Tag: وفاقی کابینہ

  • 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر

    15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور، آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کے لیے 15 ارب روپے کاریلیف پیکج منظور کرتے ہوئے آٹے اور چینی کے سرکاری نرخ مقرر کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کا ریلیف پیکج منظور کر لیا۔

    اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے مشیر تجارت رزاق داؤد سے سوال کیا کہ جی آئی جی سی ختم کرنے کے باوجود کھاد کی قیمتیں کم کیوں نہ ہوئیں؟ وزیراعظم نے وزارت تجارت کو ہدایت کی کہ کھاد کمپنیوں کو مقررہ ریٹ کا پابند بنایا جائے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کا استحصال نہیں ہونے دوں گا، مہنگائی کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر خود دیکھوں گا،مافیا کی سہولت کاری والے بھی جرم میں برابر شریک ہوں گے۔

    حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمت پر 15 سے 20 روپے فی کلورعایت دی جائے گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں دستیاب ہوگا، چینی کا سرکاری نرخ 70 روپے فی کلو مقرر کر دیاگیا، کھانے کا تیل175 روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔

    کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 50 ہزار منی یوٹیلٹی اسٹورز کے لیے قرضے ملیں گے، یوتھ اسٹورز پر اشیائے خوردونوش سرکاری ریٹ پر مہیا کی جائیں گی۔ وفاقی کابینہ نے نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دیتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی، کمپنیاں ریگولیٹری ڈیوٹی ادا کیے بغیر چینی درآمدکر سکیں گی۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کی تردید

    ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کی تردید

    کراچی: ترجمان ایم کیو ایم نے ایم کیو ایم پاکستان کی وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں واپس نہیں جا رہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی کابینہ میں واپسی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے کابینہ میں دوبارہ شمولیت کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کو وزارتوں کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے، مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے تک کابینہ میں واپسی بےمعنی ہوگی۔

    ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کابینہ سےعلیحدگی کا فیصلہ عوامی مسائل حل نہ ہونے پر ہے، ایم کیوایم نے کسی بھی مزید وزارت کی کوئی شرط نہ رکھی ہے نہ رکھے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کا مسئلہ وزارت نہیں بلکہ عوام کے مسائل حل نہ ہونا ہے۔

    ایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں،خالد مقبول صدیقی

    یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت ہماری سیاست کی بنیاد ہے، ہےایم کیو ایم کو خدمت کرنے کے لیے وزارت کی ضرورت نہیں ہے۔

  • رانا ثنااللہ کی ضمانت پر وفاقی وزرا ء کابینہ اجلاس میں برس پڑے

    رانا ثنااللہ کی ضمانت پر وفاقی وزرا ء کابینہ اجلاس میں برس پڑے

    اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ کی منشیات کیس میں ضمانت پر وفاقی وزراء کابینہ اجلاس میں برس پڑے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں راناثنااللہ منشیات کیس زیربحث آیا، ڈی جی اے این ایف نےکابینہ کو راناثنااللہ کیس پربریف کیا جس پر وفاقی وزراء نے ڈی جی اے این ایف سے سخت سوالات کیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے بعض اراکین نے کیس کو مس ہینڈل کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ راناثنااللہ کیس میں اےاین ایف کی نااہلی واضح ہے، تفتیش کے بنیادی پہلوؤں کو ملحوظ خاطر ہی نہیں رکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: منشیات برآمدگی کیس: رانا ثنا اللہ ضمانت پر رہا

    وفاقی وزراء نے کہا کہ معاملے پر مبہم ایف آئی آردرج کی گئی اور یہ ایف آئی آر کیس کےساتھ سب سے بڑا مذاق تھا، پاکستان میں مقدمات بنانا آسان کام ہے لیکن ثابت کرنا مشکل ہے۔

    ایک وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ صاف کہہ دیں کہ کہیں نا کہیں نااہلی ہوئی ہے کیونکہ اتنا مضبوط کیس تھا تو ضمانت کیسے ہو گئی۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنااللہ کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    تحریری فیصلے کے مطابق رانا ثنا اللہ پر 15 کلو ہیروئن رکھنے کا مقدمہ بنایا گیا لیکن ان کا جسمانی ریمانڈ ہی نہیں لیا گیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اس مرحلے پر ملزم ضمانت کا حقدار ہے لہٰذا 10، 10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو طلب کرلیا، اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 دسمبر کو ہوگا۔ اجلاس میں کابینہ 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور ہوگا، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ کے بل کا مسودہ کابینہ میں پیش ہوگا۔ اجلاس میں اسٹیٹ بینک مالی اسٹیٹمنٹ برائے سال 2018 کے اجرا کی منظوری دی جائی گی۔

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ناروے کے شہری کی پاکستان سے حوالگی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، وزارت داخلہ کی سہیل احمد کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی درخواست پرغور ہوگا۔

    اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزرکے سی ای او کی منظوری بھی دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو اہم معاشی اعدادوشمار پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پرانے سسٹم سے پیسہ بنانے والے مافیا کے لیے 2020 مشکل سال ہوگا، 2020 میں عوام کو بہتر تبدیلی نظر آئے گی۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ 2019 میں ہم نے معیشت کو مستحکم کیا، انشا اللہ 2020 ہماری ترقی اور روزگار کی فراہمی کا سال ہوگا، 2020 سال میں ملک ترقی کرے اور خوشحالی آئے گی۔

  • مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا: کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا: کابینہ اجلاس میں فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے، ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے کا ذکر ہوا۔ وزیر اعظم نے کابینہ ارکان سے معاملے پر رائے لی۔

