Tag: وفاقی کابینہ

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، جس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی،عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر اجلاس میں بات چیت ہوگی جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

    اجلاس میں فلائٹ انسپکشن یونٹ ایریئل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید کی منظوری اور فیڈرل انسٹی ٹیوٹ آف حیدرآباد کے لیے قانون سازی کی اصولی منظوری دی جائے گی۔

    نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے سی ای او کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری ،قومی پیداوار آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرا میڈکس کونسل ایکٹ کی منظوری دے گی جبکہ احساس پروگرام سے متعلق بریفنگ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    اجلاس میں خوزارت مواصلات اگست 2018 سے جون 2019 تک کی کارکردگی پر بریفنگ دے گی جبکہ وفاقی کابینہ اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لے گی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

  • تحقیقی مراکز کی 2 ارب گرانٹ بڑھانے کا وفاقی کابینہ میں فیصلہ

    تحقیقی مراکز کی 2 ارب گرانٹ بڑھانے کا وفاقی کابینہ میں فیصلہ

    کراچی: وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، تحقیقی مراکز کی گرانٹ میں 2 ارب روپے بڑھا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ریسرچ سینٹرز کی گرانٹ میں دو ارب روپے کا اضافہ کر دیا ہے، یہ اقدام ٹاسک فورس سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین کی سفارش پر کیا گیا۔

    وفاقی کابینہ 2 ارب کی یہ اضافی رقم پلاننگ کمیشن کی مشاورت سے تقسیم کرے گی، وزیر اعظم عمران خان نے بھی تعلیمی سیکٹر کے تحقیقی مراکز کی 2 ارب گرانٹ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وفاقی کابینہ 2 ارب کی یہ اضافی رقم اعلیٰ تعلیم سیکٹر کے تحقیقی مراکز کو دے گی، یہ تحقیقی مراکز شدید مالی بحران کا شکار تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقی مراکز طالب علموں سے فیس وصول نہیں کرتے، جو رقم رجسٹریشن کی مد میں اداروں کو آتی ہے وہ جامعات کے اکاؤنٹس میں جاتی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب حکومت کا یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ تعلیم کے شعبے میں پی ٹی آئی حکومت ایک عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں بھی اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے لیے نصاب اتھارٹی ( کریکولم اتھارٹی) قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    نئے سسٹم کے تحت ثانوی جماعت یعنی میٹرک تک پانچ مضامین لازمی ہوں گے اور سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ان پانچ لازمی مضامین میں ہی امتحانات لیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم اور ایم ڈی نیکا کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کے آغاز میں کابینہ نے طیارہ حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

    وفاقی کابینہ نے شہدا کے درجات کی بلندی اوراہل خانہ کے لیے صبرجمیل اور حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

    کابینہ اجلاس کے ایجنڈا کے مطابق وفاقی کابینہ رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم ، پاسکو کے ایم ڈی کی تعیناتی اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو وزارت انسانی حقوق منتقل کرنے کی منظوری دے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کے زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں این سی ایچ آر کے چیئرمین اور ممبران کی تعیناتی ،بچوں کے حقوق کے لیے کمیشن اور ایم ڈی نیکا کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ متبادل انرجی ڈیولپمنٹ بورڈ کے سی ای او اور انٹرٹینمنٹ بجٹ اور گفٹس کے خاتمے کی بھی منظوری دے گی۔

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں عمران خان اپنے دورہ امریکا پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں‌ کروں گا: وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں کریں گے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اصلاحات کرنی ہیں، ادارے ٹھیک کرنے ہیں، ڈاکو ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کرگئے، اسی ملک سے پیسہ جمع کرکے اسپتال بنائیں گے، بچوں کو پڑھائیں گے

  • وزیر اعظم کا گزشتہ ادوار میں خرچ کی گئی تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ

    وزیر اعظم کا گزشتہ ادوار میں خرچ کی گئی تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ حکومتوں کے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل سمیت 14 نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گزشتہ حکومتوں کے میڈیکل اور کیمپ آفسز کے اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس حوالے سے پیش کی جانے والی دستاویز اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔ دستاویزات کے مطابق کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور میڈیکل کے نام پر قوم کے اربوں رپوے لٹائے گئے۔

    دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 4 ارب 31 کروڑ 83 لاکھ سرکاری خزانے سے خرچ کیے، سابق صدر آصف زرداری نے 3 ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کیے۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 8 ارب 72 کروڑ 69 لاکھ سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔

    دستاویز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے اپنے دور حکومت میں 35 کروڑ روپے خزانے سے خرچ کیے، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے 24 کروڑ، راجہ پرویز اشرف نے 32 کروڑ جبکہ سابق صدر مملکت ممنون حسین نے 30 کروڑ روپے سرکاری خزانے سے خرچ کیے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گزشتہ ادوار میں ہونے والے اخراجات پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام رقم ریکور کرنے کا فیصلہ کیا۔

    کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے شیڈول 1 میں ترمیم پر بات چیت ہوئی، کابینہ نے ای کامرس پالیسی فریم ورک کی منظوری دی جبکہ پی اے ایف بیس شہباز و گرد و نواح کو جیکب آباد کنٹونمنٹ ایریا کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل تھی۔

    اجلاس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ نیو ٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی منظوری اور گورنر ہاؤس سمیت سرکاری عمارتوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل رہا۔

    وفاقی کابینہ نے اپنے گزشتہ فیصلوں پر عملدر آمد کا جائزہ بھی لیا۔ اجلاس میں پولی تھین شاپنگ بیگز کے مٹیریل کی درآمد اور سیل پر پابندی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اسلام آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے توصیف ایچ فاروق کو چیئرمین نیپرا (نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی) تعینات کرنے کی منظوری دی۔ ایجنڈے میں ریکوری آف مورگیج بیکڈ سیکیورٹی آرڈیننس 2019، قائم مقام چیئرمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی کا تقرر اور اسلام آباد ہیلتھ کیئر سہولت بل 2019 کی اصولی منظوری بھی شامل تھی۔

