Tag: وفاقی کابینہ کے اجلاس

  • قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم

    قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پر اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کے لیے آئی ایم ایف کی شرائط پراقدامات کررہے ہیں لیکن ذہن میں رکھیں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا بوجھ آہستہ آہستہ کم ہورہاہے، وزارت خزانہ ،اسٹیٹ بینک اور متعلقہ وزارتیں تعریف کےلائق ہیں۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ اگست میں مہنگائی کاریشوسنگل ڈیجٹ میں آگیاہے، گزشتہ سال اگست میں مہنگائی کا ریشو27فیصدتھا، آپ سب لوگوں کودل کی گہرائیوں سےمبارک بادپیش کرتاہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں معیشت کی بہتری میں استحکام لانا ہے، اخراجات کم کرنےمیں مزیدتیزی لیکرآنی ہے ساتھ ہی ہمیں رائٹ اورڈاؤن سائزنگ میں بھی کمی لانی ہے، اس کے علاوہ سرکلرڈیڈکوکم کرناہے اور محصولات کوکنٹرول میں لیکرآنا ہے ، اسمگلنگ کاخاتمہ کرنا ہے، آپ سب دن رات محنت کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ سفر طویل ہے مگر ہم نے تیزی سے آگےبڑھنا ہے ، اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے، ہمارا ملک معدنی وسائل سے مالا مال ہیں، پاکستانی قوم بالخصوص ہمارے نوجوان باصلاحیت ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ مشکل سفرہے نا ممکن نہیں، اللہ پرپورابھروسہ ہےہم اپنی منزل پرپہنچیں گے، ہماری عملی بصیرت پر کمٹمنٹ باتوں، پیپر اور سمری سے زیادہ ہونی چاہئے، بڑی قوموں نےبڑی مشکلات میں وقت گزاراہے، بلاآخرموقع آیاان قوموں کواچھی لیڈرشپ ملی دن رات محنت کرکےوقت بدل دیا ، ہمارے پاس کسی چیزکی کمی نہیں ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ آئی ایم ایف کیساتھ پروگرام کیلئےشرائط پراقدامات کئےجارہےہیں، امیدہےآئی ایم ایف کی ریکوائرمنٹ پوری ہوجائیں گی، قرضوں کی منظوری سے نیا سفر شروع ہوگا لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہونا چاہیے۔

  • پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت میں اختلافات،  اہم وزراء کا احتجاج

    پیٹرول مہنگا ہونے پر وفاقی حکومت میں اختلافات، اہم وزراء کا احتجاج

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزراء نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر احتجاج کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافے پر وزرا نے احتجاج کیا ، وزراء نے مؤقف میں کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی یہاں اضافہ ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزراء نے قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا ، اجلاس کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل وزراکو مطمئن نہ کرسکے۔

    گذشتہ روز حکومت نے بین الاقوامی منڈی میں پٹرولیم قیمتوں میں مسلسل کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافے کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسہ اضافہ کردیا تھا۔

    جس کے بعد پٹرول 233 روپے91 پیسے فی لٹر ہوگیا ، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں صرف اکیاون پیسے فی لٹرکمی کی گئی ،جس کےبعد ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے44 پیسے ہوگئی۔

    اسی طرح مٹی تیل ایک روپے سڑسٹھ پیسے کمی سے 199 روپے 40 پیسے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 43 پیسے اضافے کے بعد 191 روپے 75 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

  • ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    ہاؤسنگ منصوبہ ، سمندرپار پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سمندرپار پاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ منصوبے کی منظوری دے جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیاجائے گا
    اور وفاقی کابینہ کومہنگائی کی موجودہ صورتحال پربریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں سانحہ مری پر بریفنگ دی جائے گی اور سانحہ مری میں وفات پانے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ اجلاس کا 17نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے، جس میں انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس بورڈمیں چیئرمین ،ارکان کی تعیناتی اور سمندر پارپاکستانیوں کیلئےہاؤسنگ منصوبے کی منظوری شامل ہیں۔
    .
    کابینہ سی ڈی اے کےسالانہ بجٹ 2021-22 کی منظوری اور 2020-21کی چوتھی سہہ ماہی کیلئےبجلی ٹیرف میں ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دے گی جبکہ انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکےسی ای اوکی ملازمت میں توسیع کی جائے گی۔

