Tag: وفاقی کابینہ کی منظوری

  • وفاقی کابینہ کی منظوری ، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طورپرغیرفعال ہو گیا

    وفاقی کابینہ کی منظوری ، پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طورپرغیرفعال ہو گیا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری طورپرغیرفعال ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی کابینہ نے دو نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی، رولزآف بزنس انیس سو تیہتر میں پی ڈبلیو ڈی کی بندش سےمتعلق ترمیم منظور کرلی گئی، جس کے بعد پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ فوری غیر فعال ہو گیا ہے۔

    حکومت پاکستان نے ایم ایل ون کے پہلے فیز پر عمل درآمد کا فیصلہ کرلیا اور کابینہ نےچین پاکستان ریلوےکے درمیان فنانسنگ معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔

    وزیراعظم نے کابینہ کو گزشتہ روز کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور کہا وزیراعظم نےکہاکہ بلوچستان میں سکیورٹی اداروں بشمول پولیس،لیویزکی استعدادمیں اضافہ کیا جارہا ہے، دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور عبرت کا نشان بنانےکیلئےقوم پر عزم ہے۔

    کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کےانتیس اگست کے اجلاس میں لئے گئے فیصلے کی توثیق کردی۔

  • وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعینات افسروں کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اہم وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کانوٹس لیتے ہوئے 18 اگست 2016 کےبعدبغیرمنظوری کے تعینات افسر فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اہم وزارتوں میں خلاف ضابطہ تعیناتیوں کانوٹس لے لیا اور وفاقی کابینہ کی منظوری کےبغیرکی جانےوالی تعیناتیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم کی ہدایت پرپرنسپل سیکرٹری محمداعظم خان نے وزارتوں کوخط لکھ دیا، جس مین اٹھارہ اگست 2016 کےبعدکابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیل طلب کرلی ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا کہ کابینہ کااختیار حاصل کرنے والےوزراکی منظوری سےتعینات افسران کی لسٹ اور وفاقی وزارتوں اور ماتحت اداروں سے 30اپریل تک بھرتیوں کی بھی رپورٹ طلب کی ہے۔

    مراسلے کے مطابق وزیراعظم نےرپورٹ 5 مئی کو کابینہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