    اس سے قبل 9 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ نواز شریف کے دور میں 1421.5 ملین (ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ) روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے، زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین (18 کروڑ 35 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔

    اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پر تعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا۔

    وزیر اعظم نے سابق ادوار میں اڑائی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا تھا۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس: سابق حکمرانوں کے اخراجات کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش

    وفاقی کابینہ اجلاس: سابق حکمرانوں کے اخراجات کی تفصیلات وزیر اعظم کو پیش

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف دور میں ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے دور میں اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ نواز شریف کے دور میں 1421.5 ملین (ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ) روپے غیر ملکی دوروں پر خرچ ہوئے، زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین (18 کروڑ 35 لاکھ) روپے خرچ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سابق حکمران قومی خزانے سے پر تعیش دورے کرتے رہے، ملک اور قوم کو غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا۔

    وزیر اعظم نے سابق ادوار میں اڑائی دولت کے ایک ایک پیسے کا حساب لینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی ری اسٹرکچرنگ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ سول سروسز اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر بھی رپورٹ پیش کی گئی۔

    اجلاس میں احتساب عدالت کے جج کی مبینہ ویڈیو ٹیپ کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔

    کابینہ اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں قطری شہریوں کو آن ارائیول ویزہ سہولت فراہم کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آیا جبکہ کابینہ کو وزیر اعظم کے دورہ امریکا سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

    اجلاس میں کابینہ 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری دے گی اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی بجٹ، اثاثے ظاہرکرنے کی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے لیے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لیے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دی جائے گی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری، 17 ایونیو میں توسیع کے لیے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری، صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری اور حج پلان 2019 کی منظوری دے گی۔

    وزیراعظم عمران کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

  • وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، جس کے لیے 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کو دورہ کرغزستان سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ زیرغورآئے گا، احساس پروگرام اور ویزا این او سی لیبرلائزیشن پالیسی پربریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس میں کابینہ کو اثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، کابینہ ریلوے بورڈ کے نجی ممبر کی تقرری کی منظوری دے گی۔

    پا ک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیومعاہدے کی منظوری اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر بریفنگ دیں گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نسٹ اورمیکسیکو یونیورسٹی میں تعاون پرمعاہدے کی منظوری دی جائے گی، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں عملے کومستقل کرنے کاجائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار معاہدوں کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کو کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پرعملدرآمد پربھی بریفنگ دی جائے گی۔

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جون کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جون کو طلب کرلیا

    اسلام آباد:   وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 جون کو طلب کرلیا، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اجلاس منگل کو صبح ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا، وزیراعظم وفاقی کابینہ کو دورہ کرغزستان سے متعلق اعتماد میں لیں گے.

    کابینہ اجلاس میں انکوائری کمیشن کےقیام کا معاملہ زیر غور آئے گا، وفافی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا. کابینہ کو احساس پروگرام، ویزہ این اوسی لیبرلائزیشن پالیسی پربریفنگ دی جائے گی.

    کابینہ کواثاثہ جات اسکیم میں اب تک کی پیش رفت سےآگاہ کیا جائے گا، پاک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدے کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے. کابینہ ریلوے بورڈ کے پرائیویٹ ممبرکی تقرری کی منظوری دے گی.

    مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ اصل تنازع کشمیر کا ہے، حکومتیں چاہیں تومسئلہ حل ہوسکتا ہے، وزیراعظم

    اجلاس میں‌ ایف آئی اے، پی ٹی اے تصدیق شدہ کیسز پر کابینہ کا بریفنگ دے گی، نسٹ، میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط ایجنڈے میں شامل ہے. بجلی تقسیم ساز کمپنیز میں کام کرنے والے عملے کو مستقل کرنے پربات ہوگی.

    پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل سینٹر، چینی یونیورسٹی جیانگ سو کا معاہدہ ایجنڈے کا حصہ ہے، کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار معاہدوں کی منظوری دے گی. وفاقی کابینہ کواب تک کے فیصلوں پرعمل درآمد پربریفنگ دی جائے گی.

  • وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

    وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو ہوگا، اجلاس کے 12 نکاتی ایجنڈے میں متعدد امور شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    کابینہ اجلاس میں حج پالیسی اور پلان 2019 کابینہ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں چینی شہریوں کے لیے بزنس اور وزٹ ویزے کی ورک ویزے میں تبدیلی بھی شامل ہے۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں الیکشن 2018 کی سالانہ اور جائزہ رپورٹ، کیش مینیجمنٹ اور سنگل اکاؤنٹ پالیسی کی منظوری اور محکموں کے اکاؤنٹس میں بجٹ رقوم رکھنے کے خلاف پالیسی کی منظوری بھی شامل ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے اپنے اکاؤنٹس میں رقوم رکھ کر اس پر سود حاصل کرتے ہیں۔ کابینہ میں نئی پالیسی کی منظوری کے بعد بجٹ رقوم سنگل ٹریژی اکاؤنٹ میں جمع کروانا ہوگی۔

    اس سے قبل 28 مئی کے کابینہ اجلاس میں شیخ زید اسپتال لاہور کو پنجاب وفاق کے حوالے کرنے، سی ڈی اے کے ممبر ٹیکنیکل کی برطرفی اور پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی منتقلی یر غور آئی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ حکمت عملی 20-2019 دستاویزات پر بریفنگ دی تھی جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال کے بارے میں بھی کابینہ کو آگاہ کیا کیا تھا۔