    فاٹا اور پاٹا میں نان کسٹم گاڑیوں کی رجسٹریشن میں ڈیوٹی ٹیکسزکی ون ٹائم چھوٹ کی منظوری ، بین المذاہب ہم آہنگی کےمسودےکی منظوری اور مسیحی برادری سےاقلیتی کمیشن میں ممبرکی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

    اجلاس میں سائنس ٹیکنالوجی اینڈانوویشن پالیسی 2021 ، محکمہ انسدادمنشیات میں ماہر کی تعیناتی اور پی ٹی ڈی سی کےبورڈآف ڈائریکٹرزمیں چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    کابینہ ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی ، نجکاری کمیٹی کے 31 دسمبر کے فیصلوں اور ای سی سی کے گزشتہ دو اجلاسوں کی فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • وفاقی کابینہ کی  زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن قانون لانے کی منظوری

    وفاقی کابینہ کی زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن قانون لانے کی منظوری

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن قانون لانے کی منظوری دیدی جبکہ بعض وزراء نے ریپ مجرمان کو سرعام پھانسی پر لٹکانے کی تجویز دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے ، جس میں ملکی و سیاسی سمیت کورونا صورتحال پر غور کیا گیا ، اجلاس میں زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی پر بھی بحث ہوئی۔

    کابینہ نے زیادتی کے مجرمان کی سخت سزاؤں پر مشتمل سفارشات اور زیادتی کے مجرمان کیلئے کیسٹریشن قانون لانے کی اصولی منظوری دے دی ، وزیراعظم نے کہا کہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہےقانون سازی میں تاخیر نہیں کریں گے ، عوام کے تحفظ کیلئے واضح ، شفاف انداز میں قانون سازی ہو گی اور یقینی بنایا جائے گا کہ سخت سے سخت قانون کا اطلاق ہو۔

    اجلاس میں بعض وزرا نے زیادتی کےمجرمان کی پھانسی کی سزاقانون کاحصہ بنانےکامطالبہ کیا اور رائے دی کہ ریپ مجرمان کوسر عام پھانسی پر لٹکایا جانا چاہیے، فیصل واوڈا،اعظم سواتی ،نورالحق قادری نے بھی پھانسی کی حمایت کی۔

    وزیراعظم نے اپنی رائے میں کہا کہ ابتدائی طورپر کیسٹریشن قانون کی طرف جاناہوگا، قانونی ٹیم کی جانب سےریپ قانون آرڈیننس کےمسودےپرکام مکمل کرلیاگیا ہے ، جس میں خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کاتحفظ بنیادی حصہ ہوگا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ متاثرہ خواتین یابچےبلا خوف وخطرشکایات درج کراسکیں گے، متاثرہ خواتین، بچوں کی شناخت کےتحفظ کاخاص خیال رکھاجائے گا ، ہم نے اپنے معاشرے کو محفوظ ماحول دینا ہے۔

  • جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم کا حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر پیغام

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر کہا کہ جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کااصل مقصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وزیراعظم کی آمد پر کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا اور انھیں حکومت کے 2سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔

    اجلاس میں وزیراعظم کو2سالہ ولولہ انگیز قیادت اور اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مقابلے پر خراج تحسین پیش کیا، عمران خان نے حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا 24 سالہ جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی، معاشرے کے کمزور طبقہ کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے، ہماری جدو جہد کا محور ہر کمزور پاکستانی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزور طبقے کیلئے سوچنا اصل ایمان ہے، مدینے کی فلاحی ریاست کے تصور کوعملی شکل دینا چاہتا ہوں، تعلیمی نصاب میں مدینے کی فلاحی ریاست کا تصور شامل کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ شفقت محمود سے کہا ہے نصاب میں ریاست مدینہ کاتصورشامل کریں، ابتدائی طور پر8 ویں اور9ویں ّ جماعت کے لیے نصاب تیار کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے مزید کہا مشکل وقت میں محنت سے کامیابی حاصل کی ہے، جتنا بھی مشکل وقت آئے، عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا ، عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا جدو جہد کا اصل مقصد ہے۔

