Tag: وفاقی کابینہ

  • وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    اسلام آباد: اسد عمر کے استعفے سے شروع ہونے والی خبروں‌ کا سلسلہ اپنے اختتام کو پہنچا، وزیر اعظم ہاؤس نے اہم بیان جاری کر دیا، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل کر دیے گئے.

    وزیر اعظم آفس کے مطابق فوادچوہدری کوسائنس و ٹیکنالوجی کا قلم دان دیا گیا ہے، غلام سرور کو ایوی ایشن کی وزارت دی گئی، جب کہ میاں محمد سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا.

    اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر داخلہ بنا دیا گیا، شہریارآفریدی سیفران کے وزیرمملکت ہوں گے، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کا قلمدان دےدیا گیا، جب کہ اسد عمر کی جگہ فی الحال عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ مقرر کیے گئے ہیں.

    فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی مقرر کی گئی ہیں، ظفر اللہ مرزا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت مقرر کیا گیا ہے.

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر  اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کے رہنما نے آج ایک ٹویٹ کیا، جس میں انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: کیا اسد عمر کے بعد وزیر پیٹرولیم بھی استعفے کا اعلان کر دیں گے؟

    ٹویٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    اس استعفے کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں کئی اہم ملاقاتیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں کابینہ میں اہم تبدیلیاں سامنے آئیں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور اتھارٹی ممبران کی تنخواہ سے متعلق کابینہ کے فیصلے پرعملدآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں میں ریکروٹنگ کے مجوزہ طریقہ کار سے متعلق اپنے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں صوبائی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ایجنسی بنانے اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیزن 2018 اور 2019 کے لیے گندم خریداری کی منظوری دےگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ملک میں رائج نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے رواں ماہ 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی تھی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی، سیاسی، پارلیمانی اور قومی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 19 رکنی ایجنڈے پرغورہوگا اور وفاقی کابینہ کے فیصلوں پر عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔

    اجلاس میں گزشتہ ہفتے شروع کیے گئے غربت مٹاؤ پروگرام پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

    اجلاس کے ایجنڈے میں پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹوافسرکی تعیناتی کی منظوری اور وژن ایئر کے ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل لائسنس کی مدت میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

    عمران خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے 3 ارکان کی تعیناتی کی توثیق اور یواے ای کے ساتھ رینوبل توانائی کے فروغ پرتعاون کی یادداشت کا جائزہ بھی شامل ہے۔

    اجلاس میں انڈین پریمیئرلیگ کے میچزدکھانے پرمکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے ، رواں سال موبائل کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید کے لیے پالیسی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کی تعمیرمیں بے ضابطگیوں کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، فاٹا کے بجٹ اوردیگرفنڈزکی خیبرپختونخوا کومنتقلی کا فیصلہ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

  • لاہور سے نئی دہلی بس سروس کے معاہدے میں توسیع کی منظوری

    لاہور سے نئی دہلی بس سروس کے معاہدے میں توسیع کی منظوری

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دہلی بس سروس کے معاہدے میں توسیع کردی، کراچی انفرااسٹرکچر کمپنی ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں20نکاتی ایجنڈے پر غور کے علاوہ کئی نکات کی منظوری دی گئی۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے لاہور سے نئی دہلی بس سروس میں توسیع کی منظوری دے دی معاہدے میں توسیع5سال کیلئے کی گئی، جب کہ کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو سے متعلق سمری اور کراچی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ بورڈ کی سمری بھی منظوری کرلی۔

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کراچی انفرااسٹرکچر کمپنی ڈیولپمنٹ بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے بورڈ میں نئے8ممبران کی تقرری کی منظوری بھی دے دی۔

    اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کے دورے سے متعلق کابینہ کو اعتماد میں لیا جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے ملائیشیا کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر بریفنگ دی۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس: اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

    وفاقی کابینہ اجلاس: اسد عمر اور فواد چوہدری کے درمیان تلخ کلامی کیوں ہوئی؟

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزرا میں تلخ کلامی کی خبر سامنے آئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس پانچ گھنٹے جاری رہا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے.

    البتہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسدعمر اور وزیر اطلاعات فوادچوہدری کےدرمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ہے.

    ذرائع کے مطابق اسدعمر نے پیپلزپارٹی کی قیادت کومناسب جواب نہ دینے پر فواد چوہدری سے ناراضی ظاہر کی، اس کے جواب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ میں آپ کی ہدایت پر کام نہیں کرسکتا.

    کابینہ اجلاس کے دوران ایک وفاقی وزیر کی بیرون ملک روانگی پر بھی تنقید ہوئی. وزیراعظم نے وزرا، وفاقی سیکریٹریز کو بیرون ملک دورے محدود کرنے کا حکم دیا.