    وزیر اعظم نے دریافت کیا کہ کیا کسی کو ذیلی کمیٹی کے فیصلے پر اعتراض ہے کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جائے گا؟ تاہم مریم نواز کے معاملے پر کابینہ نے متفقہ رائے دیتے ہوئے ذیلی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

    کابینہ اجلاس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے اطراف آبادی کے لیے خصوصی پیکج کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر اور فرسٹ ویمن اور ایگزم بینک کے سی ای اوز کی بھی منظوری دی۔

    اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے فروخت کے تعین کی منظوری دی گئی جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی اور بورڈ کی تشکیل نو، قانون میں ترمیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئر پرسن اور اراکین کی تقرری کی منظوری اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ شامل تھا۔

    نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ رہی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر غور کیا جائے گا جبکہ وفاقی کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ دواؤں کی زیادہ سے زیادہ قیمت کے فروخت کے تعین کی منظوری ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر رکن کی تعیناتی اور فرسٹ ویمن بینک اورایگزیم بینک کےسی ای اوز کی تعیناتی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وفاقی کابینہ اسپورٹس بورڈ ایگزیکٹو کمیٹی، بورڈ کی تشکیل نو اور قانون میں ترمیم، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن اور اراکین کی تقرری کی منظوری دے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ایل او سی کے قریب بسنے والوں کے لیے بی آئی ایس پی کے تحت خصوصی ریلیف کی منظوری سمیت کراچی پورٹ ٹرسٹ کےجی ایم آپریشنز کی پاک بحریہ سے ڈیپوٹیشن کا معاملہ زیرغور آئے گا۔

    نیشنل پاور پارک مینجمنٹ آف کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

  • جھوٹ اور سچ میں تفریق کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، فردوس عاشق اعوان

    جھوٹ اور سچ میں تفریق کے بغیر معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزرات قانون کو ہدایت دی ہے کہ معاشرے کو تباہی سے بچائیں، جھوٹ اور سچ میں تفریق سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے آج 6 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی، وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کا ایجنڈا 12 نکاتی تھا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ میں 15 ماہ کی حکومتی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، عوام کو درپیش مسائل کے حل میں رکاوٹیں ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے رکاوٹیں دورکریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ دی گئی، گردشی قرضوں کی رقوم کو کم کر کے 12 ارب تک لایا گیا، حکومت نے گھریلوصارفین کو 242 ارب کی سبسڈی دی، زرعی شعبے کو 100ارب کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے گیس کی مد میں کھاد پر10 ارب کی سبسڈی دی، صنعتوں کو 29 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے، وزارت پانی وبجلی نے لائن لاسز کو کم کیا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزرات قانون کو ہدایت دی ہے کہ معاشرے کو تباہی سے بچائیں، جھوٹ اورسچ میں تفریق سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق کے اسپتال کی سہولتوں کو بہتر کیا جائے گا، مریضوں کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ورکرز ویلفیئربورڈ کی تنظیم نو کی منظوری دی گئی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم کو لوٹ کرمیڈیا پرمسیحا بننے والوں کے خلاف قانون بنانے کا کہا گیا ہے۔

  • وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا جس میں متعدد اہم امور زیر غور آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی بھی توثیق ہوگی۔ آزاد جموں و کشمیر کے مالی سال 20-2019 کے پراپرٹی بجٹ کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ کابینہ کو مسابقتی کمیشن سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    کابینہ کو یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن سے متعلق تفصیلی بریف کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں کمسن بچوں کی عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی شامل ہے۔

    خواتین پراپرٹی حقوق آرڈیننس 2019 کے نفاذ میں ترمیم کے معاملے پر بھی اجلاس میں غور ہوگا۔

    اس سے قبل 26 نومبر کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے کیڑے مار دوا اور پولیو مہم کے لیے فنگر مارکر کی درآمد کی تجویز دی گئی جسے کابینہ نے مسترد کردیا۔

    گزشتہ اجلاس میں کابینہ نے عالمی ادارہ خوراک کو کراچی سے کابل گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس لے جانے کی اجازت دی تھی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے ایم ڈی عمار منظور کی تعیناتی اور تنخواہ و مراعات کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

  • وفاقی کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع

    وفاقی کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے مختلف اشیاء درآمد کرنے کی تجویزمسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔ کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت سے کیڑے مار دوا، پولیو مہم کے لیے فنگر مارکر کی درآمد کی تجویز دی گئی تھی۔ کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے عالمی ادارہ خوراک کو کراچی سے کابل گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس لے جانے کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے ایم ڈی عمار منظور کی تعیناتی، تنخواہ ومراعات کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این پی او کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایم پی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی وزیر شفقت محمود ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی کابینہ کے اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔

  • وزیراعظم  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، جس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی وسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے 11 بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی وسیکورٹی صورت حال کا جائزہ لے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا، کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ اجلاس میں کابینہ چیئرمین آرڈننس فیکٹریز بورڈ کی تقرری کی منظوری دے گی۔

    کے پی، فاٹا اور پاٹا سے متعلق مالی امور کے حوالے سے فیصلے، عامر منظورکی پی ٹی وی ایم ڈی تعیناتی کی شرائط کی منظوری اور پاکستان اکادمی ادبیات کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں ہیلتھ کیئرریگولیشنز ایکٹ کے تحت بورڈ آف اتھارٹی کے ارکان کی نامزدگی اور ہیلتھ کئیر فیسیلیٹیزمینجمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دی جائے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں 3 سال کے دوران حج پالیسی کی تیاری میں درپیش مشکلات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پوسٹل لائف انشورنس کو پبلک پرائیویٹ کمپنی بنانے کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کاحصہ ہے۔