    کابینہ اجلاس میں حکومت کی نمایاں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا جبکہ معاشی اور سفارتی کامیابیوں پر کابینہ میں تفصیلی بات چیت ہوئی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا اور بھارت سمیت خطے میں جاری اہم معاملات پر روشنی ڈالی۔

    وفاقی وزیر اسد عمر نے ملکی ترقی کیلئے حکومتی منصوبہ بندی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے کورونا پر قابوپایا ، اب وزیراعظم کریز پر سیٹل ہو چکے ہیں اب لمبی اننگز کھیلیں گے۔

    وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا وزیراعظم کی قیادت میں معیشت کو نئی سمت مل گئی، وزیراعظم عمران خان عالم اسلام کے نئے رہنما ہیں۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے وزیراعظم کو بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع ہونے پرمبارکباد دی جبکہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےایم ایل ون منصوبہ عمران خان کی بڑی کامیابی قراردیا۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ملکی تاریخ میں غربت میں کمی کاسب سےبڑا پروگرام شروع ہوا، احساس پروگرا م شروع کرنے پر وزیراعظم مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پروزیراعظم سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آپ کی کوششوں کو یاد رکھا جائے گا۔

    وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے پروگرام پر خراج تحسین پیش کیا اور زبیدہ جلال نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل پرمبارکباد دی جبکہ اتحادی جماعتوں کے اراکین نے بھی وزیراعظم کواہم کامیابیوں پرسراہا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی

    وزیراعظم عمران خان نے گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی مخالفت کردی

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گیس اور بجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کرتے ہوئے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی اور کہا عوام پر مہنگائی کاپہلے ہی بوجھ ہے مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا ، اجلاس میں 14نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نےگیس اوربجلی کی قیمتیں بڑھانےکی مخالفت کردی اور کہا عوام پرمہنگائی کاپہلےہی بوجھ ہےمزیدبوجھ نہیں ڈال سکتے۔

    اجلاس میں مہنگائی میں کمی سے متعلق بڑے فیصلوں سمیت 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی جبکہ وزیراعظم نے ای سی سی کےچینی کی درآمد کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے چینی کی برآمد پر پابندی کے فیصلے کی توثیق کردی اور کہا چینی کے معاملے پر عوام کو پریشان نہیں ہونے دوں گا۔

    اجلاس میں دالوں پرامپورٹ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فیصلے سے ملک بھرمیں دالوں کی قیمت کم کردی جائے گی جبکہ 50ہزارنوجوانوں کویوتھ اسٹورز کے لئے قرض دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوئی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : رواں سال حج اخراجات کیا ہوں گے؟ وفاقی کابینہ کل فیصلہ کرے گی

    گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

    وزیر اعظم نے قوم کو مزید خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

  • خوشی ہوئی امریکا نے میرے مؤقف کو تسلیم کیا، وزیراعظم عمران خان

    خوشی ہوئی امریکا نے میرے مؤقف کو تسلیم کیا، وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا خوشی ہوئی امریکانے میرے مؤقف کو تسلیم کیا، افغانستان میں امن کے لئے پوری کوشش کریں گے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ کیا،امید ہے بھارت مثبت ردعمل دے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادسے میٹنگ ہوئی، 15 سال سے کہہ رہاتھا افغانستان کا فوجی حل نہیں، خوشی ہوئی امریکا نے افغانستان سے متعلق میرا مؤقف تسلیم کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کےلئےپوری کوشش کریں گے، افغانستان میں امن کے لئےپہلےبھی کوشش کرنی چاہیےتھی، یمن میں امن کے لئے سعودی عرب سے بات کی، ایران نے کہا پاکستان کوشش کرے، یمن میں جنگ ختم ہو جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے بھی یمن میں امن عمل میں پاکستانی کردار کی تائید کی۔

    کرتاپور راہداری کے حوالے سے عمران خان نے کہا کرتارپور کھولا، ہمیں لوگوں کو سہولت دینی چاہئے، کرتاپور راہداری کھولنے سے متعلق بھارتی مؤقف پر دکھ ہوا،  بھارت نے کرتاپور راہداری سے متعلق کہا یہ سیاسی عمل ہے، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا۔