    مزید پڑھیں: گیس صارفین کو اضافی ڈھائی ارب روپے واپس کیے جائیں گے، فواد چوہدری

    البتہ بعد ازاں فواد چوہدری نے اپنے پریس کانفرنس میں اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسدعمربھائیوں کی طرح ہے، کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔

    وزیر اطلاعات نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہ  اجلاس کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے شہدا کیلئے فاتحہ کی گئی، کابینہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس، 30 نکاتی ایجنڈےکے متعدد نکات کی منظوری

    وفاقی کابینہ کا اجلاس، 30 نکاتی ایجنڈےکے متعدد نکات کی منظوری

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پانچ گھنٹوں پر محیط اجلاس اپنے اختتام کو پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم  ہوگیا،  وفاقی کابینہ نے30نکاتی ایجنڈےکے متعددنکات کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورت حال پر بھی غورکیاگیا، ساتھ ہی مختلف اداروں کے سربراہان کی تقرریوں کی منظوری دی گئی۔

    اس اہم اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس میں قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام کاجائزہ لیاگیا۔

    وفاقی کابینہ قومی زرعی ایمرجنسی پروگرام میں پیشرفت پرغور کیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ ٹاسک فورس کا قیام بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل تھا، کلین اینڈ گرین پاکستان،مواصلات اسٹریٹجی تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کی مذمت،دہشت گردی میں شہیدافراد کےلئےخصوصی دعا کی گئی۔ وزیراعظم کاکہنا ہے دہشت گردی اورانتہاپسندی کا کوئی مذہب نہیں،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔

    وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کابینہ کےفیصلوں پرمیڈیاکوبریفنگ دیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی ورلڈ بینک کو مختلف شعبوں میں شراکت داری کی پیش کش

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار میں اہم ملاقات ہوئی تھی، جس میں تن خواہوں میں اضافے سمیت دیگر اہم صوبائی معاملات اور منصوبے زیر بحث آئے۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر  شہباز گل نے اس ملاقات کی تفصیلات جاری کیں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا۔ کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    وزیراعظم نے کابینہ ارکان کوپاک بھارت کشیدہ صورت حال پربریفنگ دی اور کشیدگی میں خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں پربھی اعتماد میں لیا۔

    وفاقی کابینہ کے ارکان نے صورت حال معمول پرلانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کےاقدامات کی تعریف کی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے عالمی سطح پررابطوں اوربہترین سفارت کاری پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھی تعریف کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صورت حال میں مزید بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پربریفنگ دی گئی، ایئربلیوریگولرپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینیشن کی تعینات ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کا معاملہ جبکہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

    پبلک سیکٹر انٹرپرائزز میں چیف ایگزیکٹو کے انتخاب کا طریقہ کار بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    یاد رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران حکام کو ہدایت جاری کی تھی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

    وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اٹھارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کا 18نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینیشن کی تعینات ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کا معاملہ جبکہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

    خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

    وزیراعظم نے کابینہ ارکان کو پاک بھارت کشیدگی اورردعمل پراعتماد میں لیا، کابینہ نے گزشتہ روز وزیراعظم کے قوم سے خطاب اوربھارت کوپھرمذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ ارکان نے وزیراعظم اورپاک فوج کی جانب سے مدبرانہ حکمت عملی پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سے خطاب پاکستانی عوام کی ترجمانی تھا۔

    وفاقی کابینہ نے بھارتی طیارے مارگرانے پرپاک فضائیہ کی کارروائی پراطمینان کا اظہار کیا، وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے حالیہ رابطوں پرکابینہ کواعتماد میں لیا۔

    وزارت خارجہ کے حکام کی جانب سے کابینہ کو بریفنگ مین بتایا گیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ سمجھوتوں اور یاد داشتوں کی توثیق بھی کی گئی۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ ای سی سی توانائی کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی، ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایف آئی اے کی پیپرا رولز سے استثنیٰ کی درخواست پرغور کیا جائے گا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری کی منظوری بھی دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ نیشنل بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تقرری اور گلگت بلتستان اصلاحات پیکج کی منظوری بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، کورنگی فش ہاربراور فشری ڈپارٹمنٹ کی وزارت خوراک منتقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اہم اجلاس، بھارت کودراندازی کا جواب دینے کے لیے اہم فیصلے

    یاد رہے گزشتہ روز بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

  • وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

    وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

    [bs-quote quote=”وفاقی کابینہ نے ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دی ہے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دیگر مختلف معاملات کی منظوری دی گئی، اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ہارون حسین اینڈ کمپنی کو نادرا اکاؤنٹس کے آڈٹ کی ذمہ داری سونپنے کی منظوری دی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کی روک تھام کے لیے بھرپور کارروائیوں کی منظوری بھی دے دی ہے۔

    مزید پڑھیں: نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارتِ داخلہ کو مراسلہ لکھ دیا

    جسٹس شاہد کریم کو خصوصی عدالت کا جج جبکہ جسٹس طاہرہ صفدر کو خصوصی عدالت کا صدر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے مختلف ملکوں کے ساتھ ویزا پروسس میں نرمی اور فیس میں کمی کی منظوری بھی دی۔