جائے گا اور اتحادیوں کو بھی وفاقی کابینہ کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان کو بھی اہم وزارت دی جائے گی اور ق لیگ کے طارق بشیر چیمہ اور سالک حسین بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ابھی تک کابینہ میں شمولیت پر رضا مندی ظاہر نہیں کی، ایم کیو ایم اس حوالے سے اپنی رابطہ کمیٹی سےمنظوری لے گی۔

    ذرائع نے کہا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے ، جہانزیب خان ایک بار پھر معاون خصوصی ہوں گے جبکہ باپ کے خالد مگسی کو بھی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ احسن اقبال کو منصوبہ بندی وترقی کی وزارت نہ ملنےکا امکان ہے اور رانا ثنااللہ کو بھی مشیر بنانے پر غور کیا جارہا ہے، تاہم وفاقی کابینہ آصف زرداری کے صدر بننے کے بعد حلف اٹھائے گی۔

  • وفاقی کابینہ کی تشکیل :  وزیراعظم  نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا

    وفاقی کابینہ کی تشکیل : وزیراعظم نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعوکر لیا، اتحادی رہنماوں سے مشاورت کے بعد آج کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف نےاتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعوکر لیا ، جس میں اتحادی رہنماوں سے وفاقی کابینہ کی تشکیل پر مشاورت ہو گی۔

    پیپلز پارٹی کابینہ میں شمولیت سے متعلق فیصلہ تاخیر کا شکار ہے تاہم آج کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل دئیے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت میں بھرپور نمائندگی دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، صدر پاکستان ، اسپیکرقومی اسمبلی، سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق 9 سے زائد وفاقی وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا اور مشاورت کے بعد وفاقی کابینہ میں ناموں کا اعلان کیا جائےگا۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ راجہ پرویزاشرف اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے متوقع امیدوار ہیں جبکہ سینٹ چیئرمین کیلئے متوقع امیدوار یوسف رضا گیلانی ہوسکتے ہیں۔

  • وفاقی کابینہ کی تشکیل: پیپلزپارٹی کی اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیو ایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز

    وفاقی کابینہ کی تشکیل: پیپلزپارٹی کی اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیو ایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے ن لیگ کو وفاقی کابینہ میں اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم، باپ اور بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کیلئے کابینہ کی تشکیل امتحان بن گئی ، اس حوالے سے گزشتہ رات 1 بجے تک ن لیگ اور پی پی رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ن لیگ کے ایاز صادق، سعدرفیق اور راناثنااللہ اور پی پی کے یوسف گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اور نوید قمر موجود تھے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے حصے کی وزارتیں ایم کیوایم،باپ ،بی این پی کو دینے کی تجویز دے دی تاہم ن لیگ کے وفد نے پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شامل ہونے پر اصرار کیا۔

    ذرائع نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی کیلئےجےیوآئی کی شاہدہ اختر کےنام پر غورکیاگیا، جےیو آئی چاہےتو ڈپٹی اسپیکر کیلئےکوئی متبادل نام بھی تجویز کرسکتی ہے۔

    لیگی وفد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کابینہ چھوٹی رکھنا چاہتے ہیں۔

  • پی آئی اے : وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ایوی ایشن ڈویژن ختم کرنے پر غور

    پی آئی اے : وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ایوی ایشن ڈویژن ختم کرنے پر غور

    کراچی : حکومتی اخراجات کم کرنے کی ایک اور کوشش کے تحت وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ایوی ایشن ڈویژن ختم کرنے پر غور کیا جارہا ہے, سیکریٹری ایوی ایشن کاعہدہ بھی ختم کردیاجائیگا۔

    تفصیلات کے مطابق نواز شریف کے دور حکومت میں نوازنے کیلئے پی آئی اے میں ایوی ایشن ڈویژن قائم کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پی آئی اے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ناقص حکمت عملی کے باعث اربوں روپے نقصان کا سامنا رہا۔

    پی آئی اے میں سفارشی بنیادوں پر ناتجربہ کار افسران کو بھاری تنخواہوں اور مرعات پر بھرتی کیا گیا، موجودہ حکومت وزارتی اخراجات کم کرنے کی ایک اور کوشش کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کی تشکیل کے بعد ایوی ایشن ڈویژن ختم کرنے پرغورکر رہی ہے۔

    اس اقدام کے بعد پی آئی اے، سی اے اے اور اے ایس ایف وزارت دفاع کو واپس کردیا جائے گا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات میں بھی سفارشی بنیادوں پر بھرتی کئے گئے افسران بھی فارغ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایوی ایشن کاعہدہ بھی ختم کردیاجائیگا، اس کے علاوہ ڈی جی سی اے اے، پی آئی اے کے اعلیٰ افسران تبدیل کیے جانے کا بھی امکان ہے، واضح رہے کہ نواز شریف دور حکومت سے قبل مذکورہ ادارے وزارت دفاع کے ماتحت کام کر رہے تھے۔