    [bs-quote quote=”انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرتارپورراہداری کھولنے کا فیصلہ کیا،امید ہے بھارت مثبت ردعمل دے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    ان کا مزید کہنا تھا سکھوں کے لئے کرتارپور مذہبی لحاظ سےاہمیت رکھتا ہے، سکھ برادری نے جو ردعمل دیااس سے ہمیں خوشی ہوئی، امید ہے بھارت بھی ہمیں اچھا رسپانس دے گا۔

    وزیراعظم نے کہا مخالفین اتنےبرےحالات دکھاتے ہیں تو سرمایہ کاری کیسے آئے گی، غیر ملکی سرمایہ کاری پاکستان میں آرہی ہے، پاکستان میں باقاعدہ کار سازی ہوگی، گاڑی مکمل طور پر پاکستان میں تیارہوگی ، سوزوکی کمپنی نے 450 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے، ہماری ٹیم کوکریڈٹ جاتاہے،مشکل حالات میں ایسا ماحول بنایاکہ سرمایہ کاری آرہی ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ زلمےخلیل زاد کو امریکی صدرنےافغان مفاہمتی عمل کے لئےبھیجاتھا، ہم افغانستان میں مفاہمی عمل کے ذریعے امن قائم کرنےکی کوشش کریں گے۔

    انھوں نے کہا شکرہے آج ہمارا اصل کردار سامنے آرہا ہے ، اب دنیا اور امریکا بھی تحریک انصاف کے مؤقف کی تائید کررہا ہے ، کسی کی جنگ کاحصہ بننے کے بجائے ثالثی کردار ادا کرنے کا موقع ملاہے۔

  • حکومت نے نواز شریف کے خلاف کرپشن مقدمات کھلی عدالت میں چلانے کی اجازت دے دی

    حکومت نے نواز شریف کے خلاف کرپشن مقدمات کھلی عدالت میں چلانے کی اجازت دے دی

    اسلام آباد : نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نواز شریف کے خلاف کرپشن مقدمات کھلی عدالت میں چلانےکی اجازت دے دی اور العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کی جیل ٹرائل سے متعلق نوٹی فیکشن واپس لینے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصرالملک کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں تمام وفاقی وزراء شریک ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں العزیزیہ،فلیگ شپ ریفرنس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لینے کی منظوری دے دی، اب مقدمہ کھلی عدالت میں چلے گا۔

    اجلاس میں نگراں وزیرداخلہ نے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی، جبکہ اجلاس میں انتخابات کوشفاف بنانے کے اقدامات کوحتمی شکل دی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اورایف اے ٹی ایف کی شرائط پرغور کیا گیا اور بینکنگ کورٹ ٹو لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں چیئرمین پورٹ قاسم کواضافی ذمہ داریاں دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراطلاعات کابینہ اجلاس کے فیصلوں پر میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔


    مزید پڑھیں : العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنسز: نوازشریف کا ٹرائل کھلی عدالت میں کرنے کا فیصلہ


    گذشتہ روز العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کے معاملے پر نواز شریف کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے اور جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ 13 جولائی کو نواز شریف کی وطن واپسی پر گرفتاری کے بعد  وزارت قانون و انصاف نے اعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا ۔

    خیال رہے کہ  ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ  نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت نے رواں ماہ 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو 11، مریم نوازکو 8 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید سنائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، وفاقی کابینہ کو قومی ایکشن پلان پرعملدر آمد اور معاشی صورت حال پر بریف کیا گیا۔

    وزیرِاعظم نوازشریف کی زیرِصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے الیکشن خفیہ بیلٹ کے بجائے شو آف ہینڈ کے ذریعے کرانے کے لیے سیاسی جماعتوں کو قائل کیا جائے گا۔

    اجلاس میں آئین میں ترمیم کےلیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی، کمیٹی میں اٹارنی جنرل سلمان بٹ ، خواجہ ظہیر اور انوشہ رحمان شامل ہیں، کمیٹی آج سے رابطوں کا آغاز کرے گی۔

    کابینہ کے اجلاس سے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کی خبروں سے پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح ہورہا ہے، سینیٹ انتخابات کیلئے قوانین میں تبدیلی پراعتراض نہیں ہوگا۔

    وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ قوانین میں ترامیم کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں۔